Baaghi TV

Author: +9251

  • ایواکاڈو سے ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی کمی سے خوشخبری سنادی گئی

    اونٹاریو:ایواکاڈو سے ٹائپ 2 ذیابیطس میں بھی کمی آتی ہے، اس بات کا اعلان کینیڈین سانئسدانوں نے ایک تحقیق کے بعد کیا ہے، اطلاعات کے مطابق چوہوں پر کی گئی ایک تازہ تحقیق میں یونیورسٹی آف گیلف، کینیڈا میں سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ ایواکاڈو (مگر ناشپاتی) میں ایک خاص طرح کا مرکب پایا جاتا ہے جو انسولین سے حساسیت بڑھاتے ہوئے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

    یہ دریافت مذکورہ یونیورسٹی میں فوڈ سائنسز کے طالب علم نواز احمد کی پی ایچ ڈی تحقیق کا نتیجہ ہے۔ ذیابیطس میں چوہوں کو فائدہ پہنچانے والے اس مرکب (کمپاؤنڈ) کا پورا نام ’’ایووکاٹن بی‘‘ یا مختصراً ’’ایوو بی‘‘ (AvoB) رکھا گیا ہے جو دراصل چکنائی کی ایک قسم ہے۔

    تجربات کی غرض سے ’’ایوو بی‘‘ کو خالص حالت میں علیحدہ کیا گیا اور پھر اس کی مختلف مقداریں، موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا کیے گئے چوہوں پر آزمائی گئیں۔ 13 ہفتے تک جاری رہنے والے اس تجربے میں چوہوں کو روزانہ چکنائی سے بھرپور غذائیں دی گئیں، جبکہ آخری 5 ہفتوں کے دوران چوہوں کی نصف تعداد کی غذا میں ’’ایوو بی‘‘ شامل کردیا گیا۔

    نتائج سے معلوم ہوا کہ جن چوہوں کی غذا میں ’’ایوو بی‘‘ شامل کیا گیا تھا، وہ تجربے کے اختتام تک اپنے بڑھتے وزن پر خاصا قابو پا چکے تھے جبکہ ان میں انسولین سے حساسیت بھی نمایاں طور پر بڑھ چکی تھی، جو اس مرکب کے مفید ہونے کا ثبوت تھی کیونکہ ان چوہوں کے معمولات اور غذا، دونوں میں سوائے اس ایک مرکب کے، کوئی اور تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

    ریسرچ جرنل ’’مالیکیولر نیوٹریشن اینڈ فوڈ ریسرچ‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین نے ایواکاڈو میں پائے جانے والے ’’ایوو بی‘‘ کو بہت مفید قرار دیا ہے اور جلد ہی اس کی آزمائشیں انسانوں پر بھی شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے؛ جس کےلیے انہیں ’’ہیلتھ کینیڈا‘‘ (کینیڈا میں امورِ صحت کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے) سے بھی باقاعدہ اجازت نامہ موصول ہوچکا ہے۔

    یعنی امید کی جاسکتی ہے کہ آئندہ چند برسوں میں ’’ایوو بی‘‘ کسی دوا کے طور پر نہ سہی لیکن ایک فوڈ سپلیمنٹ کے طور پر ضرور ذیابیطس کے مریضوں کےلیے دستیاب ہوگا۔

  • فنگرپرنٹ کے ذریعے منشیات کی بھی شناخت ممکن،انقلابی تحقیق قراردیا جارہاہے

    لندن: تحقیق اورتشخیص کی دنیا میں انقلاب برپا ، اطلاعات کے مطابق فنگرپرنٹ کےذریعے اب بالخصوص ہیروئن اور دیگر منشیات کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے کہ آیا کسی شخص نے ہیروئن استعمال کی ہے یا اسے ہاتھوں میں اٹھایا ہے۔ فنگر پرنٹس کی افادیت کی وجہ سے اگر کوئی مجرم ہیروئن دینے یا لینے کے بعد اچھی طرح ہاتھ بھی دھولے تب بھی فنگرپرنٹ نظام اسے پکڑ سکتا ہے۔

    برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے نے یہ فنگرپرنٹ ٹیسٹ بنایا ہے۔ اس میں ہائی ریزولوشن اسپیکٹرواسکوپی کو استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نظام بطورِ خاص ہیروئن کی شناخت کرسکتا ہے جس کا فارمولہ 6-monoacetylmorphine ہے۔ اس کے علاوہ امریکا میں کلاس اے کی دیگر نشہ آور اشیا بھی اس نظام کے ذریعے بھانپی جاسکتی ہیں۔

    یہ نظام اتنا مؤثر ہے کہ ہیروئن کی شدت دیکھتے ہوئے بتاسکتا ہے کہ آیا کوئی شخص باقاعدہ اس میں ملوث ہے یا پھر اس نے کسی منشیات کے عادی سے صرف ہاتھ ہی ملایا ہے۔ سائنسدانوں نے برطانیہ میں منشیات سے بحالی کے ایک ہسپتال میں جاکر وہاں موجود ایسے افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے 24 گھنٹے کے اندر اندر ہیروئن یا دیگر منشیات کا استعمال کیا تھا۔ پہلے کئی افراد کے دائیں ہاتھ کی تمام انگلیوں کے فنگر پرنٹ لئے گئے اور اس کے بعد انہیں صابن اور پانی سے ہاتھ دھونے کا کہا گیا۔

    پھر کچھ دیر تک نائٹرائل کے دستانے پہنائے گئے اور پھر ان کی انگلیوں کا دوبارہ فنگرپرنٹ ٹیسٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ 50 ایسے افراد کے فنگر پرنٹ بھی لئے گئے جو کسی قسم کا نشہ استعمال نہیں کرتے تھے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت منشیات کے باقاعدہ عادی نہ ہونے والوں کو شناخت کرلیا خواہ انہوں نے ہیروئن کو براہِ راست ہاتھ لگایا تھا پھر ہاتھ دھولیے تھے یا پھر کسی ایسے شخص سے ہاتھ ملایا تھا جس نے ہیروئن کا ہاتھ لگایا تھا۔

    اس کےبعد ہیروئن کے باقاعدہ عادی افراد پر بھی اسے آزمایا اور ان کا ڈیٹا دیکھا گیا کیونکہ ان کے فنگرپرنٹ میں مارفین، نواسکیپامائن اور ایسیٹائلوکوڈین جیسے کیمیکل موجود ہوتے ہیں کیونکہ ہیروئن جسم کے اندر جاکر انہی اجزا میں تقسیم ہوتی ہے۔

    اس سے قبل منشیات کے استعمال کو معلوم کرنے کا ایک ہی طریقہ تھا جس میں متاثرہ شخص سےخون نے نمونے لیے جاتے ہیں۔ لیکن اب یہ نیا فنگرپرنٹ ٹیسٹ کم خرچ اور فوری نتیجہ دیتا ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ فنگرپرنٹ کو نہیں دیکھتا بلکہ انگلیوں پر موجود منشیات کی خفیف مقدار کو نوٹ کرتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق عین یہی طریقہ کسی مریض کے بارے میں یہ بھی بتاسکتا ہے کہ وہ اپنی دوائیں وقت پر کھارہا ہے یا نہیں ۔ دوسری جانب اسے ایئرپورٹ پر منشیات کے اسمگلروں پر گرفت کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • اسرائیلی جارحیت؛36 افراد کی شہادت کےبعد مصرکی کوششوں سے جنگ بندی

    مقبوضہ بیت المقدس :غزہ پر ہونے والے تازہ فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوئے جس کے بعد گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی۔مقبوضہ بیت المقدس:جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمی افراد کی تعداد 100 سے زائد ہے

    غزہ میں گذشتہ 2 روز کے دوران اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36 افراد شہید ہوگئے جب کہ مصر کی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق مصر کی کوششوں کے نتیجے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم ‘اسلامی جہاد’ اور دیگر دھڑے جنگ بندی پر راضی ہوگئے ہیں۔اور آج جمعہ کےدن سے عمل درآمد کا امکان ہے

    رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمی افراد کی تعداد 100سے زائد ہے جن میں 46 بچے اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔اسرائیلی فوجی حکام کی جانب سے بھی ٹوئٹر پر جنگ بندی کی تصدیق کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ دوروز قبل اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں فلسطینی کمانڈر کے گھر پر بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں بہاء ابوالعطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔اپنے کمانڈر کی موت پر اسلامی جہاد نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد غزہ سے اسرائیل پر درجنوں راکٹ فائر کیے گئے جن میں کسی بڑے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ان راکٹ حملوں کو جواز بناکر گذشتہ روز سے اسرائیل کی جانب سے شدید گولہ باری اوردرجنوں فضائی حملے کیے گئے جن میں متعدد عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جب کہ درجنوں گھر تباہ ہوگئے۔

    اسرائیل کی جانب سے گذشتہ 12 سال سے غزہ کی زمینی، فضائی اور بحری ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں ضروری طبی آلا ت اوردواؤں کی شدید قلت ہے جس کے باعث زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • لاڈلےکوریلیف دینےوالے یادرکھیں معاشرتی تفریق اورتباہی کے ذمہ بھی یہی ہیں‌، فیصل واڈا

    اسلام آباد:لاڈلے کوریلیف دینے والے یاد رکھیں معاشرتی تفریق اورتباہی کے ذمہ بھی یہی ہیں‌، وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہاہے کہ انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی ،تاریخ میں کسی مجرم کو ایسی رعایت نہیں ملی،جیلوں میں کئی قیدی ایسے ہیں جو دوائیں نہ ملنے سے مرگئے ۔

    ذرائع کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام ”الیونتھ آور “میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ نواز شریف کیلئے کوئی ایسی بیماری آگئی ہے کہ جس کاعلاج ہی ملک کے اندر نہیں ہے، اشتہاریوں کا ٹولہ ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پر ڈاکٹر کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کی صحت میں بہتری تب آئیگی جب مریم نواز ان کی تیمار داری کرے گی ۔

    انہوں نے کہاکہ اگر بانڈز نہیں دیتے تو دونو ں بیٹے شخصی ضمانت پر ملک میں آجائیں اور نواز شریف کو لے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ 7ارب تو نواز شریف کا بیٹا ایک دستخط پردے سکتا ہے ،انوکھے لاڈلے سے انسانی ہمدردی کی گئی ،تاریخ میں کسی مجرم کو ایسی رعایت نہیں ملی،جیلوں میں کئی قیدی ایسے ہیں جو دوائیں نہ ملنے سے مرگئے ۔

  • امریکہ ترکی کومشورہ نہ دے ہمیں‌ پتہ ہے کہ ہم نے دفاع کیسے کرنا ہے، طیب اردوان

    انقرہ :امریکہ ترکی کومشورہ نہ ہمیں‌ پتہ ہے کہ ہم نے دفاع کیسے کرنا ہے، ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ روسی ایس چار سو دفاعی میزائل نظام استعمال نہ کرنے کی امریکی تجویز غلط ہے۔ ترک براڈ کاسٹر کے مطابق صدر ایردوآن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی مطالبہ ترکی کی خودمختاری کے خلاف ہے۔

    https://login.baaghitv.com/103-day-of-cerfew-in-kashmir/

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران ان سے روسی دفاعی نظام استعمال نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انقرہ حکومت روس سے یہ نظام خرید چکی ہے اور جولائی کے مہینے سے اس کے پارٹس ترکی منتقل کیے جانے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

    ہائی اسکول میں فائرنگ، 6 افراد زخمی، متعدد یرغمال

    امریکا اپنے اتحادی ملک کے اس عمل سے خوش نہیں ہے اور ردِ عمل میں ترکی کو امریکی ایف پینتیس طیاروں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی تھی،طیب اردوان نے امریکہ کے نام اپنے پیغام میں‌کہا کہ ترکی اپنے فیصلوں میں کسی کے مشورے کا پابند نہیں‌ ہے

    بھٹوکی نگری میں کمسن بچے پر7 کتوں کا حملہ، منہ کھا گئے

  • وزیراعظم عمران خان نے کورکمیٹی کواسلام آباد طلب کرلیا

    اسلام آباد :ملک کی سیاسی صورت حال اورمعاشی اقدامات کاجائزہ لینے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس کے دوران مہنگائی کنٹرول سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    https://login.baaghitv.com/103-day-of-cerfew-in-kashmir/

    ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، نوازشریف کو بیرون ملک اجازت کے معاملہ پر بھی بات چیت ہو گی۔ذرائع کے مابق حکومتی معاشی اہداف اور ترقیاتی منصوبوں پر مشاورت ہوگی، پی ٹی آئی منشور کے عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت ہو گی۔

    ہائی اسکول میں فائرنگ، 6 افراد زخمی، متعدد یرغمال

    ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) کے ملک بھر میں پلان بی کے حوالے سے اجلاس کے دوران لائحہ عمل پر بات چیت کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی شریک ہوں گے۔

    بھٹوکی نگری میں کمسن بچے پر7 کتوں کا حملہ، منہ کھا گئے

  • ہائی اسکول میں فائرنگ، 6 افراد زخمی، متعدد یرغمال

    کیلی فورنیا:ہائی اسکول میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد طلبا کو حملہ آوروں نے یرغمال بنالیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں موجود تمام اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔لاس ایجنلس کاؤنٹی شیریف ڈیپارٹمنٹ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہنا ہے کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ہے، ایسوسی ایٹ پریس کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلی فورنیا کے ہائی اسکول میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 طلبا زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے اسکول کو گھیرے میں لے لیا اور حملہ آوروں سے مذاکرات جاری ہیں، حملہ آوروں نے متعدد طلبا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

    سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی، اہم وجہ سامنے آگئی

    ہینری مایو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 زخمیوں اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ علاقے میں آنے سے گریز کریں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سانتا کلریتا کے علاقے سوگس ہائی اسکول کے قریب پیش آیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں، آخری اطلاعات تک کوئی حملہ آور گرفتار نہیں ہوا تھا۔

    سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا

  • بھٹوکی نگری میں کمسن بچے پر7 کتوں کا حملہ، منہ کھا گئے

    لاڑکانہ: بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں کتوں کے کاٹے کا کا لرزہ خیز واقعہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق 6 سے 7 کتوں نے کمسن بچے پر حملہ کیا اور اس کا منہ کھا گئے۔تفصیلات کے مطابق سندھ میں آوارہ کتوں کی روک تھام نہ کیے جانے کے سبب کتے کے کاٹے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے اور لاڑکانہ میں کمسن بچے پر 6 سے 7 کتوں کا نے حملہ کیا اور بچے کا منہ کھا گئے۔

    سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا

    بھٹو کے شہر کے سب سے بڑے اسپتال کے ڈاکٹر بچے کی جان بچانے سے قاصر ہیں اور چانڈکا میڈیکل اسپتال کے ڈاکٹروں کے کہنے پر متاثرہ بچہ کراچی کے لیے روانہ ہوگیا۔ اوٹھا چوک پر 6 سے 7 کتوں نے حملہ کیا، بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

    فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟یاپھرپولیس نے کام کردکھایا!

    واضح رہے کہ لاڑکانہ میں کتے مار مہم شروع کی گئی تو آصفہ بھٹو ناراض ہوگئی تھیں، لاڑکانہ میں آصفہ کی وجہ سے کتا مار مہم روک دی گئی تھی جس کی وجہ سے آج ایک اور لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ آج سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سرکاری اسپتال میں کتے کے کاٹے سے ایک نوجوان لڑکی نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تھی۔

    سکولوں میں آؤٹ ڈور سرگرمیوں پر پابندی، اہم وجہ سامنے آگئی

    تھرپارکر کے سرکاری اسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسین نہ ملنے پر 15 سالہ لڑکی صائمہ جاں بحق ہو گئی تھی۔خیال رہے کہ صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹے سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ تین دن قبل جناح اسپتال کراچی میں ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد میں واقع گاؤں جیوا خان گوٹھ کا ایک رہایشی نوجوان بھی تڑپ تڑپ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • افغان طالبان اورغیرملکی قیدیوں کا تبادلہ التوا کا شکار

    افغان طالبان نے افغانستان کے صدر اشرف غنی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک قیدیوں کا کسی بھی قسم کا تبادلہ نہیں ہوا اور دو غیرملکی قیدی ان کے قبضے میں ہیں۔دو دن قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی مشروط بنیادوں پر تین اعلیٰ سطح کےافغان طالبان قیدیوں کو رہا کرے گی جس میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ کے بھائی انس حقانی بھی شامل ہیں۔

    دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    تاہم اب افغان طالبان نے افغان صدر کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک دو غیرملکیوں کو رہا نہیں کیا گیا۔افغان طالبان کے ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ ابھی تک قیدیوں کا تبادلہ نہیں ہوا۔

    فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟یاپھرپولیس نے کام کردکھایا!

     

    آسٹریلین اور امریکی قیدیوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن اشرف غنی نے بتایا تھا کہ ان دونوں غیرملکی شہریوں کی صحت دن بدن خراب ہو رہی ہے اور ان کی رہائی سے امن مذاکرات کی راہ ہموار ہو گیابھی تک قیدیوں کی رہائی کے التوا کی وجہ سمجھ نہیں آ سکی اور افغان آفیشلز نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ آسٹریلین آفیشلز کا بھی کہنا ہے کہ وہ معاملے پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے۔

    افغان طالبان کے دور حکومت میں اہم عہدے پر فائض وحید مزھدہ نے کہا کہ قیدیوں کا تبادلہ اب بھی ہو سکتا ہے اور قیدیوں کے تبادلہ میں التوا کی ممکنہ وجہ بھروسے کا فقدان ہو سکتی ہے اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہو سکتا ہے جلد ڈونلڈ ٹرمپ یا کسی امریکی آفیشل کی جانب سے ٹوئٹ کردی جائے کہ اب یہ معاہدہ نہیں ہو سکتا ہے، جیسا کہ امن معاہدے کے موقع پر ہوا تھا۔

    صدارتی انتخاب کےابتدائی نتائج دوسری بارملتوی کر دیے گئے۔

    رواں سال امریکا اور افغان طالبان کے درمیان مذکارات منطقی انجام تک پہنچ گئے تھے اور طالبان کی جانب سے سیکیورٹی کی گارنٹی کے بعد امریکی افواج کے انخلا کی امیدیں روشک ہو گئی تھیں۔لیکن ستمبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے یکدم امن مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا تھا۔

    مزہدہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ غیرملکیوں کی حوالگی سے قبلافغان طالبان کے قیدیوں کو پہلے رہا کر کے ان کے قطر میں موجود دفتر میں پہنچایا جائے جس کے بعد ان دو قیدیوں کو بھی رہا کردیا جائے گاانہوں نے مزید کہا کہ بدھ کو ہونے والے دھماکے اور اس میں 12 افراد کی ہلاکت اس معاہدے کو خراب کرنے کی سازش ہو سکتی ہے۔

     

  • ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17 لاکھ 30 ہزارروپے جرمانہ

    ملتان ، میپکو ٹیموں کا بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے ، اطلاعات کے مطابق ملتان میں میپکو ٹیموں نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 92 بجلی چور پکڑلئے۔ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف 5مقدمات درج کرا دیئے گئے اور اس معاملے پر مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر اعتراض،اٹارنی جنرل نے بہت بڑی بات کہہ دی

    ترجمان میپکو نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر17لاکھ30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ ملتان میں 6گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو10251یونٹس چوری کرنے پر196359روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    ترجمان میپکو کا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈی جی خان میں 13گھریلوصارفین کو16644یونٹس چوری کرنے پر188221روپے جرمانہ، وہاڑی میں 10گھریلو صارفین کو13626یونٹس چوری کرنے پر279476روپے جبکہ بہاولپور میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو7895یونٹس چوری کرنے پر170900روپے جرمانہ اور ساہیوال میں 12 گھریلوصارفین کو11699یونٹس چوری کرنے پر189735روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    میں ہندو،خاوندعیسائی ،کرتارپورتقریب سکھوں کے میزبان مسلمان”سب کا پاکستان”زندہ باد،بھارتی بلاگر

    ترجمان میپکو کا مزید کہنا تھا کہ کبکہ دیگر شہروں رحیم یار خان میں 9 گھریلوصارفین کو7461یونٹس چوری کرنے پر 130490روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 12گھریلو اور کمرشل صارفین کو 9472یونٹس چوری کرنے پر 139385روپے جرمانہ جبکہ بہاولنگر میں 9گھریلواورکمرشل صارفین کو7556یونٹس چوری کرنے پر153259روپے جرمانہ اور خانیوال میں 16 گھریلواورٹیوب ویل صارفین کو18728یونٹس چوری کرنے 282336 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

    دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    ترجمان میپکو نے کہا تھا کہ ایک لاکھ 36ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے شخص پر24لاکھ13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 16گھریلو، کمرشل اور ٹیوب ویل صارفین کو17437یونٹس چوری کرنے پر358666 روپے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔