Baaghi TV

Author: +9251

  • ریاست مدینہ ایک فلاحی ریاست تھی ، جہاں پر قانون یکساں تھا،ڈاکٹر زاہد اقبال غوری

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) تمام قیدیوں کیلئے قانون یکساں بنائے بغیر ریاست مدینہ کا تصور نہیں کیا جاسکتا حکومت کو چاہیئے کہ بلا تفریق ایسے قوانین بنائے جائیں جن پر عملدرآمد کرکے عام آدمی کو بھی ریلیف دینے میں مدد مل سکے ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ ایک فلاحی ریاست تھی جہاں پر امیر غریب کیلئے قانون یکساں تھا مگر پاکستان میں مختلف قسم کے قوانین رائج ہیں جو جتنا طاقتور ہے قانون اس کے سامنے اتنا کمزور ہے اور جو جتنا کمزور ہے قانون اس کے سامنے اتنا طاقتور ہے یہ تفریق ختم کرنا ضروری ہے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ ہماری دُعاء ہے کہ پاکستان فلاحی ریاست بنے جس میں مدینہ پاک کا تصور ابھر کر سامنے آئے ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کہا کہ یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب قانون میں تفریق ختم ہوگی۔

  • سال کے کس ماہ میں دکانداروں کی آمدنی بہتر ہوتی ہے ، خبر آگئی

    سرگودھا (بیورو رپورٹ) سرگودھا شہر میں محرم الحرام کے بعد شادیوں کا سیزن عروج پر ہے جمعہ‘ ہفتہ‘ اتوار کے روزن شادیوں کا سلسلہ زور پکڑ جاتا ہے ان تین دنوں کے دوران شادی ہالز مکمل بک ہونے کی وجہ سے لوگ گلی محلوں میں ٹینٹ وغیرہ لگا کر شادی بیاہ کی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں شادیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی ٹرانسپورٹرز‘ ٹیکسی گاڑی والوں نے بھی اپنے ریٹ بڑھا دیئے ہیں جبکہ بینڈ باجے والے بھی من مرضی کرنے لگے ہیں اسی طرح پکوان سنٹر کے مالکان کے بھی نخرے عروج پر ہیں زرعی اور کپڑوں کیساتھ ساتھ جوتوں‘ فرنیچرز‘ کراکری اور دیگر اشیائے خوردونوش کی دکانوں پر شادیوں کی خریداری عروج پر ہے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سال کے دوران اس ماہ میں آمدن قدرے بہتر ہے۔

  • اج صبح سکیسر خضر آباد روڈ پر گورنمنٹ ھائی سکول سکیسر بار کے سامنے ٹریکٹر ٹرالی نے دو طالبعلموں کو کچل ڈالا. دونوں طالب-علم موقع پر جان بحق ہو گئے. جان بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے. طلب علموں کے نام بلال اور عدنان ولد غضنفر قوم مسلم شیخ سکنہ سکیسر بار. ورثاء سرگودھا گجرات روڈ کو بند کر کے اجتجاج کر رہے ہیں پولیس موقع پر موجود ہے. ٹریکٹر ڈرائیور ثناءاللہ ولد محمد امان اللہ قوم جرا سکنہ ڈیرہ جرا پولیس کی حراست میں میں ہے. مزاکرات جاری ہیں

  • کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والا قصاب بیوی سمیت گرفتار۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)کم سن بچیوں کو اغواء کرنے والا قصاب بیوی سمیت گرفتار،تھانہ شاہین پولیس نے مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہین پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع لنڈ پور میں ایک خاتون اور مرد نے دو کم سن بچیوں کو دبوچ رکھا ہے اور اغواء کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ شاہین راجہ احسان اللہ پولیس نفری کے ہمراہ فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور اغواء کاروں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا۔ وقوعہ کے متعلق ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کو مطلع کیا گیا۔جنہوں نے ہدائیت دی کہ سنگدل ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہ بھرتی جائے اورواقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو قرار واقعی سز ا دلوائی جائے۔
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات توصیف حیدر کی ہدائیت پر ایس ایچ او تھانہ شاہین نے بچیو ں کے والدمسمی تصور حسین سکنہ لنڈ پور کی مدعیت میں محلہ کالوپورہ کے رہائشی میا ں بیوی ملزمان عدنان بشیر اور عظمی بی بی اقوام قصاب کے خلاف زیر دفعہ 363/511ت پ مقدمہ درج کرکے وقوعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • چور اور ڈکیٹ سرگرم

    کمالیہ:تفصیلات کے مطابق کمالیہ اور گردونواح میں چوری ڈکیتی اور راہزنی کے واقعات روز بروز اضافہ ہو رہا ہے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ آج علی الصبح غلہ منڈی کے رہائشی ملک دلشاد پنسار سٹور والے حسب معمول اپنی بیوی کے ہمراہ سیر کیلئے جا رہے تھے کہ دو نامعلوم 125 پر سوار افراد نے جس میں سے ایک کا منہ دھکا ہوا نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور زبردستی 12000/روپے اور دیگر اشیا لوٹ لیں.

  • لودہراں : 7 سالہ ننھا بچہ جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کا رہائشی7سالہ ننھا زین نجی کمپنی کا کیک کھانے سےجانبحق،

    کیک کھانےسےحالتِ غیرچند منٹوں بعدخون کی اُلٹی آئی اورننھا زین زندگی کی بازی ہارگیا،سٹی پولیس نے کاروائی کیلئےکہا تو ننھے زین کے بوڑھے دادا نے اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا اور کاروائی سے انکار کردیا،ننھے زین کی لاش گلی ڈاکٹر امیر والی مین پہنچتے ہی ہر آنکھ اشک بار ہوگئی،محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ مجرمانہ غفلت۔ مارکیٹوں میں غیرمعیاری کھانےپینے کی اشیاء کی فروخت۔ پرائیویٹ کمپنی کا بنا ہوا کیک کھانے سے سات سالہ بچہ زین موت کے منہ میں چلا گیا۔کیا وزیراعظم یا وزیراعلی۔ اس کا نوٹس لیں گے۔اور اس کے ذمہ داروں کو اس کی سزا دلوائیں گے۔لودھراں کے شہریوں کا سوال

  • ملکوال PP.68
    چوہدری گلریز افضل چن صاحب(ایم.پی.اے۔ PP68) زراعت کے دفتر میں کسان سیمینار میں شرکت کی اور کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے دی گئی سبسٹڈی کے بارے میں آگاہ کیا اور کسانوں کے ساتھ ہر قِسم کے تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر گلریز افضل چن صاحب نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ملک ہے معیشت میں زراعت کا اہم کردار ہے حکومت کسانوں کوہر ممکن سہولت مہیا کرے گی۔

  • بجلی بل میں ٹیکس ختم کرو مہم میں حصہ لیجیے شیئر کیجیے بجلی کے بلوں کی آڑمیں لوٹ مار کو ختم کرنے میں اپنا کردار اداکریں شاید چیف جسٹس پاکستان اس کا نوٹس لے لیں بجلی بل میں الیکٹرک سٹی ڈیوٹی پی ٹی وی فیس جی ایس ٹی ، انکم ٹیکس ، ایکسٹر ا ٹیکس ، فردر ٹیکس ، این جی سرچارج ، سیل ٹیکس ، جی ایس ٹی اآن ایف پی اے ، ایکسٹراٹیکس آن ایف پی اے ، فردر ٹیکس آن ایف پی اے ، ای ڈی آن ایف پی اے ،میٹر رینٹ سروس رینٹ ، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ، ایف سی سرچارج ، ٹی آر سرچارج سمیت کچھ خفیہ ٹیکس جس میں بنگلہ دیش سیلاب فنڈ سرچارج شامل ہے 1280روپے کے بجلی کے اصل بل پر 1010روپے ٹیکس نامنظور نامنظور چیف جسٹس پاکستان گھریلو اور کمرشل بل پر ناقابل برداشت ٹیسکز ختم کروائیں قوم آپ کو دعائیں دے گی بشکریہ.

  • حافظ آباد اندرون ریلوے اسٹیشن کے قریب 45 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی،

    (حافظ آباد) اندرون ریلوے اسٹیشن کے قریب 45 سالہ شخص نے ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی، 30 منٹ سے زائد ریلوے پھاٹک بند ہونے سے ٹریفک جام عوام پریشان، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر ورثا کی تلاش شروع کر دی۔
    تفصیلات کے مطابق جانبحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عارف ولد محمد قوم انصاری ساکن کے نام سے ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق متوفی چلتی ٹرین کو دیکھ کر اسکے سامنے لیٹ گیا۔ گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی سے 30 منٹ ٹریفک جام سےعوام پریشان رہی۔ مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ سے اس کی شناخت عارف ولد محمد کے نام سے ہوئی جو کوٹ حسن خان کا رہائشی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ ورثا کی تلاش شروع کر دی۔

  • خود ساختہ مہنگائی سے بچانے کے لئے گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کو نتیجہ خیز بنائیں۔ ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی

    فیصل آباد( محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع کی انتظامیہ سے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے ضروریہ کی خود ساختہ مہنگائی سے بچانے کے لئے گرانفروشوں کے خلاف بھرپور آپریشن کو نتیجہ خیز بنائیں۔انہوں نے یہ بات ایک اجلاس کے دوران ڈویژن بھر میں مختلف اشیائے ضروریہ کی بازاری قیمتوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔آر پی او غلام محمود ڈوگر،ڈپٹی کمشنر محمدعلی،سی پی او اظہر اکرم ودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے جبکہ جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورضلع چنیوٹ کی انتظامیہ کے افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنر نے مختلف دالوں،بیسن،چاول،چینی،آٹا،گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی سرکاری طور پر مقررکردہ نرخوں کاجائزہ لیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کی طرف سے مقرر کردہ اشیاء کے نرخ حقیقت پسندانہ اور قابل قبول ہونے چاہیں اس سلسلے میں صارفین اور دکانداروں کے مفادات کا خیال رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ مقررکردہ نرخوں پر پوری طرح عملدرآمد کویقینی بنائیں اس سلسلے میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فعال اور ذمہ دارانہ کردار ادا کریں تاکہ عوام کوحکومتی اقدامات کے واضح اثرات نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ چینی،آٹے اور گھی کی قیمتوں میں کسی جگہ فرق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جائز منافع دکانداروں کا حق ہے لیکن گرانفروشی کے ذریعے عوام کے لئے مشکلات پیدا کرنے والوں سے کوئی رعایت نہ کی جائے۔انہوں نے ناپ تول اور اشیاء کے معیار پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ناجائز منافع خوری کیلئے اشیائے ضروریہ کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر قابو پائیں اورملاوٹ مافیا کو بھی نکیل ڈالی جائے۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے اضلاع میں مختلف اشیاء کی قیمتوں سے آگاہ کیا جن کا تقابلی جائزہ لیکر طلب ورسد کے لئے ضروری انتظامات کا فیصلہ کیاگیا۔آر پی او غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی گرانفروشی،ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کی روک تھام کے لئے ریجنل پولیس بھرپور معاونت کرے گی اس سلسلے میں پوری قانونی قوت کا استعمال کیا جائے گا۔
    ۔۔۔///۔۔۔