Baaghi TV

Author: +9251

  • لیہ – سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئےکوئلہ بھٹیوں کو بند کرنے کی ہدایت

    لیہ – سموگ کو کنٹرول کرنے کے لئےکوئلہ بھٹیوں کو بند کرنے کی ہدایت

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کے لیے موثر پیشگی اقدامات کے تحت ضلع بھر کی 598کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کو فوری طور پر بندکرنے اور بھٹہ خشت کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی کے لیے کام کیاجائے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میںاے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام یاسین واندر،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو1122ڈاکٹر سجا داحمد،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،انسپکٹر ماحولیات ذوالقرنین قریشی،عدنان خان،دیگر متعلقہ افسران اور بھٹہ مالکان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے اس امر کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ سموگ کا باعث بننے والے بھٹوں ،گاڑیوں اور فصل کی باقیات جلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کوئلہ بنانے والی بھٹیوں کے مرتب کردہ ریکارڈ کے مطابق انہیں حکومتی ایس او پیز کا پابندبنایاجائے اور سرکاری زمینوں پر قائم تمام بھٹیوں کو فوری طور پرمسمار کردیاجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف کاشتکارو ں کو فصل کی باقیات جلانے سے روکنے کے لیے آگہی سیمینار اور کسان بیٹھک کا اہتمام کریں تاکہ عوام کو سموگ کے مضر اثرات سے بچایاجاسکے

  • لیہ – خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    لیہ – خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی ) خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر اورسوشل وےلفیئرکے زیراہتمام تقریب گورنمنٹ کامرس کالج لیہ میں منعقدہوئی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سپیشل اسسٹنٹ وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی اور ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءتھے۔تقریب میں اے ڈی سی جی اشفاق حسین سیال ،اے سی لیہ نیاز احمدمغل ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرمشتاق حسین ،پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ،میڈیا نمائندگان کے علاوہ سپیشل بچوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب رفاقت گیلانی نے کہا کہ خصوصی بچے ہماری بھر پور توجہ کے مستحق ہیں۔حکومت پنجاب خصوصی افراد کی فلاح کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل افراد کو حکومت پنجاب کی طرف سے صحت انصاف کارڈ جاری کیے جارہے ہیں انصاف صحت کارڈ میں خصوصی افراد سے جڑے 70 ہزار گھرانے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی طرف سے خصوصی افراد کو بلا تفریق ملازمت دینے کی ہدایت ہے تاکہ انہیں روزگار زندگی میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خصوصی افراد ہم سب کی اجتما عی تو جہ کے حا مل ہو تے ہیں اس لیے سپیشل تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طا لب علمو ںکی ایسی تربیت کریں وہ عصر حاضرکے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ ہو ۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن ہماری احساس ذمہ داری کے لیے ہے جس کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنی ذمہ دار ی اداکرنی ہوگی تاکہ خصوصی افراد اپنے آپ کو تنہانہ سمجھیں اوردیگر بچوں سے کم تر محسوس نہ کریں کیونکہ یہ صلاحیت میں کسی سے کم نہیں۔ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے کہا کہ سپیشل افراد اور طلبہ کے لئے سفری سہولیات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم بغیر کسی روکاوٹ کے جاری رکھ سکیں۔ تقریب میں سپیشل ایجو کیشن سنٹر کے خصوصی طلبہ نے اپنے اساتذ ہ محمدذیشان، عبدالباسط ڈلو ودیگر کی رہنما ئی میں اپنے احساسات اور خیالات کا اظہار کیااور خوبصورت خاکے ،ٹیبلو ، ملی نغمے ، علا قاقی ثقافت پر مبنی جھو مر اور قومی ترانہ پیش کرتے ہوئے شرکاءمحفل کے دل مود لیے جس پر ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی و دیگر شرکاءنے اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے طلبہ ءکی پُرفارمنس کوبے حد داددی ۔طلبہ کی پرفارمنس پرڈپٹی کمشنر اظفرضیاء،ایم پی اے سیدرفاقت علی گیلانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی طور پر دیگر بچوں سے ٹیلنٹ میں کم نہیں ہیں اساتذہ اسی جذبے اور لگن سے بچوں کی تربیت کا عمل جا ری رکھیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءاور معاون خصوصی وزیر اعلی سید پنجاب رفاقت گیلانی نے سپیشل بچوںمیں انعامات تقسیم کئے اور بورڈ میں پانچویں کلاس میں فسٹ پوزیشن ہولڈر سیدہ ثانیہ زھرہ اور سکینڈ پوزیشن ہولڈر سید فرزاد حیدر کو میڈل اورٹرافیاں دیںاور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں

  • لیہ – رواں ماہ میں 25ذخیرہ اندوزٰ خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے

    لیہ(نمائندہ باغی ٹی وی )صارفین کو اشیاءخورد نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاءنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے کارکردگی جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے کہی ۔اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے نے اپنی اپنی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ یکم دسمبرسے ابتک 416مقامات کی چیکنگ کی گئی ہے جس میں 25خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 51ہزا روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کہ گراں فروشی کے مرتکب اورمقررکردہ قیمت پر فروختگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

  • لیہ-  قومی ووٹر ڈے  کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    لیہ- قومی ووٹر ڈے کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

    لیہ (نمائندہ باغی ٹی وی )ووٹرز کی سوفیصدرجسٹریشن جمہوری نظام کے استحکام اور ملکی وسائل کی مساوی تقسیم و منظم قانون سازی کے لیے کلیدی اہمیت کی حامل ہے جس کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے صاحب الرائے افراد الیکشن کمیشن کی رجسٹریشن مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے قومی ووٹر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ کالج لیہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینار میں معاشرے کے نمائندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کی میزبانی کے فرائض سید عمران علی شاہ نے انجام دیے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ملک جاوید اقبال نے قومی ووٹر ڈے منانے کی اہمیت و افادیت ، ووٹ کے اندراج اور رجسٹریشن کے عمل کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار سے فرید اللہ چوہدری ،مہر زبیر کلاسرہ ،سیدعمر ان علی شاہ ،نزہت یاسمین ایڈووکیٹ ،عابدا نوار علوی نے خطاب کرتے ہوئے ووٹر کی جمہوری عمل میں اہمیت وتقدس ،جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے بنیادی اہمیت اور گھرگھرآگہی کے ذریعے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کی ضرورت ایسے امور پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جن معاشروں میں رائے عامہ کو بھرپور اہمیت دی جاتی ہے وہ معاشرے تعمیر وترقی کے میدان میں ہمیشہ کامیاب وکامران ہوتے ہیںکیونکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اقتدار کا فیصلہ کرتے ہیں اور جمہوری نظام کے تسلسل میںکردار کی اکائی صرف اور صر ف ووٹرز ہی ہیں۔سیمینار میں پروفیسر مظفر حسین چوہدری،پروفیسر خورشید احمددرانی،پروفیسر قاضی امین اللہ ،نور الامین،سلیمان احمدنے بھی شرکت کی۔بعدازاں سماجی شعور کی بیداری کے لیے واک نکالی گئی ۔
    ٭٭٭٭

    8 Attachments

  • فیسکو ٹیموں کا کریک ڈاؤن، بجلی کی بڑی چوری پکڑلی

    فیصل آباد (محمد اویس) الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے ماہ نومبر میں بجلی چوری سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ فیسکو ٹیموں نے ماہ نومبرمیں ریجن کے پانچوں سرکلز سے 111733بجلی کنکشن چیک کئے،246بجلی چوروں کو3کروڑسے زائد جرمانہ جبکہ 102بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کااندراج کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت توانا ئی (پاور ڈویژن) اورچیف ایگزیکٹوفیسکوشفیق الحسن کی خصوصی ہدایات پر فیسکوٹیمیں ریجن کے آٹھ اضلاع میں بجلی چوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر مصروف عمل ہیں۔سب ڈویژنل ٹاسک فورسز اور ایم اینڈ ٹی ٹیمیں گھریلو،زرعی،صنعتی اور کمرشل میٹروں کی چیکنگ کررہی ہیں تاکہ بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم سے نجات پائی جاسکے۔نومبر کے مہینے میں بجلی چوری کے خلاف جاری کارروائیوں میں فیسکو فرسٹ سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے کل14505کنکشنز چیک کئے جن میں سے26صارفین مختلف طریقوں سے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے۔ان کو 413001ڈی ٹیکشن یونٹس کی مد میں 61لاکھ65ہزارروپے کے جرمانے جاری کئے گئے۔جبکہ ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری میں ملوث12صارفین کے خلاف مقدمات کا اندراج ہو گیا۔اسی طرح فیسکو سیکنڈ سرکل کی ٹاسک فورسز نے گھر گھر چیکنگ کے دوران کل11718بجلی کنکشن چیک کئے اور34صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کو774436یونٹس کی مد میں ایک کروڑ19لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔جبکہ4صارفین کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرایا گیا۔فیسکو جھنگ سرکل کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے17095 کنکشن چیک کئے جس میں سے73صارفین بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے جن کو584234یونٹس کی مد میں 82لاکھ50ہزار روپے کے ڈی ٹیکشن بل جاری کئے گئے۔جبکہ قانونی کارروائی کیلئے53صارفین کے خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا۔ فیسکو سرگودھا سرکل میں دوران چیکنگ چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے53441 کنکشنوں کو چیک کیا جن میں سے55 صارفین کورنگے ہاتھوں محکمہ کو نقصان پہنچاتے ہوئے پکڑاگیا۔ان بجلی چوروں کو ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں 159363یونٹس پر مشتمل 27لاکھ87 ہزار روپے کے جرمانے جاری کئے گئے جبکہ 22کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوگیا۔میانوالی سرکل کی ٹاسک فورسز نے چیکنگ کرتے ہوئے 14974بجلی کنکشنوں کو چیک کیا اور58صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ان کو 134812یونٹس پر مشتمل 22لاکھ 83ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 11کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔مذکورہ تما م صارفین محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائر یکٹ سپلائی کے ذریعے،میٹر میں سوراخ کرکے،میٹر میں شنٹ سسٹم لگا کر،میٹر کو سلو کرکے،میٹر کی نیوٹرل بریک کرکے اور مختلف سنگین طریقوں سے بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔چیف ایگزیکٹو فیسکوشفیق الحسن نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گردونواح میں ہونے والی بجلی چوری کی اطلاع فوری طورپر وزارت توانائی پاور ڈویژن کی ہاٹ لائن 051-9103888،فیسکو کے ٹول فری نمبر 080066554،ٹول فری ہیلپ لائن 118یا اپنی متعلقہ سب ڈویژن کو دیں تاکہ بجلی چور صارفین کے خلاف فوری کارروائی کی جاسکے۔بجلی چوری جیسے مکروہ قومی جرم کی سرکوبی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں اورفیسکو ٹیموں کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکا جاسکے۔

  • جھوٹ کیوں‌ بولا ؟ سی وی بھیجنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

    جھوٹ کیوں‌ بولا ؟ سی وی بھیجنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا

    سڈنی: سی وی میں جھوٹ بولنے پر آسٹریلوی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 46 سالہ آسٹریلوی خاتون اولڈ ویرونیکا ہلدا نےچیف انفارمیشن آفیسر کی نوکری حاصل کرنے کے لیے سی وی میں جھوٹ بولا تھا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 270000 آسٹریلین ڈالرز کی سالانہ تنخواہ کی نوکری حاصل کرنے کے لیے خاتون نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔سی وی میں ویرونیکا نے تعلیم اور گزشتہ ملازمت کے بارے میں بھی غلط معلومات فراہم کیں۔اولڈ ویرونیکا کو دھوکا دہی، بے ایمانی اور عوامی عہدے کے ناجائز استعمال کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    رپورٹ کے مطابق ویرونیکا نے نوکری کے لیے سپر ماڈل کیٹ اپٹن کی تصویر کو لنکڈان پر پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے 2012 اور 2014 میں بھی دو کمپنیز میں جھوٹی سی وی بھیج کر نوکری حاصل کی تھی۔خاتون کا معاملہ تب ہی مشکوک ہوگیا تھا جب اس نے اپنی نوکری کا آغاز کیا تو اس کی ذہنی صحت خاصی خراب ہوگئی اور اسے ایک ماہ میں نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

    ذرائع کےمطابق جج مائیکل بوئیلان نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو نوکری کے لیے پرکشش تنخواہ دی جاتی تھی اور آپ نے دھوکا دہی کے ذریعے ملازمت حاصل کی اور اسی دوران آپ کو حساس مواد تک رسائی بھی حاصل رہی۔یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ 2017 میں پیش آیا تھا جس کے کیس کا فیصلہ اب سنایا گیا ہے۔

  • میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا

    میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا

    کراچی:میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا، مراد علی شاہ کے منہ سے سچ نکل گیا،اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کتابوں سے محبت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، میں دوستوں کی کتابیں چوری کرنے میں مشہور تھا۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایکسپو سینٹر میں پانچ روزہ کتب میلے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مرتضیٰ وہاب، ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن ودیگر بھی موجود تھے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میں جب بھی اسلام آباد جاتا ہوں کتابیں ضرور خریدتا ہوں، ملک سے باہر گیا تو پتا چلا جتنی چاہے لائبریری سے کتابیں حاصل کرلو۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سیکریٹری تعلیم کو اساتذہ کی پوسٹنگ پر پابندی کے لیے کہا ہے، تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، ایک ایک کمروں کے اسکول ختم کردئیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا یونین کے لیے قانون سازی ہورہی ہے، طلبا یونین کا پاکستانی ماڈل اپنایا جائے گا، طلبا پاکستانی ہیں۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • پیسے آنے شروع !چینی موبائل کمپنی نے پی ٹی اے کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی

    پیسے آنے شروع !چینی موبائل کمپنی نے پی ٹی اے کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی

    اسلام آباد: پیسے آنے شروع !چینی موبائل کمپنی نے پی ٹی اے کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی ، پاکستان کی معاشی صورت حال بہتر ہونے لگی ہے، اطلاعات کے مطابق چین کی موبائل کمپنی نے لائسنس کی تجدید کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو 37 ارب 16 کروڑ روپے فیس ادا کردی۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    پی ٹی اے کے ترجمان نے تصدیق کی کہ چائنا موبائل (سی ایم پاک) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کولائسنس کی تجدید کی فیس کی مد میں 37 ارب 16 کروڑ روپے (238.6 ملین امریکی ڈالر کے برابر) ادا کردیے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ’لائسنس کی تجدید کے حوالے سے ملنے والی رقم فیڈرل کونسولیڈیٹیڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرادی گئی ہے‘۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے لائسنس تجدید فیسوں کی مد میں حال ہی میں 107 ارب روپے سے زائد رقم ادا کی گئی جو سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی، مذکورہ رقم سے معیشت اور قومی خزانے کو معاونت فراہم ہو گی۔یاد رہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی موبائل کمپنیوں کو پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس جاری کیا گیا ہے جس کی تجدید انہیں ہر سال فیس ادا کر کے کرانا ہوتی ہے۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • سی ایس ایس امتحانات کیلیےعمر کی حد میں تبدیلی ؟اہم خبرآگئی

    سی ایس ایس امتحانات کیلیےعمر کی حد میں تبدیلی ؟اہم خبرآگئی

    اسلام آباد:سی ایس ایس امتحانات کیلیےعمر کی حد میں تبدیلی ؟اہم خبرآگئی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس) امتحانات کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کی تردید کردی۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    مشیربرائےادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے بتایا کہ حکومت نےسرکاری ملازمین کیلئےعمرکی حدمیں کمی نہیں کی اور نہ ہی دیگر امیدواروں کیلئےعمرکی حدمیں کمی کی گئی ہے۔ڈاکٹرعشرت حسین کا کہنا تھا کہ کوٹہ سسٹم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    واضح رہے کہ بعض اخبارات اور ٹی وی چینلز میں یہ خبریں شائع ہوئی تھیں کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے سرکاری ملازمین و دیگر امیدواروں کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کی جارہی ہے۔خبروں میں بتایا گیا تھا کہ سی ایس ایس امتحانات کے لیے سرکاری و دیگر امیدواروں کی بالائی عمر کی حد میں 2 سال کمی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • جہالت کی انتہا !بھارتی 6 سالہ بچے کی پوجا کرنے لگے

    جہالت کی انتہا !بھارتی 6 سالہ بچے کی پوجا کرنے لگے

    نئی دہلی:جہالت کی انتہا !بھارتی 6 سالہ بچے کی پوجا کرنے لگے، اطلاعات کے مطابق بھارت میں ہندو مذہب کے ماننے والوں نے شیوم کمار کو بھگوان کا درجہ دے کر اُس کی پوجا شروع کردی۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    میڈیا رپورٹ کے مطابق شیوم کمار کے پیدائش کے وقت بال کمر پر غیر معمولی بال چوٹی کی طرح تھے، بچے کو جب گھر لایا گیا تو پڑوسی نے اُسے دیکھ کر اُسے ہنومان بھگوان قرار دیا۔ والدہ کے مطابق شیوم کی کمر پر بال ہیں جس کی وجہ سے اُسے لوگ بھگوان قرار دیتے اور ہمارے گھر نذرانے لے کر آتے ہیں۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    بچے کی والدہ تیس سالہ رینا کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کا عقیدت کے ساتھ آنا مجھے اور اہل خانہ کو بالکل پسند نہیں، اس لیے اب ہم شیووم کو چھپا کر رکھتے ہیں تاکہ کوئی تنگ نہ کرے‘۔بچے کے ڈاکٹرز اور والدین نے کمر پر اگنے والے بال کاٹنے سے انکار کیا تو ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے پنڈت سے لوگوں کو خوش خبری سناتے ہوئے شیووم کی عبادت کا مشورہ دیا۔جبکہ ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ بچے کی کمر پر نکلے ہوئے بال ختم ہوجائیں گے البتہ اگر ابھی انہیں کاٹا گیا تو صحت کے حوالے سے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

    6 سالہ نئے بھارتی ہنومان کی والدہ رینا کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کو روک روک کر تنگ آگئے مگر کوئی بات ماننے کو تیار نہیں ہے، وہ یہاں منتیں مانگنے کے لیے صبح سے ہی جمع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے اہل خانہ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ والدہ کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں سے تنگ آکر اپنے بچے کو چھپا دیا اور وہ اب گھر پر بھی نہیں رہتا۔