Baaghi TV

Author: +9251

  • خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد

    فیصل آباد(محمد اویس)خصوصی افراد کے عالمی دن کے حوالے سے ایک تقریب بدھ 4دسمبر کو 10بجے صبح زرعی یونیورسٹی کے اقبال آڈیٹوریم میں ہوگی۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن چوہدری عبدالحمید کے مطابق صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق مہمان خصوصی جبکہ ڈپٹی کمشنر محمد علی بطور مہمان اعزاز شرکت کریں گے۔تقریب میں ارکان اسمبلی،سرکاری افسران کے علاوہ خصوصی تعلیمی اداروں کے طالب علم بھی موجود ہونگے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • اینٹی کرپشن اور محکمہ مال کی مشترکہ بڑی کاروائی

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب گورنر نفیس کی ہدایات پرڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباسی کی زیرنگرانی اینٹی کرپشن اورمحکمہ مال کی ٹیموں نے چک گھمنانہ ضلع جھنگ میں کارروائی کرکے ساڑھے 63کروڑ روپے کی قیمتی 254کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔تفصیلات کے مطابق چک گھمنانہ میں سرکاری اراضی پر قبضہ گروپ نے فصلیں کاشت کررکھی تھیں جس کو واگزار کراکر محکمہ مال جھنگ کے سپرد کردیا گیاہے۔

  • وزیراعظم پاکستان کے زرعی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبہ کے تحت پیداواری مقابلہ برائے گندم 2019-20کے لئے صوبہ بھر سے کسانوں کی درخواستیں طلب کی جارہی ہیں جو 15دسمبر سے 31جنوری 2020تک وصول کی جائیں گی۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے شرائط وضوابط سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ یا پانچ ایکڑ سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہونگے۔مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہیں نیز مزارعین/ٹھیکیداربھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی کی طرف سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے گندم کے کاشتکار5،ایکڑ متصل فصل گندم جس میں کوئی بھی منظوروتصدیق شدہ قسم کی کاشت کی گئی ہو مقابلہ کے لئے پیش کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع)اور زراعت آفیسر(توسیع) کے دفاتر سے مفت یا محکمہ زراعت پنجاب کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں جبکہ فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ مکمل درخواستیں تحصیل کے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر(توسیع) کے دفاتر میں جمع ہونگی اور مقابلہ جات ضلع اور صوبائی سطح پر منعقد ہونگے۔ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ارکان اسمبلی،سینیٹرز،ان کے فیملی ممبرز اور گریڈ 17اوراوپر کے سرکاری افسران درخواست دینے کے اہل نہیں جبکہ محکمہ مال،زراعت کے تمام ملازمین بھی اس مقابلہ میں حصہ نہیں لے سکیں گے علاوہ ازیں ترقی پسند کسان جو ضلعی یا ڈویژنل کمیٹی کے ارکان مقرر ہونگے وہ بھی اس مقابلہ میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • "میرے پاس تم ہو”چھوٹے طالب علموں‌ نے گاکرسحر توڑ دیا

    "میرے پاس تم ہو”چھوٹے طالب علموں‌ نے گاکرسحر توڑ دیا

    لاہور:”میرے پاس تم ہو”چھوٹے طالب علموں‌ نے گاکرسحر توڑ دیا ،اطلاعات کےمطابق کسی سکول کے چھوٹے چھوٹے طالب علموں‌کی آواز میں مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کے گانے کوگاکرسب کو پیچھے چھوڑ‌دیا ہے

     

    باغی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں‌ کسی سرکاری سکول کے دوبچوں نے مشہورزمانہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”کے مشہور گانے کو اتنی پیاری اور سحر انگیز آواز میں گایا کہ سننے والے سنتے رہ گئے اور دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

    یاد رہے کہ مشہورڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو”نہ صرف پاکستان میں مقبول ہورہی ہے بلکہ یہ سرحدپار بھی یکساں مقبول ہورہی ہے، اس ڈرمہ سیریل کو پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی معاونت بھی حاصل ہے،

  • نقیب اللہ کے والد سے کیے وعدے کو نبھائیں گے،آرمی چیف

    نقیب اللہ کے والد سے کیے وعدے کو نبھائیں گے،آرمی چیف

    راولپنڈی :نقیب اللہ کے والد سے کیے وعدے کو نبھائیں گے،آرمی چیف کا نقیب فیملی سے وعدہ ، اطلاعات کےمطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے نقیب اللہ کے والد محمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے لکھا ہےکہ نقیب اللہ کے والد محمد خان سے کیے گئے وعدہ کو نبھائیں گےاور انصاف کے تقاضے بھی پورے کیے جائیں گے۔اپنے پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی کہا کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

    واضح رہے کہ مقتول نقیب اللّٰہ محسود کے والد محمد خان کینسر کے باعث آج صبح انتقال کر گئے تھے۔خاندانی ذرائع کےمطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کو کینسر تھا اور کچھ عرصے سے وہ راولپنڈی کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

    یاد رہے کہ 13 جنوری 2018 کو ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نوجوان نقیب اللہ محسود کو دیگر 3 افراد کے ہمراہ مبینہ دہشت گرد قرار دے کر مقابلے میں مار دیا تھا۔نقیب اللہ محسود پر دہشت گرد ہونے کے الزام کو اس کے رشتے داروں نے رد کیا اور بعد میں ایک تفتیشی ٹیم بنی جس نے قتل کی تفتیش کی، جس کے بعد تفتیشی ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ محسود معصوم تھا اور اسے جعلی پولیس مقابلہ میں قتل کیا گیا تھا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اس موقع پر نقیب اللہ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔بعدازاں 27 سالہ نوجوان نقیب محسود کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس کی تصاویر اور فنکارانہ مصروفیات کے باعث سوشل میڈیا پر خوب بحث بھی ہو ئی تھی۔

  • مولانا فضل الرحمان کا جلسہ عام سے خطاب

    ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے جنرل مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکا کی غلامی نہیں مانتے میں نے مشرف سے کہا آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے، ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے دوران دا حکومت نہ منو کے نعرے لگوائے. مقتدر اداروں کو کہتا ہوں میں آئین کو مانتا ہوں آپ بھی مانیں ہماری اداروں سے جنگ کی کوئی پالیسی نہیں، لیکن اداروں کو بھی آئینی حدود میں رہنا چاہئے، مولانا فضل الرحمان

  • عمران خان نے افسران کو جہاد کرنے کا کہہ دیا

    عمران خان نے افسران کو جہاد کرنے کا کہہ دیا

    اسلام آباد: عمران خان نے افسران کو جہاد کرنے کا کہہ دیا ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افسران اپنی ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کرادا کریں۔

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

    تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِاعظم عمران خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی جبکہ سیکرٹریز نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرنے کی یقینی دہانی کرائی۔

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ افسران کی ترقی انکی کارکردگی اور خالصتاً میرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی ہے، امید ہے افسران اپنی نئی ذمہ داریاں نہایت فرض شناسی اور ملک و قوم کی خدمت کے بھرپورجذبے کے تحت ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پر کھڑا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے جہاں سیاسی لیڈرشپ نے وژن دینا ہے وہاں بیوروکریسی نے اس وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ساٹھ کی دہائی میں گورننس کے لحاظ سے مثالی سمجھاجانے والا ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے اور ملک پیچھے رہ جانے کی مختلف وجوہات ہیں۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے جبکہ نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت (گڈگورننس) کی ضرورت ہے۔

  • ساؤتھ ایشین گیمز:کراٹے میں 2 گولڈ میڈل پاکستان کے نام، مزید کےلیے کوششیں جاری

    ساؤتھ ایشین گیمز:کراٹے میں 2 گولڈ میڈل پاکستان کے نام، مزید کےلیے کوششیں جاری

    کھٹمنڈو:ساؤتھ ایشین گیمز:کراٹے میں 2 گولڈ میڈل پاکستان کے نام، مزید کےلیے کوششیں جاری اطلاعات کے مطابق نیپال میں جاری 13 ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں کراٹیکاز نے پاکستان کے لیے 2گولڈ میڈل حاصل کرلیے جب کہ تائیکوانڈو میں پاکستان نے چاندی کا ایک اور کانسی کے 4 تمغے جیتے۔

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

    تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز کے مقابلے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو اور پوکھارا میں جاری ہیں جہاں پیر کو کراٹے کے مقابلوں میں پاکستانی ایتھلیٹس چھائے رہے۔کراٹے میں پاکستان کی شاہدہ عباسی نے انفرادی کاتا جب کہ محمد اویس نے انڈر 84 کے جی کی کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈلز حاصل کیے۔اور84 کیٹیگری میں پاکستان کے باز محمد نے سلور میڈل جیتا جب کہ نعمت اللہ نے مردوں کے انفرادی کاتا میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا،ٹیم کاتا میں نرگس، شاہدہ اور نازگل نے پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    مردوں کی ٹیم کاتا میں نعمت اللہ، نصیر احمد اور نعمان احمد نے برانز میڈل حاصل کیا۔ اقراء انور نے خواتین کے 45 کے جی اور صابرہ گل نے خواتین کے 50 کے جی کراٹے مقابلوں میں برانز میڈل حاصل کیا۔تائیکوانڈو میں مہرالنسا ء اور شہباز نے پیئر ایونٹ میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا جب کہ مہرالنسا نے انفرادی مقابلوں میں بھی برانز میڈل حاصل کیا۔اقراء ، آصفہ اور مہرالنسا نے ٹیم ایونٹ میں برانز میڈل حاصل کیا جب کہ ممتاز اور آصفہ کی جوڑی نے پیئر میں برانز میڈل حاصل کیا۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو

    ٹینس میں پاکستا ن نے سری لنکا کو شکست دے کر مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، پاکستان کی جانب سے اعصام الحق اور عقیل خان نے سنگلز جب کہ عابد اور مذمل نے ڈبلز میں کامیابی حاصل کی۔بیڈمنٹن ٹیمز ایونٹ میں پاکستان کی مینز اور ویمنز ٹیموں کو سیمی فائنل میں انڈیا نے شکست دی جب کہ والی بال میں پاکستان منگل کو گولڈ میڈل کے لیے انڈیا سے مقابلہ کرے گا۔

  • امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں پرمکمل پابندی کی تائید کیوں کردی؟ خطرناک وجہ سامنے آگئی

    امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں پرمکمل پابندی کی تائید کیوں کردی؟ خطرناک وجہ سامنے آگئی

    واشنگٹن :امریکہ نے کیمیائی ہتھیاروں پرمکمل پابندی کی تائید کیوں کردی؟ خطرناک وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق امریکی وزارت خارجہ نےکہا ہے کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اوران کےاستعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو

    کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے حوالے سے امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ شام میں بشار حکومت کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جنگی جرائم کی مرتکب ہوئی۔ یہ بات بین الاقوامی سطح پر کیمیائی جنگ کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں جاری ایک بیان میں کہی گئی۔بیان کے مطابق “کیمیائی مواد کا بطور ہتھیار استعمال ہماری جدید تاریخ میں خوف ناک ہلاکتوں اور زخمی حالتوں کا سبب بن رہا ہے”۔

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

    دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری اور ان کے استعمال پر مکمل پابندی کی تائید کرتا ہے ،اورکیمیائی ہتھیاروں سے متعلق معاہدے پر پوری طرح عمل درامد پر زور دیتا ہے۔بیان کے مطابق امریکا کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی تنظیم (OPCW) کو سپورٹ کرتا ہے۔

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

  • شیخ محمد بن زید چھوٹی اماراتی لڑکی سے ملنے کیوں گئے؟اہم وجہ سامنے آگئی جان کرہرکوئی حیران

    شیخ محمد بن زید چھوٹی اماراتی لڑکی سے ملنے کیوں گئے؟اہم وجہ سامنے آگئی جان کرہرکوئی حیران

    ابوظہبی :شیخ محمد بن زید کیوں اس چھوٹی اماراتی لڑکی سے ملنے گئے؟اہم وجہ سامنے آگئی جان کرہرکوئی حیران، اطلاعات کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر، پیر کو عظمت شیخ محمد بن زید النہیان پیرکو ایک چھوٹی اماراتی لڑکی سے ملنے ا س کے گھر گئے۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو

    یاد رہےکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع ، شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کے سرکاری استقبال کے دوران کمسن بچی ان سے مصافحہ کرنے سے محروم ہو گئی تھی۔

    https://twitter.com/ABZayed/status/1201455999170859008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201455999170859008&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D36763

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

    تفصیلات کے مطابق یہ دورہ اس وقت ہوا جب شیخ محمد نے ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں عائشہ استقبالیہ کے دوران ہاتھ ہلانے کی کوشش کررہی تھی لیکن وہ اس سے محروم ہوگئی ۔تو شیخ محمد اس کمسن بچی عائشہ محمد مشیت المزروی سے ملنے اس کے گھر گئے۔

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

    ذرائع کےمطابق متحدہ عرب امارات میں شیخ کے دورے اور کمسن بچی سےغلطی سے ہاتھ نہ ملانےکی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی ۔ اس دورے کی تصاویر کے ساتھ شیخ محمد کے آفیشل پیج پر ٹویٹ نے 2،500 سے زیادہ ٹویٹس اور 4،400 سے زیادہ لائیکس حاصل کیے۔