Baaghi TV

Author: +9251

  • سابقہ دورحکومت کے تحت چلنے والےلاہورکے9 زونزختم

    لاہورصوبے میں نیا بلدیاتی ایکٹ نافذکردیا گیا ہےجس کے بعد پنجاب کے بلدیاتی نظام میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہونا شروع ہوگئی ہیں، ادھر ایکٹ کے نفاذ کے بعد لاہور میں سابق شاہی خاندان کے زیرانتظام چلنےوالے سب سے بڑے شہر میں‌ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں دیکھی جارہی ہیں،بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے نفاذ کے بعد شہر کے 9 زونز ختم،زونز میٹروپولیٹن کارپوریشن  کے سب آفس بنیں گے، ایس ڈی اوز کے عہدے بھی ختم کردیئے گئے۔

    پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

    لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے مطابق غیر فعال میٹروپولیٹن کارپوریشن تحصیل لیول پرانفراسٹرکچر کے اُمور سر انجام دے گی، میٹروپولیٹن کارپوریشن میں سب ڈویژنل آفیسرکی گریڈ 17 کی تمام پوسٹس ختم کردی گئیں، میٹروپولیٹن کارپوریشن کے چیف انجینئر کی پوسٹ کو گریڈ 20 میں اپ گریڈ کردیا گیا۔

    اگرنیت ٹھیک ہے توپھراشٹام پیپرپردستخط کیوں نہیں‌کررہے، دال میں‌ کچھ کالاضرورہے،عثمان ڈار

    لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے نفاذ کے بعد میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر کے پاس چیف انجینئر کے اختیارات ہونگے، میٹروپولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ون گریڈ 19 کی 6 پوسٹیں ہوں گی، میٹرو پولیٹن آفیسر انفراسٹرکچر ٹو گریڈ 18 کی بھی 6 پوسٹس ہونگی، سول ورکس اور الیکٹریکل انجینئرزالگ الگ فرائض سرانجام دینگے۔

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    لوکل گورنمنٹ کے نفاذ کے بعد اب سینئر سب انجینئرز کی گریڈ 16 کی 10 پوسٹس جبکہ گریڈ 14 کی سب انجینئرکی 20 پوسٹس رکھی گئی ہیں، محکمہ بلدیات نے 31 جنوری 2020ء تک عبوری شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ جاری کردیا ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر مجوزہ شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کو توسیع بھی دی جاسکتی ہے۔

  • نیب سکھر کی خورشید شاہ کرپشن کیس میں اہم گرفتاری

    نیب سکھر کی خورشید شاہ کرپشن کیس میں اہم گرفتاری

    نیب سکھر کی خورشید شاہ کرپشن کیس میں اہم گرفتاری

    نیب سکھر نےرہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کرپشن کیس میں عبدالرزاق بہرانی کوگرفتارکرلیا.عبدالرزاق بہرانی رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کے اکاوَنٹس میں رقم منتقل کرتا رہا.منتقل کی گئی رقوم سے ملزم کک بیکس کی مد میں مالی فوائد حاصل کرتا رہا.گرفتار ملزم جیکب آباد کے ترقیاتی کاموں کے فنڈز میں بھی خورد برد کرتا رہا ہے.رزاق بہرانی مشیر جیل خانہ جات اعجاز جکھرانی کے بے نامی اثاثوں کا مالک ہے.عبدالرزاق بہرانی پرسپریم کورٹ میں بھی فنڈز کی خرد برد کی درخواست دائر ہے،

    خورشید شاہ کی گرفتاری، دونوں بیگمات نے بڑا قدم اٹھا لیا، عدالت پہنچ گئیں

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی،طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ

    لاہور:اسے کہتے ہیں تبدیلی، طلباء،اساتذہ اوروالدین کی دیرینہ خواہش پوری کردی گئی،اردومیڈیم نصاب تعلیم نافذ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب میں‌تعلیمی نظام میں‌بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرکے بہت مثبت قدم اٹھایا ہے، پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا نصاب نافذ کر دیا، 19 مضامین کا نیا نصاب بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بعد نافذ کیا گیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

    ذرائع کے مطابق بورڈ نے پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت تک نئے نصاب کو لاگو کرنے کے احکامات جاری کئے، بورڈ نے پری پرائمری ایجوکیشن، پہلی جماعت سے 8 ویں تک اُردو، پہلی و دوسری جماعت کی جنرل نالج ، پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک انگریزی کا نیا نصاب لاگو کیا۔

    پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

    پہلی سے میٹرک تک ریاضی، تیسری جماعت سے ساتویں جماعت تک اسلامیات، تیسری سے پانچویں تک سوشل سائنسز، تیسری سے دسویں تک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا نیا نصاب لاگو کیا گیا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ نصاب نئے تعلیمی سال سے لاگوہوگا

    مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

  • نیول چیف کی دورہ قطر کے آخری روز اہم ملاقاتیں

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ قطر کے آخری روز اہم ملاقاتیں کی اور جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں خصوصی خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے دورہ قطر کے آخری روز کمانڈر قطر ایئر فورس اور کمانڈنٹ جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ نیول چیف نے دونوں ممالک کی افواج کے مابین رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

    سربراہ پاک بحریہ نے جوائنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں کورس کے شرکا سے خصوصی خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں نیول چیف نے دنیا اور خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا احاطہ کیا اور اس تناظر میں باہمی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

    میرالبحرایڈمرل ظفر محمود عباسی نےدوران خطاب کردار کی پختگی، اللہ پر کامل یقین اور سنت رسول کی پیروی کو مسلم امہ کے بلند مقام کے دوبارہ حصول سے مشروط کیا۔نیول چیف کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

  • پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس کب اورکیوں‌ بلایا جارہا ہے؟

    لاہور:پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ ، پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے وزارت قانون نے سمری گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کو بھجوا دی ہے.یہ اجلاس پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر بہت ہی اہم تصور کیا جارہا ہے،

    ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس 17 یا 18 نومبر کو طلب کیا جارہا ہے،اجلاس میں مختلف مسودہ قانون منظور کروائے جائیں گے، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی بحث کروائی جائے گی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ پنجاب اسمبلی کا یہ اجلاس حکومتی اراکین کیطرف سے درخواست پربلایا جارہاہے،اس اجلاس میں میاں محمد نواز شریف سے متعلقہ ڈیل یا ڈھیل کے بہت سے ایشوز زیربحث آسکتے ہیں

  • نواز شریف کے مسئلے پر انسانی ہمدردی ہے  تو پھر شرائط کیوں رکھی ہیں، مریم اورنگ زیب

    نواز شریف کے مسئلے پر انسانی ہمدردی ہے تو پھر شرائط کیوں رکھی ہیں، مریم اورنگ زیب

    جب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر باہر جانے دیا جارہا تو پھر شرائط کیوں رکھی ہیں، مریم اورنگ زیب

    باغی ٹی وی :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ حکومت نوازشریف کی صحت پر سیاست کررہی ہے.لاہور ہائیکورٹ نے کہا نوازشریف اپنی مرضی سے اندرون یا بیرون ملک علاج کراسکتے ہیں،حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ قیادت کرےگی،انسانی ہمدردی کی بنیادپرملک سےباہربھیجنےکےلیےشروط کیوں رکھی گئی.

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ تاثردیا جارہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے سیاست پر انسانیت کو فوقیت دی.وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی ہے.

  • مسلم لیگ ن سے  ٹی20 یا ون ڈے نہیں، پھر کون سا میچ ہے  فردوس عاشق نے بتایا

    مسلم لیگ ن سے ٹی20 یا ون ڈے نہیں، پھر کون سا میچ ہے فردوس عاشق نے بتایا

    لیگی رہنما چوکے چھکے نہ لگائیں،مسلم لیگ ن سے ہمارا میچ ٹی20یاون ڈے نہیں کون سا میچ ہے فردوس عاشق نے بتایا

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ تاثردیا جارہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کی صحت پر سیاست کی ہے،وزیراعظم عمران خان نے سیاست پر انسانیت کو فوقیت دی.وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی ہے.

    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نوازشریف کو جانے کی اجازت دی.تاثر دیاجارہا ہے انڈیمنٹی بانڈ سیاسی مقصد کےلیے ہے،نوازشریف کامعاملہ انسانی ہمدردی کاہے،ماضی میں لیگی وزرا پرویزمشرف کےکیس پر سیاسی بیانات دیتے رہے،سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالاجاتا..آپ سےگارنٹی مانگی گئی ہے،پرویز مشرف سزایافتہ نہیں تھے پھر بھی بیان بازی کی گئی،انڈیمنٹی بانڈ نقدکی صورت میں نہیں مانگا گیا،لیگی رہنما روز بیانات دے رہے ہیں ائیر ایمبولینس چل پڑی ہے.لیگی رہنا نوازشریف کی صحت پر چوکے چھکے نہ لگائیں،سیاسی پنجہ بازی کا سلسلہ جاری رہے گا نوازشریف کی صحت پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے،مذہبی اورروحانی پیشوا اسلام آباد سے ہجرت کرگئے ہیں،حکومت ایک ڈھیلا بھی اپنے لیے نہیں مانگ رہی،مسلم لیگ ن سے ہمارا میچ ٹی20یاون ڈے نہیں بلکہ لمبی سیریز ہے،.نوازشریف کو باہر جانے پر کوئی پابندی نہیں حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

  • شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن  کا اہم اجلاس ، کیا ہوں گے فیصلے

    شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ، کیا ہوں گے فیصلے

    شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس ، کیا ہوں گے فیصلے

    تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوگا.اجلاس میں نوازشریف کی صحت اورحکومت کی عائد کردہ رکاوٹوں پر غور ہوگا.اجلاس میں حکومتی فیصلےکےبعدکی حکمت عملی پر سینئرقیادت کو اعتماد میں لیاجائےگا.جلاس کے بعد صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف پریس کانفرنس کریں گے.

    واضح‌رہے کہ میاں نواز شریف کے معالجین کے مطابق ان کی صحت ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید تشویشناک ہورہی ہے۔ پلیٹ لیٹس کو مستحکم کرنے کیلئے ادویات دینے سے دل اور گردوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کے ساتھ شوگر اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول سے باہر ہے اور اگر سٹیرائیڈ کی مقدار میں کمی کی جائے تو پلیٹ لیٹس دوبارہ خطرناک حد تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔ اس سنگین صورتحال میں نواز شریف کی گرتی ہوئی صحت کو سنبھالا دینے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    نواز شریف ضمانت پر ہیں، حکومت کس چیز کی ضمانت مانگ رہی ہے؟ ن لیگ

    نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

  • فردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکےخلاف توہین عدالت کیس ، کب ہوگی اگلی سماعت

    فردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکےخلاف توہین عدالت کیس ، کب ہوگی اگلی سماعت

    فردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکےخلاف توہین عدالت کیس ، کب ہوگی اگلی سماعت

    فردوس عاشق اعوان اورغلام سرورکےخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پرسماعت شروع.ہوئی جس میں اسلام آباد.ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کر رہے ہیں.چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی عزت بھی انہی ووٹرز کی وجہ سے ہے، آپ کو احساس ہونا چاہیے کہ آپ کے بیان سے حکومت اور عدالتی کارروائی پر کیا اثر ہوگا.آپ کے بیان کی وجہ سے حکومت سے عوام کا اعتماد متزلزل ہوا ہے ، چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ غلام سرور خان صاحب آپ کے حلقے کے ووٹرز کتنے ہیں؟اس پر غلام سرور خاں نے کہا کہ میرے حلقے میں ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے،تو اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کی عزت بھی انہی ووٹروں کی وجہ سے ہے.عوام کا اداروں پر اعتماد ختم نہ کریں،غلام سرور خان نے کہا کہ میں نے اس طرح بات نہیں کی میری بات سیاسی تھی، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں،آپ جب اپنے میڈیکل بورڈ سے متعلق لوگوں کو شبے میں ڈالیں گے تو پھر کیا ہوگا،آپ اس عدالت کو بتا دیں کہ کیا کوئی ڈیل ہوئی ہے؟آپ بتائیں کہ جو میڈیکل رپورٹ حکومت نے جمع کرائی کیا وہ تبدیل کی گئی؟آپ وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں اور بہت ذمہ دار عہدے پر ہیں،

    غلام سرور خان نے کہا کہ میں چالیس سال سے سیاست میں ہوں،عدالتوں کی توہین کے بارے سوچ ہی نہیں سکتا،آپ نے ڈیل کا بیان دیا ہے، یہ عدالت اسی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ کرتی ہے، اس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے تو میڈیکل رپورٹ پر شک کا اظہار کیا تھا، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں آپ کے بیان سے حکومت اور عدالت پر کیا اثر پڑے گا.توہیں عدالت کیس میں غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی انہوں نےکہا کہ .میں غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، کیس کا سامنا نہیں کرنا چاہتا،اس عدالت نے آپ کو موقع دیا تھا لیکن آپ کیس کا سامنا کرنا چاہتے ہیں تو کریں، آپ سیاست کریں لیکن عدالت میں زیر سماعت کیسز پر تبصرہ نہ کریں، نوازشریف کےکیس کی اپیل ابھی عدالت میں زیرسماعت ہے،غلام سرور خان نےکہا کہ اس میں تو توہین عدالت کی بات ہی نہیں ہے .چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت آپ کوسمجھارہی ہےاورآپ پھروہی بات کررہےہیں،
    پھر عدالت آپ کو شوکازنوٹس جاری کر رہی ہےاس کاجواب جمع کرائیں،اگر وفاقی وزیر یہ کہے کہ یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے، تو اثر عدالت پر پڑتا ہے،
    ، وکیل غلام سرور خان نےکہا کہ عوام کی دل آزاری ہوئی تو اس پر بھی غیر مشروط معافی مانگتے ہیں.عدالتی فیصلے تاریخ میں یاد رکھے جاتے ہیں اور تاریخ ان کا احتساب کرتی ہے،اسلام آبادہائیکورٹ میں دونوں کیسز کی سماعت 25نومبر تک ملتوی کر دی .

  • اگرنیت ٹھیک ہے توپھراشٹام پیپرپردستخط کیوں نہیں‌کررہے، دال میں‌ کچھ کالاضرورہے،عثمان ڈار

    اسلام آباد :صرف ایک اسٹام پیپر پر گارنٹی مانگ رہے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟ نوازشریف واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھے گی، جے یو آئی ف انتشار کی سیاست کی طرف جارہی ہے۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے سوال کے جواب میں‌کیا

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کو علاج کیلئے انسانی بنیادوں پر باہرجانے کی اجازت دی، ہمیں میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا، مسلم لیگ ن کا مدعا نیب کے ساتھ ہے۔

    سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان میں پہلے کبھی ایساہوا ہے کہ ایک سزا یافتہ مجرم باہر گیا ہو؟ شریف خاندان سے صرف ایک اسٹام پیپر پر گارنٹی مانگ رہے ہیں اس میں حرج کیا ہے؟ ایسے اسٹام پیپر کی حیثیت نہیں تو دستخط کرنے میں کیا ہچکچاہٹ ہے۔

    ایک ہی خاندان کے6 افراد حادثے میں‌ جانبحق،کہرام مچ گیا ،گھروالوں پرقیامت صغریٰ‌،ہرآنکھ نم

     

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی بیماری پر ن لیگ سیاست کررہی ہے، نواز شریف مجرم ہیں اور ان کو سات ارب کا جرمانہ ہوچکا ہے، نواز شریف کی گارنٹی ن لیگ کا کوئی بھی عہدیدار دے دے، اگر نوازشریف واپس نہ آئے تو عدالت ہم سے پوچھے گی۔