Baaghi TV

Author: +9251

  • مشیر خزانہ نے ٹیکس  دینے بارے کہی اہم بات

    مشیر خزانہ نے ٹیکس دینے بارے کہی اہم بات

    مشیر خزانہ نے ٹیکس دینے بارے کہی اہم بات

    وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے ٹیکس دیئے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ، ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑتے ہیں،کاروباری افراد شناختی کارڈدینے کی شرط سے نہ گھبرائیں جب تک وہ اعداد و شمار کو دستاویز پر نہیں لائیں گے ٹیکس نظام میں بہتری نہیں ہو سکتی۔ہفتہ کو اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تاجر، صنعتکار اورکارو باری افراد ملکی معیشت کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مشکل معاشی صورتحال پر قابو پا لیا ہے ،ٹیکس نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے ایف بی آر میں اصلا حات کی جا رہی ہیں، آئی ایم ایف نے ہماری اصلا حات کے پلان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے سٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا، کرنٹ خسارے کو بھی کم کیا ہے ،برآمدات میں اضافے کیلئے سرمایہ کاروں کو 200ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں،گزشتہ چار ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا،سٹاک ایکسچینج میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے
    وزیرِاعظم عمران خان کئ بار اس بات کا اظہار کر چکے ہیں کہ یہ امر باعث تعجب ہے کہ ایک ایسا ملک جہاں صدقات و خیرات اور فلاح و بہبود کے کاموں میں عوام سبقت لیتی ہے وہاں ٹیکس اکٹھا کرنے کی شرح سب سے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں انہوں نے سب سے زیادہ پیسہ اکٹھا کیا ہے، شوکت خانم دنیا کا وہ واحد ہسپتال ہے جہاں کینسر جیسے مرض کا جس کا علاج مہنگا ترین علاج شمار ہوتا ہے وہاں 75 فیصد مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے اور یہ سارا پیسہ لوگوں کے عطیات سے اکٹھا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوکت خانم کے بعد انہوں نے نمل یونیورسٹی کی تعمیر کی جہاں 90 فیصد غریب بچوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم مفت فراہم کی جاتی ہے، نمل یونیورسٹی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں پاکستانی عوام نے نہ صرف بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا بلکہ اس کی توسیع میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

  • عوام کا مطالبہ وزیر اعلی نوٹس لے

    موسم سرما کے باوجود کوئٹہ شہر میں روزانہ کی 8 سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیگر اضلاع 18 سے 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے ون فیس بجلی فراہم کی جاتی ہے جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہی ہے. عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موجودہ چیف کیسکو کے چارج سنبھالتے ہی لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے سر اٹھالیا ہے لہذا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی چیف کیسکو کو فوری طور ہٹانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان کے شہری سکھ کا سانس لیں سکیں.

  • ایران میں کتنے گنا پیٹرول میں اضافہ

    ایران میں کتنے گنا پیٹرول میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق : ایران میں پیٹرول کی قمیتوں میں‌اضافہ کر دیا گیا ہے .حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس اچانک فیصلے کے نتیجے میں ایران کے کئی شہروں میں مظاہرے شروع ہو گئے۔،ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور اس کی تقسیم محدود کرنے کے فیصلے کی تائید کی ہے۔

    اتوار کے روز ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا ہے کہ خامنہ ای نے اس حکومتی فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "میں کوئی ماہر نہیں اور اس حوالے سے مختلف آرا موجود ہیں مگر میں واضح کر چکا ہوں کہ اگر ریاست کی تینوں شاخوں کی قیادت کوئی فیصلہ کرے گی تو میں اس کی حمایت کروں گا.

    اس سے پہلے جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا عوام سٹرکوں پر آگی تھی اور ٹریفک جام ہو گئی تھی ، ایران میں سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور وڈیو کلپ وائرل ہو رہے ہیں جن میں اصفہان، الاہواز اور ارومیہ میں سیکڑوں شہریوں کو پٹرول اسٹیشنوں پر طویل قطاروں میں کھایا گیا ہے۔ اسٹیشنوں کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورسز کے اہل کار بڑی تعداد میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔

  • سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کے لیے مزید مشکلات

    سوڈان کے معزول صدر عمر البشیر کی بدعنوانی کےمقدمہ کی سماعت مکمل ، فیصلے کا انتظار ہےکہ آیا وہ جیل میں جاتے ہیں یا جان خلاصی ہوتی ہے.

    باغی ٹی وی : سوڈان کے معذول صدر عمر البشیر کے مالی بدعنوانی کے کے مقدمہ کا فیصلہ سنائے جانے کے لیے 14 دسمبر کو آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کے چیف جسٹس کا کا کہنا ہے کہ سابق صدر کے خلاف وسط دسمبر کوبدعنوانی کیسز کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

    عدالت کے جج جسٹس صادق عبد الرحمن نے سابق صدر کی موجودگی میں دفاعی گواہوں کی سماعت کے لئے وقف کردہ سیشن کے اختتام پر کہا کہ معزول صدر عمر البشیر کے مقدمہ کی سماعت مکمل ہوچکی ہے۔ اب اس کیس کا فیصلہ 14 دسمبر کو سنایا جائے گا۔

    ملک میں 19 دسمبر 2018 کو اقتصادی بحران کی وجہ سے شروع ہونے والے مظاہرے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا فوج نے عمر البشیر کی حکومت کا تختہ الٹتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر جس سے عمر البشیر تیس سالہ دورِ اقتدار اپنے اختتام کو پہنچا تھا ۔

    عمرالبشیر کو فوج کے اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد ان کے گھر میں نظر بند کر دیا گیا تھا۔

    سوڈان میں فوجی عبوری کونسل اور سول مخالفین اتحاد نے ملک میں سیاسی بحران کو حل کرنے کے لئے مشترکہ عبوری انتظامیہ قائم کرتے ہوئے آئینی اعلامیے پر ایک روز قبل دستخط کردیے تھے۔

  • وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی

    وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی

    تفصیلات کے مطابق وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کی وائس چیف آف دی نیول اسٹاف کے عہدے پر تعیناتی ، فیاض جیلانی نے سبکدوش ہونے والے وائس ایڈمرل کلیم شوکت کی جگہ عہدہ سنبھالا ہے.

    وائس ایڈمرل کلیم شوکت اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں.وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے 1984 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی کمانڈ اینڈ اسٹاف کی متعدد ذمہ داریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے نیول سیکرٹری، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز، پروجیکٹ، ٹرینگ و ایوالیوایشن، پرسنل) اور کمانڈر کوسٹ کے فرائض سر انجام دیے۔ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی واشنگٹن میں پاک بحریہ کے نیول اتاشی بھی رہے۔وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی پاکستان نیوی وار کالج لاہور، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد اور کرین فیلڈ یونیورسٹی برطانیہ سے فارغ التحصیل ہیں۔

  • صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

    صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

    صحافی تنظیم ایمرا کے دونوں‌دھڑوں میں اتحاد

    لاہور میں الیکٹرونک میڈیا کے صحافیوں کی تنظیم الیکٹرونک میڈیا ریورٹر ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں کے درمیان اتحاد میں اہم پیش رفت ہوئی ہے . لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سابق صدر اعظم چوہدری، پی ایف یو جے کے سیکریٹڑی راانا عظیم اور پی یو جے کے صدر شہزاد حسین بٹ ، سابق نائب صدر جاوید فاروقی نے ایمرا کے دونوں دھڑوں سے 15 نومبر کو ملاقاتیں کی جس میں پروفیشنل گروپ کے چیئرمین عاصم نصیر، سابق صدر عابد خان ، سابق صدر شوکت علی اور سابق صدر ایمرا آصف بٹ نے مندرجہ بالا سینئر صحافیوں کی طرف سے ایمرا کے دھروں کے اتحاد کی کوششوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام اختیارات انہیں تفویض کردیے.ہیں ، دونوں گروپوں کی رضا مندی سے 17 اور18 نومبر کو ہونے والے انتخابات کا شیڈیول منسوخ کر دیا گیا اور الیکشن کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں . طے یہ پایا ہے کہ اب 24 نومبر 2019ء بروز اتوار کو متعلقہ الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ایک ہی لسٹ پر الیکشن 2020 کروایا جائے گا جس کا شیڈیول 18 نومبر تک جاری کر دیا جائے گا. دونووں گروپوں نےیہ عہد دیا ہے کہ کمیونٹی کے وسیع تر اتحاد کے لیے 24 نومبر 2019 کو ہونے والے انتخابات کے نتائج کو دل و جان سے تسلیم کریں گے جبکہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کمیونٹی اس کا بائیکاٹ کرے گی.

  • مریم باپ کی تیمار داری کےلیے ساتھ جائیں گی یا نہیں….؟

    مریم باپ کی تیمار داری کےلیے ساتھ جائیں گی یا نہیں….؟

    مریم باپ کی تیمار داری کےلیے ساتھ جائیں گی یا نہیں….؟

    نواز شریف کی علاج کےلیےلندن جانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں. اس سلسلے میں کون کون ساتھ جائے گا اور کون ادھر رہےگا ذرائع سے اس بات کا علم ہو گیا. نواز شریف کے ساتھ شہباز شریف اورذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی لندن جائیں گے.مریم نواز پاکستان میں ہی رہیں گی،شہباز شریف اپنی کمر کی تکلیف کا علاج بھی کروائیں گے ، شہباز شریف نواز شریف کی مکمل صحت یابی تک لندن میں قیام کریں گے،

    نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاریاں ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں، طویل ہوائی سفر کے لئے طبی طور پر تیار کرنے کے لئے ڈاکٹرز کو 48 گھنٹے درکار ہیں۔‎بیرون ملک فضائی سفر کے دوران نوازشریف کے پلیٹ لیٹس برقرار رکھنے، دل کی کسی ممکنہ تکلیف سے بچاو کے لئے ڈاکٹرز طبی احتیاطوں کی تیاری کے عمل میں ہیں ‎ڈاکٹرز امر کو یقینی بنانے کی تگ و دو میں ہیں کہ دوران سفر کسی ممکنہ ایسی طبی پیچیدگی سے بچا جاسکے جو نوازشریف کی زندگی کے لئے مہلک ثابت ہوسکتی ہو۔

    شہباز بتائیں آپ نواز کو واپس لائیں گے؟ شہباز شریف نے عدالت میں کیا جواب دیا؟

    لندن جانے کا خواب ڈاکٹر نے مٹی میں ملا دیا، نواز شریف کا علاج کہاں سے کروایا جائے؟ نئی ہدایات

  • لبنان کے مظاہروں کے پیچھے امریکا کا کیا کردار

    لبنان میں جاری مظاہروں کے پیچھے امریکا کی پشت پناہی بھی ظاہر ہوگئی،اپنے ایک بیان میں لبنان کے سفارت خانے میں کہا ہے کہ ملک میں جاری پرامن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

    مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ‘ٹویٹر’ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ لبنانی عوام کے پرامن اور قومی وحدت کی علامت کے مظاہروں کی حمایت کی جائے گی۔
    اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کی تمام جماعتوں سے نئی حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے لبنان کی سیاسی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنانی عوام کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

    30 اکتوبر کو امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ لبنان میں نئی حکومت خوشحال لبنان کے لیے مضبوط بنیاد بن سکتی ہے اور اپنے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرسکتی ہے

    واضح رہے کہ لبنانی وزیر اعظم کے استعفے کے بعد بھی مظاہروں کا یہ سلسلہ جاری ہے .لبنانی مظاہرین نے اپنے بیان میں ایک عارضی چھوٹی حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ حکومت حکمراں طبقے سے باہر کے افراد پر مشتمل ہو .. مالی بحران کے امور کو حل کرے اور بدعنوانی ے خلاف ایک نئی مہم انجام دے۔ اس میں عدلیہ کی خود مختاری اور لوٹی ہوئی عوامی دولت کی واپسی سے متعلق قوانین کی منظوری شامل ہو.ادھر امریکا کی طرف سے لبنان کی فوجی امداد سے متعلق اس وقت امریکا میں دو الگ الگ آراء سامنے آئی ہیں۔ واشنگٹن کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ بیروت کو امداد روکنے سے متعلق موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی جا رہی ہے۔

  • نواز شریف کے ساتھ کون سا قریبی رشتہ دار جار ہا

    نواز شریف کے ساتھ کون سا قریبی رشتہ دار ساتھ جار ہا ،

    تفصیلات کے مطابق : نواز شریف کو سفر کےقابل بنانے کے لیے ادویات میں ردوبدل شروع کر دیا گیا، اگلے 48 گھنٹوں میں لندن روانگی متوقع ہے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، عدالتی حکم کے بعد نوازشریف کی اڑان بھرنے کی تیاری ہے . لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتظامات مکمل کر لئے گئے سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو لندن روانہ ہوں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے، ائیر ایمبولینس کسی بھی وقت قطر سے لاہور پہنچ جائے گی۔ سابق وزیراعظم کے ہارلے سٹریٹ کلینک لندن میں علاج کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

  • فیصل آباد 4 منشیات فروش گرفتار ان سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد

    فیصل آباد(محمد اویس) پولیس نے 4منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرپولیس نے منشیات فروش ملزم عبدالرحمن کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.400کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1449/19بجرم 9C/CNSA،ملزم محمد شہزاد کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی1.350کلوگرام چرس برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1447/19بجرم 9C/CNSAاور شراب فروش ملزم پرویز مسیح کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی18لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1448/19بجرم3/4PHOتھانہ صدرجبکہ تھانہ غلام محمد آباد پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم مرسلین کوگرفتارکیاجس کے قبضہ سی20لیٹر شراب برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ نمبر1695/19بجرم3/4PHOتھانہ غلام محمد آباد میں درج کرلئے