Baaghi TV

Author: +9251

  • تبدیلی آنے لگی ،گیس صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل گئی

    تبدیلی آنے لگی ،گیس صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل گئی

    اسلام آباد:تبدیلی آنے لگی ،گیس صارفین کو بھاری بھرکم بلوں سے نجات مل گئی،اطلاعات کے مطابق شہریوں کے لئے خوشخبری ، وفاقی حکومت نے گیس بلوں کے ٹیرف کو تبدیل کر دیا، فلیٹ ریٹ کی بجائے سلیب کے مطابق بلوں کی ادائیگی کی جائے گی۔پرانے ٹیرف میں فلیٹ سلیب کی بنیاد پر بل بھجوائے جا رہے تھے، موجودہ ٹیرف میں علیحدہ علیحدہ سلیب کے مطابق بلنگ کی جائیگی۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو

    ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف کی تبدیلی کی وجہ سے صارفین کو بلوں میں واضح کمی ہو جائیگی، گزشتہ سال ٹیرف کی وجہ سے صارفین کو اضافی بل بھجوا دیئے گئے تھے، رواں سال فلیٹ ٹیرف کو تبدیل کر کے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی عامر طفیل نے بتایا کہ فلیٹ ٹیرف پر استعمال شدہ گیس پر منظور شدہ سلیب لگے گی، جتنی گیس استعمال ہوگی اسی کے مطابق فی یونٹ سلیب کے مطابق بل بھیجا جائے گا۔

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

    یاد رہے گزشتہ سال موسم سرما سوئی گیس کے صارفین پر بھاری گزرا، گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھاری بھرکم بلوں نے صارفین کو چکرا کر رکھ دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت کا یہ خیال ہےکہ اگلے چند مہینوں‌ تک پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں بہت زیادہ کمی آجائے گی

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

  • ’پہلے میں نے خاموش رہنا بہترسمجھا کیوں کہ ٹیم منتخب کی جاچکی تھی‘علی زیدی نے خاموشی توڑ دی

    ’پہلے میں نے خاموش رہنا بہترسمجھا کیوں کہ ٹیم منتخب کی جاچکی تھی‘علی زیدی نے خاموشی توڑ دی

    کراچی:’پہلے میں نے خاموش رہنا بہترسمجھا کیوں کہ ٹیم منتخب کی جاچکی تھی‘علی زیدی نے خاموشی توڑ دی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق کے بعد وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی آسٹریلیا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پھٹ پڑے۔

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں علی زیدی نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے میں نے خاموش رہنا بہتر سمجھا کیوں کہ ٹیم منتخب کی جاچکی تھی اور کھلاڑی آسٹریلیا کیلئے نکل چکے تھے‘۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما وفاقی وزیر علی زیدی نے لکھا کہ ’لیکن سچی بات یہ ہے کہ کیا سوچ کر پی سی بی نے سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا تھا؟ اس نے تن تنہا ہمیں ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بنایا، ساتھ ہی ہمیں چیمپئنز ٹرافی جتوائی‘۔

    وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ ’آئی سی سی ایونٹ میں سرفراز نے دو بار بھارت کو ہرایا اور حالیہ عرصے میں پاکستان کا کامیاب ترین کپتان رہا۔ جب مصباح اور وقار کی جوڑی نے سرفراز احمد کو ڈراپ کیا تو سب کو دال میں کچھ کالا محسوس ہوا کیوں کہ سرفراز کیلئے ان کی ناپسندیدگی کو سب جانتے ہیں اور ان کی ذاتی پسند ناپسند سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا ہے‘۔

    علی زیدی نے کہا کہ ’ٹیموں میں گروپنگ کا ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن انہیں خفیہ رکھا جاتا ہے اور پی سی بی کی لیڈرشپ کا یہ کام ہے کہ وہ اسے ابتداء ہی میں ختم کرے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس بار یہ ساری باتیں کھل کر سامنے آگئیں جس کا نتیجہ پاکستان کی خراب کارکردگی کی صورت میں دیکھنے کو ملا‘۔علی زیدی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ہر سطح پر کچھ سخت فیصلے لیے جائیں۔

  • تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ڈیلرگرفتار

    تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ڈیلرگرفتار

    لاہور:تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالے ڈیلرگرفتار، اطلاعات کےمطابق نشتر کالونی پولیس نے کارروائی کر کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    پولیس کے مطابق انہیں اطلاع ملی کے نشتر کالونی کے علاقے میں تعلیمی اداروں اور گردونواح میں منشیات بیچنے کا کاروبار کیا جارہا ہے۔جس پر پولیس نے مخبر کی نشاندہی پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تلاشی کے دوران ملزم عابد عرف ڈون اور نوید کے قبضے سے 2 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں سمیت شہر بھر میں منشیات بیچنے کا کاروبار کرتے تھے۔ جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نشتر کالونی تھانے میں منشیات فروشی کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

  • وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے

    وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے

    لاہور :وزیراعظم عمران خان کا نوٹس : وزیراعلیٰ کے قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے،اطلاعات کےمطابق پنجاب میں ہونیوالے حالیہ تقرر وتبادلے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار پر بھاری ثابت ہوئے، وزیراعلیٰ کے دو قریبی عزیز بھی تبادلوں کی زد میں آگئے۔

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    معتبر ذرائع کےمطابق حالیہ تقرر و تبادلوں میں وزیر اعلیٰ کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سردار اعجاز احمد جعفر جو کہ وزیراعلی کے فرسٹ کزن ہیں انہیں ان کے عہدہ سے نہ صرف ہٹا دیا گیا ہے بلکہ ان کی خدمات پنجاب سے سرنڈر کرکے واپس وفاق کے حوالے کی گئی ہیں۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    ڈی پی او رحیم یارخان ایس پی امیر تیمور کو ٹرانسفر کر کے ایس پی سپیشل برانچ ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب نے اس طرح وزیر اعلی کے دو انتہائی قریبی رشتہ داروں کو ان کے اہم ترین عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعظم کوشکایات موصول ہوئی تھیں‌کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے قریبی عزیز بھی وزیراعلیٰ‌ کے ساتھ تعاون نہیں کررہے

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

  • عمران خان دشمنی یا پاکستان دشمنی: حکومت سندھ نے طلبہ یونینز کو بحال کردیا

    عمران خان دشمنی یا پاکستان دشمنی: حکومت سندھ نے طلبہ یونینز کو بحال کردیا

    کراچی :عمران خان دشمنی یا پاکستان دشمنی حکومت سندھ نے طلبہ یونینز کو بحال کردیا،اطلاعات کےمطابق حکومت سندھ نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں طلبہ یونینز کی بحالی کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔وزیر قانون سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب نے پیر کے روز کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا۔

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    وزیر قانون سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب نے بتایا کہ صوبائی محکمہ قانون نے طلبہ یونینز کی بحالی کے لئے مشاورت کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے ، اس کے بعد یونینز کی بحالی کے لئے پیپلز پارٹی کے اعلی رہنما بلاول بھٹو کے بیان کے بعد کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    مرتضی وہاب نے اس وقت کو بھی یاد کیا جب سندھ طلبا یونینز کا استعمال کرتا تھا ، ہر وقت کے بہترین طلباء رہنما پیدا کرتا تھا۔مرتضی وہاب نے کہا ، “وزارت قانون کی طلباء کے نمائندوں سے بھی ایک میٹنگ ہوئی ، جنھوں نے اپنے مطالبات اور سفارشات حکومت کو پیش کیں۔”مشیر برائے قانون نے مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں میں یونینز کے احیاء کا بل صوبائی کابینہ سے منظوری کے بعد صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

    ۔05 نومبر کو ، سندھ اسمبلی نے سندھ سے طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے کے لئے ایک قرارداد منظور کی تھی۔اس قرارداد کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے ندا کھوڑو نے منتقل کیا تھا اور اسمبلی میں حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اس کی حمایت کی تھی۔قرارداد میں طلبا یونینز کی بحالی کے ساتھ ساتھ صوبے کے تعلیمی اداروں میں صحت مند ماحول کی بحالی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • پفوا ایجوکیشنل سسٹم پرائمری اسکول میں سالانہ تقریبات کا انعقاد ، ادارے کی خدمات کوسراہاگیا

    پفوا ایجوکیشنل سسٹم پرائمری اسکول میں سالانہ تقریبات کا انعقاد ، ادارے کی خدمات کوسراہاگیا

    اسلام آباد:پفوا ایجوکیشنل سسٹم،پرائمری اسکول ، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں سالانہ تقریبات کا انعقاد ہوا۔اطلاعات کے مطابق بیگم ائیر چیف مارشل مجاہدانور خان،صدر پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں,اسکول کے طلباء و طالبات نے متاثر کن اور شاندار ٹیبلو اور پی ٹی شو پیش کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں طلباء و طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    ذرائع کے مطابق صدر پفوا نے بہترین ماحول میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر اساتذہ اور عملے کی کاوشوں کو سراہا مسقبل کے معماروں کے لئے معیاری تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بچوں کی ابتدا ئی تعلیم کے لئے جدید طریقہ تدریس کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا جہاں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارا جا ئے

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    یاد رہےکہ پفوا ایجوکیشنل سسٹم، پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن کے زیرانتظام ایسا منصوبہ ہے جو پاک فضائیہ کے اسکولز اور کالجز کے موجودہ نظام کو مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ نیا تعلیمی نظام پاک فضائیہ میں بہترین معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پرائمری سطح پربچوں کی بڑھتی ہو ئی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنےمیں معاون ثابت ہورہا ہے۔ اس نظام کا بنیادی مقصد ہماری مستقبل کی نسل کو ایسی معیاری تعلیم مہیا کرنا ہے جو ا نہیں ایک تخلیقی ذہن ا ور خود اعتمادی کی حامل شخصیت میں ڈھال سکے۔

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کس دن ہونے چاہیں، عثمان بزدارنے تاریخ طئے کرنے کا حکم دے دیا

    پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کس دن ہونے چاہیں، عثمان بزدارنے تاریخ طئے کرنے کا حکم دے دیا

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کس دن ہونے چاہیں، عثمان بزدارنے تاریخ طئے کرنے کا حکم دے دیااطلاعات کےپنجاب میں‌بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم مشاورت کےلیے وزیراعلیٰ‌نے پنجاب کے چند بڑوں کو بلا لیا ہے اور ان سے کہاہےکہ وہ کئی مناسب سی تاریخ دے دیں‌،

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں صوبائی وزیر خزانہ، چیف سیکرٹری، سیکریٹریز لوکل گورنمنٹ، فنانس، قانون اور ایڈوکیٹ جنرل پنجاب شامل ہیں۔

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت…

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ کمیٹی فوری طور پر اجلاس بلا کر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ اور دیگر سفارشات ایک ہفتے کے اندرتجویز کر کے وزیر اعلیٰ کو بھجوائے گی۔یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ اطلاعات آرہی تھیں کہ حکومت نے اگلے سال مارچ اپریل کے مہینے میں‌ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

  • طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جائے ، رضا ربانی

    طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جائے ، رضا ربانی

    طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جائے ، رضا ربانی

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے لاہور میں طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہاکہ 300 طلبا کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج افسوسناک اور قابل مذمت ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ طلبا یونینز پر سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کرکے طالب علم اپنا بنیادی آئینی حق مانگ رہے ہیں۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اپنے بنیادی حق کےلیے آواز اٹھانے والے ان طلبا کے خلاف غداری کا مقدمہ واپس لیا جانا چاہیے۔

  • چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا ،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا

    بیجنگ:چین دنیا کوپیچھےچھوڑگیا،30منزلہ ہوٹل 2ہفتوں میں تعمیرکردیا،اطلاعات کے مطابق چینی ماہرین تعمیرات نے جدید ٹیکنالوجی کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے 30 منزلہ ہوٹل صرف 2ہفتوں میں مکمل کرکے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے،

    چینی ماہرین تعمیرات کی اس سحرانگیزٹیکنالوجی کے بارے میں اہم رپورٹ روسی نیوز ایجنسی رشین ٹوڈے نے شائع کی ہے، مشہورروسی نیوز ایجنسی رشین ٹوڈنے نے چینی انجنیئروں کی کاوش کی ایک نایاب وڈیوبھی جاری ہے، جس می چینی ماہرین تعمیرات جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بلاک کی صورت میں بڑی تیزی سے اس ہوٹل کی تعمیر کو مکمل کرکے دنیا کوحیران کردیتے ہیں‌

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    ذرائع کے مطابق چین آج کل نئی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نہ صرف ایشیا میں بلکہ یورپ اور مغرب میں اپنا مقام بنا رہا ہے،اس سے پہلے بھی چینی ماہرین تعمیرات کئی ایسی عمارتیں تعمیر کرکے دنیا کو حیران کرچکا ہے

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹو

  • پریمیئرلیگ کھیلنے کے لیے کس کس کو ملی اجازت

    پریمیئرلیگ کھیلنے کے لیے کس کس کو ملی اجازت

    پریمیئرلیگ کھیلنے کے لیے کس کس کو ملی اجازت

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پریمیئر لیگ کھیلنے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور محمد عرفان کو این او سی جاری کیے۔ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کی جانب سے رابطہ کرنے پر انہیں بھی این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ وہاب ریاض، آصف علی، شاہد آفریدی اور محمد عامر کے بھی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں معایدے ہو چکے ہیں۔ محمد نواز، عماد وسیم اور محمد موسیٰ بھی بی پی ایل کے لیے سائن کرنے والوں میں شامل ہیں۔