Baaghi TV

Author: +9251

  • عراقی مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کے پیچھے کو سا ملک ، اہم رپورٹ

    عراقی مظاہرین کو طاقت سے کچلنے کے پیچھے کو سا ملک ، اہم رپورٹ

    وائٹ ہاؤس کے سینئیر عہدیدار کے مطابق اگرعراقی عہدیدارمظاہروں کو روکنے میں ملوث پائے گئے توامریکا ان پرپابندیاں عائد کرے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اس وقت بغداد میں ہے جو عراق میں ہونے والے پرامن عوامی مظاہروں کو طاقت سے کچلنے میں ملوث ہے۔

    عراق میں صورتحال بہت خراب ہے۔نوجوانوں میں بہت سی اموات ہو رہی ہیں۔ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ امریکا عراق میں مداخلت کر رہا ہے، کیونکہ کچھ لوگ امریکی مداخلت کواستعمال کریں گے اور اسے مغربی مداخلت کے ثبوت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہی معاملہ لبنان کا ہے جہاں کچھ لوگ ہم پر مظاہروں کی پشت پناہی کا الزام عائد کرتے ہیں لیکن ہم جانتے ہیں کہ انقلابات کو دبانے کی کوششوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ہے۔

    امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ "عراق میں ایرانی مداخلت واضح ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ قاسم سلیمانی بغداد گئے اور وہاں کی حکومت کو بتایا کہ انہیں مظاہروں کو کس طرح دبانا ہے۔ ایران ہرصورت میں عراق میں جاری مظاہروں کو دبانا چاہتا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ بہت سے مظاہرین کی ہلاکت کے پیچھے سنائپرز کا ہاتھ تھا۔

    کئی ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے.اور ان مظاہرین کو طاقت سے روکنے اور کچلنے کے لیے ایران کی عراقی حکومت کو خفیہ سپورت کی خبریں ہیں‌.

  • حامدمیرکی موجودگی میں پاک فوج کے خلاف نعرے ،حامدمیرانتہائی خوش

    پاکستان اداروں کے خلاف جانے والے معروف اینکرحامد میرکی طرف سے پاک فوج کےخلاف ایک بارپھرسازش اورشرارت سامنے آگئی ہے، اطلاعات کےمطابق حامد میر ایک یونیورسٹی میں چند نوجوانوں کی قیادت کرتے ہوئے پاک فوج کے خلاف نعرے بازی کروارہے ہیں،

    پاک فوج کے خلاف وائرل ہونے والی اس ویڈیومیں حامد میربڑے خوش نظرآرہے ہیں، اس ویڈیومیں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہےکہ چند نوجوان پاک فوج کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور حامد میر ان کو اکسارہے ہیں‌، دوسری طرف یونیورسٹی کے ایک سنیئر آفیسر بھی حامد میر کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں

    یاد رہےکہ اس سے قبل بھی حامد میر کی طرف سے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈہ اورسازشی تھیوریز پیش کی جارہی ہیں . حامد میر کو مغرب اور بھارت میں بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے اس کی بڑی وجہ حامد میر کا پاک فوج کے خلاف مسلسل زہرافشانی کرنا بھی شامل ہے

  • 9 سالہ بچے کو قدرت نے کتنی ذہانت دے رکھی ہے

    9 سالہ بچے کو قدرت نے کتنی ذہانت دے رکھی ہے.

    تٍٍفصیلات کے مطابق اللہ نے کیسے کیسے ذہین لوگ اور بچھے پیدا کر رکھے ہیں‌.اگرکوئی کہے کہ نو سالہ بچے نے الیکٹریکل انجینیرنگ میں گریجوایشن کی ہےیا وہ کرنے کی تیاری کررہا ہے تو اس پر کسی کو یقین نہیں آئے گا مگر یہ معجزاتی خبر ایک حقیقت ہے۔ ایک نو سالہ بیلجیئن جس کی ماں ڈچ نسل سے اس وقت گریجوایشن کررہا ہے۔ عن قریب وہ اپنے اس مضمون میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کرلے گا۔

    میڈیا کے مطابق 9 سالہ لوران سایمنز کے والد بیلجئیم سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ والدہ ڈنمارک سے ہیں۔ لوران نیدرلینڈس کی یونیورسٹی آف آئندھوون میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کررہا ہے۔ اگرچہ اس عمر کے کسی بچے کا اس تعلیمی مرحلے تک پہنچنا آسان نہیں مگر یہ اس نے اسے حقیقت ہے۔
    یونیورسٹی کے عملےاور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ "غیر معمولی” ہے۔ آئندہ ماہ یہ بچہ بیچلر کی ڈگری حاصل کرنے جا رہا ہے۔

    انہوں نے ‘سی این این’ کو بتایا کہ بیلجیئم سے تعلق رکھنے والا یہ بچہ الیکٹریکل انجینیرنگ میں ڈاکٹریٹ کرنے اور اس کے بعد میڈیکل میں بھی تعلیم حاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔العربیہ کے مطابق لوران کے والدین کا کہنا ہے کہ بچے میں بچپن ہی سے غیرمعمولی صلاحیتیں تھیں۔

    اس کے والد الیگذنڈر نے بتایا کہ دادا اور دادی اکثر لوران کو ” قدرت کا تحفہ” قرار دیتے ہیں لیکن والدین نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے زیادہ توجہ نہیں دی۔پچھلے بیانات میں اس کے والدین نے انکشاف کیا تھا کہ لوران کی ذہانت کی مقدار 145 فیصد ہے.
    ن کے والد نے کہا کہ ہمیں ان کی صلاحیتوں اور بچہ ہونے کی حیثیت سے اس میں توازن تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔

    لوران کا کہنا ہے کہ کھیل کود اسے بھی پسند ہے مگر وہ دوسرے بچوں کی نسبت اپنے کتے سامی اور موبائل فون پر کھیل کو زیادہ پسند کرتا ہے۔ بیلجیم کا یہ بچہ مستقبل میں مصنوعی اعضاء تیار کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

  • مسلم دور کے نام بھی قبول نہیں‌، آگرہ کو اگروان کہا جائے،یوگی نے فیصلہ سنادیا

    آگرہ:بھارت کے سب سے زیادہ سخت گیر،ہندوتوانظریے کا حامی ومحافظ،مسلمانوں کے دشمن اترپردیش کے وزیراعلیٰ‌ یوگی ناتھ نے پھر اعلان کیا ہےکہ مسلمان دورکے اسلامی ناموں کو ختم کرکے ہندوتواکے مطابق نام رکھے جائیں، اطلاعات کے مطابق یوگی اس سے پہلے بھی کئی نام تبدیل کرچکے ہیں

    ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیراعلیٰ‌یوگی ناتھ نے ایک بارپھر اعلان کیا ہےکہ ریاست میں مسلمان دورحکومت کے دوران جتنے بھی نام رکھے گئے ہیں ان کو فی الفورتبدیل کیا جائے،وزیراعلیٰ‌نے ریاست کے ضلع آگرہ کا نام تبدیل کرکے اگروان رکھنےکا فیصلہ کیا ہے،

    یاد رہےکہ اس سے قبل بھارت میں اسی یوگی ناتھ کےدور میں بہت سے تاریخی مقامات کے نام تبدیل کرکے ان کو نام ہندومذہب کے مطابق رکھے گئے ہیں،اس کے باوجود بھارتی انتہا پسندوں کیطرف سے یہ مطالبہ کیا جارہا ہےکہ پورے بھارت میں‌ اسلام اورمسلمانوں سے وابستہ مقامات کے نام تبدیل کردیئے جائیں

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    تفصیلات کے مطابق: کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 791 پوائنٹس کا اضافہ۔

    پیر کے روز کاروبار کا آغاز 37 ہزار 910 پوئنٹس پر ہوا جو کہ زبردست تیزی کے باعث جلد ہی 38 ہزار 400 کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ساڑھے گیارہ سے بارہ بجے کے دوران کاروبار میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی تاہم 12 بجے کے بعد کاروباری حجم میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن ہے . یوں تجارتی اشاریے بہتر کی طرف جارہے ہیں ، جس سے معیشت کے مستحکم ہونے کی طرف اشارہ ہے.

  • پہیہ چلے گا تو ملک ترقی کرے گا، پاکستان اورچین کے درمیان تاریخی معاہدہ

    اسلام آباد:پہیہ چلے گا تو ملک ترقی کرے گا ، پاکستان اور چین نے ملکرپاکستان میں اسی سلسلے میں‌ایک بہت بڑے منصوبے کو مل کرچلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان اور چین کی بڑی ٹائر کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط کردیے، معاہدے کے تحت ٹائر بنانے کے لیے نئی کمپنی قائم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کی بڑی ٹائر کمپنیوں نے معاہدے پر دستخط کردیے۔ معاہدے کے تحت ٹائر بنانے کے لیے نئی کمپنی قائم کی جائے گی جس میں پاکستانی کمپنی 51 اور چینی کمپنی 49 فیصد کی حصے دار ہوگی۔ معاہدے کے تحت 25 کروڑ ڈالر کے منصوبے کا آغاز سندھ سے ہوگا، سندھ میں 10 کروڑ ڈالرکی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

    مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ چینی کمپنی کی طرف سے پہلی اور بڑی سرمایہ کاری ہے، پہلی سرمایہ کاری 10 کروڑ ڈالر ہے جو 25 کروڑ ڈالر تک جائے گی۔وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت نے کہا کہ 70 فیصد مصنوعات برآمد اور 30 فیصد مارکیٹ میں فروخت ہوں گی، چین سے فری ٹریڈ ایگریمنٹ یکم دسمبرسے لاگو ہو جائے گا۔

  • ایران کے بارے امریکی اخبار کی اہم رپورٹ شائع

    امریکی اخبار نے ایران کے بارے اپنی ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کے لیے دخل اندازی کر رہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق : امریکی روزنامہ ’’نیویارک ٹائمز‘‘ نے اتوار کے روز اپنی اشاعت میں ایران کی خفیہ معلومات کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں تہران کے اس منصوبے کا پردہ چاک کیا ہے جس پر عمل پیرا ہو کر وہ خطے میں اپنا اثرونفوذ بڑھانا چاہتا ہے۔

    اخبار نے لیک ہونے والی خفیہ ایرانی رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاسداران انقلاب کے دنیا بھر میں کارروائیوں کی نگران القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمھدی کے ہاتھ مضبوط کرنے کی غرض سے عراق کا دورہ کیا۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ بغداد کے ہوائی اڈے سے ایرانی حکام واپس نہیں گئے۔

    اس سے قبل لندن میں قائم بین الاقوامی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران اور امریکا اور خطے کے دوسرے ممالک کی ایران کے ساتھ جاری محاذ آرائی کی وجہ سے تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور جوہری پروگرام سب سے اہم ترین امور ہیں۔ مگر تیسرا ایرانی تزویراتی اہمیت کا حامل معاملہ ایرانی ملیشیائوں کا ہے جو ایران کے لیے اس کے جوہری اور میزائل پروگرام سے بھی زیادہ اہم ہے۔

  • پولیس اسٹیشن سے صرف پانچ سومیٹردورپانچ افراد کی خاتون کی ساتھ اجتماعی زیادتی

    پولیسبھارت:پولیس اسٹیشن سے 500 سو گزدور5بھارتی درندوں نے ایک 21 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرکے بھارت پولیس کی کارکردگی پرسوال اٹھادیئے،بعض مقامی لوگوں کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کا پولیس سے گٹھ جوڑ ہے،

    بھارتی ذرائع ابلاغ نے اس واقعہ پربہت زیادہ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جس طرح پانچ افراد ایک لڑکی کو زبردستی گھسیٹ کر دنیا کے سامنے ایک پارک میں لے جاکرجنسی زیادتی کرتے ہیں ، یہ بھارت کی پولیس کے گھنونے کردار کی نشاندہی کرتا ہے،

    ہندوستان ٹائمز کا کہنا ہےکہ روی نامی ہندو ایک چپڑاسی نے اس بے بس خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کراپنے دفترمیں بلایا جہاں سے یہی روی نامی ہندوچپڑاسی اس خاتون کو ایک پارک میں لے کرجاتا ہے جہاں چار لوگ اور بھی موجود ہوتے ہیں جوآتے ہی اس خاتون پر جھپٹ پڑتے ہیں اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے سب مل کر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرتے ہیں،

    دوسری طرف نوئیڈا پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ افراد میں سے دو کو گرفتارکرلیا ہے باقی افراد بھی جلد قانون کی تحویل میں آجائیں‌گے ، پولیس کا یہ بھی کہنا ہےکہ اس واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس کےمطابق اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں روی کے علاوہ دیگر افراد کی تلاشی جاری ہے،پولیس نے مفرور افراد کی اطلاع دینے والوں کےلیے انعام بھی مقرر کر رکھا ہے

  • کشمیرہاتھ سے نکل رہا ہے،بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

    سری نگر: مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ہتھیانےکےبعد ابھی تک کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوااورمودی سرکار ابھی بھی کشمیرکے حوالے سے سخت پریشان دکھائی دے رہی ہے، اطلاعات کےمطابق بھارت کو یہ محسوس ہونے لگا ہےکہ جبری قبضے کے باوجود کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل رہا ہے،مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، کشمیر میں مودی انتظامیہ نے پاکستانی، ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے سے باز نہ آیا، مقبوضہ وادی میں پاکستان سمیت ترک، ملائیشین اور ایرانی چینلز پر پابندی عائد کردی، احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر کیبل آپریٹرز کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارےکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ چینلز نہ دکھانے کے لیے بھارتی کیبل آپریٹرز کو حکم جاری کردیا گیا، جبکہ مقبوضہ وادی میں بھارتی چینل دکھائے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق ترکی اور ملائیشیا نے اقوا متحدہ میں کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھائی تھی، انٹرنیٹ کی بندش سے کشمیری خبروں سے بھی محروم ہیں، مقبوضہ کشمیر سے متعلق خصوصی آرٹیکل کی منسوخی سے قبل ہی بھارت نے وادی میں پاکستانی چینلز مکمل طور پر بند کردیے تھے۔

    خیال رہے کہ ترکی اور ملائیشیا کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیرمحمد نے اقوام متحدہ میں تقریر میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیرپرحملہ کر کے قبضہ کیا ہوا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل ہونا چاہیے، بھارت کو پاکستان کے ساتھ کام کرنا چاہیے تاکہ یہ مسئلہ حل ہو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ اقدام عالمی ادارے اور قانون کی حکمرانی کو دیگر طریقے سے نظرانداز کرنے کا باعث بنے گا۔

  • حمزہ شہبازاور خواجہ سلمان رفیق کی وزیراعلیٰ پنجاب سے اہم ملاقات

    لاہور:پنجاب کی سیاست میں‌اہم تبدیلیاں رونما ہونے لگیں، جو چند دن پہلے سیاسی مخالف تھے آج ان کو اپنے ساتھ چائے پربلاکرپنجاب کے وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار نے ایک بہت بڑی مثال قائم کردی ، اطللاعات کےمطابق آج پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کی وزیراعلیٰ‌سے اہم ملاقات ہورہی ہے،

    مقبوضہ کشمیر:بھارتی مظالم ،جبراورکرفیوکا106واں دن ، کشمیربنے گا پاکستان کے نعروں سے گونجتا رہا

    ذرائع کےمطبق پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا،وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نےبھی پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا۔تفصیلات کےمطابق اجلاس آج سہہ پہرتین بجےاسپیکراسمبلی چودھری پرویزالہی کی زیرصدارت ہوگا،حکومت کی ریکوزیشن پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس ایک ہفتے سے زائد چلنے کا امکان ہے،اس دوران اہم قانون سازی کی جائےگی،اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز شریف اورخواجہ سلمان رفیق بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔

    ٹڈی دل کا کمزوردل مراد علی شاہ کی فصلوں پرسخت حملہ

    دونوں اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری کیےجاچکےہیں جبکہ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نےاسمبلی کے اجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا ہے،صوبائی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 90 شاہراہ قائداعظم پر منعقد ہو گا،جس میں تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کےاراکین پنجاب اسمبلی شرکت کریں گے۔