Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول بھٹو نے عمران خاں پر کی سخت تنقید

    بلاول بھٹو نے عمران خاں پر کی سخت تنقید

    بلاول بھٹو نے عمران خاں پر کی سخت تنقید

    باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم پر سخت تنقید کرتےہوئے کہا کہ میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں، ایک سال سے سیاست میں ہوں،تم 70سال کے بوڑھے ہو اور 20سال سے سلیکٹڈ سیاست کررہے ہو.اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو یوٹرن، اور کٹھ پتلی ہے،

    وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول اور زرداری نے ایک پرچی دکھا کر پارٹی پر قبضہ کر لیا اور میں نے 22 سال کی جدوجہد کی ہے اور اب اس مقام پر پہنچا ہوں .وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 126دن دھرنے میں گزارے،مجھے مولانا فضل الرحمان کی آخرت کی فکر ہے،ہمارےنبی ﷺدنیاکےعظیم ترین انسان ہیں،بلاول نے کہا جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے،بارش سے متعلق بلاول کے بیان پر آئن سٹائن کی روح تڑپ اٹھی، جس کو کرپشن کا ڈر تھا وہ سب کنٹینر پر تھے،پہلے دن ہی کہا تھا یہ مافیا اکٹھا ہو جائے گا،مولانا کا آزادی مارچ نہیں ایک "سرکس” تھا،اگر پاکستان میں کوئی دھرنے کا ماہر ہے تو وہ میں ہوں،

  • جسےاللہ ہدایت دےاسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا،ماڈل واداکارہ ثنانورنےبھی شوبزانڈسٹری کوخیربادکہہ دیا

    لاہور:جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا،ماڈل واداکارہ ثنانورنے بھی شوبزانڈسٹری کوخیرباد کہہ دیا ،چند دن قبل معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ ،نمل خاورعباسی اوردودن قبل حمزہ علی عباسی نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر اللہ سے ہدایت کا سوال کرتے ہوئے شوبز کی زندگی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ،

    حامدمیرکی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے ،حامدمیرانتہائی خوش

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثنا نور نے دوسری بار عمرہ شریف کی سعادت حاصل کے وطن واپسی پر ایک انٹرویو میں بتایا کہ خود کو خوش قسمت سمجھتی دوبار عمرہ شریف کی سعادت حاصل ہوئی اس پر اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں۔

    مسلم دور کے نام بھی قبول نہیں‌، آگرہ کو اگروان کہا جائے،یوگی نے فیصلہ سنادیا

    انہوں نے کہا کہ اب شوبز میں کام کرنے کو دل نہیں کرتا مکمل طور پر گھریلوں زندگی گزاروںگی، ثنا نور نے مزید کہا کہ شوبز میں جتنا بھی کام کیا عزت سے کیا ہے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس پر شرمندگی ہو۔اور اب عزت سے ہی شوبز کو مکمل طور پر خیر آباد کہہ رہی ہوں۔

    پولیس اسٹیشن سے صرف پانچ سومیٹردورپانچ افراد کی خاتون کی ساتھ اجتماعی زیادتی

  • کرتارپورراہداری کے بعد اب شردھامندرراہداری،پاکستان کا بھارت پردوسرا سفارتی وار

    نئی دہلی :کرتارپورراہداری کے بعد اب شردھ مندرراہداری،پاکستان کا بھارت پردوسرا سفارتی وار،اطلاعات کے مطابق پاکستان نے کرتارپورراہداری کے کامیاب افتتاح کے بعد پاکستان نے بھارت کو شردھامندرکوریڈورکھولنے کی پیشکش کردی

     

    حامدمیرکی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے ،حامدمیرانتہائی خوش

    ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو کی گئی پیشکش سے متعلق اہم خبریں‌ بریک کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان بھارت کو کرتارپورراہداری کے کامیاب افتتاح کے بعد شردھامندر کوریڈور کھولنے کی پیشکش کرکے سفارتی طور کامیاب ترین سفارتکاری کررہا ہے،

    مسلم دور کے نام بھی قبول نہیں‌، آگرہ کو اگروان کہا جائے،یوگی نے فیصلہ سنادیا

    ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے شردھا مندرراہداری کی پیشکش کے بعد بھارتی حکام نے سوچنا شروع کردیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بہت جلد ایک بھارتی وفدپاکستان جائے گا اور شردھا مندرکے حوالے سے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا

    پولیس اسٹیشن سے صرف پانچ سومیٹردورپانچ افراد کی خاتون کی ساتھ اجتماعی زیادتی

    ذرائع کے مطابق یہ شردھامندرمقبوضہ کشمیرکے ساتھ آزاد کشمیر میں واقع ہے ، بھارتی ہندومورخین کا کہنا ہےکہ یہ مندر5ہزارسال قبل اشوکا کے دورحکومت میں تعمیر کیا گیا تھا

  • اگر سب چور ہیں تو….. مریم اورنگ زیب کا طنزیہ سوال

    اگر سب چور ہیں تو….. مریم اورنگ زیب کا طنزیہ سوال

    اگر سب چور ہیں تو….. مریم اورنگ زیب کا طنزیہ سوال

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر سخت رد عمل دیتےہوئے طنزیہ انداز سے استفسار کیا کہ عمران صاحب آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں ،عمران خان چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں ؟نواز شریف نے پاکستان کو ہزارہ موٹر وے کا منصوبہ دیا عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے،عمران صاحب شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،عمران خان وہ لوگ کون ہیں اور کہاں ہیں جن کو آپ چھوڑیں گے نہیں ،ہزارہ موٹر وے کی تعمیر کی تکمیل سے نوازشریف کا ایک اور خواب پورا ہوگیا،

  • سرگودھا تبدیلی سرکار کے دعویداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گٸے۔ ۔

    سرگودھا (ادریس نواز سے) الیکشن 2018 کی وجہ سے دشمنی کی بھیڈ چڑھے گاٶں چک 54 شمالی میں کوٸی تبدیلی نہ آ سکی۔الیکشن کے بعد تبدیلی سرکار کے دعویداروں نے اس گاٶں کی طرف پلٹ کر نہ دیکھا۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے گاٶں میں کوٸی ترقیاتی کام نہیں ھوا جس کی وجہ یہ ھے کہ الیکشن میں ھمارے گاٶں میں مسلم لیگ ن جیت گٸی تھی۔ اس لیے ہمارے گاٶں کو ترجیح نہیں دی جا رھی۔ الیکشن کی وجہ سے یہ گاٶں دشمنی کی وجہ سے دو حصوں میں بٹ گیا۔ لیکن پھر بھی تبدیلی سرکار کے دعویداروں نے اس گاٶں کی طرف دیکھنا تک گنوارا نہیں سمجھا۔ اس گاٶں میں الیکشن کی وجہ سے دو برادریوں میں دشمنی ھوٸی۔ ایک برادری مسلم لیگ ن کی سپورٹر تھی اور دوسری پی ٹی آٸی کی۔ دونوں برادریوں کا ایک ایک قتل ہو چکا ھے۔ اور نہ جانے اور کتنے ھوں گے۔ لیکن جن سیاستدانوں کی وجہ سے یہ گاٶں دو حصوں میں تقسیم ہوا ۔ انھوں نے اس گاٶں کی طرف مڑ کر نہ دیکھا۔ اھل علاقہ کا یہ کہنا ھے کہ ہمارے آس پاس کے گاٶں میں گیس کا افتتاح بھی ہو چکا ھے لیکن ھمارے گاٶں کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔ ھمارے گاٶں کی گلیاں اور نالیاں خستہ حالی کا شکار ھیں ۔لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ھے۔ اس لیے ہماری ایم این اے عامر سلطان چیمہ سے گزارش ھے کہ ہمارے گاٶں کی گلیوں اور نالیوں کو مرمت کروایا جاۓ۔ بارش کی وجہ سے گاٶں کی مین چوک والی گلی سے لیکر قبرستان تک نہ تو نمازی گزر سکتے ھیں نہ ہی لوگ اور نہ کوٸی جنازہ لے کے گزر سکتا ھے۔ اس لیے ھماری اپنے ایم این اے عامر سلطان چیمہ اور ایم پی اے فیصل فاروق چیمہ سے گزارش ھے کہ ھمارے گاٶں میں بھی ترقیاتی کام کروانے میں اھم کردار ادا کریں۔ تاکہ ھمارے گاٶں میں بھی باقی علاقوں کی طرح خوشحالی آسکے۔

  • صدرپاکستان کی کوٸٹہ آمد نے شہریوں کوذہنی اذیت میں مبتلا کردیا

    ایک رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی کوئٹہ آمد کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں شدید ٹریفک جام ۔گاڑیوں کی لمبی قطاریں سرکاری ملامین اور طلبا سمیت کاروباری طبقہ شدید متاثر ہوا اور شہر میں داخل ہونیوالے راستوں سمیت اندرون شہر مختلف شاہراہوں کو صبح سے ہی بند کردیا گیا تھاجس کی وجہ سے ایمبولینسز اور طلبا سمیت شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں سے بات کی گٸی تو ان کا کہنا تھا کہ چند منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہورہا ہے اگر کسی وی آٸی پی نے کوٸٹہ آنا ہوتا ہے تو حکومت سرکاری طور پر چھٹی کا اعلان کردیا کرے تاکہ شہریوں کو مشکلات نہ اٹھانا پڑیں کیونکہ راستے بند ہونے اور ٹریفک جام کے باعث بھی ہم اپنے منزل تک نہیں پہنچ سکتے ہیں۔

  • گورنراسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیا نوید  سنا دی

    گورنراسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیا نوید سنا دی

    گورنراسٹیٹ بینک نے معیشت کی کیا نوید سنا دی

    باغی ٹی وی : گورنراسٹیٹ بینک نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ایکسپورٹس میں بہتری آرہی ہے ، ایکسپورٹ میں حجم کےلحاظ سےاضافہ ہورہاہے،پاکستان میں اصلاحات کاعمل شروع ہواہے،ملک میں غیرملکی سرمایہ آرہاہے، انہوں نےکہ شروع میں ایکس چینج ریٹ کومارکیٹ بیس کرنےپربہت خوف تھا.

    اس سےپہلے معیشت کے بارے میں مشیر خزانہ نے کہا تھا کہ معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے .زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،مجموعی قومی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی ہے،ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21فیصداضافہ ہواہے،حکومت کےموثراقدامات سےملکی معیشت کوسنبھالاملاہے،ملکی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری آئی،4فیصداضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ گزشتہ کئی ہفتوں سےمسلسل اوپرجارہی ہے،ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیںبزنس مینوں کوفوری طورپر30ارب روپےنقد دیں گے،آئی ایم ایف کی ٹیم نےپاکستان کےلیےدوسری قسط کی سفارش کی ہے، ایف بی آرکی وصولیاں16فیصدبڑھی ہیں،

  • بھارت انسانوں نہیں جانورں اورپرندوں کی بھی مقتل گاہ بن گیا،10ہزارپردیسی پرندےراجستان میں مردہ پائے گئے

    راجستان:بھارت کی سرزمین نہ صرف عام مسلمانوں کے لیے مقتل گاہ بن گئی ہے بلکہ یہ سرزمین جانوروں اورپرندوں کےلیے بھی ایک مذبحہ خانہ بن کررہ گئی ہے،بھارت میں جانوروں اورپرندوں کے لیے رہنا بھی جان سے ہاتھ دھونے کے برابر ہے،

    https://www.ndtv.com/video/news/news/over-10-000-birds-found-dead-near-rajasthan-lake-in-a-week-532666

    ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست راجستان کی ایک مشہور علاقے جئے پورکی سمبھارجھیل کے احاطے اورگردونواح میں کم وبیش 10 ہزارپرندے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں،ماہرین جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ یقینی طورپرکہا جاسکتا ہےکہ بھارت کی اس جھیل کے احاطے اورگردونواح میں کوئی ایسی زہریلی چیزیں ، جن میں‌خوراک ، پانی یا خطرناک کیمیائی گردوغبارسے آلودہ فضا کی وجہ سے ان پرندوں کی موت واقع ہوئی ہے

     

    دوسری طرف بھارتی جنگلی حیات کے ماہرین سمیت 70ممبران اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ دیگرجانوروں کو بچانےکے لیے اس علاقے سے وہ زہریلے فضلے ہٹانے پرغورکیا جارہا ہے جس کی وجہ سے یہ پرندے ہلاک ہوئے ہیں،

  • صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو ہوۓ ناراض

    صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے بائیکاٹ کیا ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول اسٹاف کی غیر مناسب رویہ کی وجہ سے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ظہرانے میں شرکت سے معذرت کی اور اٹھ کے چلے گئےاطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کوئٹہ سرینا ہوٹل میں ان کے اعزاز میں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت صوبائی وزراء اور کابینہ کے اراکین بھی مدعو تھے تاہم صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ظہرانے کا بائیکاٹ کیا۔ صدر مملکت کے پروٹوکول اسٹاف کے نامناسب رویہ کےخلاف احتجاجا اٹھ کر چلے گئے۔

  • معمر قذافی کے بیٹے کا فیصلہ عالمی عدالت انصاف کرے گی یا لیبی عدالت، مقدمہ ایک اور رخ اختیار کر گیا

    معمر قذافی کے بیٹے کا فیصلہ عالمی عدالت انصاف کرے گی یا لیبی عدالت، مقدمہ ایک اور رخ اختیار کر گیا

    تفصیلات کے مطابق : عالمی عدالت انصاف’آئی سی سی’ کو مطلوب لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے حوالے سے عالمی عدالت اور لیبی حکومت کے درمیان قانونی تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

    لیبیا کے عوامی حلقوں اور انسانی حقوق کے گروپوں کی طرف سے یہ توقع کی جا رہی ہے کل ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت جلد ہی سیف الاسلام القذافی کے خلاف اپنا فیصلہ صادر کرے گی۔

    سیف الاسلام قذافی پراپنے والد کے دور حکومت میں ملک میں پھوٹنے والی بغاوت کچلنے کے دوران انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی فوج داری عدالت نے سیف الاسلام کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔
    لیبیا کی وزارت انصاف نے کہا ہے کہ طرابلس سیف الاسلام قذافی کو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے اور لیبیا سے باہر ان پر مقدمہ چلانے کی اجازت نہیں دے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کی عدلیہ خود بھی آزاد ہے اور کسی بھی شہری کے خلاف قانونی کارروائی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔

    سیف الاسلام کے وکلاء دفاع کی طرف سے عالمی عدالت انصاف میں ایک اپیل دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سیف الاسلام کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق فیصلہ واپس لیا جائے اور عالمی عدالت سیف الاسلام کی حوالگی کا مطالبہ واپس لے۔ عالمی عدالت اس درخواست پرغور کررہی ہے جب کہ دوسری طرف عدالت نے سیف الاسلام کے خلاف اپنے پہلے سے جاری مقدمہ کے حتمی فیصلے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے۔ یہ فیصلہ عن قریب سنایا جائے گا۔ایک بیان میں لیبیا کی وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ لیبیا کی ریاست کی مطلق خودمختار ہے اور ہماری عدالتیں آزاد ہیں۔ کسی شہری کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی کے لیے سب سے پہلے لیبیا ہی کی عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹایا جائےگا

    واضح رہے کہ وہ 2011ء سے اپنے باپ کی معزولی اور قتل کے بعد ایک ملیشیا کی قید میں‌تھے. اور ان پر عالمی عدالت انصاف ہیگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی دائر ہیں ،