فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد علی کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے ملت ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے تین رہائشی پلاٹس کو غیر قانونی طور پر کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے پر انہیں فوری طور پر سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق دوران جانچ پڑتال اس امر کا سراغ لگایا گیا کہ ملت ٹاؤن کے سی بلاک میں رہائشی پلاٹ نمبر1123،1124اور1125کو کمرشل بنیادوں پر استعمال میں لایا جارہا ہے جس کی باقاعدہ طور پر کمرشلائزیشن فیس جمع نہیں کرائی گئی جس سے سرکاری خزانے کو نقصان ہو رہا ہے جنہیں سیل کرکے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمرشلائزیشن فیس جمع کرانے کے علاوہ نقشہ جات کی منظوری اور دیگر قانونی تقاضے پورے کریں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عامر عزیز نے بتایا کہ ڈی جی ایف ڈی اے/ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر بلڈنگز بائی لاز کی خلاف ورزیوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصد عمارات کی تعمیر کو قانونی دائرے میں لاکر سرکاری ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔
۔۔۔///۔۔۔
Author: +9251
-
ڈی سی محمد علی کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں بڑی کاروائی
-
کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 18سے 24 نومبر تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا
فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام 18سے 24 نومبر تک ہفتہ صفائی منایا جائے گا جسے”آئیں مل کر فیصل آباد سنواریں“کے تھیم سے موسوم کیا گیا ہے۔ہفتہ صفائی کا آغاز سوموار18نومبر کو خصوصی آگاہی واک سے ہوگا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور پی ایچ اے سمیت دیگر محکموں واداروں کے افسران وسٹاف،این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہوں گے۔ڈپٹی کمشنر محمدعلی نے بتایا کہ ہفتہ صفائی کو پورے ضلع پر محیط کیا گیا ہے جس کے دوران ہر یونین کونسل کے علاقہ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ہفتہ صفائی میں تمام سرکاری محکموں کے علاوہ ہسپتال،رورل وبنیادی مراکزصحت،تعلیمی ادارے،کاروباری وتجارتی تنظیمیں،این جی اوز اور سول سوسائٹی کے افراد حصہ لیں گے اور اس دوران شہریوں کی توجہ و دلچسپی کیلئے دیگررنگارنگ پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان کے موضوع پر سکولوں،کالجوں اوریونیورسٹیز میں تقریری مقابلے،سیمینارز،واکس،ریلیز اور دیگر پروگرامز منعقد ہوں گے۔انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ ہفتہ صفائی کے دوران نہ صرف سرکاری اداروں سے بھرپور تعاون کریں بلکہ خود بھی صفائی وشجرکاری مہم میں حصہ لیکر قومی فرض ادا کریں۔
-
اشیائے ضروریہ سستے داموں فروخت کرنے کے لئے شہر میں چار ماڈل بازاروں کا قیام
فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صارفین کو اشیائے ضروریہ سستے داموں فروخت کرنے کے لئے شہر میں چار ماڈل بازار اور23میگا سٹورز پر فیئرپرائس کاؤنٹرز کام کررہے ہیں جہاں پر روزمرہ استعمال کی اشیاء ڈی سی ریٹ سے بھی کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔ماڈل بازار ریاض شاہد چوک اسلام نگر،کلیم شہید پارک غلام محمد آباد،ماڈل بازار جھنگ روڈ اور فیضان مدینہ چوک مدینہ ٹاؤن میں فنکشنل ہیں جبکہ شہر کے جن میگا سٹور/مالز پر فیئرپرائس کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں ان میں ایس بی سٹورزڈی گراؤنڈ،جھنگ روڈ،سمندری روڈ،سرگودھا روڈ،غلام محمد آباد،بیسٹ ڈیپارٹمنٹل سٹور غلام محمد آباد،دینوب مارٹ ملت روڈ گلستان کالونی،فیملی مارٹ ملت روڈ گلستان کالونی،پٹھان مارٹ گلستان کالونی،رچنا سپر سٹورملت روڈ گلستان کالونی،بیمینو مارٹ ڈی گراؤنڈ،سٹی کیش اینڈ کیری کینال روڈ،سٹی میگا مارٹ ڈی گراؤنڈ،ای مارٹ سوساں روڈ مدینہ ٹاؤن،سلیمی ہوم پلس کوہ نورروڈ،لاثانی مارٹ مسجد اسماعیل روڑ(ڈائیوروڈ)،مرحبا مارٹ کینال روڈ،قطر سپر سٹور کینال روڈ،511کیش اینڈکیری سرگودھا روڈ،ٹیمپو سٹور پیپلز کالونی،ایچ کیز سٹور،سعید مارٹ جناح کالونی اور مکہ کیش اینڈ کیری کلبرگ روڈ شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کا خود ساختہ مہنگائی اور اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں خفیہ گوداموں پر دو مختلف چھاپوں کے دوران مختلف دالوں،چاولوں اور سرخ مرچوں کی 44ہزاربوریاں برآمد کرکے انہیں قبضہ میں لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ خود ساختہ مہنگائی کو روکنے کے لئے ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرگرم عمل ہیں اور رواں ماہ کے دوران قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 1156گرانفروشوں کو 11لاکھ 25ہزارروپے کے جرمانے کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سبزی منڈیوں میں پھلوں اورسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کی بھی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے تاکہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کو روکا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹا،چینی،گھی اوردیگر اشیاء کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جارہی ہے لہذا مہنگائی مافیا کے ہاتھوں عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
سنوکر کے عالمی فاتح محمد آصف کا ڈپٹی کمشنر آفس میں استقبال
فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ سنوکر کے عالمی فاتح محمد آصف کا اپنے دفتر میں استقبال کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)فضل ربی چیمہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) میاں آفتاب احمد،اسسٹنٹ کمشنرز زوہا شاکر،نازیہ موہل،عمردرازگوندل،فیصل سلطان،خرم شہزاد بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ایڈمن آفیسرریاض حسین انجم ودیگر افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سنوکر میں دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے فیصل آباد کے سپوت کھلاڑی محمد آصف کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی عظیم کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی قوم کو اس پر بے حد فخر ہے جس نے سنوکر کے عالمی مقابلوں میں بہترین کارکردگی اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو بلند کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نہ صرف باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ مختلف کھیلوں کے فروغ وترقی اورکھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے سنوکر کے کھیل کی ترقی کے لئے ضلعی انتظامیہ کے بھرپور تعاون کایقین دلایا۔سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف نے بھر پور حوصلہ افزائی اور پرتپاک استقبال کرنے پر ڈپٹی کمشنر محمد علی ودیگرافسران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اللہ تعالی کے خاص فضل وکرم سے ان کی کامیابی پاکستانیوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے اور عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد فیصل آباد کے شہریوں کے گرانقدر پیارومحبت کا ممنون ہوں۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کو ایک لاکھ روپے کے نقدانعام سے نوازا اور کہا کہ ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
ورلڈ کالمسٹ ایسوی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے اشتراک سے یکجہتی کشمیر ریلی
فیصل آباد (محمد اویس)حکومتی ہدایات پر مختلف سرکاری اداوں اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی ظلم و ستم کیخلاف احتجاجی ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں ورلڈ کالمسٹ ایسوی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے اشتراک سے احتجاجی ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے کی۔ایڈیشنل کمشنرز رائے واجد علی،ملک خادم جیلانی،ڈائریکٹر لائلپور میوزیم طارق جاوید،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن سبحان علی،کالم نگار رانا زاہد اقبال،رانا ریاض،ڈاکٹر جعفر حسن مبارک،یٰسین ملک،مجیب ساحل،میاں ساجد،شیخ اسلم، فاروق انجم،طارق سرور، ستارہ رانا،روبینہ مرزا، سیمی خان،سیکرٹری فیصل آباد پریس کلب اشفاق ہاشمی،سابق صدر پریس کلب غلام عباس تنویر،شفقت حمید سندھو،ساجد خان اور دیگر صحافی حضرات کے علاوہ مختلف سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی ریلی میں شریک تھے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی ضلع کونسل چوک سے شروع ہر کر خلیق قریشی چوک اور فیصل آباد پریس کلب کے سامنے سے گزرتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔شرکا نے کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔شرکاء ریلی نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی طور پر بازوں پر سیاہ پٹیاں بھی باندھ رکھی تھیں۔ڈویژنل کمشنر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے 103 دن سے عائد کرفیو کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے ایسے انسانیت سوز ہھتکنڈے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے، پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اور احتجاجی ریلیوں کے ذریعے عالمی مصنفوں کے ضمیر کو جگاتے رہیں گے۔انہوں نے کشمری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ورلڈ کالسمٹ ایسوسی ایشن اور فیصل آباد پریس کلب کے عہدیداران کے جذبہ کو سراہا۔کالم نگار رانا زاہد اقبال،رانا ریاض،سیکرٹری پریس کلب اشفاق ہاشمی،غلام عباس تنویر ودیگر نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم بچوں‘ خواتین اور بوڑھوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اورقتل عام افسوسناک ہے جسے فوری بند کیا جائے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکہ کشمیری عوام کی فتح و نصرت‘ قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔
۔۔۔///۔۔۔ -
وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد
فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن ہال میں ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی افسران کو داد رسی کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر کھلی کچہری کا انعقاد کرکے عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کئے جارہے ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں کے مختلف محکموں سے متعلقہ مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجودافسران کو نہ صرف داد رسی بلکہ تعمیلی رپورٹ سے بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں اس سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمدبھی جاری ہے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے تجاوزات کے خاتمہ سمیت محکمہ مال،صحت،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسااوردیگر محکموں واداروں سے متعلقہ شکایات پیش کیں جن کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے۔
۔۔۔///۔۔۔ -
کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی
فیصل آباد(محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف محکمہ محنت کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور اعوان نے کی۔ریلی میں محکمہ لیبر کے افسران،مزدور رہنما اورسول سوسائٹی کے افراد نے انڈین فوج کے مظالم کی بھرپور انداز میں مذمت کی۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی لیبر آفس سے شروع ہو کر اکبر آباد چوک سے ہوتی ہوئی جیل روڈ اور واپس لیبر آفس جا کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کے خلاف تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے کشمیریوں کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ ڈھرکتے ہیں اور جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بھارتی ظلم وجبر کے باوجود کشمیری آزادی کے مطالبے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی حمایت جاری رکھی جائے
-
منی لانڈرنگ اور منشیات اسملنگ کیخلاف کوشاں ہے، میجر جنرل ظفر الحق
کراچی : ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفر الحق نے کہا ہے کہ جوانوں کو جدید تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے،اہلکاروں نے منی لانڈرنگ کی روک تھام اور منشیات کی اسملنگ کیخلاف مؤثرکارروائیاں کیں۔
یہ بات انہوں نے کراچی میں اے ایس ایف شہداء پارک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ میجر جنرل ظفر الحق نے کہا کہ اے ایس ایف نے ملک بھر کے ائر پورٹس پر منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات کئے ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا اور منشیات کی اسملنگ کی کوششوں کو بھی ناکام بناتے ہوئے متعدد ملزمان گرفتار کیے۔ اے ایس ایف ملک کے سب سے اہم اور حساس سرحدوں اور مسافروں کو محفوظ سفر اور فضائی صنعت کی بھی حفاظت کر رہی ہے۔
میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ اے ایس ایف ملک کے تمام ائیرپورٹ پر اپنے فرائض پیشہ وارانہ طور پر انجام دے رہی ہے، ماضی میں جو حالات رہے ان میں یہ بہت اہم ذمہ داری کا کام ہے۔48میں سے24 ایئرپورٹس پر اے ایس ایف سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔
ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ ایسے حالات میں جبکہ ہمارے اندرونی اور بیرونی دشمن ان پر حملے کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ایسے میں ان کی حفاظت کرتی ہے،2014میں کراچی ایئرپورٹ حملے کو بھی ناکام بنایا۔
رہائشی منصوبوں کا مقصد فورس کے شہدا اور ملازمین کی فلاح و بہبود ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کا معیار بہترین اور منصوبہ جلد تکمیل ہو۔
ڈی جی اے ایس ایف میجر جنرل ظفرالحق نے کہا کہ ایس ایف کے جوانوں کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جاتی ہے، اے ایس ایف کو جدید آلات سے بھی لیس کیا گیا ہے۔
-
پاکستان میں انتہائی غریب افراد کی تعداد صرف 76 لاکھ
دنیا کے 114 ممالک میں انتہائی غربت کی شرح میں سالانہ کمی کے اقدامات کے حوالے سے پاکستان 14 ویں نمبر پر ہے۔
2000 سے2015 کے دوران غربت کو کم کرنے میں جن 15 ممالک نے انقلابی اقدامات کیے ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔2001 میں پاکستان کی 28 اعشاریہ 6 فی صد آبادی انتہائی غربت زدہ زندگی گزارتی تھی، پاکستان میں 15 برس کے عرصے میں سالانہ ایک عشاریہ آٹھ فیصد کمی ہوئی اور یوں 4 کروڑ41 لاکھ افراد میں سے تین کروڑ 38 لاکھ افراد خط غربت سے نکل گئے۔2015 تک کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں انتہائی غریب افراد کی تعداد صرف 76 لاکھ رہ گئی ہے۔
عالمی بینک کے ایک مضمون کے مطابق اس کا ایک ہدف انتہائی غربت کو کم کرنا بھی ہے، ورلڈ بینک کی 2011 میں انتہائی غربت کی تعریف کے مطابق یومیہ 295 روپے ( ایک عشاریہ 90 ڈالر) سے کم آمدنی والے افراد انتہائی غربت کے زمرے میں آتے ہیں۔
1990 کے بعد سے دنیا نے انتہائی غربت کو کم کرنے میں حیرت انگیز پیشرفت دیکھی ہے۔ دنیا کے114 ممالک میں گزشتہ پندرہ برس یعنی 2000 سے2015 کے درمیان انتہائی غربت کو کم کرنے میں سرفہرست پندرہ ممالک نے اقدامات کیے اور کامیابی حاصل کی، ان میں پاکستان کے علاوہ تنزانیہ، تاجکستان، چاڈ، کانگو، کرغیزستان، چین، بھارت، مولدوا، برکینا فاسو، کانگو، انڈونیشیا، ویت نام، ایتھوپیا اور نیمیبیا شامل ہیں۔
سن 2000 میں پاکستان میں4 کروڑ14 لاکھ افراد انتہائی غربت کی زندگی گزارتے تھے جب کہ 15 برس بعد انتہائی غربت کی سطح پر صرف76لاکھ افراد ہیں، پندرہ برس کے دوران تین کروڑ38لاکھ افراد انتہائی غربت کے دائرے سے نکل گئے۔
بھارت نے 2004 سے 2011 کے درمیان سالانہ 2 اعشاریہ 4 فیصد کمی کی۔ غربت کو کم کرنے میں سب سے زیادہ کام تنزانیہ نے کیا جس نے سالانہ 3 اعشاریہ 2 فی صد کے لحاظ سے انتہائی غربت میں کمی کی جہاں 2000 میں 2 کروڑ 94 لاکھ افراد انتہائی غربت میں تھے اور 2015 میں 2 کروڑ 41 لاکھ افراد خط غربت سے نکل گئے۔
چین نے 1999 سے 2015 کے درمیان سالانہ 2 اعشاریہ 6 فیصد کے لحاظ سے کمی کی۔ 2000 میں 50 کروڑ 37 لاکھ چینی انتہائی غربت کی زندگی گزارتے تھے، 2015میں یہ تعداد صرف ایک کروڑ رہ گئی۔
بھارت نے2004سے2011کے دوران سالانہ دواعشاریہ5فی صد کے لحاظ سے کمی کی، 2000میں42کروڑ98لاکھ بھارتی انتہائی غربت کی زندگی گزارتے تھے،2015میں یہ تعداد26کروڑ81لاکھ رہ گئی۔
-
فضل الرحمان نے ایک ’ڈیل‘ کے بعد اسلام آباد دھرنا ختم کیا، پرویز الٰہی
مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے معاملات طے ہونے کے بعد اسلام آباد کا دھرنا ختم کیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میزبان نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ ’مولانا نے کہا تھا کہ یا تو وزیراعظم استعفیٰ دیں یا پھر استعفیٰ کے وزن کے برابر اگر کوئی چیز آجائے تو وہ بھی قبول ہے، یہ استعفے جیسی چیز کیا ہے؟‘
اس کے جواب میں پرویز الٰہی نے مسکرا کر جواب دیا کہ مولانا نے ’انڈر اسٹینڈنگ‘ کے تحت اسلام آباد مارچ ختم کیا ، معاملات طے ہونے کے بعد مولانا اسلام آباد سے روانہ ہوئے۔پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہم نے جو دے کر بھیجا وہ ’امانت‘ ہے۔