Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکی پریشر جوتے کی نوک پر، ترکی کا روس سے نیا معاہدہ

    امریکی پریشر جوتے کی نوک پر، ترکی کا روس سے نیا معاہدہ

    امریکی پریشر جوتے کی نوک پر ترکی کا روس سے نیا معاہدہ

    تفصیلات کے مطابق ، امریکا ترکی پر پہلے میزائل دفاعی سسٹم کے معاہدے پر پریشر ڈال رہا ہے ادھر ترکی نے روس سے ایک نئے معاہدے کی تیاری کر لی ہے. روسی خبر رساں ایجنسی نے پیر کے روز ترکی کے ایوان صدارت کے ایک ذمے دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس سے مزید S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی خریداری کے وقت کا تعین محض ایک فنی مسئلہ ہے … اور اس حوالے سے معاہدہ عن قریب طے پا جائے گا۔

    ہتھیاروں کی برآمد سے معلق روسی سرکاری کمپنی "روسوبورن ایکسپورٹ” کے سربراہ نے گذشتہ ماہ بتایا تھا کہ ماسکو امید رکھتا ہے کہ ترکی کو مزید S-400 میزائل دفاعی سسٹم کی فراہمی کے لیے معاہدے پر آئندہ برس کی پہلی شش ماہی کے دوران دستخط ہو جائیں گے۔

    اس طرح کا اقدام ترکی اور امریکا کے بیچ تعلقات کی کشیدگی میں اضافہ کر سکتا ہے۔ واشنگٹن نے روس سے S-400 سسٹم خریدنے کی پاداش میں ترکی کی F-35 لڑاکا طیاروں کی تیاری کے پروگرام میں شرکت کو رواں سال معلق کر دیا تھا۔

    واضح رہے کہ ترکی کے اس قدام کے بعد روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔

    امریکہ نے ترکی کی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے چھٹی کرادی

  • آگ کی لپیٹ میں آنے سے ایک مریض خطرناک حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل

    فیصل آباد (محمد اویس) آگ کی لپیٹ میں آکر موٹرسائیکل مکینک جھلس گیا تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق 32سالہ اسماعیل ولد محمد حیات ساکن شاہ پور دکان پر موٹرسائیکل ٹھیک کررہا تھا کہ اس دوران موٹرسائیکل سے گرنے والے پیٹرول کو آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں مذکورہ شخص آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گیا جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں برن یونٹ میں ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

  • تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی2پتنگ فروش گرفتار

    تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی2پتنگ فروش گرفتار

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی2پتنگ فروش گرفتار،بڑی مقدار میں پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے۔
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، SHOتھانہ بی ڈویژ ن SIعدنان شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کریک ڈاؤن کرکے2 پتنگ فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ملزمان میں کبیر رضا ولد رضوان بشیر قوم بھٹی سکنہ محلہ بیری والہ کھوہ 2۔ علی آصف ولد آصف پرویز سکنہ محلہ گھڑی شاہدولہ شامل ہیں کے قبضہ سے بڑی مقدار میں پتنگیں، پھرکیاں اور ڈوریں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
    ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے، تفریخ کی آڑ میں انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہر گز اجازت نہ دی جائے گی۔ایسے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

  • ڈالر کی قیمت میں کمی

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.28 سے کم ہوکر 155.24 روپے پرفروخت ہو رہا ہے۔

    گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قمیت میں 20 کمی ہوئی تھی جس کے بعد 155.40 روپے میں فروخت ہوا جو کہ جمعے کے روز 155.60 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
    منی گرام کا پاکستان میں سرمایہ کاری 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا فیصلہ
    رواں سال جون سے لے کر اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آٹھ روپے 64 پیسے کمی ہوئی ہے۔
    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے

    ملکی ذخائر8 ارب 68 کروڑ ڈالرتک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک نے معیشت کے بارےمیں‌ خوشخبری سنادی

  • سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پر پولیس کی بڑی کاروائی

    فیصل آباد (محمداویس) سی پی او فیصل آبادکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر فیصل آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کےلئے جاری مہم اور منشیات فروشی کی روک تھام کے لیے جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب06مجرم اشتہاری کو گرفتارکیا۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فیصل آباد پولیس نے04عدد پسٹل قبضہ میں لے کر مقدمات کا اندراج کیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کو جاری رکھتے ہوئے2.980گرام چرس اور15لیٹر شراب برآمد کی گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم محمد امین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے1.360کلو گرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1192/19بجرم9C/CNSAتھانہ ملت ٹاون ،تھانہ ملت ٹاون پولیس نے محتلف جگہوں پر چھاپہ مار کر ملزم جاوید اقبال کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سے15لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1185/19بجرم3/4PHOتھانہ ملت ٹاون میں درج رجسٹر کرلیا۔

  • فیصل آباد میں لڑکے کی خودکشی

    فیصل آباد (محمد اویس) میں نامعلوم وجوہات پر 15سالہ لڑکے نے گلے میں پھندا لیکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے مرگ اتفاقیہ رپٹ درج کر لی، بتایاگیا ہے کہ صدیق نگر گلی نمبر2 میں کارپوریشن میں کام کرنے والے سلیم کا 15سالہ بیٹا مون ہیئرسیلون کا کام کرتا تھا اس کے گھر والے موجود نہیں تھے وہ نامعلوم وجوہات پر گلے میں پھندا لیکر چھت کے پنکھے سے جھول گیا، ورثاء کے کارروائی سے انکار پر پولیس نے نعش حوالے کردی۔

  • فیصل آباد مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے افراد سول ہسپتال منتقل

    فیصل آباد (محمد اویس) مختلف حادثات میں دو بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل، تفصیلات کے مطابق سرسید ٹائون کے رہائشی یوسف کا 5 سالہ بیٹا ابراہیم گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سول ہسپتال داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹرز اس کے علاج و معالجہ میں مصروف ہیں۔علاوہ ازیں 6 سالہ گلناز دختر خالد روضہ پارک، 60سالہ محمد اسلم ولد بہادر 215 ر۔ب، 32 سالہ سمیرا زوجہ ارشد غازی آباد حادثات میں زخمی ہو ئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • وہاڑی : پولیس افسران کی کرائم میٹنگ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی زیر صدارت پولیس لائنز وہاڑی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے ویژن پروفیشنلزم, میرٹ, سروس ڈیلیوری اور شہریوں کی جان, مال و عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام فورس کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرتے ہوئے تمام توانائیاں صرف کرنا ہوں گی. نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی میں کرائم میٹگ کے دوران کیا

    ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے پولیس سرکل وہاڑی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ کرائم میٹنگ کے دوران ایس پی انوسٹی گیشن کوثر پروین اور سرکل وہاڑی کے ایس ایچ اوز بھی موجود تھے.

    کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے۔

  • وہاڑی :منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ ماچھیوال کے علاقہ چک نمبر 19 ڈبلیو بی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون جاری۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ماچھیوال کی نگرانی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ٹی ایس آئی راشد ندیم اور ٹی ایس آئی وقاص گھمن نے سیکورٹی آفسر محمد اکبر کی نشاندہی پر جدید طریقہ گرفتاری اپناتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے عنصر نور ولد نور احمد قوم ڈھڈی المعروف جلال کے سکنہ 19 ڈبلیو بی اور محمد اسحاق عرف ساکا چھرا ولد علی محمد قوم ڈھڈی سکنہ 19 ڈبلیو بی کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا اور دونوں کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیے۔

  • خصوصی افراد کو قومی ترقی میں شامل رکھنے کے لئے معاشرے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں۔ ڈی سی محمد علی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو قومی ترقی میں شامل رکھنے کے لئے معاشرے کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیں تاکہ ان میں احساس محرومی نہ رہے اور وہ ذاتی واجتماعی زندگی کی کامیابی کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔انہوں نے یہ بات مقامی این جی او”تنظیم اللسان“کے زیراہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ”ہماری شمولیت۔منزلیں آسان“کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایم پی اے فردوس رائے،سوشل ویلفیئر آفیسر کاشف نثار،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر(ریٹائرڈ)چوہدری سرفراز احمد،صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد،پرنسپل کلثوم افتخار،وائس پرنسپل صبا سعود،خصوصی بچے اور ان کے والدین تقریب میں موجود تھے۔تقریب کے دوران خصوصی بچوں نے خاکے اور ٹیبلو پیش کرکے حب الوطنی کے جذبوں اور خصوصی افراد کے عالمی دن کی اہمیت کی عکاسی کی۔ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ سماعت اور دیگر خصوصی بچوں کی پروفارمنس اورصلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں تعلیم وتربیت کے وسیع مواقع فراہم کرکے معمول کی زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکتا ہے جس کے لئے فلاحی اداروں کی خدمات قابل ستائش ہیں جو خصوصی تعلیم میں حکومت کا ہاتھ بٹا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کی بحالی اور فلاح وبہبود کے متعدد فلاحی منصوبوں پر عمل پیرا ہے تاکہ ان کی بقایاصلاحیتوں کو نکھارکر انہیں کامیاب اور مفید زندگی گزارنے کے قابل بنایا جاسکے۔اس ضمن میں معاشرتی رویوں میں بھی مثبت تبدیلی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کا عالمی دن منانے کا مقصد مختلف معذوریوں میں مبتلا افراد کی ضروریات کا خیال رکھنے سے متعلق عوامی شعور اجاگر رکھنا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس سمیت تمام پبلک اداروں میں خصوصی افراد کی سہولت کے لئے ریمپ،ٹائلٹس اور دیگر درکار تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے تنظیم اللسان کے زیراہتمام خصوصی بچوں کی تعلیم وتربیت،بحالی اور فلاح وبہبود کے لئے فراہم کی جانے والی گرانقدر خدمات کو خراج تحسین کیا اور کہا کہ ایسی فلاحی سرگرمیوں کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ایم پی اے فردوس رائے نے خصوصی بچوں سے پیار ومحبت اور شفقت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بچوں کے والدین کا بوجھ بانٹنے میں بھرپور کردار اداکریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح وبہبود کے لئے کوشاں ہیں جبکہ خصوصی افراد کوکسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے تنظیم اللسان کی فلاحی خدمات کو سراہا۔تقریب کے دوران اشاروں کی زبان میں تقریر کرتے ہوئے متاثرہ سماعت خصوصی طالب علم عدنان ریاض نے کہا کہ اگر انہیں وسائل ومواقع فراہم کئے جائیں تو وہ معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے وطن عزیز کی ترقی میں میں اپنا بہترین کردارادا کرسکتے ہیں۔صدر تنظیم اللسان ڈاکٹر افتخار احمد نے مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے خصوصی ا فراد کا عالمی دن منانے کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ دو ہزار کی تعداد میں خصوصی بچوں کو پلے گروپ سے لیکر ماسٹر ڈگری تک تعلیم وتربیت کے مواقع فراہم کرنے کے علاوہ ان کی فنی تربیت اور صحت کی بحالی پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
    ۔۔۔///۔۔۔