Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : منشیات فروش گرفتار کر لیا گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ دانیوال کے اے ایس آئی رائے ساجد کی بدنام زمانہ منشیات فروش کےخلاف کاروائی ملزم سے 1250گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج

    تفصیلات کےمطابق تھانہ دانیوال اے ایس آئی رائے ساجد نے کاروائی کرتے ہو ئے بدنام زمانہ منشیات فروش سجاد عرف شرلی ولداللہ رکھا قوم ماچھی سکنہ ہیڈ اسلام کو منشیات فروشی کرتے ہو ئے رنگے ہاتھوں پکڑا لیا اور ملزم سے 1250گرام چرس برآمد کرکے مقدمد درج کردیا ملزم عرصہ دراز منشیات فروشی کا دھندا کررہا تھا اور پولیس کے لیے چیلج بنا ہوہا تھا اس موقع پر اے ایس آئی رائے ساجدنے کہا کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہے منشیات فروشوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے

  • بورے والا : شراب کے نشے میں دھت دو افراد گرفتار

    بوریوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) شراب کے نشے میں دھت کار سوار دو افراد گرفتار اور کار قبضے میں لے لی گئی
    15 کی کال پر فتح شاہ سے آنے والی کار نمبر LeC /1617 پکڑ لی گئی حیدر اسکواڈ کی کاروائی لڈن روڈ باد جامعہ مسجدالفاروق سے ملزمان کو پکڑ لیا پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے لی

  • وہاڑی : پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال / ٹریفک حادثہ اڈہ ماچھیوال تیز رفتار منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق۔

    تفصیلات کے مطابق ماچھیوال کے نواحی گاؤں 553 ای بی کا رہائشی تیمور ولد یسین جٹ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بورےوالا سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ جب وہ ماچھیوال کے قریب پہنچا تو تیز رفتار منی مزدا سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں تیمور شدید زخمی ہو گیا جس کو آر ایچ سی ماچھیوال منتقل کیا گیا۔طبی امداد کے بعد تیمور کی حالت تشویشناک ہونے پر ڈی ایچ کیو ریفر کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔ تیمور پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔

  • بیوی سے ناراضگی مہنگی پڑگئی، شوہرکو جائیداد نیلام کرکے رقم ادائیگی کا حکم

    ملتان : بیوی سےناراضگی مہنگی پڑگئی ،گھرآبادکرنےکی کوشش کریں ،اگربیویوں سے بگاڑیں گےتو معاملات بھی بگڑسکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق عدالت نے بیوی کو خرچہ نہ دینے کے الزام میں اس کی جائیداد نیلام کرکے رقم کی ادائیگی کا حکم دے دیا، خاتون کو اس کے شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے علاقے سورج میانی کی رہائشی خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر کیخلاف نان نفقے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔خاتون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سال2014میں اس کے شوہر نے اسے مارپیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا، اس دوران چار سال سے وہ اس کو نان نفقہ نہیں دے رہا۔

    2017میں عدالت نے شوہر کو5ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، درخواست گزار خاتون نے عددالت سے استدعا کی کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے۔

    درخواست کی سماعت کے موقع پر عدالت نے خاتون کے شوہر کی زمین نیلامی کا حکم دیتے ہوئے دو لاکھ کا جہیز کا سامان اور حق مہر میں15مرلہ زمین دینے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے حکم جاری کیا کہ زمین نیلام کرکے رپورٹ20دسمبر کو جمع کرائی جائے، احکامات نہ ماننے پر عدالت نے زمین نیلام کرنے کے احکامات جاری کیے۔

  • خوفناک حادثہ، بس تباہ ہوگئی، خاتون اور بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے

    نئی دہلی :جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے والی کہاوت تو آپ نے سن رکھی ہوگی لیکن بھارت میں ایک خاتون ٹیچر اور طالب علم خطرناک بس حادثے میں معجزانہ طور بلکل محفوظ رہے جو اس کہاوت کے عین مطابق ہے۔

    بھارت میں سکول بس میں سفر کرتی خاتون ٹیچر اور طالبعلم خوفناک حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ بچ گئے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    بھارت میں نامعلوم سڑک پر بچوں میں علم کی روشنی پھیلانے والی خاتون ٹیچر اور حصول علم کی غرض سے اسکول جانے والے طالب علم کی بس اچانک ایک گاڑی ٹکرانے کے باعث الٹ گئی لیکن اسکول بس میں سوار خاتون اور بچہ بلکل بحفوظ رہے۔

    بس حادثے کا خوفناک واقعہ 9 جولائی 2019 کو بھارت میں پیش آیا جو بس میں لگے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک ایک چھوٹی بس اسکول بس سے ٹکرائی اور اسکول بس الٹ گئی جس کے باعث خاتون ڈھڑام بس دھڑام سے بس کی چھت سے لگی اور پھر نیچے آگری جبکہ بچہ منہ بل نیچے پلٹ گیا۔

    https://youtu.be/EjxmuHkwNyk

    حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچے کو یقیناً معمولی زخم آئے ہوں گے لیکن سنجیدہ نوعیت کی چوٹ نہیں لگی تاہم یہ متاثرہ افراد، ان کے اہل خانہ اور ڈرائیور کے لیے یہ ایک تکلیف دہ لمحہ تھ

  • کرپشن کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ،پانچ کرپٹ عہدیداروں‌ کو5 برس قید، 37 کروڑ جرمانہ

    ریاض : کرپٹ افراد کو نہیں چھوڑوں گا اورپھرملک کے اصلی حکمران نے ایسے ہی کردکھایا ، اطلاعات کے مطابق پراسیکیوٹری جنرل نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف 300 شواہد جمع کیے جس کے بعد ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے مالی اور انتظامی بدعنوانی میں ملوث پانچ عہدیداروں کو قومی وسائل برباد کرنے، اختیارات کے ناجائز استعمال، قومی املاک میں غیر قانونی تصرف، سرکاری ملازمتوں کی خرید و فروخت اور دیگر غیر قانونی اقدامات پر 32 سال قید اور 90 لاکھ ریال کے برابر جرمانہ کی سزا سنادی۔

    پراسیکیوٹری جنرل نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف 300 شواہد جمع کیے جس کے بعد ان کے خلاف فرد جرم عاید کی گئی ہے، ملزمان کو 32 سال قید اور بھاری جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

    پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے الزامات کے تحت سزا پانے والوں پر رشوت وصول کرنے، جعل سازی، دھوکہ دہی، اپنے سرکاری عہدوں اور مناصب کا ناجائز استعمال کرنے، ملازمتوں کے لیے لین دین کرنے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔اس کیس کے مرکزی ملزم کو 12 سال قید اور ایک ملین ریال سے زاید کی رقم بہ طور جرمانہ جمع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • گجرات اور اس کے گردونواح دہہاتوں میں چھپڑ معصوم بچوں کے لیۓ موت کے کنواں بن گے

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات اور اس کے گردونواح دہہاتوں میں چھپڑ معصوم بچوں کے لیۓ موت کے کنواں بن گے گجرات محلہ اسلام نگر کے بعد گاٶں بوڑا میں بھی گھر کا ایک روشن چراغ بج گیا ذمہ دار کون؟اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دے دیاگجرات کی ضلعی انتظامیہ بلخصوص (اے سی) گجرات نے گاوں بوڑا میں بچوں کے پارک میں بیس فٹ گہرا حوض بنا کر اس میں گاوں کا پانی ڈالا تھا ڈیڑھ ماہ قبل جسکا کیس چل رہا ہے لاہور ہائی کورٹ میں جس کے سٹے آرڈر بھی دیے گئے (اے سی)کو ہم نے ( اے سی ) گجرات کو منع بھی کیا کہ یہاں بچے کھلتے جناب اے سی صاحب نے اپنی طاقت کرسی کے نشے اور سیاسی وڈیروں کی مانتے ہوے عوام کی ایک نہ سنی
    ظلم کی تاریخ رقم کر دی ایک معصوم بے گناہ بے زبان بچے کی جان لے لی انہوں نے غریب گھر کا گلاب کھلنے سے پہلے مرجا گیا اہل علاقہ کی گفتگو۔۔۔

  • ساڑھے 3سالوں کی کارکردگی گزشتہ کئی ادوار پر بھاری ہے، راجہ فاروق حیدر

    اسلام آباد: وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر و صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ساڑھے 3سالوں کی کارکردگی گزشتہ کئی ادوار پر بھاری ہے۔ دس ارب کا ترقیاتی بجٹ آج 24ارب روپے تک پہنچا۔26سالوں کے بعد(NCF) وفاقی محصولات میں آزادکشمیر کا حصہ بڑھایا گیا اور ہم آج اپنے انتظامی بجٹ میں مکمل طور پر خود کفیل ہیں۔تیرہویں آئینی ترمیم کے ذریعے 44سالوں بعد آزادکشمیر کے عبوری آئین میں عوامی مطالبہ پر بنیادی تبدیلیاں لائی گئیں۔ بارہویں ترمیم کے ذریعے ختم نبوت کو آئین کا باضابطہ حصہ بنایا۔میاں نواز شریف کے احسانا ت کو کبھی بھلا نہیں سکتے۔انہوں نے آزادکشمیر کے دیرینہ اور حل طلب مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ان کے بعد شاہد خاقان عباسی نے ان کے مشن کو آگے بڑھایا۔ شعیب عابد کو مبارکباد پیش کر تا ہوں امید ہے کہ وہ اپنا انتخاب درست ثابت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار اسمبلی اور مرکزی رہنما ن لیگ شعیب عابد کی بطور وائس چیئرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ آزادکشمیر مقرر ہونے پر لیگی کارکنا ن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان، وزیر قانون سردار فاروق احمد طاہر، ڈائریکٹر جنرل سیاسی امور ملک ذالفقار، ضلعی صدور، سٹی صدور، ایڈمنسٹریٹر ز، چیئرمین ترقیاتی ادار ہ جات و لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ لیگی کارکنان نے تقریب میں آمد پر وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان، وزرائئ اور شعیب عابد کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر بھرپور نعرے بازی کی گئی۔ وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر بھر میں لیگی کارکنان فکری لام بندی کریں۔ تحریک آزاد ی کشمیرکے ساتھ اپنی وابستگی مضبوط کریں۔آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں عوام اور تارکین وطن کو رائے شماری کے نقطہ پر اکھٹا ہونا پڑے گا۔ نظریاتی محاذ پر بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ کشمیری پاکستان اور ہندوستان کو قطعی طور پر ایک جیسا نہیں دیکھتے۔پاکستان ہمارا محسن ہے، پاکستان نے ہمیشہ ہماری مدد کی،ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ہندوستان جارح ہے پاکستان ہمارا مددگار ہے۔ 22کروڑ عوام نے ہمیشہ ہماری غیر مشروط حمایت کی اور ہمارے ساتھ کھڑی رہی ہمارا دنیا میں ان کے علاوہ کوئی اس طرح کا ہمدرد ہے نہ وکیل۔ پاکستان کے آئین میں یہ لکھا ہے کہ ہم جب اس میں شامل ہونگے تو طریقہ کار بھی ہم طے کریں گے۔ پاکستان کے ساتھ ہمارا رشتہ ناقابل تسخیر ہے۔لیگی کارکنان ان معاملات پر توجہ دیں۔ا ٓئندہ ڈیڑھ سال ڈٹ کر عوام کی خدمت کریں گے۔ ہفتے میں 1دن کارکنان کے لیے رکھا ہے۔ تمام ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے کارکنان کو الگ الگ بلاؤں گا۔ اپنے منشور کے مطابق ہم نے بہت کام کر لیا کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے پاس جائیں گے۔ میر ی خواہش ہے کہ آئندہ الیکشن کے بعد جماعتی صدارت کسی اور کے سپرد کر دوں۔ یہ اقتدار اور اختیار کسی کی ملکیت نہیں ہوتی۔ یہ آنے جانے والی چیز یں ہیں۔ اصل حکمرانی دل کی ہے۔ خواہش ہے کہ لوگوں کو سہولیات دیں آج آزادکشمیر میں 3سالوں میں تعلیم، صحت، انفراسٹکچر کے شعبہ میں تبدیلی نظر آرہی ہے۔ لوگوں کو ان کا حق مل رہا ہے۔ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی 5مزید آسامیاں بڑھائیں۔ہر ضلع میں فیملی کورٹس میں NTSکے ذریعے تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کرائی گئیں۔ میرے بس میں ہوتا تو اکتوبر 2016کو بلدیاتی انتخابات کروا دیتا اس بات کا افسوس رہیگا۔ پارلیمانی پارٹی نے فیصلہ کیا کہ نئی حلقہ بندیاں کی جائیں اس فیصلہ پر آج بھی قائم ہوں۔ بلدیاتی ادارہ جات،میونسپل کارپوریشنز،کمیٹیزکو فنڈز کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ جماعتی کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں ان سے رابطہ مضبوط تھا،ہے اور رہیگا۔میں نے کسی ایم ایل اے سے ایک روپیہ اضافی نہیں لیا۔

  • "دریائے سندھ سے دریائے آمو تک ، یادداشتیں”بہت جلد تاریخ کے سنہری اوراق پیش ہوں گے

    اسلام آباد:”دریائے سندھ سے دریائے آمو تک ، یادداشتیں”بہت جلد تاریخ کے سنہری اوراق پیش ہوں گےیہ تاریخ کا بہترین دور جس میں مسلمانوں کی تاریخ کے ان سنہری گوشوں کی ورق گردانی کی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کے سنہری دور کی کامیابی کے اسباب کا ذکرکیا گیا ہے

    "دریائے سندھ سے دریائے آمو تک ، یادداشتیں”کے مصنف پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ نگار،سوشل ورکر اور ہندوتوا کے سب سے بڑے مخالف سید زیدحامد نے اس کتاب کی تاریخی حیثیت سے متعلق بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کتاب نئی نسل کے لیے ایک گائیڈ بک ہوگی جو کشمیر کی آزادی کے لیے کوشاں ہیں،

    سید زید حامد نے اس کتاب کے اہمیت کے بارے میں خوبصورت انداز سے کہا کہ اس کتاب کے مطالعہ سے مسلمانوں کی حکمرانی اور میدان جہاد کی شاندار کامیابیوں کا نئے تقاضوں کے مطابق رہنمائی ملے گی ،یہ کتاب نئی منصوبہ بندیوں میں بھی رہنمائی ملے گی

    سید زید حامد کہتے ہیں کہ بہت جلد یہ کتاب انٹرنیٹ پرلوڈ کردی جائے گی ،یہ کتاب اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں لکھی گئی ہے،زید حامد کہتے ہیں کہ یہ کتاب جہاد کشمیر کے داعیان سمیت ہرکسی کے لیے بالکل مفت دستیاب ہوگی

  • ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام مقابلہ حسن نعت کا مقابلہ

    شیخوپور(نمائندہ باغی ٹی وی) ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام12 ربیع الاول کی مناسبت سے حسن نعت اورسیرت نبوی پر اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کا انعقاد ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں کیا گیا جس میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے 18 سال سے کم عمر کے 200 سے زاٸد طلباوطالبات نے حصہ لیا. اس تقریب کے مہمان خصوصی صوباٸی وزیر براۓ ڈیزاسٹرمنیجمنٹ میاں خالد محمود وڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صوباٸی وزیر میاں خالد محمود نے ضلعی انتظامیہ کیطرف سے ان مقابلوں کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سیرت النبی کے موضوع پر تقریری مقابلے کروانے سے نوجوان نسل نہ صرف نبی کریم کے اسوہ حسنہ سے روشناس ہوگی بلکہ ان کے دل میں رسول اللہ سے محبت کا جذبہ پیدا ہوگا انہوں نے اس خوبصورت اور پروقار حسن نعت اور تقریری مقابلہ جات کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ شبیر حسین بٹ کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرتے رہیں گے.اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے کہا کہ نعت اور تقریری مقابلہ جات میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلبا کی شمولیت خوش آٸین ہے اور یہ حکومت پاکستان و پنجاب کے اس عزم کا عملی ثبوت ہے کہ ہمارے دینی مدارس قومی دھارے میں شامل ہوکر پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہیں انہوں نے کامیاب طلبا وطالبات کو مباکباد دیتے ہوۓ اس امر کا یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تعلیمی اداروں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی.تقریب کے اختتام پر مقابلہ جات میں حصہ لینے والے تمام طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گیے اور اول،دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا وطالبات میں سرٹیفکیٹ،اعزازی شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گیۓ اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماُ،سیاسی وسماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ میڈیا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی