Baaghi TV

Author: +9251

  • جے یو آئی کا پلان بی اسلام آباد کی سٹرکیں بھی بند

    جے یو آئی کے کارکنان نے سڑکیں بلاک کرتے ہوئے پلان بی پر عمل جاری رکھا ہوا ہے

    جمعیت علمائے اسلام ف کے پلان بی کے تحت ملک کی مختلف قومی شاہراہوں پر چوتھے روز بھی دھرنے جاری ہیں۔

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکن 26 نمبر چونگی اسلام آباد پہنچ گئے اوردھرنا دے کراحتجاج شروع کردیا۔ کارکنوں کے چوک پر پہنچنے پرپولیس نے عام ٹریفک کو متبادل راستوں پرموڑ دیا۔
    دوسری جانب پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پلان بی کے تحت شاہراہوں کی بندش اور احتجاج کا دائرہ ہر شہر تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    کوئٹہ چمن شاہراہ ژڑہ بند کے مقام پر جے یو آئی اور پشتونخوا میپ کے کارکنوں کے دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ،شاہراہ کی بندش سے افغان ٹریڈٹرانزٹ اورنیٹوافواج کی سپلائی سمیت تمام ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی۔\

    مولانا کا پلان اے فلاپ ہوا، بی بھی فلاپ ہو گا،ایسا کس نے کہا؟ 

    آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے

    اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام کے کارکنان کو کہا گیا تھا کہ کراچی سے بلوچستان کا گیٹ وے حب ریور روڈ پر بند کیا جائے گا کراچی کے کارکن وہاں پہنچیں گے ۔لاڑکانہ؛ جیکب آباد اور ملحقہ اضلاع جیکب آباد کے مقام پر دھرنا دے کر سندھ بلوچستان شاہراہ بند کرینگے ۔. سکھر؛ پنو عاقل؛ شکارپور اور ملحقہ اضلاع گھوٹکی کے مقام پر سندھ پنجاب کا رابطہ توڑینگے ، سکھر کے مقام پر سکھر ملتان موٹروے کو بند کیا جائے گا.

  • معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر  نے نواز شریف کے باہر جانے پر کیا دعویٰ کر دیا

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نواز شریف کے باہر جانے پر کیا دعویٰ کر دیا

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے نواز شریف کے باہر جانے پر کیا دعویٰ کر دیا

    معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کو ہی برقرار رکھا ہے، اینڈیمنٹی بانڈ کی شرط کو معطل کیا گیا مسترد نہیں۔

    اسلام آباد میں اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب اگر سابق وزیراعظم نواز شریف واپس نہ آئے تو عدالت کے مجرم ہوں گے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کے بیرون ملک علاج کی بات کی اور انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک بار باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

    واضح‌ رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو اپنے علاج کے لیے لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،

  • عدالت کے فیصلے میں حکومتی موقف کی کتنی فتح ، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    عدالت کے فیصلے میں حکومتی موقف کی کتنی فتح ، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    عدالت کے فیصلے میں حکومتی موقف کی کتنی فتح ، بتایا فردوس عاشق اعوان نے

    باغی ٹی وی :معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدالت کےفیصلےمیں80فیصدحکومتی موقف تسلیم کیا گیاہے،لاگوشرائط عدالت کی جانب سےمعطل کی گئی ہیں مستردنہیں،ثابت ہوتاہےکہ حکومت کافیصلہ اصولی اورقانون کےعین مطابق تھا،امید ہےمٹھائیاں بانٹنے والے پانامہ کے فیصلے کی طرح صف ماتم نہیں بچھائیں گے،امیدکرتےہیں کہ میاں صاحب کی "مجھےکیوں نکالا” کی گردان ختم ہوجائےگی،

    واضح‌ رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو اپنے علاج کے لیے لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،

    نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

    بانڈ نہیں ہم یہ چیز دے سکتے ہیں،ن لیگ نے عدالت میں کیا کہا؟ سماعت دوسری بار ملتوی

    نوازان ای سی ایل، وفاقی حکومت کیا کرنے جا رہی؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتا دیا

    شہباز اگر مگر کے بغیر واضح طور پہ بتائیں کہ نواز شریف واپس آئیں گے؟ عدالت

  • مصر نے اسرائیل سے غزہ کے متعلق کیا مطالبہ کر دیا

    مصر نے اسرائیل سے غزہ کے متعلق اہم مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق مصر نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں حملوں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ روک دے۔
    ذرائع کے مطابق مصر نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی طرف واپس آئے۔مصر نے غزہ پٹی میں حالیہ جارحیت اور کشیدگی کا ذمے دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔

    غزہ میں جزوی فائر بندی کا کمزور معاہدہ دو روز سے نافذ العمل ہے تاہم العربیہ کے ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ پٹی میں فلسطینی گروپوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حماس کے ٹھکانوں پر بھی حملے کیے گئے جن میں پولیس کا ایک صدر دفتر شامل ہے۔

    اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے شمال میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ٹھکانے پر 6 اور غزہ کے شمال مغرب میں القسام کی بحری فورس کے ٹھکانے پر 9 میزائل داغے۔
    اس سے پہلے غزہ کے شفا اسپتال میں نو نعشیں منتقل کی گئی ہیں۔انھیں آج صبح ٹیکسیوں اور ایمبولینس گاڑیوں کے ذریعے لایا گیا تھا۔ تمام عام شہری تھے اور غزہ شہر کےگنجان آباد علاقے میں مقیم تھے۔ان شہداء میں ایک فلسطینی باپ بیٹا بھی شامل تھے اور ان کا ایک بیٹا شدید زخمی ہوگیا.

  • ایران میں‌ مظاہرین نے اہم فورس کے صدر دفتر کو آگ لگادی

    ایران میں‌ مظاہرین نے اہم فورس کے دفتر کو آگ لگادی

    باغی ٹی وی : ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کےبعد ملک میں جاری احتجاج کے دوران پاسداران انقلاب کے زیرانتظام ‘باسیج فورس’ کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔

    ایرانی مظاہرین کی طرف سے نہ صرف باسیج ملیشیا کے مرکز کو آگ لگا دی بلکہ اس کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے۔

    گذشتہ روز سیرجان میں ایک احتجاجی کی ہلاکت کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے خلا جاری پرتشدد مظاہروں کے دوران پولیس کے ہاتھوں طاقت کے استعمال کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ چارافراد کی المحمرہ شہر میں ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اھواز شہر میں پولیس کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کیے گئے حملوں میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔فارسی زبان کے آن لائن چینل ‘در’ کے مطابق ہفتے کے روز ملک بھرمیں 53 شہروں میں مظاہرے ہوئے۔ ان میں سے کئی مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان براہ راست جھڑپیں ہوئیں۔

    اس سے پہلے جب تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا عوام سٹرکوں پر آگئی تھی اور ٹریفک جام ہو گئی تھی ، ایران میں سوشل میڈیا پر کئی تصاویر اور وڈیو کلپ وائرل ہو رہے ہیں جن میں اصفہان، الاہواز اور ارومیہ میں سیکڑوں شہریوں کو پٹرول اسٹیشنوں پر طویل قطاروں میں کھایا گیا ہے۔ اسٹیشنوں کے نزدیک سیکورٹی فورسز اور ہنگامہ آرائی کے انسداد کی فورسز کے اہل کار بڑی تعداد میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔

  • ٹرمپ نیٹو  اجلاس  کے لیے اہم ملک کا دورہ کریں گے

    ٹرمپ نیٹو اجلاس کے لیے اہم ملک کا دورہ کریں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اہم ملک کا دورہ کریں گے
    وائٹ ہاؤس کے ایک تحریری بیان میں ، ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اگلے ماہ لندن میں نیٹو کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ جائیں گے

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے برطانیہ کا دورہ کریں گے
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کے دارالحکومت ، لندن میں نیٹو کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لئے 2-4 دسمبر کو برطانیہ کا باضابطہ دورہ کریں گے۔

    وائٹ ہاؤس کے ایک تحریری بیان میں ، ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ اگلے ماہ لندن میں نیٹو کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کے لئے برطانیہ جائیں گے۔

    نیٹو کے قیام کے 70 سالوں بعد "تاریخ کے سب سے مضبوط اتحادکی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیٹو کے سربراہان مملکت اور حکومت کے ساتھ مالی بوجھ کی تقسیم پر بات چیت کریں گے۔

    ٹرمپ اہم انفراسٹرکچر اور ٹیلی مواصلات نیٹ ورکس میں سائبر سیکیورٹی سے متعلق دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے لاحق خطرات کے خلاف نیٹو اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کریں گے۔

  • یمن میں اتحادی فوج نے در اندازی کی کوشش کی ناکام

    یمن میں اتحادی فوج نے ایک در اندازی کا کوشش کو ناکام بنا دیا اور دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردون کو ہلاک کر دیا.

    باغی ٹی وی : یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے جنوب میں واقع علاقے میں دراندازی کی کوشش میں حوثی ملیشیا کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا کے ایک بیان کے مطابق مغربی ساحل میں التحیتا ضلع کے علاقے الفازہ میں مذکورہ فورسز کے ٹھکانوں کی جانب حوثی ارکان کی دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا۔ اس دوران 7 حوثی باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کئی زخمی ہوئے جب کہ بقیہ فرار ہو گئے۔ نشانہ بننے والے حوثیوں میں دو نشانچیوں کے علاوہ آر پی جی اور کلاشنکوف کے حامل پیدل ارکان شامل ہیں۔
    یاد رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدہ سعودی دارالحکومت میں منعقد ہوا تھا جس کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ یمن میں لڑائی میں‌کمی واقع ہو گی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید موجود تھے۔

  • شہباز شریف نے کیوں اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

    شہباز شریف نے کیوں اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

    شہباز شریف نے کیوں اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے جاتی امرا میں اپنے بھائی نوازشریف کی عیادت کی ہے اس دوران انہوں نے اپنے ایک بیان میں چوہدری برادران سمیت ان تمام لوگوں کا شکریہ اداکیا ہے جنہوں نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کیلیے ان کی معاونت کی۔ شہبازشریف نے جاتی امرا میںاپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی عیادت کی اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔

    واضح‌ رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو اپنے علاج کے لیے لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،

  • نواز شریف کے لندن جانے کے بارے میں شیخ رشید نے کہی اہم بات

    نواز شریف کے لندن جانے کے بارے میں شیخ رشید نے کہی اہم بات

    نواز شریف کے لندن جانے کے بارے میں شیخ رشید نے کہی اہم بات

    وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی جیت ہے، سوشل میڈیا پر ڈیل کا تاثر دیا گیا جو درست نہیں، اگلے 2 سے 3 ماہ اہم ہیں، پھر حالات بہتر ہو جائیں گے۔
    راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر سٹیم انجن سپیشل سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست میں خوشگوار دور آنا والا ہے، نواز شریف علاج کی غرض سے باہر جانا نہ ڈیل ہے اور نہ ڈھیل ہے، شریف خاندان سعودی عرب جاتے وقت حمزہ شہباز کو زمانت پر رکھ کر گئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے حلفیہ بیان دیا ہے کہ 4 ہفتے بعد علاج کروا کر واپس آہیں گے، مولانا فضل الرحمن نے پوری کوشش کرکے دیکھ لیا مگر کچھ نہ مل سکا، آصف علی زرداری کے کیس میں پلی بارگین کے لیے 5 لوگ لگے ہوئے ہیں، 15 جنوری سے حالات بہتر ہو جائیں گے، ریلوے میں 80 لاکھ پیسجنرز بڑھائے ہیں۔
    واضح‌ رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل کو لندن کے لیے روانہ ہوں گے،نواز شریف کے ہمراہ شہباز شریف بھی لندن جائیں گے،نوازشریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن روانہ ہوں گے،ایئر ایمبولینس منگوا لی گئی ہے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جائیں گے،

  • شام میں روسی فوج نے پھر سے مظلوم عوام پر قہر برسا دیا

    شام میں روسی فوج نے پھر سے مظلوم شامیوں‌ پر قہر برسا دیا

    شام میں بشار الاسد انتظامیہ کے حامی ملک روس کی طرف سے ادلب ٹینشن فری زون کے رہائشی علاقوں پر فضائی حملوں میں 3 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

    شامی مخالفین کے ائیر ٹاور کے مطابق روسی جنگی طیاروں نے ادلب ٹینشن فری زون کی حدود میں واقع علاقوں مارزیتہ، عرینیبہ اور مارت حرما دیہاتوں پر فضائی حملے کئے۔

    ادلب سول ڈیفنس حکام سے موصول معلومات کے مطابق حملوں کے نتیجے میں مارزیتہ گاوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
    اسد انتظامیہ نے بھی ادلب کی جنوب اور جنوب مشرقی تحصیل کفر عنبل اور بساکلا، حزرین اور مارت السِن دیہاتوں پر مارٹر ، توپ اور راکٹ جیسے زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے سے حملے کئے ہیں۔
    واضح رہے کہ اسدی فوج کی حمایت روسی فوج کر رہی ہے اور اس سے پہلے اپنے سیاسی مخالفین پربشار الاسد کی افواج روسی فضائیہ کی مدد سے کئی شہروں کو ملیا میٹ کر چکی ہے.