Baaghi TV

Author: +9251

  • گجرات اسسٹنٹ کمشنر کی محتلف میرج ہال کی چیکنگ۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات محمد جمیل نے گرین ویلی اور قند فشاں میرج ہال کو 90 ہزار روپے جرمانہ کر دیا.ان کا یہی کہنا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کہ خلاف ایسے ہی کاروائی کی جائے گی۔۔۔

  • میاں نواز شریف کی بیماری کا کامیاب علاج کرسکتا ہوں‌، حکیم نے دعویٰ‌کردیا

    لاہور:کرپشن کیس میں سزایافتہ سابق وزیراعظم میاں‌محمد نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے چند ہفتوں سے پیدا صورت حال میں اس وقت ڈرامائی تبدیلی آگئی جب ایک حکم نے یہ اعلان کردیا کہ اس کے پاس میا ں‌محمد نواز شریف کی بیماری کا علاج موجود ہے

    صدرمتحدہ حکماء محاذ پاکستان پروفیسرحکیم شاہد اقبال ظہیر نے ایک پمفلٹ شائع کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس کے پاس میا ں محمد نواز شریف کی بیماری کا بہترین علاج ہے، پروفیسرحکیم شاہد اقبال ظہیرنے یہ اعلان کیا ہے کہ اگرتین دن کے اندر اندر میاں محمد نواز شریف کا علاج نہ کرسکوں‌تومجھے پھانسی کے پھندے پرلٹکا دینا ، حکیم شاہد اقبال ظہیر نے مزید کہا کہ وہ میاں محمد نواز شریف کی بیماری کو سمجھتا ہے

    اپنے پیغام میں‌حکیم شاہد اقبال ظہیر نےکہا ہےکہ اس کے پاس طب نبوی کا بہترین علاج ہے جو نواز شریف کو بیماری سے پاک کردے گا،حکیم شاہد اقبال ظہیر نے اپنا ایڈریس اور ٹیلی فون نمبر بھی دیا ہے

  • وہاڑی : لیکچرار جاں بحق ہو گیا

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
    ملتان روڈ گورنمنٹ کالج کے قریب موٹر سائیکل اور سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں نجی کالج کا لیکچرار جاں بحق.
    جبکہ ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینسیں روانہ کر دی ریسکیو 1122 وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمی موٹر سائیکل سوار کو فرسٹ ایڈ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹ کر دیاموٹر سائیکل سوار شدید زخمی تشویشناک حالت میں تھا جس کو ڈاکٹرز نے ملتان نشتر ریفر کر دیا موٹر سائیکل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا ذراءع کے مطابق موٹر سائیکل سوار نوجوان چک 55 ڈبلیو بی کا رہائشی تھا اور شناخت واجد زبیر بھٹی ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی نوجوان پنجاب کالج میں لیکچرار تھا اچانک جب نعش گھر پہنچی تو گاؤں میں کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشک بار ہو گئی.

  • ڈینمارک کے سفیرنے مراد علی شاہ سے کیا وعدے کیے ؟

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈینمارک کے سفیر مسٹر رولف مائیکل ہے پریریا سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی اور سندھ میں رینیوایبل انرجی پروجیکٹس شروع کرنے کے لیے حکومتی سطح پر (سندھ حکومت اور ڈینماک کی حکومت) معاہدے پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ڈینماک کے سفیر کو مشورہ دیا کہ وہ ونڈ انرجی کی پیداوار سے لے کر گرڈ اسٹیشن کی تنصیب اور پھر اسے مناسب ریٹس پر صنعتی علاقوں کو فراہمی تک کا ایک پیکیج تیار کریں ۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف آپ کو ایک بہترین نتائج حاصل ہونگے بلکہ شہر کے صنعتی علاقے بھی سستے نرخوں پر بجلی حاصل کرسکیں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی اپنی ڈسٹربیوشن اور ڈسپیچ کمپنی ہے اور اسے حال ہی میں گرڈ کمپنی جوکہ وہ پہلے ہی قائم کرچکے ہیں کے لیے لائسنس بھی مل چکا ہے ۔ ڈینماک کے سفیر اپنے ساتھ اپنے ٹریڈ کمشنر علی مشتاق بٹ کو بھی لائے تھے اور انھوں نے بجلی کے بحران کے مکمل حل کے حوالے سےتمام تر ضروری انتظامات کو یقینی بنانے پر آمادگی ظاہر کی۔

    اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی وزیر انرجی امتیاز شیخ نے کہا کہ صوبہ سندھ کے پاس وہ واحد علاقہ ہے جہاں پر وسیع پیمانے پر ونڈ کوریڈور موجود ہے۔ ڈینمارک کے سفیر کو بتایا گیا کہ وہ وفاقی حکومت نے 14 ونڈ پاور پروجیکٹس کی منظوری دے دی گئی ہے اور 25 نئے منصوبے منظوری کے مراحل میں ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 50 ہزار میگاواٹ تک ونڈ انرجی پیدا کرنے کی گنجائش ہے اور ابھی تک بشمکل 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے انھوں نے انھیں دعوت دی کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ڈینماک کے سفیر نے اپنے ٹریڈ کمشنر کو ہدایت کی کہ وہ سندھ میں متعلقہ محکموں کے ساتھ سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہونے کے لیے رابطے میں رہیں۔

  • لاہورپریس کلب سے گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی ہمدردیاں

    لاہور:لاہور پریس کلب اورگھرکی ٹرسٹ ہسپتال کے درمیان ممبران اور ان کی فیملیز کو میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔معاہدے کے مطابق معزز ممبران اور انکی فیملیز کو گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی تمام سہولیات پر 25 فیصد رعایت حاصل ہوگی ۔

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ممبران اور ان کے خاندانوں کو ان مشکل حالات میں علاج معالجے کی سستی سہولیات کی فراہمی کا باقاعدہ منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے تمام علاقوں میں ہسپتالوں سے معاہدوں کا منصوبہ پر عمل درآمد شروع ہو گیا ۔

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ آئندہ چند روز میں مزیدکئی ہسپتالوں سے معاہدے کرلئے جائیں گے تاکہ کلب کے ممبران کو ان کے علاقوں سے بھی یہ سہو لیا ت میسرآسکے ۔گھرکی ٹرسٹ ہسپتال کی سہولیات سے استفادہ کے خواہش مند ممبران کلب سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ گورننگ باڈی نے گھر کی ہسپتال سے ایم اویو کےلئے ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا کی کاوش کو سراہا۔

  • بلبل بھارت لتامنگیشتروفات پاگئیں

    نئی دہلی: بالی وڈ کی نامورگلوکارہ لتا منگیشکرآج شام وفات پاگئی ہیں، لتامنگیشکرکافی دنوں سے بیمارتھیں‌،لتامنگیشکر نے اپنی اصلی پہچان ہیما سے لتا منگیشکرزتک سفر انتہائی محنت اورجانفشانی سے طے کرتے ہوئے قومی ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی شہرت حاصل کی ۔

    لتا منگیشکرز نے گلوکاری کے علاوہ اداکاری کے ساتھ ساتھ پروڈیوسر کی خدمات بھی سرانجام دیں ۔معروف موسیقارنے سنہسس چترجی نے اپنی کتاب میں لتا کے اعتراف میں الفاظ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لتا منگیشکر ان کی فیورٹ گلوکارہ ہیں ۔

    انہوں نے لتا کوبلبل انڈیا کا خطاب دیا ۔لتا منگیشکرکے والدین دینا ناتھ اورشیہوانتی منگیشکرنے لتا کے ہیما کے نام کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لتا نے اپنا پہلا گانا1942میں میرٹھ کی فلم کتّی حسّال میں گایا جوکہ نشر نہ ہوسکا ۔ 1942ہی میں میرٹھ کی مقامی فلم پہلی منگال گور میں گانا گایا جوکہ ان کا روشن ترین دن کہلایا ۔

    لتا منگیشکرزکے حوالے سے لکھی گئی کتاب میں کہا گیا ہے کہ لتا نے منگال گورسمیت دس فلموں میں اداکاری بھی کی جس میں سے انہوں نے 1945میں بڑی ماں 1946 میں جیون یاتراا1948میں مندراور2000میں چھتراپتی اورپکارمیں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔

    کتاب میں لتا کی مزید صلاحیتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لتا نے 1989 میں کچھ پایا اورکچھ کھویا نامی ہندی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں بحیثیت پروڈیوسرکر دارادا کیاجبکہ 1953 میں وادال اورہندی فلم جھانجھر1955میں کنچن اور1990 میں لیکن میں بھی پروڈیوسرکی خدمات انجام دیں۔

  • لیه ۔ انگورہ فارم تحصیل چوبارہ کے قریب کیری ڈبہ اور کارمیں تصادم ہو گیا جس سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔حادثہ کیری ڈبہ کے ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئےزخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال چوبارہ منتقل کر دیا۔ حادثہ سے محمد اشرف ولد اللہ بخش۔آسیہ زوجہ قیصرزخمی ہوے ہیں

  • قومی کرکٹ فٹنس کیمپ کب شروع ہو گا، خبر آگئی

    قومی کرکٹ فٹنس کیمپ کب شروع ہو گا، خبر آگئی

    قومی کرکٹ فٹنس کیمپ کب شروع ہو گا. خبر آگئی.

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا.8 روزہ کیمپ 25 نومبر تک جاری رہے گا.کیمپ میں شریک کھلاڑی 17 نومبر کو این سی اے میں رپورٹ کریں گے.کیمپ کی نگرانی ڈائریکٹر میڈیسن اینڈ اسپورٹس سائنسز پی سی بی ڈاکٹر سہیل سلیم کریں گے

    کھلاڑی محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کریں گے.اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں شرکت کی غرض سے بنگلہ دیش میں موجود محمد حسنین اور خوشدل شاہ کیمپ میں شرکت نہیں کررہے.شعیب ملک، وہاب ریاض اور آصف علی کو کیمپ میں شرکت سے چھوٹ دی گئی ہے
    تینوں کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ میں جاری مزانسی ٹی ٹونٹی لیگ کے لیے این او سی جاری کئے گئے ہیں.شاداب خان، فخر زمان اور عثمان قادر کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے باعث کیمپ کے لیے طلب نہیں کیا گیا.

  • وزیراعظم کی زیر صدارت نجکاری عمل کا جائزہ اجلاس ، کون کون سےادروں کی نج کاری ہو رہی ؟

    وزیراعظم کی زیر صدارت نجکاری عمل کا جائزہ اجلاس ، کون کون سےادروں کی نج کاری ہو رہی

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نجکاری عمل میں پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وزیرنجکاری ، مشیر خزانہ اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم شریک ہوئے..وزیراعظم کو سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں اب تک کی پیشرفت کی رپورٹ پیش کی گئی.وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ .نجکاری کے عمل میں ان اداروں کو شامل کیا گیا جو سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں.بریفنگ میں بتایا گیا کہ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ اوربلوکی پاور پلانٹ بھی اس عمل شامل ہیں.

    نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، بریفینگ میں کہا گیا کہ گڈو، نندی پور پاورپلانٹ ،پاک پٹرولیم اور اسٹیٹ لائف کی نجکاری کا عمل بھی شروع ہےاداروں کی نجکاری کے عمل میں بین الاقوامی طور پر دلچسپی کا اظہار لے رہے ہیں .

  • لیه – نوجوان کی خود کشی کی کوشش

    لیہ – چوک اعظم چک نمبر 422 ٹی ڈی اے کے رہائشی 22 سالہ نوجوان احمد کی گھریلو ناچاقی پر زہریلی دوائی پی کر خود کشی کی کوشش تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا