Baaghi TV

Author: +9251

  • شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری پر تنقید: فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کو آئینہ دکھا دیا

    نئی دہلی:شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری پرتنقید:فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کو آئینہ دکھا دیا ، تفصیلات کے مطابق اردو زبان کے قادر الکلام شاعر جوش ملیح آبادی کی رندی و بے باکی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ وہ اپنے خیالات کے اظہار میں اکثر نامعقول اور غیر مناسب رویہ اپناتے اور تنازع جنم دیتے رہتے۔ ایک زمانے میں وہ علامہ اقبال کے خلاف ہوگئے اور جب ان کی جانب سے اس کا تحریری اظہار کیا گیا تو فراق گورکھ پوری نے انھیں آڑے ہاتھوں لیا۔

    اپنے ایک خط میں انھوں نے جوش کو سخت انداز میں مخاطب کیا ہے۔ فراق نے جوش کے نام الہ آباد سے 2 جنوری 1975 کو یہ خط تحریر کیا تھا جس کی چند سطور آپ کی توجہ اور دل چسپی کے لیے پیش ہیں۔

    فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کوآئینہ دکھاتے ہوئے کہاکہ ‘‘تمھارا جو ایک خفیہ انٹرویو تھا یعنی اسے تمھارے مرنے کے بعد شایع ہونا چاہیے تھا مگر تمھارے حاشیہ برداروں نے اس کو قبل از وقت شایع کر کے راز کو فاش کر دیا اور تمھارے اوپر عتاب نازل ہونے لگے۔ میرے نزدیک یہ تمھاری غلطی تھی۔

    فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی نے کہا کہ صحیح بات تو یہ ہے کہ تم اقبال کو سمجھ بھی نہیں سکتے۔ کیوں کہ اقبال نے دینِ اسلام کا گہرا مطالعہ کیا ہے اور اس کی افادیت میں اعلیٰ پیمانے کی گہر افشانی کی ہے۔ ان کا علم اس معاملے میں مکمل ہے۔ تم دین سے واقف ہی نہیں اور دین کی گہرائیوں کا مطالعہ کرنے کے لیے علم کم ہے اور اس پر طرفہ یہ کہ تم دہریے بھی ہو۔’’

    فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کوسچ بتاتے ہوئے کہاکہ ‘‘تمھاری شاعری اس لیے نہیں مانی جا سکتی کہ اس میں تضاد ہے۔ میں نے جو اقبال پر اعتراضات کیے ہیں ان کی نوعیت الگ ہے۔ وہ ملت کی شاعری اگر نہ بھی کرتے تو بھی عظیم ترین شاعر ہوتے۔ لیکن ملت کی شاعری پر بھی میں تنقید نہیں کرسکتا کیوں کہ میں اسلامی مسائل سے نابلد ہوں اور اگر واقف ہوتا بھی تو بھی مجھے اس کا حق نہیں کہ کسی کے دینی معاملات میں دخل دوں۔ ملت کی شاعری کے علاوہ اقبال نے جو کہا ہے وہ بھی بہت کچھ ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    فراق گورکھ پوری نے جوش ملیح آبادی کو سخت جوابی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہاکہ تمھاری تنقید اقبال پر ہر اعتبار سے غیر معتبر ہے۔ کیوں کہ تم اس تضاد کا شکار ہو کہ کبھی تم دہریے بن جاتے ہو اور کہیں پر مرثیے میں اپنے جوہر دینی طور پر دکھانے لگتے ہو۔ میں میر انیس، محسن کاکوروی، تلسی داس وغیرہ کو اس لیے نہیں مانتا کہ وہ مذہبی شاعر تھے بلکہ ان کی فن کارانہ صلاحیتیں ادبی دنیا کا عظیم ذخیرہ ہیں۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    اقبال کی شاعری میں جو تضاد ہے وہ بھی عقل و دانش کا پہلو لیے ہوئے ہے۔ تمھاری شاعری کا بنیادی تضاد مشقِ سخن پر دلالت کرتا ہے۔ مذہبی دائو پیچ، سیاسی جوڑ توڑ یہ سب شاعری میں ابھرنے کے لیے ہیں۔ تم اقبال کو برا کہہ کر اقبال سے بلند ہونے کی کوشش نہ کرو۔ کیوں کہ یہ گناہِ عظیم ہے۔ وقت کی کسوٹی نے جتنا کھرا تم کو مان لیا ہے اسے کھوٹا نہ کرو۔’’

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • ’لفافے یا ڈیل ‘ اسد عمر نے حقیقت بتادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ مہنگائی سے عوام پریشان ہیں، وزیراعظم مہنگائی کے مسئلے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، معیشت کی سست روی کی وجہ سے بھی نقصان ہورہا ہے، خسارے سے متعلق جو پروگرام لیا اس وجہ سے مہنگائی بڑی اب صورت حال بہتر ہورہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    انہوں نے کہا کہ سرپلس بن رہے ہیں معیشت میں بہتری آرہی ہے، سیاسی استحکام نیشنل سیکیورٹی کے لیے ضروری ہے، پرویز الٰہی جو کہہ رہے ہیں اس میں مجھے وزن نظر نہیں آتا، ان کی پارٹی کو جہانگیر ترین ایک سال پہلے چھوڑ گئے تھے، جس سال کی بات کررہے ہیں جہانگیر کے پاس فنکشنل لیگ کا ٹکٹ تھا، چوہدری برادران کے بارے میں مشہور ہے وہ سب سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، مارچ سے متعلق پرویز الٰہی نے اچھا کردار ادا کیا۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    نومنتخب وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں نہ لفافے چلے ہیں اور نہ ہی ڈیل ہوئی ہے۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنی خصوصی ٹیم بنانی ہے وہ کسی بھی پارٹی سے آیا ہو جو عوام کو ڈیلیور کرسکتا ہے وزیراعظم اسے ہی منتخب کریں گے، اسلام آباد میں لنگر گپ 24 گھنٹے چل رہی ہوتی ہے، دو دن پہلے لنگر گپ میں حکومت گرادی گئی تھی۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • ایشین فٹبال کنفیڈریشن کا شفاف انتخابات کرانے پرزوردے دیا

    اسلام آباد:پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کی نارملائزیشن کمیٹی کے عہدیداران نے ملائیشیا میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے عہدیداران سے ملاقات کی اور پاکستان میں فٹبال کے معاملات اور کمیٹی کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔

    پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ حمزہ خان اور کمیٹی کے رکن کرنل مجاہد ترین نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل داتو ونڈسر جون اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    نارملائزیشن کمیٹی کے مطابق ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اے ایف سی نے کمیٹی پر اعتماد کااظہار کیا۔ حمزہ خان کا کہنا تھا کہ ان کی اے ایف سی عہدیداران سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی ، اے ایف سی نے پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے حوالے سے پلانز سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    اے ایف سی سیکریٹری جنرل نے پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی کو دو بنیادی نکات پر کام کرنے پر زورد یا ، جس میں پہلا پی ایف ایف کے شفاف انتخابات اور دوسرا پاکستان کی انٹرنیشنل فٹبال مقابلوں میں باقائدگی سے شرکت ہے۔حمزہ خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی اپنے مینڈیٹ کے مطابق تمام کام بخوبی انجام دے گی۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • میرے ابو نے زہرکھائی یاکھلائی گئی تحقیقات ہونی چاہیں‌،حسین نواز نے مطالبہ کردیا

    لندن: میرے ابو نے زہرکھائی یاکھلائی گئی تحقیقات ہونی چاہیں‌،حسین نواز نے مطالبہ کردیا،اطلاعات کےمطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے ایک مرتبہ پھر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان کے والد کے پلیٹ لیٹس میں اچانک کمی زہر خورانی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف میں نے ہی نہیں بلکہ دیگر کئی ماہرین نے بھی زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پلیٹ لیٹس میں کمی زہر خورانی سے بھی ہوتی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ میاں صاحب کا علاج ایک چھت تلے ہو مگر یہ سہولت برطانیہ میں موجود نہیں ہے۔ نواز شریف کا علاج کہاں ہوگا ؟ اس کو خفیہ رکھنے میں ذرائع ابلاغ ہماری مدد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری میں بھی سیاست ہوئی تھی لیکن اب نہیں چاہتے ہیں کہ ایسا پھر ہو۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    حسین نواز کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں انسانی ہمدردی والی کوئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے پوری پاکستانی قوم سے اپیل کی کہ میاں صاحب کی جلد اورفوری صحتیابی کے لیے دعا کریں۔انہوں نے کہا کہ والدہ کی بیماری کو سیاسی بنانے کی کوشش ہوئی تھی، ہم چاہتے ہیں کہ میاں صاحب کا آرام و سکون سے علاج ہو۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے بتایا کہ ڈاکٹرز آمد کے فوری بعد میاں صاحب کا معائنہ کریں گے۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • ’’ کفار قرآن پاک سے مدد لے رہے ہیں‘‘مگرہم تارک قرآن بن گئے

    لاہور: گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ اس وقت کفار قرآن پاک سے مدد لے رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم آج بھی دور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے میلاد ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القران میں خود کو یہاں مہمان نہیں میزبان سمھجتا ہوں۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    چودھری محمد سرور نے کہا کہ میری پارٹی پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) والے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ ڈاکٹر طاہر القادری کو اتنا پسند کیوں کرتے ہیں؟ تومیرا جواب ہوتا ہے کہ علامہ سے محبت کی وجہ ان کا نوجوانوں کو اسلام کی تعلیم دینے میں اہم کردار ہے۔

    گورنرپنجاب نے کہا کہ ربیع الاول کا مہینہ آقائے دوجہاں کی آمد کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرآج بھی آقائےدوجہاں کی تعلیمات پرعمل کرلیا جائے تو دنیا میں مسلمان سب سے زیادہ طاقتور ہوں گے۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ مکہ میں رہنے والے تمام لوگ جن میں کفار اور منافقین بھی شامل تھے، نبی پاک کی سچائی کے گواہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انہیں امین وصادق کہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن و محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئرصحافی کی لاش نےخوف کےسائےپیدا کردیئے

    راولپنڈی: نیو ٹاؤن تھانہ کی حدود میں واقع ہولی فیملی اسپتال کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے سینئر صحافی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے۔ ورثا کی جانب سے پوسٹ مارٹم سے انکار کے بعد پولیس نے لاش ان کے حوالے کردی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    ذرائع کےمطابق صحافی شفاعت شیخ کی بیٹی ہولی فیملی میں داخل تھی اور وہ پارکنگ ایریا میں کھڑی اپنی گاڑی سے مختلف اخبارات کو جرائم سے متعلق خبریں اپنے لیپ ٹاپ پر بنا کر بھیجتا تھا۔ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ صحافی بیٹی کی علالت کی وجہ سے پریشان تھے۔ ذرائع کے مطابق گھریلو مسائل کی وجہ سے وہ کثرت شراب نوشی میں بھی مبتلا ہوگئے تھے۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں اور لاش 2 سے 3 دن پرانی ہے۔ پولیس کے مطابق اسپتال کے مرکزی دروازے پر تعینات سیکورٹی گارڈ سے بھی پوچھ گچھ جاری ہے۔ اسپتال میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • دریائے سندھ سونا اگلنے لگا،گلگت بلتستان کےلوگ راتوں رات امیرہوگئے

    اسکردو :دریائے سندھ سونا اگلنے لگا،گلگت بلتستان کے لوگ راتوں رات امیر ہوگئے .اطلاعات کے مطابق بہتے دریا کے کنارے زندگی گزارنے والا گلگت بلتستان کا رہائشی حسین روزانہ کی بنیاد پر دریائے سندھ سے سونا جمع کرنے لگا۔

    پاکستان کو خدا نے بے تحاشا قدرتی وسائل سے نوازا ہے، یہ جملہ تو ہم اکثر سنتے ہی رہتے ہیں لیکن یقین اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر وادی حسن گلگت بلتستان کے ایک شہری کی ویڈیو وائرل ہوئی جو روزانہ کی بنیاد پر بہتے دریا سے سونا جمع کرتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    بہتے دریا سے سونا نکالنا انتہائی کٹھن اور محنت طلب کام ہے لیکن بہتے دریا کے کنارے آباد یہ لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ سونا کہاں موجود ہے کیونکہ ان کا روزگار یہی ہے۔دریا کنارے آباد یہ افراد پورا سال سردی کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ موسم سرما میں پانی کی سطح کم ہوجاتی ہے اور نومبر آتے ہی ان کی چاندی ہوجاتی ہے اور دریا سونا اگلنے لگتا ہے۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے قبیلے کے ایک فرد حسین نے بتایا کہ ہم صبح سویرے سونا جمع کرنے نکل جاتے ہیں اور 9، 10 بجے تک واپس آجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانی سے سونا نکالنا ایک مشکل کام ہے لیکن یہی ہمارا فن ہے، ہم جگہ کا تعین کرکے روایتی اوزاروں سے سونا نکالتے ہیں اور ٹھیکیداروں کو فروخت کرتے ییں جو اسے مارکیٹ لے جاتے ہیں۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • تھپڑمارنے پربنگلہ دیشی کرکٹرشہادت حسین پر5سال کی پابندی،3 لاکھ ٹکا جرمانہ بھی اداکرنا ہوگا

    ڈھاکہ :بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی) نے ساتھی کھلاڑی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سابق فاسٹ باؤلر شہادت حسین پر 5سال کی اپبندی عائد کردی۔ معاملے کو گراؤنڈ میں موجود امپائرز نے رپورٹ کردیا تھا جس کے بعد شہادت بورڈ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے تھے۔

    بنگلہ دیش میں کھیلی جا رہی نیشنل کرکٹ لیگ کے دوران اتوار کو شہادت حسین نے ساتھی کھلاڑی کو تھپڑ مارنے کے بعد لات بھی رسید کردی تھی۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شہادت پر 5سال پابندی عائد کردی ہے جس میں سے 2سال کی سزا کو معطل کردیا ہے تاہم انہیں تین سال کی سزا بھگتنی پڑے گی۔شہادت حسین نے اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا ہے جہاں پابندی کے ساتھ ساتھ ان پر 3لاکھ ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    تاہم فاسٹ باؤلر نے بورڈ کی جانب سے دی گئی سزا کو سخت قرار دیتے ہوئے اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس سزا کے نتیجے میں ان کا کیریئر تباہ ہو جائے گا۔ایک بورڈ آفیشل نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ڈھاکا اور کھلنا کے درمیان میچ میں گیند کو چمکانے کے معاملے پر شہادت حسین کا ساتھی کھلاڑی عرفات سنی جونیئر سے بحث ہوئی جس کے بعد شہادت نے ان پر حملہ کردیا۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    38 ٹیسٹ اور 51 ون ڈے میچوں میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے شہادت حسین کو 2015 میں دو ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا جہاں ان پر اور ان کی اہلیہ پر ایک 11سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • سیاہ بچے کی پیدائش پرباپ نے ماں‌اورماں نے بلیک کافی کو ذمہ دارقراردیا

    واشنگٹن : امریکی ریاست ساؤتھ فلوریڈا میں واقع ایس ایف باپتس نامی اسپتال میں انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں 22 سالہ سفید فام خاتون اینی کوکلیڈو کے ہاں خوبصورت بچے نے جنم لیا۔اطلاعات کے مطابق امریکی سفید فام شخص نے سیاہ بچے کی پیدائش پر بیوی کو ذمہ دار ٹہرا دیا، جواب میں سفید فام بیوی نے سیاہ بچے کی پیدائش کافی کا نتیجہ قرار دے دی۔

    ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی وزیراعظم سے ملاقات

    مقامی خبر رساں ادارے نے اینی کوکلیڈو کے سفید فام شوہر نے خصوصی گفتگو کے دوران بتایا کہ جب ڈاکٹرز نے میرے نومولود بچے کو میرے ہاتھوں میں دیا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ کہ میرا بچہ سیاہ تھا۔شوہر نے بتایا میں نے اپنی اہلیہ اینی سے واضحات طلب کرتے ہوئے کہا کہ میں نسل پرست نہیں ہوں اور نہ ہی بچے کا رنگ میرے لیے باعث پریشانی ہے لیکن تم نے مجھے دھوکا دیا ہے؟ جس پر میری بیوی نے جواب دیا کہ میں نے دھوکا نہیں دیا بچے کا سیاہ ہونا آپ کے بلیک کافی پینے کا نتیجہ ہے۔

    آپ بغیردودھ اور چینی کے بے تحاشا بلیک کافی پیتے تھے اس لیے اس کا رنگ بھی کافی کا جیسا ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ شوہر جو بہت زیادہ بلیک کافی پیتے ہیں اور ڈبل روسٹ ایسپریسو کا استعمال کرتے ہیں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیوی قصوروار ہے۔

    بھارت جہاں ہرسال دلتوں پرمظالم کے دو ہزارسے زائد واقعات ہونے لگے

    شوہر کا کہنا تھا کہ ہماری شادی کو 8 ماہ ہوچکے ہیں جو میرے لئے ایک لمبہ عرصہ ہے اور یہ حقیقت ہے کہ مجھے بلیک کافی بہت پسند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سارا دن بہت کڑک کافی پیتا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ میری اہلیہ درست کہہ رہی ہے، مجھے ڈی ای اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں دکھائی دیتی ہے۔

    اسلام آباد میں مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائےجانے کا انکشاف

  • کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت ہفتہ صفائی کے سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیراہتمام سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے جنرل بس سٹینڈ میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے بس سٹینڈ کے تمام حصوں میں جاکر صفائی پر مامور عملہ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے بس سٹینڈ میں واقع کھانے پینے کے ہوٹلز بھی چیک کئے اور مالکان کو تاکید کی کہ صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کے ہفتہ صفائی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کہا کہ ماحول کو صاف وشفاف اورتروتازہ رکھنے کے لئے ہفتہ صفائی مہم بڑی اہمیت کا حامل ہے اس سلسلے میں ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ بھی مہم میں اپنی شرکت یقینی بنائے گا تاکہ مطلوبہ اہداف حاصل ہوسکیں۔سیکرٹری آر ٹی اے نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت جنرل بس سٹینڈ کے احاطہ میں پودابھی لگایا۔بعدازاں انہوں نے سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا بھی دورہ کیا اور ہفتہ صفائی مہم پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کو صفائی کی اہمیت سے مزید آگاہ کرنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات کئے جائیں۔اس ضمن میں صفائی برقرار رکھنے کے نعروں پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کوڑا کوڑے دان میں پھینکیں تاکہ ماحول بھی صاف رہے اور دیگر شہری بھی اطمینان میں رہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔