Baaghi TV

Author: +9251

  • لیه۔ تھل جیپ ریلی اور میله سج گیا

    لیه ۔ تھل میلہ و تھل جیپ ریلی کے رنگارنگ پروگرامز کا آغاز چوبارہ کے ریگزار تھل میں کر دیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے پرچم کشائی کرکے میلہ کاباقاعدہ افتتاح کیا ۔افتتاحی تقریب میں ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ملک نیاز احمدجکھڑ،سیدرفاقت علی گیلانی،سردار شہاب الدین سیہڑا ورمحمدطاہر رندھاوا،پی ٹی آئی رہنماسجن خان تنگوانی،ملک عمراولکھ ،ضلعی افسران،صدر انجمن تاجران مظفر اقبال دھول ،طلبہ اورعوام کی بڑی تعداد بھی موجو دتھی۔اس موقع پر طلباءکے چاق و چوبنددستے نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔لےہ تھل مےلہ کی افتتاحی تقریب کے روزعوام کی تفرےح طبع کے لئے مختلف پروگرامز رکھے گئے تھے جس میں ثقافتی رنگوں پر مشتمل ٹیبلو، علاقائی و ثقافتی ڈانس،جمناسٹک،سکاﺅٹنگ،جھومر،والی بال میچ کے شاندار مظاہرے پیش کیے جس کو میلہ کے شرکاءنے خوب پسندکیا اوربے حدداد دی۔مختلف محکموں کے لگائے گئے سٹالز پراور میلہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔میلہ بچوں کے جھومراور ثقافتی سٹالزعوام کی بھر پور توجہ کا مرکز رہے۔لیہ تھل میلہ کی بدولت چوبارہ کے صحرا ءمیں جنگل میں منگل کا سماں رہا۔آنے والے شرکاءمیلے سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔میلہ میں بہترین سیکورٹی و پارکنگ، معیاری فوڈ سٹریٹ کا انتظام کیاگیاتھا ۔ تھل میلہ کی دوسری روز کی تقریب میں ثقافتی جھومر ،سٹیج پرفارمنس،نیزہ بازی،گھوڑاواونٹ ڈانس، محفل مشاعرہ ، آتش بازی ہوگی اورمعروف گلوکار شفاءاللہ روکھڑی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

  • لیه ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد

    لیه ۔ محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیری ریلی کا انعقاد۔
    ریلی گھوڑا چوک سے شروع ہو کرٹی ڈی اے چوک تک پہنچ کر اختتام پذیرہوئی ۔
    ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ایم پی اے محمدطاہر رندھاوا،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،اے سی لیہ نیا ز احمد مغل،ڈی ای اوشاہدہ پروین،ڈی ایس پی ٹریفک شاہدہ نسرین،ضلعی افسران،طالبات ومیڈیانمائندگان کی ریلی میں بھرپور شرکت۔شرکاءنے ”کشمیریوں پر ظلم بندکرو ،مقبوضہ کشمیر میں انصاف خاموش کیوں،”کشمیر میں بھارتی جارحیت غیر قانونی“اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے ۔
    ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید۔ایم پی اے لاله طاہر رندھاوا ۔ سی ای او تعلیم محمودحسین ملک نے کہا کہ کرفیو میں محصور کشمیریوں کی آخری سانس تک حمایت جاری رکھی جائے گی۔
    کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔کشمیریوں کو انصاف کی فراہمی تک تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔کشمیرکی آزادی تک ان کی حمایت میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔کشمیر میں انسانیت سوز کارروائیاں بندکرائی جائیں ۔ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی ۔آخر میں امن وسلامتی،قومی یکجہتی اور کشمیرکی آزادی کی دعا بھی کی گئی۔

  • اصل زندگی آخرت کی ہی زندگی ہے،شوبزکوخیرباد کہنےوالےستارے

    لاہور:شوبزکی دنیا کی کوئی حقیقت نہیں ،اصل زندگی ہی آخرت کی زندگی ہے، اللہ ہمیں معاف فرمادے ،معافی مل گئی توکامیابی مل گئی ،یہ ہیں ان ستاروں کے دلوں‌کی آواز جنہوں‌نے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہتے ہوئے خالصتا دینداری کی زندگی اپنائی

    باغی ٹی وی کے مطابق دنیامیں بہت سے اداکاروں ،فنکاروں اورگلوکاروں نے شوبزکی دنیاکوخیربادکہتے ہوئےاپنی زندگیوں میں‌انقلاب برپا کردیا ،ان میں‌سے کئی ہالی وڈ اوربالی وڈ کےاداکار،فنکاراورگلوکارتھے جنہوں‌نے نہ صرف شوبز کی دنیا ہی چھوڑ دی بلکہ غیرمسلم ستارے دین اسلام قبول کرکے مسلمان بن گئے اوراپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزاررہے ہیں،

    پاکستان کے بھی معروف فلمی ستاروں نے شوبز کی دنیا کو نہ صرف ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھوڑا بلکہ اپنی بقیہ زندگیوں کو اسلام کے مطابق گزارنے کا عہد کیا.ان ستاروں نے سچی توبہ کرکے نہ صرف اپنی عاقبت کو بچالیا بلکہ ان کودیکھ کرکئی اوربھی فلمی ستارے دین کی طرف آتے دیکھے ہیں‌،

    پاکستان میں چند سالوں میں جن فلمی ستاروں‌نے شوبز کی دنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیربادکہا ان میں‌معروف گلوکارجنیدجمشیدہیں‌،جنید جب گلوکارتھے تودنیامیں شہرت کےہرسوچرچے ہی چرچے تھے ، اورجب دین کی طرف آئےتوپھرتونہ صرف دنیا میں چرچے ہوگئے بلکہ اللہ کے دین سے محبت کرنے والوں میں بھی چرچے ہوگئے


    خاتون فنکارہ،گلوکارہ نوربخاری نے بھی شوبز کی دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے دین اسلام کوپسند کرتےہوئے اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا عہدکرکے ایک مثال قائم کی

    شوبز کی دنیا کے ایک اورستارے علی افضل نے بھی اس دنیا کو خیرباد کہتے ہوئے دین اسلام کے طرز معاشرت کے مطابق زندگی بسرکرنے کا اعلان کیاتوساتھی حیران ہی رہ گئے ،علی افضل کہتے ہیں‌کہ اللہ نے اس کی زندگی میں دین سے شغف پیداکرکے بہت بڑااحسان کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ دین کی طرف مائل ہوئے اورآج ایک اسلامی زندگی گزاررہےہیں‌


    پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک اورسابقہ سٹارعروج ناصربھی ان چند خواتین میں سے ایک ہیں‌جس نے شوبز کی دنیا کوخیرباد کہتے ہوئے اسلامی طرززندگی کو پسند کیا اوراپنی بقیہ زندگی اسلام کے سنہری اصولوں کےمطابق گزارنے عہد کیا


    شوبز کی دنیا کی جسے ملکہ کہا جاتا تھا اورجس کا ایک نام تھا جب اللہ نے ہدایت دی تو وہی سارہ چوہدری کوشوبزکی دنیا سے اتنی نفرت ہوگئی کہ کوئی تصورنہیں‌کرسکتا،سارہ چوہدری نے نہ صرف شوبز کی دنیاکو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے خیرباد کہا بلکہ ایک ایسی زندگی گزار رہی ہیں جسے ایک راسخ العقیدہ مسلمان کوگزارنی چاہیے ،

    ستیش خان بھی فلمی دنیاکے ایک مانے ہوئے ستارے تھے ،لیکن جب اللہ نے ہدایت دی تو پھرشوبزنہیں بلکہ دین اورصرف دین ہی کو اپنا اوڑھنا بچھاونا بنا لیا


    ماضی قریب اور حال میں بھی پاکستان کی فلمی دنیا کے بہت بڑے اورعظیم ستاروں نے نہ صرف شوبز کی دنیاکو ہمیشہ ہمیشہ کےلیے خیرباد کہہ دیا بلکہ ساتھ اللہ سے اپنے سابقہ گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارے کا عہد بھی کیا ہے،


    پاکستان کے ان معروف ستاروں میں اداکار،فنکار،تجزیہ نگاراورایک مستند صحافی حمزہ علی عباسی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے جسے اللہ نے اپنی رحمت کی لپیٹ میں‌لیتے ہوئے اخروی زندگی پرگامزن کردیا . حمزہ علی عباسی سے پہلے حمزہ علی عباسی کی اہیلہ نمل خاور کو اللہ کی یہ توفیق حاصل ہوئی جس نے شادی کے ساتھ ہی یہ اعلان کردیا کہ اب وہ شوبز کی دنیا سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دورجارہی ہے، اور اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہے، یوں حمزہ علی عباسی پراہلیہ نمل خاورعباسی سبقت لے گئیں

     

    تازہ ترین واقعہ میں پاکستان کی معروف فلمی شخصیت گلوکارہ اورماڈل رابی پیرزادہ بھی ان خواتین میں سے ہیں‌جس نے شوبزاورناچ گانے کی دنیا سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے اپنی بقیہ زندگی اسلام کے مطابق گزارنے کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ عہد بھی کیا ہے اور اپنی سابقہ غلطیوں پرنہ صرف اللہ سےمعافی ہے بلکہ اپنی قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بھی رابی کی بخشش کےلیے اللہ سےدعا کریں

  • پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ کہاں ہوگا، بلاول نے کیا اعلان

    پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ کہاں ہوگا، بلاول نے کیا اعلان

    پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ کہاں ہوگا، بلاول نے کیا اعلان

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹؤ نے کہا ہے کہ میں نے آزادی مارچ میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا.اجلاس میں رہبر کمیٹی کے ارکان کی کارکردگی کو سراہا، پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کا جلسہ آزاد کشمیر میں ہوگا،مقبوضہ کشمیر پر ایک تاریخی حملہ ہوا.ہماری معاشی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، آج کل مولانا صاحب ق لیگ سے رابطے میں ہیں،مولانا اور رہبر کمیٹی نے ہمیں پلان بی اور سی سے متعلق نہیں بتایا،

    اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں پی پی پی کورکمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا . اجلاس میں آفتاب شعبان میرانی، اعتزاز احسن، علی مدد جتک اور امجد ایڈووکیٹ ، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری منظور، فرحت اللہ بابر اور فاروق نائیک بھی اجلاس میں موجود تھے .اجلاس میں فوزیہ حبیب، حیدرزمان قریشی، ہمایون خان، لطیف کھوسہ اور مخدوم احمد محمود بھی شریک تھے.اجلاس کے شرکاء میں: سکھر جیل میں قید سید خورشید شاہ کا نام بھی پی پی پی کورکمیٹی کے مدعوئین میں شامل تھے.

  • کراچی کے تھانے سولجر بازار برگیڈ عیاشی و رشوت کے اڈے بن گئے

    کراچی کے تھانے سولجر بازار برگیڈ عیاشی و رشوت کے اڈے بن گئے

    کراچی کے تھانے سولجر بازار برگیڈ عیاشی و رشوت کے اڈے بن گئے۔

    دو ایس ایچ او، ایس ایس پی ایسٹ، اسپیشل پارٹی کے انچارج کی خاتون سے تھانے میں اجتماعی زیادتی، مجسٹریٹ کا تھانے پر چھاپہ خاتون بازیاب
    فلیٹ خریدنا میرے لیے عذاب بن گیا پولیس گھر سے سونا، نقدی کپڑے سمیت سب کچھ لوٹ کر لے گئی۔ اعلیٰ حکام و پولیس افسران سے انساف کی اپیل، خاتون زبیدہ کی پریس کلب میں پریس کانفرنس

    کراچی میں سولجر بازار کی رہائشی زبیدہ خاتون پولیس کے ظلم و ستم، اجتماعی زیادتی سمیت دیگر مظالم کا شکار ہوں۔ آج پولیس کے مظالم سے تنگ آکر پولیس زیادتیوں کو بیان کرنے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کر رہی ہوں۔ مجھ پر ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر، ایس ایچ او برگیڈ، ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل ٹیم کے انچارج ASIعمران گجر اور دیگر نے ظلم و زیادتی کی تاریخ رقم کر دی ہے۔ رشوت کے پجاری ان پولیس افسران نے اجتماعی زیادتی، گھر میں ڈکیتی لوٹ مار سمیت جتنے ظلم ہو سکتے تھے کیے۔ مجھ پر گٹکا اور جوا کا بھی کیس بنا دیا۔ اللہ کے فضل و کرم سے عدالتوں سے انصاف ملا۔ لیکن پولیس کے اعلیٰ افسران کیوں خاموش ہیں۔ ایسے عیاش، ڈاکو اور ظالم پولیس افسران کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے۔ میں چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزیرِ اعظم پاکستان، آرمی چیف، گورنر سندھ، وزیرِ اعلیٰ سندھ، DGرینجرز سندھ، آئی جی سندھ پولیس اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے مسلسل عیاش و ظالم و رشوت خور پولیس افسران سے بچایا جائے۔ ان کے خلاف ایکشن لیا جائے اور میرے ساتھ انصاف کیا جائے۔ میں اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی تفصیلات بیان کرتی ہوں۔ معاملات کا سلسلہ سولجر بازار میں عیدین والا اپارٹمنٹ میں سیکنڈ فلور پر ایک فلیٹ بلڈر سے خریدنے پر ہوا۔ میں نے بلڈر سے 2002میں فلیٹ کی خریداری کا 28لاکھ میں سودا کیا اور 15لاکھ روپے رقم ادا کی۔ دیگر رقم قسطوں میں ادا کرنا طے ہوئی۔

    مجھے فلیٹ کا قبضہ مل گیا اس دوران فلیٹ کی مالیت میں اضافہ ہو گیا۔ بلڈر کی نیت قیمت بڑھنے پر خراب ہوئی اور بلڈر نے فلیٹ کی فائل 2003میں سیل کر دی۔ بلڈر نے جن 3لوگوں کو فائل فروخت کی انہوں نے سولجر بازار پولیس کے ذریعے مجھے حراساں کرنا شروع کیا کہ فلیٹ خالی کر دو اور آج فلیٹ کی قیمت بڑھتے بڑھتے تقریباً 2کروڑ کے لگ بھگ ہو گئی ہے۔ پولیس نے پیسوں کے لالچ میں آئے دن تنگ کرنے کا سلسلہ شروع کیا اور 2015میں پہلی مرتبہ مجھے پولیس موبائل میں تھانے لے آئی اور دھمکیاں دیں اور دباؤ ڈالا کے فلیٹ خالی کر دو ورنہ مقدمہ درج کر کے بند کر دیں گے۔ میں نے کہا کہ میں حق پر ہوں میں نے فلیٹ خریدا ہے رقم ادا کی ہے سولجر بازار پولیس نے مجھ پر موبائل چوری کا مقدمہ درج کر کے تھانے میں بیٹھا دیا بعد ازاں عدالت سے ضمانت حاصل کی اور کیس سے باعزت بری ہو گئی۔جس پر سولجر بازار پولیس برہم ہوئی اسی دوران 20نومبر 2015کو بلڈر نے فلیٹ کی فائل ایک چوتھے شخص کو سیل کر دی۔ اس کا مقدمہ عدالت میں چلتا رہا اور جون 2017میں عدالت نے میرے حق میں فیصلہ دیا۔ میں نے عدالت میں فلیٹ کی مجموعی تمام رقم ادا کر دی اور فلیٹ میرے نام ہو گیا۔ لیکن سولجر بازار پولیس نے میرا پیچھا نہ چھوڑا اور پولیس کے پسِ پشت کون لوگ پولیس کو میرے خلاف بھجواتے رہے مجھے پتہ نہیں۔ پولیس فلیٹ کی مالیت بڑھنے کے پیشِ نظر مجھ پر دباؤ پر دباؤ ڈالتی رہی، دھمکیاں دیتی رہی، تھانے میں حبس بے جا میں رکھا گیااور بطور رشوت بھاری رقم طلب کی گئی۔سولجر بازار پولیس اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل ٹیم کے انچارج ASIعمران گجر 9اگست 2019کی شب 2بجے میرے فلیٹ پر آئے مجھے (زبیدہ)، میری بہن کو زبردستی پولیس موبائل میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اس وقت میرے فلیٹ میں میرے بیٹے کی منگنی کے سبب رشتہ دار بھی موجود تھے۔ پولیس دوبارہ پھر فلیٹ پر گئی دروازے توڑے اور وہاں موجود میرے ماموں اور دیگر رشتہ دار وں کو بھی اپنے ہمراہ لے گئی اور گھر میں موجود تمام قیمتی اشیاء، کپڑے، سونا، نقدی، مجموعی 33لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء پولیس اپنے ہمراہ لے گئی۔ میرے رشتہ داروں کو کٹی پہاڑی سمیت 3مقامات پر رکھا گیا اور مجھے (زبیدہ) اور میری بہن کو برگیڈ تھانے میں لایا گیا مجھے ایس ایچ او کے سائڈ روم میں رکھا گیا۔ میرے ساتھ زیادتی کی جاتی رہی جن میں ایس ایچ او جاوید سکندر نے میرے کپڑے پھاڑے اور پھر ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر، ایس ایچ او برگیڈ اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل پارٹی کے انچاج ASIعمران گجر اور ایک چو تھے شخص نے میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور وڈیو بھی بناتے رہے بعد ازاں مجھے بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا .

    پولیس دباؤ ڈالتی رہی فلیٹ چھوڑ دو اس دوران میرے بھائی اور انکے دوستوں نے عدالت سے رجوع کیا عدالت کی ٹیم (مجسٹریٹ) نے برگیڈ تھانے پر چھاپا مارا اور مجھے اور میری بہن کو با زیاب کرایا اور پھر عدالت سے بھی با عزت بری ہوئے، پولیس 20 لاکھ روپے رشوت طلب کرتی رہی اور دھمکیاں بھی دیتی رہی کہ اگر رقم نہ دی تو بھاری منشیات کا مقدمہ درج کر کے ایسا پھنسائیں گے کہ زندگی بھر عدالت اور جیل جاتے رہو گے جب رقم نہ دی تو ہم پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا لیکن عدالت سے ہم بری ہوئے اس لئے کے ہم سچے تھے، پولیس زیادتی کے خلاف ہم نے ظالم پولیس افسران کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی تیاریاں کیں تو سولجر بازار پولیس نے میرے بیٹے کو اغواء کیا اور دھمکیاں دیں کہ ھمارے خلاف مقدمہ درج کرانے کی کوشش نہ کرو ورنہ بیٹے کو ڈکیتی میں بند کر دیں گے اور پھر ایس ایچ او سولجر بازار جاوید سکندر اور ایس ایس پی ضلع ایسٹ کی اسپیشل پارٹی کے انچارج اے ایس ائی عمران گجر نے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کی نہ دینے پر ایک نئی جھوٹی ایف آئی آر جواء اور گٹکا کی درج کی اور مجھے مفرور قرار دیا عدالت سے رجوع کیا ہے جو زیر سماعت ہے تا ہم اب بھی مزید دھمکیاں پولیس دے رہی ہے میں اعلی حکام اور اعلی پولیس افسران سے انصاف کی اپیل کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ میرے ساتھ انصاف کیا جائے گا۔

  • حکومت کو نواز شریف کی زندگی سے نہیں بلکہ اپنی سیاست سے دلچسپی ہے ، احسن اقبال

    حکومت کو نواز شریف کی زندگی سے نہیں بلکہ اپنی سیاست سے دلچسپی ہے ، احسن اقبال

    حکومت کو نواز شریف کی زندگی سے نہیں بلکہ اپنی سیاست سے دلچسپی ہے ، احسن اقبال

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ایسے شخص کو کئی دنوں کے عدالتی عمل میں ڈالنا جس کیلیے 24 گھنٹے بھی اہم ہوں ، انتہائی غیرانسانی فعل ہے، حکومت کو نواز شریف کی زندگی سے نہیں بلکہ اپنی سیاست سے دلچسپی ہے۔

    لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ وزارت داخلہ نے عدالت کا کام خود سنبھالا ہو،وزرا کہہ چکے ہیں شرط ووٹرز کو خوش کرنے کے لیے لگائی گئی،دعا گو ہیں کہ نوازشریف جلد از جلد علاج کے لیے بیرون ملک جاسکیں،نوازشریف کی صحت کو سنگین ترین خطرات لاحق ہیں،عدالت نےمعاملےکی سنگینی کوسمجھاہے،حکومت نےای سی ایل سےنام نکالنےکیلئےغیرقانونی شرط رکھی.ہم نےملک میں برداشت کی سیاست کوفروغ دیناہے،وزیراعظم عمران خان عوام کوگمراہ نہ کریں’حکومت نےای سی ایل سےنام نکالنےکے لیے غیرقانونی شرط رکھی،وزراکہہ چکےہیں کہ شرط ووٹرزکوخوش کرنےکے لیے رکھی ہے.

  • "سموگ اور اس کا تدارک "کے عنوان پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

    "سموگ اور اس کا تدارک "کے عنوان پر پنجاب یونیورسٹی میں سیمینار

    سموگ اور اس کا تدارک کے عنوان پر پنجاب یونیورسٹی کے سنٹر فار کول اینڈ ٹیکنالوجی میں خصوصی سیمینار منعقد ہوا،سیمینار میں ڈائریکٹرموحولیات نسیم الرحمن اور ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر تقی زاہد بٹ کی خصوصی شرکت کی

    ڈائریکٹر ماحولیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ پنجاب حکومت ترجیحی بنیادوں پر بھٹہ مالکان کے ساتھ مل کر فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کام کررہی ہے،شمالی لاہور میں چونتیس میں سے اٹھائیس اسٹیل فیکٹریوں کے اندر جدید ٹیکنالوجی متعارف کروادی گئی ہے،جدید ٹیکنالوجی کے باعث دھواں آلودگی پھیلانے کا باعث نہیں بنے گا، بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی متعارف کروادی ہے جس سے آلودگی کا خاتمہ ہوگا.سموگ کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے،

    پروفیسر ڈاکٹر تقی زاہد بٹ نےکہا کہ چائنہ کی طرز پر پاکستان میں بھی سموگ کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے، سموگ کے حوالے سے کسانوں اور ٹرانسپورٹرز میں بھی آگاہی پیدا کی جائے، تقریب میں کول ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اساتذہ اور نے بھرپور شرکت کی.

  • مقبوضہ کشمیر کے بچوں نے بھارت کے خلاف مزاحمت کا نیا محاذ کھول دیا، صدر آزادکشمیر

    آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے لارڈ مئیر عابد لطیف چوہان کی قیادت میں سات رکنی وفد نے جمعہ کے روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان سے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی سرگرمیوں اور آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کے امکانات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے برطانیہ میں کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی پارلیمان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت میں اٹھنے والی آوازوں کے پیچھے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی برسوں کی محنت شامل ہے جس پر کمیونٹی خراج تحسین کی مستحق ہے۔ انہوں نے کشمیری کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے سمندر پار کشمیریوں کو راغب کر کے آزاد علاقے کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ ریاست میں گزشتہ ایک سو دن سے اسی لاکھ سے زائد کشمیری قید میں ہیں لیکن بھارت کے ظلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے کونے کونے میں مزاحمت ہو رہی ہے۔ محصور کشمیریوں کے چھوٹے چھوٹے بچوں نے دفاع اور کمیونیکیشن کا ایک جدید نظام قائم کر کے مزاحمت کا محاذ سنبھال لیا ہے۔ یہ بچے راتوں کو جاگ کر اپنی ماؤں اور بہنوں اور بزرگ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ وہ خود رات کو جاگتے ہیں تاکہ ان کے والدین اور خاندان چین کی نیند سو سکیں۔ بھارت کو جان لینا چاہیے کہ جس قوم کے بچوں میں یہ جذبہ ہو اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ ہمارے بچے جذبہ آزادی سے سرشار ہیں لیکن وہ بھارت کی نو لاکھ مسلح فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اس لئے ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس وقت جب کہ کشمیر جل رہا ہے، کشمیریوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسلی تطہیر کا عمل جاری ہے جسے فوری مداخلت کر کے بندکرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسئلہ کشمیر کے حل پر یقین رکھتے ہیں لیکن بھارت نے پانچ اگست کو یکطرفہ اقدامات کر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے ساتھ شملہ معائدہ کو بھی اپنے پاؤں کے نیچے روند دیا ہے اس لئے ہم آزادی پسند اور امن پر یقین رکھنے والی دنیا کی اقوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے حق و انصاف کی بنیاد پر مطالبہ حق خودارادیت کی حمایت کے لئے آگے آئیں تاکہ خطے میں ممکنہ جنگ کو روکا جاسکے اور امن وسلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق پیدا کریں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے نقطے پر متفق ہو کر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں تین سو سے زیادہ کشمیری اور پاکستانی نژاد کونسلر زہیں جو ایک بہت بڑی سیاسی طاقت ہے یہ کونسلرز مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے میں بہت اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وفد کے سربراہ اور مانچسٹر کے لارڈ مئیر عابد لطیف چوہان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت مظالم کے خلاف پوری دنیا میں آواز بلند ہو رہی ہے۔ برطانیہ میں کشمیری او رپاکستانی کمیونٹی چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک کشمیریوں کو ان کا حق نہیں مل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کے علاوہ برطانیہ کی کئی کونسلوں میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت میں قراردادیں منظور کرائی گئی ہیں۔ برطانوی وفد کے سربراہ نے صدر آزادکشمیر کو یقین دلایا کہ برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری شہری آزادکشمیر میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے کمیونٹی کے کاروباری حضرات کو راغب کرنے کے لئے ایک بھرپور مہم چلائیں۔

  • ای روزگار تربیتی پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے درخواستیں طلب

    لاہور:پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز، سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم کی جانب سے نوجوانوں کوباعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کے لیے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔

    ٹریننگ پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے عمر کی بالائی حد 35سال ہے جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔ پنجاب بھر سے پنجاب ڈ ومیسائل رکھنے والے بے روزگار نوجوانوں کیلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 24 نومبر ہے۔امیدوار تکنیکی، غیر تکنیکی اور تخلیقی ڈیزائن کے شعبوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

    فی الوقت پنجاب بھر میں 31 ای روزگار مرکز فعال ہیں جہاں 13 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے انٹرنیٹ سے تقریباً 18 کروڑ روپے سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔خواھشمند افراد درج ذیل ویب سائیٹ کے ذریعے رجسٹریشن کرواسکتے

  • میرپورخاص میں ٹائفائیڈ وبائی مرض کی شکل اختیارکرگیا

    میرپورخاص: سندھ کے ضلع میرپورخاص میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ کے ٹیکے لگیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص میں 18 نومبر سے 30 نومبر تک 13 روزہ ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی مہم چلائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ مہم کے دوران اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے ضرور لگوانے چاہئیں۔

    ہاورڈ یونیورسٹی:اسرائیلی سفیرخطاب کے لیے اسٹیج پرآئے توطلباء‌احتجاجا باہرچلے گئے

    میرپورخاص سے ذرائع کے مطابق سول ہسپتال سے میرپورخاص پریس کلب تک ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کی آگاہی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا صحت مند بچوں ہی سے صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، ٹائیفائیڈ سے بچاؤ مہم کے دوران ضلع بھر میں 9 ماہ سے 15 سال تک کی عمر کے ایک لاکھ 85 ہزار 883 بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    نہ قطار نہ انتظار،خدمت ملے گی برق رفتار،پنجاب پولیس نے ایپ لانچ کردی

    میرپورخاص میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے ٹیکہ جات مہم کے لیے 160 ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں، مہم کا آغاز نجی و سرکاری اسکولوں سے کیا جائے گا، جسے بعد ازاں یونین کونسلوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا ٹائیفائیڈ بخار ہونے کی صورت میں علاج پر 60 سے 70 ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں، پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کی ویکسین 2 سے 3 ہزار روپے میں لگائی جاتی ہے جب کہ مہم کے دوران حکومت سندھ کی جانب سے ٹائیفائیڈ سے بچاوٴ کے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔

    لاس اینجلس میں3 ارب 11 کروڑکا گھر، پریانکا نے پردیس میں‌دیس بنا لیا