Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت طلبا

    وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت طلبا

    اسلام آباد:وزیراعظم کرپشن کے بعد طلباء تنظیموں کے پیچھے پڑگئے ہیں، محمد عامرناظم اسلامی جمیعت طلباء پاکستان عمران خان کے خلاف بول اٹھے ، اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کی طلباء کی تنظیم اسلامی جمیعت طلباء کے ناظم محمد عامر نے آج اسلام آباد میں ایک اہم کانفرنس میں وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا ،

    اسلام آباد میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمیعت طلبا‌نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلے کرپشن کو موضوع بناکر پاکستان کا منفی تاثر پوری دنیا میں پھیلایا اب طلبہ تنظیموں کو تشدد کی علامت قرار دیاجارہاہے۔ کیا یہ ضروری ہے کہ ہرمعاملے میں پاکستان کا منفی پہلو ہی دنیا کے سامنے پیش کیا جائے؟

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    یادرہےکہ پچھلے دنوں‌ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں طلباء تنظیموں‌کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرنے کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اس پرطلباتنظیموں‌کی طرف سے ردعمل آنا شروع ہوگیا ہے اور جماعت اسلامی کی طلباء شاخ نے وزیراعظم کے اس بیان کو ناپسند کیا ہے

    پروگرام کھراسچ،میزبان مبشرلقمان،اب ہوگا”آپ” ٹی وی کی شان

  • نواز شریف کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات کیوں حاصل کرنا پڑیں

    نواز شریف کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات کیوں حاصل کرنا پڑیں

    نواز شریف کے لیے ویسکولر سرجن کی خدمات کیوں حاصل کرنا پڑیں، بتایا ڈاکٹر عدنان نے

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد کے مختلف میڈیکل ٹیسٹس کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس جلد آجائیں گی۔

    ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم بھی میاں نواز شریف کا مسلسل معائنہ کررہی ہے۔

    دنیا میں ہماری عزت نہیں، نواز شریف کا لندن کی فٹ پاتھ پر اعتراف

    نواز شریف کی حالت نازک مگر بیماری کی رپورٹ سامنے کیوں نہیں آئی؟ اہم خبر

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    ڈاکٹر عدنان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کے پلیٹ لیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ادویات دی جا رہی ہیں اور ان کی مانیٹرنگ بھی ہو رہی ہے۔

    ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ دماغ کوخون منتقل کرنےوالی شریان کےعلاج کے لیے ویسکولرسرجن کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر میاں نواز شریف کے مزید ٹیسٹس بھی کیے جائیں گے۔

  • آرمی چیف نے ایف 16 میں بیٹھ کر جنگی مشق میں حصہ لیا، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف نے ایف 16 میں بیٹھ کر جنگی مشق میں حصہ لیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا اور ایف 16 طیارے میں بیٹھ کر جنگی کارروائی کے فرضی مشن کی مشق میں حصہ لیا۔

    ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مصحف ائیر بیس سرگودھا کا دورہ کیا جہاں چیف آف ائیر اسٹاف، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی جنگ کی تاریخ میں مصحف ائیر بیس اور اس کے اسکواڈرنز کے بہادر شاہینوں نے اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی مہارت، صلاحیت اور روایات قابل فخر ہیں۔

    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1201506463585316870?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1201506499761229825&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bolnews.com%2Furdu%2F%3Fp%3D36724

    شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ آرمی چیف میجر جنرل آصف غفور نے پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کا دورہ کیا ہے۔

    جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کواسکوڈرن میں لے جایا گیا ہے جہاں انہوں نے دوسرے ایف 16 طیارے کو ایئرچیف نے اڑایا اور دونوں ایف 16 طیاروں نے فضا میں جنگی سیمولیشن مشن کی مشق کی۔

    آرمی چیف نے ائیر چیف مارشل کی قائدانہ صلاحیتوں کو بھی سراہا اور فورسز کے درمیان ہم آہنگی اور مطابقت کو کامیاب آپریشنز کے لیے ضروری قرار دیا۔

    ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ا دا کیا، اس موقع پردونوں سربراہان کی جانب سے فورسز کے درمیان آپریشنز اور تربیتی امور میں رابطوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیاانہوں نے مزید بتایا کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی مہارت اور پیشہ ورانہ جذبے کو بے حد سراہا ہے۔

  • اگر سندہ طاس معاہدے کی مخالفت کی تو  بھارت کو کیا جواب ملے گا، بتایا وزیر توانائی نے

    اگر سندہ طاس معاہدے کی مخالفت کی تو بھارت کو کیا جواب ملے گا، بتایا وزیر توانائی نے

    اگر سندہ طاس معاہدے کی مخالفت کی تو بھارت کو کیا جواب ملے گا، بتایا وزیر توانائی نے

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ بھارت پہلے ہی پاکستان پر جارحیت کا مزہ چکھ چکا ہے۔ پاکستان ہر سطح پر اپنی خود مختاری برقرار رکھے گا۔
    وزیر توانائی عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متبادل توانائی بورڈ کے اجلاس میں متبادل توانائی پالیسی پر تمام صوبائی حکام سے رائے لی گئی تھی اور وزیر توانائی سندھ نے ہاتھ کھڑا کرکے پالیسی کی حمایت کی تھی۔ اب ان کے اعتراضات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ اس وقت 850 ارب روپے ہے اور اس کی ماہانہ رفتار 39 ارب روپے سے کم ہو کر دس ارب روپے تک آگئی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ سردیوں میں صارفین سے وصول کئے گئے اضافی گیس بلوں کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے، چاہتے ہیں کہ اضافی گیس بل صارفین کو واپس کئے جائیں۔

  • خبردار!مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات

    خبردار!مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات

    لاہور:مال روڈ پراحتجاج، جلسے، جلوسوں اور دھرنوں پر پابندی کے سخت احکامات،اطلاعات کےمطابق مال روڈ پر جلسے جلوسوں کا معاملہ، پنجاب حکومت نے جلسے جلوسوں کے لیے ناصر باغ کے علاوہ بھی جگہ مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

    مال روڈ ریڈ زون میں جلسے جلوسوں پر پابندی کو یقینی بنانے کے وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے واضح احکامات انتظامیہ کو جاری کردئیے گئے ہیں۔ احکامات میں انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ جی پی او چوک سے میاں میر تک کسی بھی صورت کوئی احتجاج نہ ہونے دے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ناصر باغ کے علاوہ جلسے جلوسوں کے لیے کسی اور پوائنٹ کی بھی نشاندہی کریں۔

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    انتظامیہ کو جاری کی گئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ جو بھی احتجاج کرنا چاہے اسے ریڈ زون کے علاوہ مقرر کی گئی جگہ کی نشاندہی کی جائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے زبردستی ان مقامات پرگھسنے کی کوشش کرنے والوں‌ کے خلاف سخت ایکشن لینے کافیصلہ کیا ہے،

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا…

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 ماہ کے کریک ڈاؤن پر رپورٹ جاری

    کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے 4 ماہ کے کریک ڈاؤن پر رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج کے مظالم اور لاک ڈاؤن پر روپورٹ جاری کردی گئی ہے .کے ایم ایس کے مطابق مقبوضہ وادی میں 4 ماہ کے کرفیو کے دوران 38 افراد شہید ہوئے جن میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔
    رپورٹ میں تحریر اعداد و شمار کے مطابق پُرامن مظاہرین پر فائرنگ، پیلٹس اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 853 افراد شدید زخمی ہوئے۔
    کے ایم ایس کے مطابق کرفیو کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 11 ہزار چار سو ایک نوجوانوں کو گرفتار یا نظر بند کیا گیا۔
    مقبوضہ وادی کی میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج نے گھروں میں گھس کر 39 کشمیری خواتین کی آبروریزی بھی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 5 اگست سے کشمیریوں کو بڑی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے نہیں دی گئی۔

    کے ایم سی کے مطابق وادی چنار میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث کاروباری، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔
    کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق وادی میں انٹرنیٹ کی بندش کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔4 ماہ کے کریک ڈاؤن پر جاری کی گئی رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ شدید سردی بھی وادی کے باسیوں کی مشکلات میں اضافہ کررہی ہے۔

  • امریکی صدر بھی  مواخذے سے بھاگنے لگے

    امریکی صدر بھی مواخذے سے بھاگنے لگے

    امریکی صدر بھی مواخذے سے بھاگنے لگے

    تفصیلات لے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے خلاف مواخذے کی سماعت میں شرکت نہیں کریں گے۔

    امریکی ایوان صدد وائٹ ہاؤس کے وکیل پٹ سپلونی نے ایوان نمائندگان میں جوڈیشری کمیٹی کے ڈیموکریٹک چیئرمین جیری نیڈلر کو لکھے گئے ایک خط میں یہ بات کہی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ اور ان کے وکیل غیر مناسب عمل والے اور ٹرمپ کے تعصب سے دوچار ڈیموکریٹ غلبہ والی کمیٹی کی اگلی سماعت میں شامل نہیں ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کارروائی میں ابھی تک گواہوں کو نامزد نہیں کیا گیا ہے، تاہم انہوں نے تمام سماعتوں میں وائٹ ہاؤس کی شرکت کو مسترد نہیں کیا۔توقع کی جارہی ہے کہ کمیٹی مواخذے کے جن مضامین پر غور کرے گی ان میں طاقت کے ناجائز استعمال، رشوت ستانی، کانگریس کی توہین اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ شامل ہے۔

  • کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

    کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا

    لاہور: کیا کمایا اورکہاں لگایا،حساب کتاب کا وقت آگیا،اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اورصوبہ بھرکے بلدیاتی اداروں سے روزانہ کی بنیاد پرآمدن واخراجات کی تفصیلات طلب کرلی گئی‌ ہیں، یہ بھی کہا گیا ہےکہ تفصیلات فراہم نہ کرنے والے بلدیاتی اداروں کے چیف آفیسرز کے خلاف پیڈایکٹ تحت انضباطی کارروائی ہو گی۔

    پہلے نیا وزیراعظم آئے گاپھرترمیم ہوگی اورابوجیل سے باہرہوں گے،بلاول بھٹوکی میڈیا…

    سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے دفتر سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے سسٹم پر روزانہ کی بنیادپرتفصیلات اپ لوڈکرنے کاحکم دے دیا۔ ڈائریکٹر فنانس پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ نے مراسلہ چیف آفیسرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوارسال کردیا۔ مراسلے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کوترقیاتی اسکیموں، بحالی ومرمت اور دیگر اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

    پاک فوج کے تعاون سے بننے والے ڈراما سیریل”عہد وفا”نے بھارت میں مقبولیت…

    پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ کے مراسلے کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی ادارے ذرائع آمدن کو ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے بصورت دیگر چیف افسران ذمہ دار ہوں گے۔آمدن و اخراجات کا غلط ڈیٹا اپ لوڈ کرنے پرملازمین کے بجائے سربراہوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    بیوی کو مرتا دیکھ کر شوہر نے بھی جان دیدی،بچوں کی پرواہ تک نہ کی

  • ہم ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان نے ایسا کسے کہہ دیا

    ہم ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں.مولانا فصل الرحمان نے ایسا کسے کہہ دیا

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سلیکٹڈ حکومت کو نہیں مانتے اور ایسے لوگوں سے لڑنا جانتے ہیں۔کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غلاموں کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔مولانا فضل الرحمان نے خطاب کے دوران ’دا حکومت نہ منو‘ کے نعرے بھی لگوائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جبکہ وزراء 17 روپے کلو ٹماٹر اور پانچ روپے مٹر بتاکر عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں حق حاکمیت عوام کی بجائے بیرونی قوتوں کے پاس ہے، اداروں کا احترام کرتے ہیں مگر عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی میراث کے امین ہیں، امریکہ و دیگر قوتوں کی بالادستی تسلیم نہیں کرتے۔انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے مجھے کہا کہ آپ کیوں امریکہ کی غلامی نہیں مانتے، میں نے ان سے کہا کہ آپ کے بزرگوں نے غلامی کی اور مجھے میرے بزرگوں نے غلامی کے خلاف لڑنے کا راستہ بتایا۔

  • پاکستان کی اپنے حاجیوں کے لیے سفارتکاری، سعودی عرب سے حج معاہدہ 2020 کرنے کے لیے وفد روانہ

    پاکستان کی اپنے حاجیوں کے لیے سفارتکاری، سعودی عرب سے حج معاہدہ 2020 کرنے کے لیے وفد روانہ

    اسلام آباد :پاکستان اپنے حاجیوں کے لیے سفارتکاری، سعودی عرب سے حج معاہدہ 2020 کرنے کے لیے وفد روانہ ،۔تفصیلات کے مطابق سالانہ حج معاہدہ 2020 کیلئے وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور سعودی عرب روانہ ہوگئے ،عمرہ ادائیگی کے بعد وفاقی وزیر اور سیکریٹری مذہبی امور دفترامورحجاج مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔

    دوسری طرف اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ڈی جی حج وفد کو حج انتظامات2020 پر تفصیلی بریفنگ دیں گے جبکہ پاکستانی وفد سعودی وزارت حج وعمرہ سمیت دیگر شعبوں کے دورے اور اہم ملاقاتیں کرے گا، ملاقاتوں میں حجاجِ کرام کی تجاویزکی روشنی میں مزیدبہترسہولتوں کی فراہمی پربات ہوگی۔ترجمان کے مطابق پاکستان اورسعودی عرب میں مرکزی حج معاہدہ 2020بدھ 4دسمبر کو طے ہوگا اور پاکستانی وفد 8 دسمبر کو واپسی کیلئے سعودی عرب سے روانہ ہوگا۔

    یہ بھی یاد رہے آئندہ سال حج پالیسی کے بنیادی نکات تیار کرلئے گئے ہیں ، نکات میں 2 سال کے لئے قرعہ اندازی کی تجویز دی گئی ہے ، دوسرے سال والے کامیاب عازمین قسطوں میں رقم جمع کراسکیں گے، قرعہ اندازی جنوری میں ہونے کا امکان ہے۔حج پالیسی کا مسودہ آئندہ ماہ کابینہ میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، کابینہ نےمنظوری دی تو3سال کےلئے پالیسی کی مشروط منظوری دی جائےگی ، منظوری سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہوگی۔