لیه -حکومت پنجاب کی ہدایت پر مصنوعی مہنگائی اور اوورچارجنگ کے خاتمے کے لیے ضلع میں 19پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور سرکاری طے شدہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فروخت کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے لیہ ،کروڑ ،چوبارہ کے 190مقامات پر قیمتوں کا جائزہ لیا جس کے دوران 7دوکاندار گراں فروشی کے مرتکب پائے گئے جن پر گیارہ ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔یہ بات فوکل پرسن پرائس کنٹرول کمیٹی ڈی او انڈسٹری محمدعبداللہ نے روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کی بریفنگ کے سلسلہ میں بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ منڈیوں میں بولی کے نظام سے لے کر مارکیٹوں تک قیمتوں کی پڑتال کا کام جاری ہے
Author: +9251
-
لیه – معمولی جرائم میں ملوث چار حوالاتیوں کو رہا کرنے کا حکم
لیہ – ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملک محمد لطیف اورسول جج لیہ افضل بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل لیہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسپرنٹنڈنٹ جیل فیروز کلیار ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رسول بخش کلاچی موجود تھے ۔ججز صاحبان نے جیل ہسپتال ، کچن اسیران ،نو عمر وارڈمیں قائم سکول ودیگر بارکس کامعائنہ کیا۔انہو ں نے معمولی جرائم میں ملوث چار حوالاتیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ججز صاحبان نے صفائی و ستھرائی،سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کرتے ہوئے تسلی بخش قرار دےا۔
-
لیه – حکومت فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ۔سردار شہاب لدین خان سیہڑ
لیه – دور دراز دیہی علاقوں میں اعلی تعلیمی سہولیات کے لیے 12کروڑ روپے کی لاگت سے کالج کی تعمیرکا ترقیاتی پراجیکٹ حکومت پنجاب کی گراس روٹ لیول تک سماجی سہولیات کے ایجنڈے کی تکمیل کا عملی نمونہ ہے ۔یہ بات صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کیمونیکشن اینڈ ورکس سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے گورنمنٹ گرلز کالج راجن شاہ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ ،سابق وقافی وزیر بہادر احمدسیہڑ ،اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم۔ایکسین بلڈنگ چوہدری محمدسلیم نے منصوبے کی ڈرائنگ ،فنڈز اور پراگریس کے بارے میں آگاہ کیا۔سردار شہاب الدین خان سیہڑ نے اس موقع پر کہا کہ طالبات کواعلی تعلیم کے حصول کے لیے مختلف شہرو ں میں جانا پڑتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی طور پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی توجہ اس مسئلہ کی جانب مبذول کرانے پر کالج کی منظور ی لی گئی کیونکہ پنجاب حکومت بہتر معیاری اور اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹاون سطح تک کالجز کا قیام عمل میں لانے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ۔ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ نے کہا کہ اس دیہی علاقے میں کالج کے قیام سے طالبات کو تعلیمی سہولیات کے لیے اپنے گھر کے نزدیک سہولت حاصل ہوگی جس سے اس علاقے میں فروغ تعلیم کے لیے نمایاں مدد حاصل ہوسکے گی۔تقریب میں معززین وعمائدین علاقہ،ڈی ڈی کالجز عمیرعاصم،اے سی کروڑ فاروق احمد،ڈی ایس پی لیاقت علی،ایس ڈی او امین سہیل ملغانی،معززین علاقہ اور میڈیا نمائندگان موجود تھے۔
-
87 فیصد بھارتی ملکی سلامتی کے بارے میں تحفظات کا شکار ہیں
نئی دہلی:87 فیصد بھارتی ملکی سلامتی کے بارے میں تحفظات کا شکار ہیں،پیرس میں ایک ریسرچ فرم ایپسوس کے ایک سروے میں بتایا گیا ہے کہ کم از کم 77 فیصد ہندوستانیوں کو خوف ہے کہ یہ ملک کسی دوسرے فریق کے ساتھ مسلح تصادم میں ملوث ہوسکتا ہے۔
یہ سروے عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم نے پیرس سے اگست اور ستمبر کے درمیان کیا تھا جس میں ہندوستان سمیت 28 ممالک کے 18،527 افراد کا مطالعہ کیا گیا تھا۔ "اِپسوس – ہیلی فیکس عالمی امور کے عالمی خطرات کی تشخیص” نامی سروے میں مزید پتہ چلا کہ ہندوستان میں 87 فیصد لوگ ملک میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کے امکانات سے پریشان ہیں۔
اپسوس کے بھارت کے سربراہ امیت ادھارکرکا کہنا ہے کہ دوسرے علاقوں میں خطرات کے باوجود ، ہندوستانی جس بارے میں سب سے زیادہ فکر مند ہیں وہ ہے "سلامتی”۔پلوامہ حملے ، اس کے بعد بالاکوٹ اور بعد کے واقعات نے معاملات کو مزید گھمبیر کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ عرصے سے معاملات ٹھیک نہیں چل رہے ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔
اگست کے اوائل میں نئی دہلی کے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد ، ہندوستان اور پاکستان کے مابین بڑھتی کشیدگی کے پس منظر میں سروے کے نتائج سامنے آئے ہیں۔کشمیر کے بارے میں بھارت کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسلام آباد نے ہندوستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو کم کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کو ملک سے نکال دیا۔ پاکستان نے نئی دہلی کے ساتھ تجارت اور مواصلاتی رابطے بھی معطل کردیئے۔
اس سال کے اوائل میں مقبوضہ کشمیر میں 14 فروری کے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد ، جس میں 40 سے زیادہ ہندوستانی سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے ، دونوں جنوبی ایشیائی ہمسایہ ممالک کے مابین کشیدگی مزید بڑھ گئی تھی۔
پاکستان کے علاقے بالاکوٹ میں بھارت کے فضائی حملہ کے دعوے کے بعد بھی کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ 27 فروری کو ، پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کی اور ایک بھارتی لڑاکا طیارے کو تباہ کردیا۔
-
لیه -پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر تقریب
لیہ – پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی پی ملک ریاض سامٹیہ کے ڈیرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا..یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا..
پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس پر پیپلز پارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ملک ریاض سامٹیہ کے ڈیرے پر تقریب کا انعقاد کیا گیا…تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت جیالوں کی کثیر تعداد شرکت ہوئی…یوم تاسیس پر منعقدہ تقریب میں سالگرہ کیک بھی کاٹا گیا…. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین ملک ریاض سامٹیہ… ملک عاشق کھوکھر… ملک حمید اللہ مروت..و دیگر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی جس کے خاطر قربانیاں بھی دینا پڑیں مگر ہم نے راستہ نہ بدلا..تقریب میں طلبا کی جانب سے طلبا یونین کی بحالی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کی بھی حمایت کی گئی… تقریب میں پیپلز پارٹی کے شہدا کے لئے دعا بھی کی گئی.تقریب میں ناصر گجر.سہیل منظور. رانا امتیاز.. قاضی منیر احمد.. ملک ارشاد بھٹی.. ذیشان حیدر… ملک عطا سامٹیہ سمیت دیگر شریک ہوئے -
گرونانک کے لئے 18500 ایکڑ زمین عطیہ کرنے والے شخص کی اولاد کو بھارت نے ویزہ دینے سے انکارکردیا
چندی گڑھ:بھارتی حکومت نے پاکستان کے ننکانہ صاحب کے رائے بھولر بھٹی خاندان کی اولاد کو ویزا دینے سے انکار کردیا ہے-یہ وہ خاندان ہے جس نے بابا گرو نانک کو 18،500 ایکڑ خطہ زمین عطیہ کیا تھا۔ اس خاندان کے 19 ویں نسل کے پوتے رائے سلیم بھٹی کو پہلے سکھ گرو کی 550 ویں تقریبات کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔
بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق سلیم بھٹی نے بتایا کہ انہیں شریومانی گردوارہ پربندھک کمیٹی ، گرو نانک دیو یونیورسٹی اور پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے وکلاء کی ایک تنظیم نے مدعو کیا تھا۔کانگریس کے وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا نے بھٹی خاندان کو ویزا دینے سے انکار پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔
نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا
لیکن ہمیں ایک خط موصول ہوا ہے کہ ہماری ویزاکی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ میرے والد اور بیٹے میرے ساتھ پنجاب کے پہلے دورے پر تھے۔ بھٹی نے کہا کہ اگرچہ ان کو جس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا وہ پہلے ہی ہوچکے ہیں ، لیکن وہ ابھی بھی امید کر رہے تھے کہ وہ پنجاب جاکر سلطان پور لودھی اور گولڈن ٹیمپل میں عبادت کریں گے ، لیکن ان کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔
تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق انہوں نے کہا کہ پہلے ، حکومت نے پنجاب کے وزراء کے ایک وفد کو پاکستان آنے کی اجازت سے انکار کیا اور اب اس شخص کے کنبے کو ویزا دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔
-
کشمیری ٹرک ڈرائیورپرپولیس تشدد کی انکوائری شروع
ہریانہ:جمعہ کے روز بالاب گڑھ میں ایک پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور کو مبینہ طور پر پیٹنے کے بعد فرید آباد پولیس نے انکوائری شروع کردی ہے۔ ڈرائیور محمد مقبول کا تعلق کشمیر کے علاقے یسمرگ سے ہے۔ وہ سری نگر جا رہے تھے کہ ایکسپریس وے پر پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر ٹرک کو روکنے کے بعد اسے اور اس کے دوستوں کو پیٹا۔
تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق مقبول نے کہا ، "ہم کسی سرکاری کام کے لئے کولکتہ سے سری نگر جارہے تھے۔ فرید آباد میں ، مجو پور ٹول پلازہ کے قریب ، میں نے ٹرک روکا۔ جب میں ٹرک سے باہر نکلا ، پولیس اہلکار اپنی وین میں آیا اور مجھ پر چلانا شروع کردیا۔
نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا
ڈرائیور نے الزام لگایا کہ بلبھ گڑھ پولیس اسٹیشن میں تعینات سب انسپکٹر پولیس اہلکار کے ساتھ تین کانسٹیبل بھی موجود تھے۔ انہوں نے مجھے باندھ کر لاتوں سے پیٹا ۔ انہوں نے میرے دوستوں کو بھی مارا اور پھر ہمارے بٹوے سے 30،000 روپے لے لئے۔بعد میں آن لائن منظر عام پر آنے والی ایک ویڈیو میں ، مقبول نے اپنے زخم دکھائے اور الزام لگایا کہ اسے ایک گھنٹے تک بے دردی سے مارا پیٹا گیا۔
بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا
ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے بتایا کہ انہوں نے اس معاملے میں انکوائری شروع کردی ہے۔ ہمیں اس شخص یا کسی گواہ کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ ویڈیو کے توسط سے ، ہم نے اس معاملے کا جائزہ لیا ہے اور افسران اس پر غور کررہے ہیں۔ اگر ڈرائیور کے ذریعہ لگائے گئے الزامات درست ہیں تو ہم ملزم پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔
-
کنور عمران سعید نے حکومتی اقدام کی تعریف کر دی
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع شیخوپورہ کے صدر چوہدری کنور عمران سعید خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرح شیخوپورہ میں بھی افسروں کی اکھاڑ پچھاڑ سے ثابت ہوگیا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہرسطح پر کرپشن کو ختم کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور کمیشن اور کرپشن مافیا کا احتساب اب لازمی ہوگا انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور چاہتے ہیں کہ تیزی کے ساتھ پنجاب میں تحریک انصاف کے منشور پر عملدرآمد ہو مگر بعض کرپٹ افسران اپنا ذاتی مفاد اور طمع نفسانی کی خاطر اس کی راہ میں روڑے اٹکاتے تھے اب عوام بہت زیادہ ریلیف محسوس کریں گے اور انہیں سرکاری دفاتر کے علاوہ بلدیاتی اداروں میں بھی تبدیلی محسوس ہوگی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تمام اداروں کی طرح سرکاری مشینری کو بھی آزادی کے ساتھ کام کرنے کا موقع دینے کی خواہشمند ہے مگر کرپٹ افسروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہیں اب اپنا قبلہ درست کرنا پڑے گا ضلع شیخوپورہ میں افسروں کی نئی ٹیم کی آمد سے توقع کی جاسکتی ہے کہ یہاں عوامی مسائل جلد حل ہوں گے اور سرکاری مشینری کے متعلق عوامی شکایات ختم ہو جائیں گی انہوں نے بتایاکہ مستحق اور بیمار افراد کو ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی غرض سے سروے کیا جا رہا ہے اور گذشتہ دس برس کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کی بھی فزیکل چیکنگ کروائی جائے گی
-
نیا جال پرانے شکاری، طلباء مارچ کی اصل کہانی کیا ہے ؟از…شعیب بھٹی
17 نومبر الحمرہ ہال لاہور میں منعقد فیض فیسٹیول کی تقریب کے بعد چند منچلے نوجوان لڑکے لڑکیاں ایک انوکھا سٹاٸل اپنا کر احتجاج کررہی تھی۔ ان میں لڑکی عروج اورنگزیب Lums Bsc ممبر کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے واٸرل ہوٸی جس میں وہ بسمل عزیم آبادی کی نظم🎤
دیکھنا ہے زور کتنا بازو قاتل میں ہے
بڑے جوش کے ساتھ پڑھ رہی تھی۔اور اس کے ساتھی سرخ انقلاب کے نعرے دہرا رہے تھے۔ ان کے بارے جاننے کا تجسس ہوا تو پتہ چلا کہ یہ 29 نومبر کو لاہور مال روڈ پہ ریلی نکال رہے ہیں۔
ان کی معلومات کو اکٹھا کرنا شروع کیا کہ آخر ان کے نظریات کیا ہیں ان کے پلان کیا ہیں تو جو کچھ معلوم ہو وہ آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہو۔
مریم اورنگزیب اور اس کے ساتھی عمار راشد،رضا گیلانی،محبہ احمد اصل میں پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) کے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ہیں۔ اور یہ سب باٸیں بازو (لبرل) سوچ کے انہتاٸی متحرک کارکن ہیں۔ سٹوڈنٹس پرگرایسو کلیکٹو اور سٹوڈنٹس اتحاد میں شامل لوگوں کا مختصر تعارف آپ کے سامنے رکھتا ہو جس سے آپ کو سمجھنے میں مدد ملے گی کہ یہ کون لوگ ہیں۔عمار راشد=عموامی ورکرز پارٹی کا بانی اور لبرل سوچ کا حامل PTM کا حمایتی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے۔
بشری گوہر =PTM کی انتہاٸی متحرک کارکن ہے۔
جلیلہ حیدر =کوٸٹہ کی ہزارہ برادی سے تعلق رکھنے والی قانون دان ہے اور بلکل اسی سوچ کی حامل جو PTM کی لسانیت پسند سوچ ہے۔
ندا کرمانی =لمز LUMS یونی ورسٹی کی سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی پروفيسر ہے اور منظور پشتون کی قریبی اور PTM کی متحرک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہے۔جبران ناصر = یہ شخص لبرل سوچ کا حامل فسادی شخص ہے۔ اور اظہار آزادی کے نام پہ ہونی والی گستاخیوں کے حق میں بولتا دیکھا گیا ہے۔ اور یہ مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ہے
اس طلبہ یکجہتی مارچ کا اصل مقصد طلبا یونین کی بحالی نہیں بلکہ اس کے بعد ان کے مقاصد شروع ہوتے ہیں۔ یہ سب سرخ انقلاب سن 1700 سے روس کے شہر شگاگو سے شروع ہونے والی سوشلزم سوچ کے حامل ہیں اور اس سے متاثر ہیں۔ اب جب کے پوری دنیا میں سوشلزم اور کمیونزم کی باز گشت ختم ہو چکی تو پھر اس کے حق میں یوں اس کی آواز کو بلند کرنا ایک سازش کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
یقیناً یہ ففتھ جنریشن وار کی ایڈوانس بیٹل(جدید حربہ) ہے۔ پاکستان میں تحریک طالبان TTP کی دہشتگرد کارواٸیوں اور ان کے تکفیری نظریات اور فرقہ وارنہ سوچ کو جب عوام اور اداروں نے مل کر اکھاڑ پھینکا تو دشمن نے اپنا اگلا وار جو کیا وہ تھا پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) جو کہ بظاہر پشتونوں کے تحفظ کے لیے بناٸی گٸی تھی لیکن اس کا اس مقصد عوام کو اداروں کے خلاف بھڑکانا اور پاکستانی قوم میں لسانیت کے بیج کو بونا تھا۔
الحَمْدُ ِلله یہ حربہ بھی پاکستانی اداروں اور عوام نے کمال اتحاد اور بصیرت سے ناکام بنادیا۔ دشمن کے پرانے ایجنڈے جو کہ پہلے فرقہ واریت، تکفیریت اور لسانیت پر مبنی تھے جو ٹیم ان نظریات کو پروموٹ کرنے کے لیے لانچ کی تھی جب یہ ناکام ہوٸے تو یہ ٹیم اب پاکستانی تعلیمی اداروں میں ایک نیے طریقے سے اپنے زہریلے نظریات منتقل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ٹیم نے جو پہلے ریاستی اداروں کے خلاف یہ جو دہشگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے کے نعرے لگاتے رہے بعد میں حقوق نسواں کے نام پہ آزادی مارچ جس میں میرا جسم میری مرضی اور عورت کی آزادی کے نام پر لبرل اور فحش سوچ کو پروموٹ کرتے رہے اب وہی لوگ اور وہی ٹیم طلبہ یونین کی بحالی کے نام پر سوشلزم اور کمیونزم کا پرچار کرنا چاہتے ہیں۔
ان لوگوں نے پہلے (TTP) کے ذریعے مذہب کارڈ استعمال کرکے تفرقہ اور انتشار پھیلانا چاہا اس کے بعد لسانیت کو پھیلا کر جب انتشار نا پھیلا سکے تو انہوں پرکشش نعرہ جوکہ سوشل ازم اور کمیونزم سوچ کا حامل ہے۔ اس میں یہ طلبہ کی ذہن سازی کرکے انتشار پھیلاٸیں گے۔ ان کے حدف اساتذہ، طلبہ، مزدور، کسان، محنت کش ہیں یہ مہنگاٸی، سماجی، عدم مساوات، اور مختلف وقت میں وقوع پذیر ہونے والے ناانصافی کے واقعات کو لیکر بڑھا چڑھا کر پیش کریں گے اور لوگوں کو ریاستی اداروں کے خلاف کرکے ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔
یہ لوگ ان اہداف(اساتذہ،طلبہ، مزدور، کسان، محنت کش) کو ملک میں ہونے والے معاشی سماجی جبر اور افراتفری کے خلاف اکٹھا کرکے ایک سوشلسٹ پلیٹ فارم بناٸیں گے۔ دشمن کا یہ ایجنڈا بڑا خطرناک اور پراثر ہوسکتا ہے۔یاد رکھیں ان کا سوشل ازم اور کیمونزم مارکسس کے نظریات پہلے والے دونوں نظریات مذہبی تفرقہ اور لسانیت سے زیادہ پرکشش ہیں۔
اس تحریر کا مقصد آپ کو دشمن کے نٸے وار سے آگاہ کرنا ہے کہ کس طرح وہ نٸی تکفیر لانچ کررہا ہے اپنے آپ کو اس اسلام دشمن، ملک دشمن اور لبرل سوچ سے دور رکھیں۔ سوشلزم ،کمیونزم،مارکسس کے نظریات کا دور گزر چکا اب اس میں شامل ہونا دشمن کے ہاتھوں کھلونا بنانے کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔
طلبہ یکجہتی مارچ؟
✍✍(تحریر=شعیب بھٹی )
-
بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا
فیصل آباد:بھابھی کےہاتھوں ایک نند قتل دوسری قتل،وجہ کیا بنی،پولیس نے بتادیا ، اطلاعات کے مطابق فیصل آباد میں سخت گیر بھابھی نے اپنے ہی گھرمیں دہشتگردی کی واردات کرکے سب کو حیران کردیا ، اس واردات بھابھی نےاپنی دونندوں پرحملہ کردیا ایک کو قتل کردیا جبکہ دوسری شدید زخمی ہے
میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آبادکےعلاقےداتاکالونی میں رضاآباد تھانےکی حدودمیں گھریلو جھگڑے کے دوران ایک خاتون نے مبینہ طور پرتیزدھارآلےسےاپنی ایک نندکو قتل جبکہ دوسری کوزخمی کر دیا۔
لندن برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، برطانوی شہری نکلا
پولیس کےمطابق نجمہ بی بی وقوعہ پرہی دم توڑ گئی تھی جبکہ شبنم بی بی کوطبی امدادکے لئےہسپتا ل منتقل کردیا ہے جہاں نند کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔اطلاع ملنےپرپولیس نےموقع پرپہنچ کرملزمہ کوحراست میں لےکرمقدمہ درج کرلیاہے۔
2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان