Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی جنرل کی کشمیری خواتین سے درندگی کی حمایت پر لوگ مشتعل

    نئی دلی: بھارت کے جرنیلوں کی زبان سے سچ نکل ہی پڑا، اطلاعات کے مطابق بھارت فوج کے سنیئرسابق جرنل نے ٹی وی پر آکر جس طرح کشمیری خواتین کی تذلیل کی ہے یہ اب ایک بہت زیادہ تکلیف دہ موضوع بن گیا ہے، بھارتی فوج کےسابق جنرل نے کھلے عام کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کردی۔صدر مملکت ممنون حسین نے سابق بھارتی جنرل کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی شو میں بحث کے دوران انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی فوج کے سابق جنرل ایس پی سنہا نے انسانیت بھی بھلا دی۔ڈبیٹ پینل میں شامل ایس پی سنہا جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خواتین کی موجودگی میں چیخ چیخ کر کشمیری خواتین سےدرندگی کی حمایت کرتے رہے۔

    وہاں موجود شرکاء نے بھی سابق بھارتی جنرل کی اس شرمناک باتوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شدید مخالفت اور مذمت کی۔

    پروگرام کی اینکر اور پینل میں شامل دیگر ارکان نے ایس پی سنہا کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس طرح کے انسانیت سوز باتیں کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مذکورہ پروگرام کی ویڈیو منسلک کرکے ٹوئٹر پر لکھا کہ بھارتی جنرل کاکشمیری خواتین کی عصمت دری کابیان شرمناک ہے، سابق بھارتی جنرل ایس پی سنہابی جےپی کاکارکن ہے۔

    دوسری جانب سوشل میڈیاپرسابق بھارتی جنرل کےبیان کی دنیا بھر میں شدیدمذمت کی جارہی ہے اور لوگ اپنے غصے اور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایس پی سنہا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ خواتین سے متعلق اس طرح کے گھناؤنے عمل کی ترغیب دینے والے شخص پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے۔

  • ماہرہ خان کب دکھی ہوتی ہیں‌؟‌سب کچھ خود ہی بتا دیا

    لاہور: بین الاقوامی شہرتِ یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ اپنے دکھوں کو پاس رکھنا اور انہیں چھپانا مجھے زیادہ بہتر لگتا ہے یہی وجہ ہے مسائل کسی سے بھی بیان نہیں کرتی۔

    اپنی نجی زندگی پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے بیٹے اذلان کو زیادہ سے زیادہ وقت دینے کی کوشش کرتی ہوں، اُس کی تعلیم پر بھی خصوصی توجہ ہے وہ اب پانچویں جماعت میں زیر تعلیم ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ تین سال قبل ایک حقیقت سامنے آئی جس کے بعد خود نمائی کی عادت چھوڑ دی، یہی وجہ ہے کہ اب میں ’میں کون ہوں‘ کے چکر سے باہر آگئی اور سادگی سے زندگی بسر کرتی ہوں، شاید اسی وجہ سے مجھے میک اپ کے بغیر رہنا پسند ہے۔

    اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کمیشن میں ہونے والی تقرری کو اداکارہ نے اپنی زندگی کی بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’مجھے اُن کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوشی ہوگی اور امید ہے یہ تجربہ میرے لیے اچھا بھی رہے گا‘۔

  • مودی میری مدد کرے، پاکستان نے میرے ساتھ زیادتی کی ہے، الطاف حسین نے بھارت جانے اعلان کردیا

    لندن:پاکستان میں میرے ساتھ زیادی کی گئی اب برطانیہ میں بھی حالات ٹھیک نہیں‌رہے ،مجھے اس وقت بہت مدد کی ضرورت ہے ، میں‌بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میری مالی مدد بھی کریں اورمیری تنظیم کی مدد بھی کریں‌

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم لندن کے سربراہ الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاکستان میں‌ ایم کیوایم لندن کے ساتھ بڑی زیادتی کی گئی ہے اور تمام دفاتر بند کردیئے گئے ہیں، میرے ساتھی پریشان ہیں لہٰذا اس وقت تحریک کو زندہ رکھنے کے لیے تمام تروسائل کی بہت ضرورت ہے

    الطاف حسین نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرے اباو اجداد بھارت میں مدفون ہیں اگربھارت میری مدد کرتا ہے تو میں اپنے ساتھیوں‌سمیت بھارت آجاوں گا ، الطاف حسین نے مزید کہا کہ اس وقت ضرورت ہے کہ بھارت میری مدد کرے

    یاد رہےکہ 10اکتوبرکو برطانیہ کی ایک عدالت نے الطاف حسین پرفرد جرم عائد کی ہے جس میں دہشتگردی کی شقیں شامل ہیں، . برطانوی عدالت کی طرف سے فرد جرم عائد کرنے کے بعد الطاف حسین نے بھارت سے مدد کی اپیل کردی ہے

  • پہلے کشمیرباقی بعد میں ،تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں‘سینیٹرفیصل جاوید بول اٹھے

    اسلام آباد:پہلے کشمیرباقی بعد میں ،تمام پاکستانی کھلاڑی ٹی 10 لیگ سے الگ ہوجائیں ، اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے ابوظہبی میں جاری ٹی 10 لیگ میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں کو ایونٹ سے الگ ہونے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ ہمارےکھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ٹی 10پرائیویٹ لیگ ہے جس کےمالکان بھارتی بزنس مین ہیں، پاکستانی اسٹارز اور افرادکوبھارتی پروجیکٹ سےالگ ہوجاناچاہئے۔

    سینیٹر نے کہا کہ قوم کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہے،عوامی جذبات کااحترام کرناچاہئے اور ہمارے کھلاڑیوں کوٹی10لیگ میں حصہ نہیں لیناچاہئے۔

    فیصل جاوید نے لکھا کہ ڈومیسٹک ڈھانچے کی مضبوطی اور شفافیت سے ہی کرکٹ بہتر ہوسکتی ہے، ماضی میں منتظمین ’جگاڑ‘کی پالیسی اپناتے ہوئے کام چلاتے تھے لیکن اب وزیر اعظم میرٹ کی بنیاد پر دیگر اداروں کی طرح کھیل کے شعبے کو بھی آگے لے جائیں گے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنی سوچ تبدیل کریں اور آگے بڑھیں۔

  • دنیا کی وہ شہزادی جسےقوم نے تو قبول کرلیا مگرریاست نےناں‌کیا

    لندن: دنیا کی وہ شہزادی جسےقوم نے تو قبول کرلیا مگرریاست نےناں‌کیا ، اطلاعات کے مطابق یہ شہزادی ایسی شہزادی ہے جسے ملکہ بنا لیا گا ، جس کے بطن سے شہزادے کے ہاں اولاد بھی پیدا ہوگئی مگر اسے قبول نہ کیا گیا ، برطانوی شہزادے سے ایک برس قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی امریکی اداکارہ اور شہزادی میگھن مارکل کو تاحال برطانیہ کی شہریت نہ مل سکی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ مئی میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، غیرملکی اداکارہ قوانین کے مطابق تین شرائط پر پورا نہیں اتر رہیں جس کی وجہ سے انہیں تاحال شہریت نہ دی جاسکی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگھن نے اپنی منگنی کے فوری بعد یعنی دو سال قبل ہی برطانوی شہریت حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کردی تھی جس کا انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

    برطانوی قانون کے مطابق میگھن مارکل جن تین شرائط پر پورا نہیں اترتیں اُن میں کسی غیر ملکی لڑکے یا لڑکی کا منگنی کے بعد 6 ماہ میں شادی ضروری ہے، جبکہ انہیں رشتہ واضح کرنے کے لیے کاغذات بطور ثبوت جمع کرانے ہوں گے جن میں ای میلز، فون پر بات چیت، چھٹیوں اور ٹکٹس وغیرہ شامل ہیں۔

    قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کا شادی کے بعد برطانیہ میں تین سال گزارنا لازم ہے، اُس کے بعد ہی شہریت حاصل کرنے کی درخواست دی جاسکتی ہے۔

    دوسری جانب شاہی خاندان کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’شہزادی کو بھی شہریت حاصل کرنے میں اتنا ہی وقت لگے گا جتنا عام لوگوں کو لگتا ہے، انہیں بھی امیگریشن سمیت دیگر مراحل سے عام شہری کی طرح گزرنا ہوگا جس کے بعد شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔

  • بلاول کی حکومت پر تنقید پر کیسی لفظی جنگ جاری ہوئی

    بلاول کی حکومت پر تنقید پر کیسی لفظی جنگ جاری ہوئی

    تفصیلات کے مطابق : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تنقید کے بعد فیصل جاوید اور مراد سعید نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’میرا سوال بدستور اپنی جگہ موجود ہے کہ کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟ اب نہ امپائر کی انگلی چلے گی نہ جعلی تبدیلی ، صرف عوام کی مرضی چلے گی‘


    اپنی ٹوئٹ کے آخر میں بلاول نے ہیش ٹیگ ’گیم اوور سلیکٹڈ‘ بھی استعمال کیا۔
    بلاول بھٹو کے اس بیان پر پی ٹی آئی کے سینیٹر نے جواب دیا کہ ’تبدیلی تو پسند آئی ، آپ نے رومن اردو لکھنا سیکھ لیا ہے، لگے رہیں ، آپ کو بار بار لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہورہی ہے‘۔
    فیصل جاوید نے مزید لکھا کہ ’سلیکشن کے حوالے سے ذرا اپنی پارٹی کا ٹریک ریکارڈ چیک کرلیں ، کیسے اسٹارٹ کیا اور آپ پرچی پر کیسے آئے، عمران خان تو 22 سال کی جدو جہد کے بعد عوام کی نمبر ون چوائس ہیں.
    بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر وزیرمواصلات مراد سعید نے بھی ردعمل ظاہر کیا اور کہا کہ ’بندہ حادثاتی طور پر چیئرمین بنتا ہے تو پرچی کی ضرورت پڑتی ہے، بندہ زرداری ہو تو بھٹو کا نام لگانے سے بھی کام نہیں بنتا۔
    جواب دینے میں مراد سعید بھی کسی سے کم نہیں ہیں‌، انہوں نے بھی ترکی با ترکی جواب دیا اور کہا کہ.

    مرادسعید نے مزید کہا کہ بندہ عمران خان پرتنقید کرکے لیڈر بننے کی کوشش کرتا ہے تو بھی بات نہیں بنتی، بندہ این آراو لینے کیلئے مولوی صاحب کے کنٹینر پر پہنچ جاتا ہے، مولوی صاحب کے کنٹینر سے بھی کچھ نہیں ملتا تو دوبارہ جمہوریت کا دعویدار بن جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ’بندہ کچھ بھی کرلے ابو بچتے دکھائی نہیں دیتے، بندہ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کردے تو ابو کی خلاصی کے امکانات دکھائی دیتے ہیں.
    ایسے جملے اوربیانات سوشل میڈیا نیٹ ورک پر چلنا اور پھر اس پر لوگوں کےکمنٹس آنا بھی ایک دلچسپ سلسلہ ہے .

  • وزیراعظم عمران خان دودن اسلام آباد میں کیاکرتے رہے ،خبرنے ہلچل مچادی

    اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے ان 100 دنوں میں صرف ایک مرتبہ چھٹی کی ہے.ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے طویل عرصے بعد حکومتی اور سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بنی گالہ میں اہل خانہ سے ساتھ گزاریں۔

    عمران خان نے طویل عرصے بعد 2 روز کی چھٹیاں کیں اور دن اہل خانہ کے ساتھ بنی گالہ میں گزارا ، اس دوران انہوں نے کسی سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی اجلاس کی صدارت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہفتے کی طرح اتوار کا دن بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارا اور آج بھی کسی قسم کی سیاسی یا حکومتی سرگرمی میں شریک نہیں ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کے روز دیرینہ دوستوں سے بھی گپ شپ کی جس میں کرکٹ سے متعلق امو رپر بھی بات کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ نیا ڈومیسٹک نظام حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائے گا،معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہ ہونےسے ہماری کرکٹ پیچھے رہ جائے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرفرازاچھےکھلاڑی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئیں، ٹیم کے کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مصباح میں سیلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

  • بدھ مت کے 70 پیروکاروں کی اچانک لاہورآمد ، سخت سیکورٹی

    لاہور:لاہوربدمت کے پیروکارکی لاہوراچانک آمد نے سب کو حیران کرکے رکھ دیا . یہ پیروکارکورین ہیں اور لاہور میں ایک اہم مقام کا جائزہ لینےکےلیے پہنچے ہیں، دوسری طرف بدمت کے ان پیروکاروں کی آمد کے موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے.

    ذرائع کے مطابق کورین گندھارا سوسائٹی بدھ مت کے صدر نے 70 رکنی وفد کیساتھ لاہور عجائب گھر اور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، وفد نے عجائب گھر میں عبادت بھی کی جبکہ انتظامیہ کی جانب کورین وفد کو گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    گندھارا سوسائٹی کوریا کے وفد نے عجائب گھر میں دورہ کرتے ہوئے اپنی عبادت بھی کی جبکہ ڈائریکٹر میوزیم طارق محمود جاوید نے وفد نے گندھارا تہذیب کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر کورین گندھارا سوسائٹی کے صدر نے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے اور لاہوریوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جذبات کا اظہار بھی کیا۔

    عجائب گھر کے ڈائریکٹر طارق محمود جاوید کا کہنا تھا کہ گندھارا تہذیب کے بہت سے نمونے عجائب گھر میں رکھے گئے ہیں جن دیکھ کر کورین وفد نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورین وفد کا لاہور آنا ان کیلئے خوش آئند عمل ہے۔

    کورین گندھارا سوسائٹی کے 70 رکنی وفد نے شاہی قلعہ میں شیش محل اور میوزیم کا بھی دورہ کیا۔ انھوں مغلیہ دور کے طرز تعمیر کی تعریف کی اور خوبصورت مناظر کو کیمروں میں بھی محفوظ کیا۔

  • حکومتی وزرا کیسے توہین عدالت کر رہے ، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    حکومتی وزرا کیسے توہین عدالت کر رہے ، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    حکومتی وزرا کیسے توہین عدالت کر رہے ، بتایا مریم اورنگ زیب نے

    باغی ٹی وی : ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کے مسئلے پر حکومت کی جانب سے لگائی گئی شرایط کو عدالت نے ختم کر کے ثابت کیا ہے کہ یہ صرف انتقامی کاروائی کے سوا کچھ نہیں‌ ہے . حکومتی وزراعدالتی فیصلےکی من مانی تشریح کرکےتوہین عدالت کر رہے ہیں، وزرانےپریس کانفرنس میں پیغام دیاکہ انہیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں،نوازشریف کی سزاتمام کیسزمیں معطل ہے،تمام مقدمات میں نوازشریف کی سزاعدالت معطل کرچکی ہے،فیصلے میں لکھاہےبادی النظرمیں نوازشریف کودی گئی سزاغلط ہے،حکومت اپنےحکومتی حدمیں رہےعدالت نہ بنے،وزراعدالتی فیصلےکی غلط تشریح کرکےڈھٹائی کامظاہرہ کررہےہیں،

  • حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اختلاف پر چوہدری پرویز الہیٰ نے  کی  کھل کر بات

    حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اختلاف پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کی کھل کر بات

    حکومت اور اتحادیوں کے درمیان اختلاف پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کی کھل کر بات

    تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت اور اس کے اتحادیوں‌کے درمیان اختلافات اور ان کے درمیان دوری پیدا کرنے کی سازشی تھیوری اس وقت ختم ہوگئی جب سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں‌ہے . حکومت اور اتحادیوں میں اختلاف کی خبروں پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کاواضح موقف سامنے آگیا ۔ان کا کہنا ہے کہ اتحادیوں میں اختلاف پیداکرنےکی کوئی سازشی تھیوری کامیاب نہیں ہوگی،،انہوں نے کہاانشاءاللہ حکومتی اتحادی ہیں اورآگے بھی رہیں گے اس حوالے سے کوئی غلط فہمی پیدانہیں کرسکتا۔

    سپیکرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ دھرنے کے دوران بھی ٹکراؤ روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اور ملک کو سیاسی انتشار سے بچانے کے لیے فضل الرحمان سے رابطے کیے،جو درست ثابت ہوئے۔ان کا کہنا ہے کہ دھرنوں میں امن وامان برقرار رکھنے کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو جاتا ہے۔

    چوہدری شجاعت حسین نے انکشاف کیاکہ وزیراعظم کواناڑی کھلاڑیوں نے مشورہ دیاتھا کہ حکومتی رٹ قائم کریں لیکن عمران خان نے فہم و فراست کا ثبوت دیتے ہوئے ایسے مشوروں کو نہیں مانا تھا۔انہوں نے کہا ایسے ہی کچھ لوگوں نے مشرف دور میں بھی حکومتی رٹ قائم کرنے کے مشورے دیئے تھے۔