مظفرآباد (عطاء الرحمٰن) دو دن قبل ماڈل سائنس کالج اپر چھتر میں چھٹی کے بعد طلباء کا تصادم کے دوران ایک شہری صغیر خان مغل کو شدید زخمی ہونے کی وجہ سے کل پمز ہسپتال اسلام آباد ریفر کردیا گیا، گولی مارنے والا طالبعلم راجہ عتیق بشارت تاحال پولیس نے گرفتار نہیں کیا،اہلیان چھتر کاشدید احتجاج۔ چھٹی کے دوران پولیس گشت اور دوسرے کالج کے طلباء پر پابندی لگانے کا مطالبہ۔ طلباء کو شدت پسندی سے دور رکھا جائے، عوامی حلقوں کا شدید ردعمل۔
Author: +9251
-
امریکہ سعودی عرب کےساتھ مل کر کس ملک کے خلاف مقابلہ کرنا چاہتا
امریکہ نے اس بات کا ظہار کیاہےکہ وہ سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے کے اہم ملک کا مقابلہ کر رہے ہیں.
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے رویے کا مقابلہ کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔
پومپیو نے جمعرات کے روز کہا کہ انہوں نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے "نتیجہ خیز” ملاقات کی ہے۔جمعرات کو سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ کی سربراہی میں ایک وفدنے امریکی حکام سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شام کی صورت حال اور اس حوالے سے سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس وفد میں خلیجی عرب امور کے وزیر مملکت ثامر بن سبھان السبھان بھی شامل تھے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بدھ کو کہا تھا کہ واشنگٹن ‘داعش’ کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی اتحاد کی قیادت جاری رکھے گا۔واضح رہے کہ کہ ایران پر الزام ہےکہ وہ خطے میں مداخلت کر رہا ہے، عراق ، یمن اور شام میں اس پر دخل اندازی اور اپنی ملیشیا بھیج کر پراکسی جنگ لڑنے کا الزام ہے.
-

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز مثبت زون میں ہوا ہے۔
جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 37 ہزار 243 سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بھی تیزی دیکھنے کو ملی اور تیزی کے باعث 100 انڈیکس میں 37200 کی حد بھی بحال ہو گئی۔
آج کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا اور اس دوران مندی بھی دیکھی گئی۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100انڈیکس ایک موقع پر 37507.02 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی برقرار نہ رہ پائی۔اس دوران تیزی میں جانے والی مارکیٹ نیچے آ گئی اور انڈیکس دوبارہ 37130.01 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا
گیا تھا۔
پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے -
ایران سے ٹماٹر درآمد
ٹماٹر سے لوڈ گاڑیاں ایران چمن اور تفتان باڈر سے پاکستان آئ تفتان اور چمن باڈر سے 20 ٹرک ٹماٹر ایران سے امپورٹ ہوئے ہیں ٹماٹر امپورٹ سے پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت واپس معمول پر آنے کا امکان ہے حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوش ربا اضافے کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ایران سے ٹماٹر درآمد کے گئیں جیسا کے حکومت پاکستان نے ایران سے ایک مہینے کے لیے ٹماٹر درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہیں۔
-
نہ قطار نہ انتظار،خدمت ملے گی برق رفتار،پنجاب پولیس نے ایپ لانچ کردی
لاہور:اب تو ماننا ہی پڑے گا کہ پنجاب میںتبدیلی آگئی ہے، نہ صرف پنجاب کے اجتماعی سسٹم میںتبدیلی آئی ہے بلکہ اس شعبےمیں بھی تبدیلی آگئی ہے جس کے بارے میں ہمیشہ سے یہ خیال تھا کہ اس کو نہیںبدلہ جاسکتا ،
اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس نے عوام کی خدمت کا ایک خودکارسسٹم متعارف کروادیا ہے، اس خود کارسسٹم کے ذریعے شہری پولیس حکام سے اپنی ضرورت کے مطابق اور آئینی ضرورت کے پیش نظر رکھتے ہوئے کوئی بھی مدد طلب کرسکتے ہیں
پنجاب پولیس نے اس سلسلے میںایک ایپ متعارف کروائی ہے ، اس ایپ کو اپنانے کے لیے پولیس نے ایک نیا ماٹو دیا ہے جس کے مطابق اب عوام کو پولیس سے خدمت کے حصول میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیںکرنا پڑےگا،
اس ایپ کو متعارف کرواتے ہوئے پنجاب پولیس نےدعویٰکیا ہےکہ "نہ قطار نہ انتظار”گھر بیٹھے پولیس خدمت مرکز کی سہولیات سے استفادہ کے لئے وقت طے کرنے کی سہولت ۔۔پنجاب پولیس خدمت سروس ایپ ڈاون لوڈ کریں
-
سردی بڑھتے ہی راہزنی کی وارداتیں بڑھ گئیں
شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی سے) شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ نہیں رک سکا اور سردی بڑھنے کے ساتھ ہی ایسی وارداتیں بھی بڑھ گئیں ہیں فیصل آباد روڈ پر نواں کوٹ کے قریب ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے پنجاب کانسٹیبلری کے ملازم غلام حیدر کو زخمی کر دیا وہ آج کل پنجاب اسمبلی میں سکیورٹی کی ڈیوٹی کر رہا تھا جو ضلع ننکانہ صاحب کے قصبہ سید والہ کا رہائشی بتایا گیا ہے جو وقوعہ کے وقت اپنی موٹرسائیکل پر ڈیوٹی پر جا رہا تھا محلہ رحمانپورہ میں دوبئی سے آنے والے محنت کش محمد نواز کو ڈاکووں نے اس کے گھر کے باہر لوٹ لیا اور اس سے لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی زیورات اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے محمد نواز وقوعہ کے دو گھنٹے قبل دوبئی سے آیا تھا نارووال روڈ پر گاوں چوڑا راجپوتاں کے قریب تین ڈاکو سولہ لاکھ روپے مالیت کی مونجی سمیت ٹرالہ ڈرائیور سے چھین کر فرار ہوگئے ڈاکووں نے ڈرائیور کو مشکیں باندھ کر کھیتوں میں پھینک دیا
-
مظفرآباد: پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد، ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس
مظفرآباد( عطاء الرحمٰن ) گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر بدر منیر کی زیر صدارت ضلع مظفرآباد میں پلاسٹک بیگز پر پابند ی کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں محمد شفیق عباسی ڈائریکٹر ماحولیات مظفرآباد‘عاصم خالد اعوان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظفرآباد،عفت اعظم اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد‘محمد عمران صاحب میونسپل مجسٹریٹ مظفرآبادراجہ محمد عمران خان انسپکٹر‘شوکت نواز میر صدر انجمن تاجران بنک روڈ مظفرآباد‘ عبدالرزاق خان چیئرمین تاجر جائنٹ ایکشن کمیٹی مظفرآباد‘احسن میر نمائندہ شاپرزایسوسی ایشن مظفرآباد‘محمد ظہور صائم پلاسٹک سٹور سبزی منڈی مظفرآباد‘بلال میر رستم تمباکو سٹور مظفرآباد‘ذیشان ملک مدنی ٹریڈرز مظفرآباد‘ نمائندہ حمزہ ساپنگ بیگز اورظہیر کیانی نے شرکت کی۔جملہ شرکائ نے اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ نمائندگان تاجران نے شاپنگ بیگز پر پابندی کے حوالہ سے تحفظات پیش کیئے۔ پلاسٹک بیگز سے وابسطہ صنعت سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے سٹاک سے جلد پلاسٹک شاپنگ بیگز کا خاتمہ کریں جس کیلئے مناسب وقت دیا جار ہا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے سٹاک میں کپڑے کے بیگز بھی متعارف کروائیں۔ حکومت آزادکشمیرایسے تاجران جو کپڑے کے بیگز کا کارروبار شروع کریں گے انہیں سہولیت دینے کیلئے تیار ہے۔ جملہ ذمہ داران کو اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ Coloured‘ ایرانی اور سب سٹینڈر شاپنگ بیگز پر مکمل طور پر پابندی عائد ہو گی‘ کوئی بھی ڈیلر Coloured اور ایرانی شاپنگ بیگز کی خریدوفروخت نہ کرے گا۔ اس حوالہ سے پہلے مرحلے میں 15,10,5 کلو والے کپڑے کے شاپنگ بیگز متعارف کروائے جائیں گے‘ 05 کلو کپڑے کے شاپنگ بیگز کا سائز15×18 ہوگا۔ تمام شاپنگ بیگز ڈیلران کو 01 ماہ کا وقت دیا جائے گا جس میں وہ اپنے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے تمام سٹاک کو ختم کریں گے۔ ایک ماہ کے بعد کوئی بھی ڈیلر 15,10,5 اور اس سے زائد سائز والے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی خرید وفروخت نہیں کرے گا۔ اور صرف کپڑے کے بیگز ہی مارکیٹ میں فروخت کرسکے گا۔ 05 کلو سے کم سائز کے محکمہ ماحولیات کی جانب سے Approved ماحول دوست شاپنگ بیگز استعمال ہوں گے۔ محکمہ ماحولیات کی تعاون سے کپڑے کے شاپنگ بیگز استعمال کرنے کے حوالہ سے Awareness Campaign کا آغاز کیا جائے گا۔ جس میں صارفین کو کپڑے کا بیگز استعمال کرنے کے حوالہ سے آگاہی دی جائے گی.
-
پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ:سیکرٹری سپورٹس ندیم محبوب نے ڈی سی کمپلیکس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور مہنگائی مافیا کے خلاف کارروائی کی سخت ہدایت کی ہے، انہوں نے کہا کہ پرائس ڈسٹرکٹ کنٹرول مجسٹرئٹس اشیائے ضروریہ کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو سستی اور معیاری کی اشیاء کی دستیابی یقینی ہوسکے بلکہ صارفین کا کسی صورت استحصال نہیں ہونے دیں گے، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رضوان محمود چوہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ شاہ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز محمد خاور اورآر اے ڈی اے محمد زاہد شریف بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی افسران اور پرائس کنٹرول مجسٹرئٹس مارکیٹوں بازاروں کا باقاعدگی سے معائنہ کر رہے ہیں اور عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات پر دکانداروں کو جرمانے اور سرکاری نرخ ناموں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکیئے جارہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ عوام کو رلیف فراہم کرنے کیلئے سبزی و فروٹ منڈیوں میں روزانہ کی بنیاد پر باقائدگی سے پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا مسلسل جائزہ لیا جارہا ہے بلکہ حکومتی ہدایت کے پر کسان پلیٹ فارم بھی بنائے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو معیاری و سستی اشیاء میسر ہوسکے، بعد ازاں سیکرٹری سپورٹس ندیم محبوب نے ماڈل سبزی و فروٹ منڈی میں لگائے کسان پلیٹ فارم کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔
-
لاس اینجلس میں3 ارب 11 کروڑکا گھر، پریانکا نے پردیس میںدیس بنا لیا
لاس اینجلس:لاس اینجلس میں3 ارب 11 کروڑکا گھر، پریانکا نے پردیس میںدیس بنا لیا ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی مشہوراداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سب سے بڑے شہر لاس اینجلس میں اتنی مالیت کا محل نما گھر خرید لیا ہے کہ قیمت جان کر ہی آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ مل کر لاس اینجلس میں20 ملین ڈالر (3 ارب 11 کروڑ پاکستانی روپے) میں 20ہزار مربع فٹ رقبے پر محیط عالی شان محل نما گھر خرید کر سب کو حیران کر دیا ہے۔
پریانکا چوپڑا کے اس محل نما گھر میں سات بیڈروم ،11باتھ روم ،سوئمنگ پول ،وسیع و عریض ڈارئینگ روم ،سرسبز لان اور جم بھی شامل ہے۔نک جونس اور پریانکا نے گذشتہ سال دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور شادی کے فوری بعد پریانکا چوپڑا نے امریکہ میں ایک نیا گھر خریدنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب شادی کے بعد گھر خریدنا اور ماں بننا میری فوری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میرے لئے گھر وہ ہے جہاں میں خوش ہوں اور میرے آس پاس کے لوگ بھی خوش رہیں۔اب اپنی اس خواہش کی تکمیل پر پریانکا چوپڑا اور ان کے ہم سفر نک جونس انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ پریانکا کے کولیگز انہیں نیا گھر خریدنے پر مبارکباد دے رہے ہیں ۔
-
لڑکی کی پراسرار ہلاکت، ورثا کا سسرالیوں پر الزام
لاہور:ایک اور حواکی بیٹی سسرالیوں کے تشدد کی بھینٹ چڑھ گئی ،اطلاعات کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں لڑکی کی پر اسرار ہلاکت، ورثا نے سسرالیوں پر قتل کا الزام عائد کردیا، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق انھیں اطلاع ملی کی شاد باغ کے علاقے میں مریم نامی لڑکی نے زہر کھا لیا ہے جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ پولیس موقع ہر پہنچی تو مریم کے ورثا بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے تھے، ورثا نے مریم کے سسرالیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مریم کو اس کے سسرال والوں نے ہی مبینہ طور پر زہر دیا جس کی وجہ اسکی موت ہوئی ہے۔
ورثا کا کہنا تھا کہ مریم نے چند ماہ قبل حسن سے پسند کی شادی کی تھی مگر حسن کے گھر والے مریم کو پسند نہیں کرتے تھے اس لیے ذاتی رنجش پر مریم کو زہر دیا گیا ہے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔