Baaghi TV

Author: +9251

  • خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

    خوفناک ٹریفک حادثہ، گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی

    دبئی:راس الخیمہ میں گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ رنگ روڈ پر گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ڈرائیور زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ڈرائیور تیز رفتاری کے سبب گاڑی پر قابو نہ پاسکا اور گاڑی بجلی کے کھمبے سے جاٹکرائی، فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر گاڑی میں لگی آگ پر قابو پایا، گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    پولیس کا کہنا ہے کہ تمام ڈرائیور ٹریفک کے قوانین کی پاسداری کریں اور گاڑی کی مینٹینس کا خیال کریں، گاڑی سے ایندھن کا رساؤ اس طرح کے حادثات کی وجہ بنتا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اسی مقام پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا جس میں اماراتی ڈرائیور کھمبے سے گاڑی ٹکرانے کی وجہ سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • سابق ‘مِس پاکستان ورلڈ’ کار حادثےمیں جاں بحق

    سابق ‘مِس پاکستان ورلڈ’ کار حادثےمیں جاں بحق

    واشنگٹن : سابق ’مِس پاکستان ورلڈ‘ زینب نوید حیدر امریکا میں ہونے والے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔ زینب نوید نے 2012 میں ‘مس پاکستان یو ایس’ نامی تنظیم کی جانب سے کینیڈا میں منعقد ہونے والے ‘مس پاکستان ورلڈ ‘کا مقابلہ جیتا تھا اور ان دنوں وہ نیویارک میں رہائش پذیر تھیں۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    لاہور میں پیدا ہونے والی زینب نوید نے2012 ’مس پاکستان ورلڈ‘ کا مقابلہ جیتنے کے بعد فلپائن میں ہونے والے مس ارتھ 2012 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا تھا غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ زینب نوید کی ہلاکت کا واقعہ گذشتہ دنوں نیویارک میں پیش آیا

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    پولیس کے مطابق زینب نوید کی گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گئی اور سامنے سے آتی ہوئی ٹریفک کے سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد زینب نوید گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں تھیں تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • کولمبین ڈرگ مافیا کےخاندان نے سستا ترین فولڈ ایبل فون لانچ کر دیا

    کولمبین ڈرگ مافیا کےخاندان نے سستا ترین فولڈ ایبل فون لانچ کر دیا

    کولمیبا:کولمبیا کے ڈرگ مافیا کے بے تاج بادشا پابلو ایسکوبار کے بھائی نے سام سنگ ، ہواوے اور موٹورولا کے مقابلے میں فولڈ ہونے والا انتہائی سستا اسمارٹ فون لانچ کر دیا ۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    کولمبین میڈیا کےمطابق جدید ترین فولڈایبل اسمارٹ فونز قیمت کے لحاظ سے بہت کم لوگوں کی پہنچ میں ہیں اور موٹورولا کافولڈ ہونے والا فون موٹورولا ریزر 1500 ڈالرز جب کہ سام سنگ گلیکسی فولڈ 1980 ڈالرز اور چینی کمپنی ہواوے کا میٹ ایکس 2400 ڈالر ز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    مالکان کا کہنا ہےکہ تاہم، پابلو ایسکوبار کے بھائی "روبرٹو ڈی جیسز ایسکوبار گویریا ” نے ایپل کو شکست دینے کے لیے اب "ایسکوبار فولڈ ون "کے نام سے اسمارٹ فون لانچ کیا ہے جس کی قیمت انتہائی کم یعنی صرف 350 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ دنیا بھر میں کہیں بھی قابل استعمال ہوگا۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مذکورہ فون کی ویب سائٹ اور تشہیری ویڈیو کے مطابق فون 7.8 انچ کی ایمولڈ (AMOLED) ایف ایچ ڈی اسکرین اور اینڈرائیڈ پائی 9.0 پر مشتمل ہے جب کہ یہ فون جدید ترین کولکوم اسنیپ ڈریگن 8 سیریز کی چپ سیٹ کے ساتھ16 اور 20 میگا پکسلز کے دو کیمروں سے لیس ہے۔

  • کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد

    کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد

    کراچی :کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کا انعقاد، اطلاعات کےمطابق آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری بارہویں عالمی اردو کانفرنس میں غالب کی ڈیڑھ سو سالہ برسی کی مناسبت سے خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    کراچی سے ذرائع کے مطبق اس کانفرنس کا عنوان” غالب ہمہ رنگ شاعر“ تھا اجلاس کی صدارت بھارت سے آئے ہوئے نامور ادیب شمیم حنفی نے کی، جبکہ اجلاس میں ڈاکٹر نعمان الحق نے”یگانہ اور مثال زمانہ گونہ گوں “،تحسین فراقی نے ”حیات اور تصور حیات “ اور ہیروکتاﺅجی نے اپنا مقالہ پیش کیا۔ نظامت کے فرائض ناصرہ زبیری نے انجام دئیے۔اس موقع پر شرکا نے مقالہ پیش کرنے والوں کی زبردست پزیرائی کی ۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    عالمی اردو کانفرنس میں وزیر اعلی سندھ کا سردار علیشاہ نے استقبال کیا، وزیر اعلی مراد علی شاہ کے ساتھ کمشنر کراچی افتخار شلوانی بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ آج جمعرات کے روز چار روزہ بارہویں اردو عالمی کانفرنس کا آغاز ہوا جو کے اگلے تین روز تک جاری رہے گی۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے لیے عمر کی حد مقرر کردی گئی

    انسٹاگرام اکاؤنٹ بنانے کے لیے عمر کی حد مقرر کردی گئی

    انسٹاگرام میں نئے صارفین کے لئے عمر کی حد مقرر کردی گئی جس کا مقصد 13 سال سے کم عمر بچوں کو اس ایپ سے دور رکھنا ہےیہ اعلان انسٹاگرام کی طرف سے ایک سے ایک بلاگ پوسٹ میں کیا گیا ہے کہ اب سے انسٹاگرام کے نئے صارفین کو اکاﺅنٹ بناتے ہوئے اپنی تاریخ پیدائش کا دراج کرنا ہوگی۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    انسٹاگرام کے مطابق وہ صارفین کی تاریخ پیدائش کو ایپ میں صارفین کے لیے استعمال کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کرے گی۔بلاگ پوسٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ضوابط کے مطابق اب انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے لیے عمر کی حد13 سال ہے اور 13 سال سے کم عمرلوگوں کو اس ایپ کا حصہ بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

    انسٹاگرام کا کہنا تھا کہ تاریخ پیدائش کی معلومات کا تقاضا کم عمر بچوں کو انسٹاگرام کا حصہ بننے سے روکنے کے لیے کیا جارہا ہے جبکہ دیگر کم عمر نوجوانوں کو اپلیکشن میں زیادہ محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق تجربہ فراہم کرنا ہے۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں بتایا کے اگر کوئی صارف 13 سال سے کم عمر کا بتا کر اکاﺅنٹ بنالے گا تو وہ اس کو تھام کیسے روک گی۔انسٹاگرام کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

  • خوشخبری ۔ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

    خوشخبری ۔ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا

    ریاض‌: خوشخبری ۔ سعودی عرب نے بڑا اعلان کر دیا،اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیرملکیوں کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا فرمان جاری کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق معیشت کو مزید مستحکم کرنے کی غرض سے سعودی عرب کا دنیا بھر کے ذہین اور پیشہ ور افراد کی صلاحیتوں سے افاقا حاصل کرنے کے لئے انہیں سعودی عرب کی شہریت دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    شاہی فرمان کے مطابق مختلف شعبوں میں ممتاز پیشہ ور افراد کے ساتھ ساتھ قابل تجدید توانائی جوہری،طب ،کمپیوٹر سائنس ، دواسازیمصنوعی ذہانت ، تیل ، روبوٹکس ، ماحولیات ،ہوا بازی، خلابازی ، ثقافت ، کھیل اور آرٹس میں مہارت رکھنے والوں لوگوں کو شہریت دی جاے گی۔

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…

  • کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    لاہور:کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ہونہار،نوجوان ابھرتے ہوئے ماہرشماریات کنعان چوہدری نے پاکستانی معیشت کے بارے جو پشین گوئیاں کی تھیں وہ بالکل درست ثابت ہورہی ہیں،

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی بہتر ہوئی معاشی صورت حال جس کو بعض سیاسی مخالفین نے اس سے قبل مایوس کن قرار دیا تھا اس اثنا میں پاکستان کے ایک نوجوان ماہرشماریات کنعان چوہدری کی ماہرانہ پشین گوئیوں‌ نے آج مزید تقویت دی ہے، کنعان چوہدری نے ایک سال قبل کہا تھا کہ پاکستان کی معیشت دسمبر 2019 تک اپنے ٹریک پرچل پڑے گی

    ذرائع کے مطابق ماہرشماریات کنعان چوہدری نے اپنی کی ہوئی معاشی پشین گوئیوں‌ کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہےکہ اس کی معاشی تحقیقات پرمبنی تمام پشین گوئیاں‌ بالکل درست ثابت ہورہی ہیں‌ اور وہ پاکستان کی معاشی صورت حال کو اگلے چند مہینوں‌میں اس سے بہتر اور زیادہ مضبوط ہوتے دیکھ رہےہیں‌

    2019 کا آخری طاقت ور ترین سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوگا

    ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر کنعان چوہدری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ اپنے پاکستانی معیشت کے بارے میں کی گئی معاشی پشین گوئیوں‌کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں‌کہ میں‌ نے جنوری 2019 میں پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد کہا تھا کہ دسمبر 2019 تک پاکستان کی معیشت سنبھل جائے گی ، پاکستان کی اسٹاک ایکسچینج بھی بہترہوجائے گی

    کنعان چوہدری کہتے ہیں‌کہ اس نے کہا تھا کہ 2019 کے آخر تک روپے کی قدر بہتر ہوجائے گی اور ڈالرمزید نیچے گرے گا، کنعان چوہدری کہتے ہیں‌کہ اللہ کے فضل سے آج وہ تمام باتیں‌درست ثابت ہورہی ہیں‌،عالمی میڈیا بھی اس بات کی تصدیق کررہا ہے اور دنیا بھر کے ماہرین معاشیات بھی میری کی گئی پشین گوئیوں‌ کی تائید و تصدیق کررہےہیں

  • منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف چلائی گئی مہم میں تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے ایس ایچ او عمر شیراز گھمن نے سپشل ٹاسک پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طالب کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 7 کلو افیوان بر آمد کر کے مقدمہ درج کرلیا

  • پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 58 افراد ہلاک

    پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 58 افراد ہلاک

    موریطانیہ :پیدا کہاں‌ ہوئے ، موت کہاں‌ آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 58 افراد ہلاک،اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز گیمبیا سے ایک کشتی 150 کے قریب تارکین وطن کو موریطانیہ لے جاتے ہوئے ڈوب گئی، کشتی ڈوبنے کے باعث 58 افراد ہلاک ہو گئے۔

    بھارت میں24 گھنٹوں کےاندرایک اورحوا کی بیٹی زیادتی کے بعد جلادی گئی

    ذرائع کے مطابق موریطانیہ کے ساحل کے قریب پہنچے جب مہاجرین کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 58 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔ آئی او ایم کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اڑتالیس دیگر ساحل پر جانے کے لئے تیراکی کر رہے ہیں اور انہیں امداد مل رہی ہے۔

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    موریطانیہ کی وزارت داخلہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاز پر مسافروں میں نوجوان خواتین بھی شامل ہیں۔آئی او ایم کے مطابق ، اس واقعے تک ، تخمینہ لگایا گیا تھا کہ اس سال بحر اوقیانوس کے نقل مکانی کے راستے کی کوشش کرتے ہوئے 97 افراد کی موت ہوچکی ہے۔لیکن بہت ساری اموات ریکارڈ نہیں کی جاسکی۔

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    واضح پچھلے سال ، گیانا، بساؤ کوسٹ گارڈ نے اطلاع دی تھی کہ 60 تارکین وطن ڈوب گئے تھے جب ان کا جہاز ساحل میں ڈوب گیا تھا، لیکن ان کی لاشیں کبھی برآمد نہیں ہوسکیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اطالوی جزیرے لمپیڈوسا میں تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی تھی،جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ کشتی ڈوبنے کے باعث 30 افراد لاپتہ ہو گئے جن میں 8 بچے بھی شامل تھے۔حادثے میں ہلاک ہونے والی 13خواتین مسافر تھیں، مزید افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ کشتی میں 50 افراد سوار تھے۔جن میں سے 22کو بچا لیا گیا تھا۔

  • کہروڑپکا : بٹھہ مالکان کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    کہروڑپکا(نمائندہ باغی ٹی وی)اےسی کے ناجائز جرمانے بٹھے بند مالکان نے ہڑتال کی دھمکی دے دی ہزاروں مزدور بے روز گار ہوگئے بٹھے چالو کرائیں جائیں

    اکمل بھٹی ،چوہدری پرویز علی اللہ رکھا سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے اداکیئے جاتے ہیں بندش ختم کی جاے میڈیا سے گفتگو کہروڑپکا سے تعلق رکھنے والے بٹھہ مالکان چوہدری پرویز علی اللہ رکھا اکمل بھٹی حاجی اصغر اللہ ڈتہ نے بٹھوں کی بندش کے حوالے سے سروے میں گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ناجائز جرمانوں کے خلاف ہم ہڑتال کرینگے بٹھوں کی بندش سے لاکھوں مزدور معاشی طور پر مالی بحران کا شکار ہورہےہیں لاکھوں اینٹیں بنانے والے تھپیرے بٹھوں کے مستری بھرائی اور نکاسی والے مزدور مکمل طور پو پریشان دکھائی دےرہےہیں بٹھہ مالکان کے پاس وسائل کی کمی کے باعث مزدوروں کو اجرت کی ادائیگی ناممکن ہوچکی ہے گزشتہ دوسالوں سے موسمی بارشوں کی وجہ سے کروڑوں روپے کی کچی اینٹوں کا نقصان ہوا ہے اور حکومت کی طرف سے بٹھہ مالکان کو نا تو ان کا اذالہ کرنے کے لئے انہیں کوئی ریلیف دیاگیا اور نہ ہی مزدوروں کو بروقت ادائیگی کے حوالے سے کوئی اقدامات کیئے گئے اینٹوں کی فروخت نہ ہونا اسی کی ہی وجہ ہے ملک بھر کی کوئلے کی دوکانوں میں کام کرنے والے لیبرز بھی مکمل طور پر بے روز گاری کا شکار ہیں کوئلہ مالکان سمیت سی پیک پر کام کرنے والے مزدور بھی مالی معاشی بحران کا شکار ہوچکے ہیں واضع رہے کہ بٹھہ بند کئے جانے کی وجہ سے ہمیشہ سالانہ ٹیکس کی مد میں حکومت کو کروڑوں روپے ادا کئے جاتے ہیں مگر اس کے باوجود بھٹوں کی بندش ان کا معاشی قتل کے مترادف ہے انہونے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بٹھوں کی بندش کو ختم کیا جاے