Baaghi TV

Author: +9251

  • ایڈز کی روک تھام  کے لیے  پنجاب حکومت کیا کر رہی، اہم خبر

    ایڈز کی روک تھام کے لیے پنجاب حکومت کیا کر رہی، اہم خبر

    ایڈز کنٹرول پروگرام کے لیے پنجاب حکومت کیا کر رہی، اہم خبر

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ایڈزایک مہلک مرض ہے،اس بیماری سےبچاؤکیلئےاحتیاط لازم ہے،صحت مندزندگی کےمثبت رویوں کواختیارکرکےموذی مرض سےمحفوظ رہاجاسکتاہے،ایڈز سے بچاؤ اوراحتیاطی تدابیر کیلئے موثر آگاہی مہم سے نتیجہ خیز نتائج برآمد ہوسکتے ہیں،ایڈز سے بچاؤ کیلئےسوشل میڈیا پر بھی موثر آگاہی مہم چلانا وقت کا تقاضا ہے.ایڈز کی روک تھام کیلئے سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی،

    انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی اقدامات سےایڈزکےمرض کوبہت حدتک کنٹرول کیاجاسکتاہے،پنجاب حکومت ایڈز پر قابو پانے کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت جامع اقدامات اٹھارہی ہے،نجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو مفت ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہے،ایڈزکےحوالے سے مفت مشاورت،تشخیص اورعلاج کیلئےمراکز کام کر رہے ہیں،

  • بنک فراڈ میں ملوث مینیجر فرار ہونے میں کامیاب

    بنک فراڈ میں ملوث مینیجر فرار ہونے میں کامیاب

     

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) اندرون شہر عزیز بھٹی روڈ پر سنہری چوک کے قریب واقع ایک نجی بنک میں کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑا گیا ہے جبکہ بنک کا مینجر مظفر بھٹی شہر میں ہونڈی کا کام کرنے والے ایک گروہ کی ملی بھگت سے کروڑوں روپے بیرون ملک ٹرانسفر کر کے خود بھی بیرون ملک فرار ہوگیا ہے نجی بنک کی ہیڈ آفس سے آئی ہوئی انسپکشن اینڈ آڈٹ ٹیموں نے کروڑوں روپے سے محروم ہونے والے بنک کے اکاؤنٹ ہولڈروں کی درخواستیں وصول کرنے کے ساتھ ساتھ بنک کے کھاتوں کی انسپکشن و آڈٹ کا کام بھی ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا ہے مجموعی طور پر کروڑوں روپے سے محروم ہونے والے بنک کے اکاؤنٹ ہولڈروں میں تاجر ٹھیکیدار ریٹائرڈ اور بیمار ملازم اور کئی بیوہ عورتوں کے علاوہ چھوٹی صنعتوں کے مالک اور شہر کی معروف کاروباری اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی شامل ہیں جن میں شامل ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ پنشنر اللہ لوک اور پنجابی زبان کے بین الاقوامی شہرت کے حامل معروف شاعر مقصود ناصر چوہدری کے بیٹے عامر مقصود چوہدری کی حالت زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہونے کی بنا پر تشویشناک ہوگئی ہے اور انہیں مسلسل ادویات دی جارہی ہیں فراڈ میں ملوث مینجر مظفر علی بھٹی قبل ازیں شیخوپورہ میں ایم سی بی کی مختلف برانچوں میں کام کرتا رہا ہے جس کے بعد وہ نجی بنک میں بطور مینجر تعینات ہوگیا باخبر ذرائع کے مطابق وہ بنک میں بڑی رقوم جمع کروانے کی خاطر آنے والے بڑے کھاتے داروں کو آؤ بھگت کے بہانے سے کیش کاؤنٹر پر جانے کی بجائے اپنے پاس کمرے میں لے جاتا اور وہیں رقم وصول کر کے قطار میں لگنے کی زحمت سے بچانے کے بہانے خود ہی رسید کاٹ کر دے دیتا مگر وہ رقم اکاؤنٹ ہولڈر کے کھاتے میں جمع کروانے کی بجائے اپنے نام پر بنائے ہوئے کھاتوں میں جمع کر دیتا جس کا راز اس وقت کھلا جب ایک چھوٹی صنعت کے مالک نے اسے لیسکو کو ٹرانسفر کرنے کے لیے مبینہ طور پر سوا کروڑ روپے کی رقم دی جس کی رسید بنا کر اس نے جاری کر دی مگر یہ رقم لیسکو کے کھاتے میں نہ پہنچی تو لیسکو کا عملہ ریکوری کے لیے ڈیفالٹر کے ہاں پہنچ گیا معروف دانشور مقصود ناصر چوہدری نے بتایا کہ میں نے اپنا ایک ہی موروثی مکان فروخت کر کے 40 لاکھ روپے مظفر علی بھٹی کے ذریعے بنک میں جمع کروائے تھے جس کی میرے پاس موجود رسیدیں بنک کی انتظامیہ کو اپنی درخواست کے ساتھ دے دی ہیں اسی طرح ڈی سی آفس کے ریٹائرڈ پنشنر اللہ لوک نے بھی اپنی رقم کی خردبرد کی تحریری درخواست بنک کی انسپکشن ٹیم کو دے دی ہے باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ بنک کا مینجر مظفر علی بھٹی کافی عرصہ سے لوگوں کی رقوم غائب کر کے انہیں رقم جمع ہونے کی رسید جاری کر دیتا تھا جس پر وہ صرف اپنے دستخط کر کے بنک کی مہر لگا دیتا تھا اور وہ یہ رقم شہر میں ہونڈی کا کاروبار کرنے والے ایک شخص کے ذریعے بیروم ملک ٹرانسفر کرتا رہا چند ماہ قبل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ برطانیہ میں وزٹ ویزہ پر گیا اور چند دن کے بعد واپس آگیا اور اب اس نے فراڈ ہونے سے قبل اپنی فیملی کو بیرون ملک پہنچا دیا اور خود بھی ان کے پاس پہنچ گیا ذرائع نے بتایا ہے کہ بنک کی موجودہ انتظامیہ نے تمام متاثرہ کھاتے داروں کو جاری ہونے والی رسیدیں اور ان کی درخواستیں جمع کرنے کا کام جاری رکھا ہوا ہے جس پر بنک کی ریویو کمیٹی سماعت کر کے فیصلہ کرے گی

  • امریکا میں طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں اور نقصان

    امریکا میں طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں اور نقصان

    امریکا میں طیارہ تباہ ہونے کی وجہ سے ہلاکتیں اور نقصان

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔
    حادثہ امریکی ریاست ساؤتھ ڈکوٹا میں پیش آیا، چیمبر لین میونسپل ائیرپورٹ سے پی سی 12 ایئر کرافٹ اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی گر گیا، امدادی ٹیمیں فوری پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ترجمان لنس فورڈ کے مطابق طیارہ گرنے کا واقعہ دوپہر سے کچھ دیر پہلے پیش آیا جب موسم سرما کے طوفان کا خدشہ تھا۔لنس فورڈ نے بتایا کہ پیلیٹس پی سی 12 طیارے کی منزل اڈاہو فالز ریجنل ائیرپورٹ تھی تاہم طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

    حکام کے مطابق حادثے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جس میں دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ دیگر 3 افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    امریکی وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے حادثے کی تحقیقات جاری ہیں

  • ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

    ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد

    ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار شعیب انور قریشی نے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کہا ہے کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہفتہ وارکھلی کچہری کا انعقاد مسلسل جاری ہے جس میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر انکی دہلیز پر سن کر ان کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں،اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایس پیز سمیت محکمہ صحت ، تعلیم،پاپولیشن ، واپڈا، سوئی گیس، محکمہ مال اورسائلین کے علاوہ تما م محکموں کے افسران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیحات ہیں اور اسی جذبہ کے تحت مشن کو جاری ر کھے ہوئے ہیں اور کھلی کچہری کے علاوہ بھی روزانہ کی بنیاد پر میرے آفس کے علاوہ تحصیل سطح پر بھی باقاعدگی سے عوامی مسائل کے حل کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں کافی بہتری آئی ہے اور عوام کھلی کچہریوں میں دی جانی والی درخواستوں پر ازالہ کے حوالہ سے عوام الناس اطمینان بخش ہے۔

  • اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونےلگیں،

    اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونےلگیں،

    اتوار بازاروں میں سبزیوں کی قیمتیں کم ہونےلگیں،

    تفصیلات کے مطابق ٹماٹر، پیاز ، ادرک لہسن کی قیمتوں میں تیس سے چالیس روپے فی کلو تک کمی آئی ہے لیکن اتوار بازاروں کے علاوہ عام بازاروں میں مقرر کردہ نرخ کے بجائے اضافی وصولی بھی جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق اتوار بازاروں میں ٹماٹر کا 130 روپے سے 150 روپے کلو ریٹ ہے لیکن عام مارکیٹ میں 200 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔آلو کا ریٹ 42 روپے ہے جو کہعام دکانوں پر 70 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔جبکہ عام بازاروں میں سبزیاں اور پھلوں کی ریٹ لسٹ کے بجائے اضافی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔

    اسی طرح پیاز کا ریٹ 70 روپے فی کلو ہے اورعام بازاروں میں 90 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا یےدیگر سبزیوں میں ادرک کی قیمت 273 روپے فی کلو ہے جو کہ عام بازاروں میں 300 سے 350 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے۔پھلوں کے نرخوں کی بات کریں تو سیب کالا کولو پہاڑی 154 روپے کلو پر فرخت کیا جا رہا ہے جبکہ کیلا 64 روپے فی درجن کا ریٹ مقرر کی گیا ہے۔

    امرود 56 روپے فی کلو انار دانے دار 186 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا یے۔ ۔انگور ایرانی 152 روپے انگور موٹا ایرانی 202 روپے فی کلو کا ریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

  • ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی پوزیشن کمزور

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی پوزیشن کمزور

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی پوزیشن کمزور

    ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی ساتویں وکٹ 194رنز پر گرگئی.بابراعظم 97رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر آوَٹ ہوگئے.ایڈیلیڈ ٹیسٹ، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 194رنز پر گرگئی،شاہین شاہ آفریدی بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کی گیند پر آوَٹ ہوئے.ایڈ لیڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے دن قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جو اچھا ثابت ہوا لیکن جلد ہی اپنی وکٹ بابر اعظم کی صورت گنوا دی اور اس کے بعد فورا شاہین آفرید بھی چل دیے.
    قومی ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور امام الحق نے کیا لیکن محض 3 کے مجموعی اسکور پر امام الحق 2 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ کپتان اظہر علی کی ناقص فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہبھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 589 رنز بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

    ڈیوڈ وانر نے ناقابل شکست 335 رنز بنائے تھے جب کہ مارنس لبوشین نے بھی 162 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • بھیرہ شہر میں نئی مارکی شاہ محمد پلیس مارکی اینڈ میرج ہال کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن اپنے دست مبارک سے کر رہے ہیں

    بھیرہ شہر میں نئی مارکی شاہ محمد پلیس مارکی اینڈ میرج ہال کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن اپنے دست مبارک سے کر رہے ہیں

    بھیرہ شہر میں نئی مارکی شاہ محمد پلیس مارکی اینڈ میرج ہال کا افتتاح معاون خصوصی وزیراعظم پاکستان چوہدری ندیم افضل چن اپنے دست مبارک سے کر رہے ہیں

    ۔ندیم افضل چن اور ایم ڈی شاہ محمد پلیس مارکی بھیرہ اپنے خیالات کا اظہار کر رہے۔ اس موقع پر تحصیل بھیرہ کی تمام سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ پولیس افسران ۔ بلدیہ بھیرہ کے افسران ۔اور تحصیل بھیرہ کے معروف تاجران اور بزنس مین اور اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اور دعا کے بعد عشائیہ کا اہتمام بھی کیا گیا

  • کراچی: بچی سدرہ کو قاتل قتل کرنے کے بجائے کیا کرنا چاہتے تھے

    کراچی: بچی سدرہ کو قاتل قتل کرنے کے بجائے کیا کرنا چاہتے تھے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کےعلاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران بچی کو قتل کرنے کے واقعےمیں گرفتارملزم علی نواز نے سدراکوغلطی سےگولی مارنےکااعتراف کر لیا. ملزم نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 3 ساتھیوں نے نئی موٹرسائیکل دیکھ کر روکا تھا، بچی کو ڈرانے کیلئےپستول لوڈ کی تو اچانک گولی چل گئی، بچی اور اُس کے ماموں کو گولی لگی تو موٹرسائیکل لےکرفرار ہوگئے،فرار ہوئے تو بچی کا سوچ کر مجھےچکر آئے اور بے ہوش ہوگیا،بچی اور اس کے ماموں کو مارنا نہیں صرف ڈرانا تھا،

    پولیس کے مطابق فرار ساتھی ضمیر، راشداور وسیم کی تلاش جاری ہے،گروہ کے 3 ملزمان علی نواز، علی اکبر اور اکمل گرفتار ہیں، واردات کیلئے موٹرسائیکل لیتے اور پھر کہیں بھی چھوڑ دیتے تھے،واردات کے دوران مزاحمت پر ایک شخص قتل اوردوسرا زخمی ہوا تھا، ملزم نے اعتراف کیا کہ نیو کراچی میں بھی دکان پر 80 ہزار روپے کی واردات کی تھی
    واضح رہے کہ کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل ملزمان ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام نظر آتی ہے مگر تھیلے اور پتھارے ہٹانے میں پیش پیش ہوتی ہے۔دوسری جانب سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا، کارروائیاں شریف آباد، بغدادی، شارع فیصل اور کورنگی میں کی گئیں۔
    کنیز فاطمہ سوسائٹی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے قاتل گرفتار

  • حکومت نوجوان نسل کے حقوق کےتحفظ کے لیے کیا اقدام کررہی، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ ، حکومت ان کے حقوق کےتحفظ کے لیے کیا اقدام کررہی، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    باغی ٹی وی : فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی اثاثہ اور روشن مستقبل کی امید ہے،نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر وزیراعظم کا بنیادی مشن ہے،وزیر اعظم نے طلباکےحقوق کےتحفظ کیلئےحکمت عملی کی ہدایات دی ہے.طلباکے کردار کو معاشرے کی فلاح اورقومی مفاد سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے،طلباکی محنت، دیانتداری اور سچائی کے اصولوں پر مبنی کردار سازی کرنی ہے

    ،فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا آہنی عزم رکھتے ہیں،طلبانے نئی سوچ، بصیرت اورولولہ انگیز جمہوری قیادت وجود میں لانی ہے،حقوق کا مطالبہ طلباکے شعور اور فکر کی عکاسی ہے جو نہایت خوش آئند ہے

  • مالٹا کے وزیراعظم  مستعفی  ہونے  پر کیوں ہوئے  مجبور

    مالٹا کے وزیراعظم مستعفی ہونے پر کیوں ہوئے مجبور

    مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکیٹ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم 18جنوری کو عہدہ چھوڑیں گے۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں مالٹا حکومت کی بدعنوانی کا پردہ فاش کرنے کے بعد قتل ہونے والی خاتون صحافی ڈیفنی وانا گیلیزیا کے کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیے جانے پر وزیراعظم کے چیف آف سٹاف مستعفی ہو گئے تھے۔
    وزیرِ اعظم مسکیٹ 2017ء میں خاتون صحافی ڈیفنی کاروانا گیلیزیا کے قتل کے بعد سے شدید تنقید کی زد میں تھے۔

    خاتون صحافی نے مالٹا کے سیاسی اور کاروباری ایلیٹ میں ساز باز کا پردہ فاش کیا تھا، جس کے قتل کے کیس میں گرفتار ڈرائیور نے برنس ٹائیکون یورگن فینچ کا نام لیا تھا جس پر فینچ کو گزشتہ ہفتے گرفتار کر لیا گیا۔

    سیاحت اور توانائی کے بزنس سے وابستہ ٹائیکون نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ وزیرِ اعظم کے چیف آف اسٹاف قتل کے منصوبے کا ماسٹر مائنڈ ہے