Baaghi TV

Author: +9251

  • جان ومال کی حفاظت،معاشرے میں امن وامان کا قیام پولیس کااصل کام،آئی جی شعیب دستگرکاپیغام

    لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمعاشرے میں امن و امان کا قیام پولیس کا اصل کام ہے اور جو یہ کام بخوبی کرے گا صرف وہی میری ٹیم کا حصہ رہے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ پبلک سروس ڈلیوری اور پولیس کے خود احتسابی کے نظام کو بہتر سے بہتر کرنا میری ترجیحات میںسر فہرست ہے کیونکہ اگر ہم نے خود اپنا نظام احتساب مزیدمضبوط بنا لیا اور پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر سے بہتر کر لیا توپھر کسی دوسرے کو ہم پر انگلی اٹھانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

    نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا

    یہ ہدایات انہوں نے ہفتہ کو یہاں سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پہلی آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کانفرنس کے دوارن صوبے کے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تمام آر پی اوز، سی پی اوز ، ڈی پی اوز اورایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی سمیت سنٹرل پولیس آفس کے دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ ا ٓئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ امور اور اپنی پالیسی گائیڈ لائن کے حوالے سے افسران کو اہم احکامات بھی جاری کئے۔

    تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

    انہوں نے نئے تعینات ہونے والے آر پی اوز اور ڈی پی اوز پر واضح کیا کہ وہ بہترین ٹیم لیڈر کا کردار ادا کرتے ہوئے ماتحت افسران واہلکاروں سے بہتر سے بہتر پرفارمنس لیں کیونکہ میرٹ کی پاسداری اور پالیسی گائیڈ لائن سے انحراف کرنے والے کو نہ صرف عہدے سے ہاتھ دھونا بلکہ کڑے احتساب کا سامنا بھی کرنا ہو گا۔ انہو ں نے مزیدکہاکہ شہریوں سے بدسلوکی یا بد کلامی اور غیر قانونی حراست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسا کرنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی میں ہرگز تاخیر نہیں کی جائے گی

    میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب

  • نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا

    اسلام آباد:نجم سیٹھی نے کیا حرکت کی کہ زرتاج گل کوسخت ترین جواب دینا پڑا،اطلاعات کےمطابق وفاقی وزیرزرتاج گل نے نجم سیٹھی کے جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے اسے ایک ایسا شخص قراردیا ہے جوجھوٹوں کے سہارے زندہ رہنے کی کوشش کرتا ہے، زرتاج گل کہتی ہیں‌ کہ حیرانی ہوتی ہے کہ اپنے آپ کوبڑاشخص کہنے والے گھٹیا ذہینیت کا مالک ہے،

    وفاقی وزیرزرتاج گل نے کہا کہ مجھے حیرانی ہوتی ہے کہ نجم سیٹھی من گھڑت اورجھوٹ سے بھری ہوئی ٹویٹ کے ذریعے مجھ سے ایسی باتیں‌منسوب کررہا ہے کہ جس سے میراتعلق ہی نہیں‌ہے،زرتاج گل کہتی ہیں کہ اس شخص کومیرے اصلی ٹویٹراکاونٹ کا پتہ بھی ہے لیکن جان بوجھ کرفیک اکاونٹ کا حوالہ دیکرگھٹیاحرکت کررہا ہےتو سنیئے !میں نے اس بدتمیزشخص کو ایک سال قبل ہی بلاک کردیا تھا

    تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

    زرتاج گل کہتی ہیں کہ نجم سیٹھی کو شرم آنی چاہیے ، یادرہے کہ نجم سیٹھی نے الزام دھرتے ہوئے کہا ہےکہ زرتاج گل آپ جس شخص کےبارے میں‌انکشاف کررہی ہیں‌وہ میرا نہیں‌بلکہ میراسیٹھی کا بھائی ہے ، اس ٹویٹ پرزرتاج گل نے نجم سیٹھی کوآڑے ہاتھوں لیا

  • تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیار

    لاہور:تبدیلی آگئی ،پولیس اہلکاروں کی موجیں ختم، نیا سافٹ وئیر تیاراطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس کی گاڑیوں کے غلط اور ذاتی استعمال کو روکنے کے لیے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار، پٹرول کا استعمال اور رپیئرنگ سمیت تمام معلومات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    آئی جی آفس سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق پولیس کی جانب سے روزانہ گاڑی کا کتنا استعمال کیا گیا، پٹرول، رپیئرنگ اور آئل چینج سمیت دیگر تمام متعلقہ چیزوں کا اندراج کمپیوٹرائزڈ ہوگا، ضلعی اور سنٹرلائزڈ مانیٹرنگ کے لیے پنجاب پولیس نے پی آئی ٹی بی کے تعاون سے ٹرانسپورٹ سافٹ وئیر تیار کرلیا، جوکہ اگلے ہفتے کام شروع کردے گا۔

    ذرائع کےمطابق اس سوفٹ ویئرکے ذریعےروزانہ کی بنیاد پر گاڑی سے متعلق تمام معلومات سافٹ وئیر میں فیڈ کی جائیں گی، اس سے پہلے پٹرول کے غلط استعمال کی شکایات موصول ہورہی تھیں جسکی وجہ سے سافٹ وئیر تیار کیا گیا, 2 دسمبر کو تمام اضلاع کےایم ٹی اوزآپریٹرز کو ٹریننگ کے بعد سافٹ وئیر لانچ کردیا جائے گا۔

  • عرب شہزادہ موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ میں‌جاںبحق،شاہی خاندان کی طرف سے سوگ کااعلان

    دبئی :عرب شہزادہ موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ میں‌جاںبحق،شاہی خاندان کی طرف سے سوگ کااعلان،اطلاعات کےمطابق کل شام عرب امارات کے شاہی خاندان کا شہزادہ ایک موٹربائیک حادثے میں جاںبحق ہوگیا ہے، دوسری طرف شاہی خاندان کی طرف سے شہزادے کی موت پرسوگ کا اعلان کردیا گیا ہے
    https://www.instagram.com/p/B5edAFSnpCy/
    باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات کے شاہی خاندان کا شہزادہ صقربن طارق بن کاید القاسمی جمعہ کی شب شاہی محل کے اندر ہی موٹربائیک کی تیزرفتاری کی وجہ سے ہونے والے حادثے میں گرتے ہی جاںبحق ہوگیا تھا ، شاہی محل کی طرف سے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ شہزادہ زخموں کی تاب نہ لاسکا اوراپنے خالق حقیقی سے جاملا

    2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

    دوسری طرف شاہی محل کیطرف سے شہزادے کی خدمات کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ اس نے ریاست کی پولیس میں اعلیٰ کارکردگی پرسونے کا تمغہ بھی حاصل کیا تھا ،شہزادے کی نماز جنازہ ظہرکی نماز کے بعد اداکی گئی اور القواسیم کے شاہی قبرستان میں دفن کردیا گیا ہے

    لندن برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، برطانوی شہری نکلا

  • میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب

    میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب

    راولپنڈی:میجرصاحب آپ نے سچ فرمایا!آصف غفورکابھارتی میجرکےانکشاف پرشاندارجواب ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے بھارتی فوج کے میجرگوریو آریا کی بھارت کی اصلیت اورحقیقت سے متعلق جوٹویٹ پیش کرکے بھارتی دعووں کی قلعی کھولی ہےاس پرجوابی ٹویٹ کرکےخوبصورت جواب دیا ہے،

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1200537486050709505?s=08

    باغی ٹی وی کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفوراپنی ٹویٹ میں بھارتی میجر گوریوآریا کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتے ہیں کہ جناب!اگرآپ غصہ نہ کریں‌تومیں‌آپ کے الفاظ دہرا دیتا ہوں کہ 14 اگست 1947 کو جوچند ٹائلٹ تھے اگلے دن 15 اگست کو پورا بھارت ٹائلٹ بن گیا

    لندن برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، برطانوی شہری نکلا

    میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں‌کہ جناب میجر صاحب آپ نے India سے Endia لکھ کربھارت کے End کا اشارہ دے دیا ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ میجرصاحب آپ نے بھارت کواس کے انجام سے آگاہ کردیا ہے ، ہمیں‌بھی یہ امید رکھتے ہیں،

    2 ماہ میں 400 سے زائد ہلاکتیں: عراقی وزیراعظم کا بالآخر مستعفی ہونے کا اعلان

    یاد رہے کہ حال ہی میں‌بھارتی فوج کے ریٹائرڈ میجر گوریوآریا نے بھارت کی اصلیت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت میں آج بھی وہی طہارت خانے استعمال ہورہے ہیں‌ جو1947 کو ورثے میں ملے تھے اور جن کا تذکرہ مودی اقوام متحدہ کے عالمی فورم پربھی کرچکا ہے

  • شجاع آباد اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والا چک 55 کا رہائشی انور نشتر اسپتال ملتان میں اپنی زندگی کی بازی ہار گیا ورثہ سراپا احتجاج

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) تین روز قبل اوباشوں کے ہاتھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا،
    تھانہ راجہ رام پولیس کی ملزمان کے خلاف کاروائی نہ کرنے پر ورثاءکا ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے احتجاج
    تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے نواحی علاقے لطف پور میں تین روز قبل اوباشوں کے ہا تھوں فائرنگ سے زخمی ہونے والاچک 55 کارہائشی انور نمبردار نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گیا۔ تین روز قبل انور نمبر دار کھاد لےکر موٹر سائیکل پر اپنے کھیتوں میں جارہا تھا کہ ریاض اور اکرم نے اپنے 3ساتھیوں کے ہمراہ اس کو روک کر ٹانگ میں گولی ماری تھی۔ اوباشوں کو انور نمبر دار پر پولیس کو ان کی مخبری کرنے کا رنج تھا۔ ریسکیو 1122نے زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا تھا۔ انور نمبر دار زخموں سے لڑتا ہوا آج نشتر ہسپتال ملتان میں زندگی بازی ہار گیا۔ مرحوم کے ورثاءنے تھانہ راجہ رام پولیس کے خلاف ٹی ایچ کیو ہسپتال شجاع آباد کے سامنے احتجاج کیا۔ ورثاءنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ راجہ رام پولیس کے ملزمان سے اپنے مفاد وابستہ ہیں جس کی وجہ سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہ ہو سکا ہے اور آج صبح 6 گھنٹوں سے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھی ہے لیکن پولیس کاروائی نہیں کررہی ہے . رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • لندن برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی، برطانوی شہری نکلا

    لندن:برج حملےمیں ملوث ملزم کی شناخت ہوگئی،برطانوی شہری نکلا، اطلاعات کے مطابق لندن برج حملےمیں ملوث اورہلاک ملزم کی شناخت عثمان خان کےنام سےہوگئی ہے۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز برطانوی دارالحکومت میں لندن برج پر اچانک ایک چاقو بردار نے لوگوں پر حملے شروع کر دیے تھے جس سے 2 شہری ہلاک جب کہ 3 زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہو گیا تھا۔

    لندن سے ذرائع کےمطابق میٹروپولیٹن پولیس نے مذکورہ حملہ آور کی شناخت 28 سالہ برطانوی شہری عثمان خان کے نام سے کی جس کا تعلق اسٹریفرڈ شائر کے علاقے سے تھا۔پولیس کے مطابق عثمان اس سے قبل بھی دہشت گردی کے جرم میں جیل جا چکاہے،عثمان خان نےلندن اسٹاک ایکسچینج پرحملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جس پراسے 8 ساتھیوں سمیت 2012 میں سزا ہوئی تھی۔

    اسسٹنٹ کمشنرنیل باسو کہتے ہیں کہ حملہ آور 28 سالہ عثمان خان تھا اور اسٹیفرڈ شائر کا رہائشی تھا، مذکورہ واقعے کے نتیجے میں پولیس نے اس کی رہائش گاہ کی بھی تلاشی لی ۔اس کے علاوہ تحقیقات کے سلسلے میں برمنگھم میں 6 گھروں پر چھاپے مارے گئے جس کے دوران 7 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے واقعےسےمتعلق ایمرجنسی کوبرا کمیٹی کی میٹنگ طلب کی تھی، جس میں لندن برج واقعے کے بعد کی صورت حال پر غور کیا گیا، برطانوی وزیر اعظم کا کہنا تھا پر تشدد جرائم میں ملوث مجرموں کی جلد رہائی غلطی ہے، ملک بھر میں مزید 20 ہزار پولیس اہل کار سڑکوں پر گشت کریں گے۔

  • تبادلوں کی لین لگنے والی ہے

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی سے) پنجاب میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایس ایم بی آر متعدد صوبائی سیکرٹریوں کمشنروں ڈپٹی کمشنروں اور ان کے برابر کے عہدہ کے افسروں کے تبادلوں کے بعد درجنوں کی تعداد میں دیگر افسروں کے تبادلوں کا بھی اصولی طور پر فیصلہ کر لیا گیا ہے نئی تقرریوں کے لیے دیانتدار فرض شناس اور دلجمی سے کام کرنے والے افسروں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں اور ایسے افسروں کو فیلڈ ڈیوٹی سے فارغ کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں کچھ عرصہ قبل خفیہ اداروں نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رپورٹ تیار کی تھی کہ وہ مالی کرپشن میں ملوث ہیں اور ان کی وجہ سے وزیراعظم کے ویژن کے مطابق سرکاری مشینری شفاف انداز میں کام نہیں کر رہی جس کا سامناحکومت کو کرنا پڑتاہے ذرائع کے مطابق جن افسروں کے تبادلوں کا اگلا راﺅنڈ چلنے کی توقع ہے ان میں متعدد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اسسٹنٹ کمشنرز ڈی ایم اوز سی ای اوز اور ان کے برابر کے عہدوں کے علاوہ صوبائی محکموں کے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کی سطح پر کام کرنے والے متعدد افسران شامل ہیں ذرائع کے مطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ کرپشن میں ملوث افسروں کو آنے والے دنوں میں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے اور انہیں نیب اور اینٹی کرپشن کے روبرو بھی اپنی آمدن سے زیادہ وسائل کو ثابت کرنا پڑسکتا ہے

  • ماڈل کریمنل کورٹ نے قتل کیس کا سنایا فیصلہ

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ کے جج شوکت جاوید خان نے سرگودھا روڈ کی آبادی جھامکے کے نوجوان تیمور احمد کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے اس میں ملوث نوجوان مجرم آصف کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے مجرم نے رشتہ کے تنازعہ کی بناءپر دس اگست 2017ءکو فائرنگ کر کے نوجوان تیمور احمد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا فاضل عدالت نے اس مقدمہ میں ملوث ملزم کے بھائی کاشف علی اور ساتھی شہباز احمد کو عدم ثبوت کی بناءپر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے

  • تبادلوں پر ملازمین کو ہوئی خوشی

    شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شیخوپورہ سے متعدد افسروں کے تبادلوں پر دیانتدار سیاسی رہنماوں اور ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور کئی افسروں کے تبادلوں کی خوشی میں آتش بازی کامظاہرہ اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ہے سب سے زیادہ خوشی کا اظہار تعمیراتی کاموں کے ٹھیکیداروں کی طرف سے کیا گیا ہے جنہیں کچھ عرصہ سے سابقہ دور حکومت کے مقابلے میں زیادہ کمیشن دینا پڑتی تھی اور انہوں نے ایک افسر کومسٹر فور پرسنٹ کا نام دیا ہوا تھا اور بعض افسروں کی وجہ سے ضلع شیخوپورہ میں کمیشن کی شرح بڑھ گئی تھی اور کرپشن مافیا بلا جھجک اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا نئی ڈپٹی کمشنر سدرہ یونس سے شیخوپورہ کی عوام توقع کر رہے ہیں کہ وہ موجودہ حکومت کے ویژن کے مطابق کرپشن اور کمیشن مافیا کو نکیل ڈالنے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گی