Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر:کرفیو،بھارتی مظالم اورقتل عام کا 102 واں‌ دن،کشمیری جھکے نہیں‌،آزادی کی جنگ جاری

    سری نگر:مقبوضہ وادی میں کرفیو کا102 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،عالمی برادری تاحال کشمیریوں کو جینے کا حق دلوانے میں ناکام ہے، کشمیری پانچ اگست سے اپنے گھروں میں قیدیوں کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں

    https://www.youtube.com/watch?v=gB6fgim3mg8

    پاکستان اور بھارت کے درمیان گذشتہ 70 سال سے جاری اس تنازعے میں اس وقت شدت آئی جب پانچ اگست 2019 کو نئی دہلی کی بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے زیرِ انتظام کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو تبدیل کرکے علاقے کو دو وفاقی اکائیوں یعنی جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا گیا۔ جس کے بعد سے خطے میں کرفیو جیسی صورت حال ہے۔

    لوگوں کو روزمرہ کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے اور گلیوں محلوں میں ہونے والے مظاہروں اور فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے باعث حالات معمول پر نہیں آسکے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے کئی علاقوں میں ٹیلی فون اور موبائل سروس بحال کرنے، سڑکوں پر سے رکاوٹیں ہٹانے اور کرفیو میں نرمی جیسے اقدامات کا دعوی کیا ہے ، جن کا مقصد علاقے کے حالات کو تشدد کی جانب جانے سے بچانا تھا۔

    بھارتی حکومت کے اس اقدام سے قبل ہزاروں اضافی فوجیوں کو کشمیر میں تعینات کیا گیا تھا۔فوجیوں کی اتنی بڑی تعداد کے باعث کشمیر میں ذرائع آمدورفت تقریبا مفلوج ہو چکے ہیں۔پابندیوں کے باعث سینکڑوں سکول اور کالجز تین ماہ سے زائد عرصے سے بند ہیں اور طلبہ اس لاک ڈاؤن کے بدترین متاثرین ثابت ہو رہے ہیں۔ دکانداروں نے بطور احتجاج اپنی دکانیں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

    ان 100 دنوں میں سخت پابندیوں کے دوران دوسرے علاقوں سے تعلق رکھنے والے بھارتی فوجی کشمیر کی سڑکوں پر جگہ جگہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ ہزاروں کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو بعدازاں رہا کر دیا گیا۔ حکومت نے کشمیر کے بیرونی دنیا سے زیادہ تر مواصلاتی رابطے منقطع کر دیے ہیں۔ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہیں۔ یہاں تک کہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں چل رہی۔

    آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے تاشقند ، شملہ اور لاہور معاہدوں کو تحلیل کرنے کی اپیل کی ہے۔سید علی شاہ گیلانی نے کہا ، چونکہ بھارت نے تمام باہمی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر ختم کردیا ہے ، لہذا پاکستان کو بھی معاہدہ تاشقند ، شملہ اور لاہور کی تمام شقوں سے دستبرداری کا اعلان کرنا چاہئے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق گیلانی نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کی طرف سے جاری خط میں کہاکہ پاکستان کو بھی کنٹرول لائن کو دوبارہ جنگ بندی لائن قرار دیناچاہئے کیونکہ ہندوستان نے اس صورتحال کو پھر سے1947-48 کی صورتحال میں تبدیل کر دیا ہے ۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے کنگن علاقے میں سکیورٹی فورسز نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق کنگن کے گنڈ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کرتے ہوئے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے ساتھ ہی تنظیم نو قانون 2019 کے اطلاق کے بعد سرکاری زبان ‘اردو’ بحیثیت سرکاری زبان اپنا تشخص کھو نے والی ہے۔تنظیم نو قانون 2019 میں حکومت نے واضح طور کہا ہے کہ جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری میں منتخب ہونے والی قانون ساز اسمبلی کے پاس اردو کی سرکاری زبان کی حیثیت سے تبدیل کرنے کے اختیارات ہیں۔نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق اس قانون کی دفعہ 27 (1) کے مطابق قانون ساز اسمبلی ایک یا ایک سے زیادہ زبانوں، جو یونین ٹیریٹری میں لاگو ہیں، یا ہندی کو بطور سرکاری زبان استعمال میں لا سکتی ہے۔

    اردو زبان و ادب کے ماہر پاکستانی صحافی محمد ہارون عباس کا کہنا ہے کہ اردو صدیوں سے سابق ریاست کے تینوں خطوں میں مختلف زبانیں بولنے والے باشندوں کے درمیان ایک پل کے علاوہ تینوں خطوں کی عوام کے لیے رابطے کی زبان ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے سابق پروفیسر محمد زماں آزردہ نے کہا کہ اردو کشمیر کی پہچان، تہذیب اور شناخت ہے۔

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں اہم عمارتوں ، ہسپتالوں، ہوائی اڈوں، کرکٹ اسٹیڈیمزاور شاہراہوں کے نام آر ایس ایس اور بی جے پی کے لیڈروں کے نام سے منسوب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ۔شیخ محمد عبداللہ کے نام سے منسوب متعدد مقامات کو سردار پٹیل اور بی جے پی کے دیگر بانیوںکے نام سے منسوب کیاجائیگا ۔ بی جے پی کے ایک سینئر عہدے دار کے مطابق اس سلسلے میں غور و خوض کیاجارہا ہے اور توقع ہے کہ 15نومبر تک کوئی فیصلہ کر لیا جائیگا۔

    بین الاقوامی کنونش سینٹر، انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، سرینگر پارک کرکٹ اسٹیڈیم اور انڈور اسٹیڈیم سمیت متعدد مقامات اور ادارے جو شیر کشمیر کے نام سے منسوب تھے کو اب ہندو انتہا پسند لیڈروں کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے ۔ سرینگر جموں ہائی وے پر ساڑھے گیارہ کلو میٹر طویل چنانی ناشری سرنگ کانام بھی تبدیل کر کے اب شیاماپرساد مکھر جی سرنگ رکھا جارہا ہے ۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370 کے خاتمے کے تین ماہ سے زائد عرصے بعد وادی میں ٹرین سروس منگل سے دوبارہ شروع ہوگئی۔جموں و کشمیر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین سروس بحال کرنے سے قبل ریلوے کی پٹریوں کا معائنہ کیا اور سرینگر سے بارہمولہ تک ٹرائل ٹرین چلائی۔جموں و کشمیر ریلوے کے ایک اہلکار کے مطابق ٹرین نمبر 74619 صبح 10.05 بجے سرینگر سے روانہ ہوئی اور 11.45 بجے بارہمولہ پہنچی۔ٹرین نمبر74618 ، 11.55 بجے بارہمولہ سے روانہ ہوکر 1.40 بجے سرینگر پہنچی۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ٹرین سروس کو مرحلہ وار شروع کیا جائے گا اور چند روز کے بعد بارہمولہ سے بانیہال کا ٹریک بھی شروع کر دیا جائے گا۔

    مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کی مذمت کے لئے مقبوضہ برطانیہ کے علاقے برٹن کے ہزاروں افراد نے لندن میں بڑے مظاہرے میں شرکت کی۔اس مظاہرے کا اہتمام ایک کشمیری تنظیم کشمیر فورم نے کیا تھا۔کشمیر فورم کے ترجمان نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ یہ احتجاج کشمیر کی صورتحال پر بیداری پیدا کرنے اور ان ‘غیر انسانی’ حالات کو اجاگر کرنے کے لئے کیا گیا تھا جن کا فی الحال کشمیری عوام سامنا کر رہے ہیں۔برٹن میں کشمیر فورم کے چیئرمین خادم ٹھٹھال نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ لندن کی گلیوں میں بڑے پیمانے پر اجتماع دیکھ کر خوشی ہوئی کہ برٹن برادری اس میں شامل ہو رہی ہے اور کشمیریوں کے لئے اپنی حمایت کا مظاہرہ کررہی ہے۔

    ایک کشمیری تھنک ٹینک کشمیرشماریات مرکز(KSC) اور کشمیری صحافیوں کی تنظیم ایسوسی ایشین آف کشمیری ڈس پلیسڈ جرنلسٹس(AKDJ) کے زیر انتظام15نومبرسہہ پہر تین بجے اسلام آباد ہوٹل میں ایک سیمینارمنعقد کیا جارہا ہے جس کا عنوان ‘تنازعہ کشمیر : بھارت کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، بھارتی تسلط اور ہندوتوا ۔ امن اور انسانیت کے لئے چیلنج اور خطرہ’ہے۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق وفاقی وزیربرائے امور کشمیر علی امین گنڈا پورکے علاوہ ڈاکٹر محمد فیصل ترجمان دفترخارجہ ، سابق سفیر عبدالباسط ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے ایم ایس شیخ تجمل الاسلام ، ڈاکٹر ماریہ سلطان چیئرپرسن / ڈائریکٹر جنرل ساؤتھ ایشین اسٹریٹجک اسٹیبلٹی انسٹی ٹیوٹ (SASSI) یونیورسٹی، چیئرمین تنظیم امن و ثقافت مشعال حسین ملک اورماہربین الاقوامی قانون بیرسٹر افضل حسین جعفری اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔

    ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا ہے کہ بھارت کی انتہا پسند مودی حکومت نے جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کے قانون کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیر کی شناخت ، تہذیب وتمدن، ثقافت کے خا تمے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کشمیر یوں کی شناخت بچانے کیلئے موثر انداز میں آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ حق خودارادیت کشمیریوں کا حق ہے اور بھارت کو انہیں یہ حق دینا ہوگا۔ لندن میں مقیم ورلڈ کشمیر فریڈم موومنٹ کے صدر مزمل ایوب ٹھاکر اور کشمیری خاتون رہنما شائستہ صفی ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر کی سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس نے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ ، عمر عبداللہ سمیت گرفتار تمام سیاسی رہنماوںکی رہائی کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے سیاسی قائدین کو حراست سے آزاد کیا جائے اور جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں بحال کی جائیں، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سیاسی قائدین کی حراست غیر جمہوری اور غیر قانونی ہے۔ ہائیکورٹ کے سکریٹری رتن لال گپتا نے کہاکہ یہ ضروری ہے کہ تمام قائدین کو رہا کردیا جائے اور دیگر افراد کو جو 5 اگست سے زیرحراست ہیں، رہا کردیا جائے۔ جموں و کشمیر سے دستور ہند کی دفعہ 370 کی معطلی کے بعد یہ حراستیں عمل میں آئی تھیں۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں منگل کے روز ایک مسافر گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس سے بارہ افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ، ڈوڈہ ، ممتاز احمد نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ یہ حادثہ ضلع کے مرمت کے علاقے کے قریب ہوا۔اس افسر نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ گاڑی کھلینی سے مرمت کے گووا گاؤں جارہی تھی جب اندھا دھند ڈرائیونگ کرتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی۔

    جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی ۔جموں سرینگر قومی شاہراہ چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے بند تھی جہاں منگل کو دو روز بعد گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی گئی۔دو روز قبل رامبن میں ڈیگڈول کے قریب قومی شاہراہ پر زمین اور چٹانیں کھسک گئی تھی جس کی وجہ سے شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدو رفت کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ٹریفک پولیس کے سربراہ نے ساؤتھ ایشین وائرکو بتایاکہ گذشتہ روز 270 کلو میٹر لمبی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر بھاری چٹانیں کھسکنے سے سڑک نقل و حرکت کے لیے دوبارہ بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے تقریبا دو ہزار گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔ پھنسی ہوئی گاڑیوں کو اب جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

    مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں منگل کو ایک تیندوے نے 18 سالہ لڑکے کوہلاک کر دیا۔ایک پولیس عہدیدار نے ساؤتھ ایشین وائر کو بتایا کہ پیرشوتم کمار پر پیر کی رات دیر گئے رامکوٹ کے علاقے مکوال گاؤں میں اپنی رہائش گاہ کولوٹتے ہوئے تیندوے کے حملے میں ہلاک ہوا۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی ہے اور قانونی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لئے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔اس واقعے نے مقامی رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلادیا ہے ۔

  • ایک ہی خاندان کے6 افراد حادثے میں‌ جانبحق،کہرام مچ گیا ،گھروالوں پرقیامت صغریٰ‌،ہرآنکھ نم

    سیالکوٹ : ایک ہی خاندان کے6 افراد حادثے میں‌ جانبحق،کہرام مچ گیا ،گھروالوں پرقیامت صغریٰ‌،ہرآنکھ نم ، اطلاعات کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار سالہ بچی سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟یاپھرپولیس نے کام کردکھایا!

    اطلاعات کے مطابق تین افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا جبکہ تین افراد ہسپتال پہنچ کر دوران علاج دم توڑ گئے، متوفیان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ

    ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں35سالہ محمد یعقوب،38سالہ محمد فاروق30 سالہ رضیہ مظفر،14سالہ صدف ذوالفقار چار سالہ فضیلت مظفر، سفیان علی اور24سالہ ڈرائیور بھی شامل ہیں۔

    ہیپاٹائٹس سی: پاکستان دوسرے نمبرپر،مریضوں کی تعداد ایک کروڑ،عالمی ادارے کی رپورٹ

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • سکھ یاتری خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو پکڑے جانے والے خطرناک ڈاکو کون ہیں‌ ؟پولیس نے بتادیا

    لاہور:ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کر کے ڈاکوؤں کو قابو کرلیا اور لوٹا ہوا سامان سکھ خواتین کے حوالے کردیااطلاعات کے مطابق اہور میں ڈولفن فورس کے اہلکارون نے انارکلی بازار میں شاپنگ کرنے والی سکھ خواتین کو لوٹنے والے ڈاکو گرفتار کر لیے۔

    فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟یاپھرپولیس نے کام کردکھایا!

    ترجمان ڈولفن اسکواڈ کے مطابق بھارت سے آئی سکھ یاتری خواتین انارکلی بازار میں شاپنگ کر رہی تھیں کہ نیلا گنبد کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے ان سے پرس اور طلائی زیورات چھینے اور فرار ہونے لگے۔

    دنیا کرکٹ کےکون کون نامور کھلاڑی پاکستان آنے کیلئے تیار

    اس موقع پر گشت پر مامور ڈولفن اسکواڈ نے فوری کارروائی کر کے ڈاکوؤں کو قابو کر لیا اور لوٹا ہوا سامان سکھ خواتین کے حوالے کر دیا۔ ملزمان کی شناخت احمد علی اور ندیم بٹ کے نام سے ہوئی ہے۔

    میاں محمد نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک، فالج کا بھی شدید خدشہ

  • فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟یاپھرپولیس نے کام کردکھایا!

    منڈی بہاوالدین:فرار ہونے والے ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کا نشانہ بن گئے؟یاپھرپولیس نے کام کردکھایا!اطلاعات کے مطابق پنجاب میں‌راتوں رات پھر پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ملزمان پر قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔علاقہ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ضلع منڈی بہاوالدین کے پولیس حکام کاکہنا ہے کہ تھانہ صدر پولیس سے دو ملزمان زبیر اور سفیر کو جب چوکی منتقل کیا جا رہا تھا تو اس وقت ملزمان کے ساتھیوں نے اسلحہ کے زور پر انہیں چھڑ وا لیا اور فرار ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کے فرار ہونے پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا جس کے دوران دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوگئے۔جبکہ دوسری طرف پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزمان قتل، ڈکیتی اور راہزنی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

    یادرہےکہ ماضی میں بھی پولیس کی جانب سے متعدد پولیس مقابلوں کی بابت اسی قسم کے دعوے کیے گئے تھے کہ ملزمان چھڑانے والے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔ماہرین کا اس ضمن میں واضح مؤقف ہے کہ اعلیٰ سطحی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرانے کی ضرورت ہے تاکہ حقائق منطر عام پر آسکیں۔

  • چینی ‘ آٹا ‘ گھی کے سٹاک ہولڈرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )نئے ہدایت نامے کے تحت چینی 100کلو گرام کی 50 بوریاں ‘50کلو گرام کی 160 بوریاں ‘
    گھی 16کلو گرام کے 100کارٹن ‘ آٹا 20کلو گرام کے 100 تھیلے سٹاک کئے جاسکتے ہیں
    مزید سٹاک کیلئے تاجروں کو متعلقہ اے سی سے اجازت طلب کرنا ہوگی
    آٹے کا 20کلو گرام تھیلا80چینی ‘ آٹا ‘ گھی کے سٹاک ہولڈرز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری
    آٹے کا 20کلو گرام تھیلا808 روپے ‘ چینی 70روپے فی کلو گرام ‘ گھی کی قیمت 140۔180 روپے مقر ر کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور کو بریفنگ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے چینی ‘ آٹا او رگھی کے سٹاک ہولڈر زکیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کی تحت چینی کا تاجر سو کلو گرام کی پچاس بوریاں او رپچاس کلو گرام کی سو بوریاں ‘ گھی کا سٹاک ہولڈر 16کلو گرام کے سوکارٹن او رآٹے کا سٹاک ہولڈر بیس کلو گرام کے سو تھیلے رکھ سکے گا جبکہ مزید سٹاک کیلئے اسے اپنی تحصیل کے اسسٹنٹ کمشنر سے اجازت طلب کرنا ہوگی ۔ اس امر کا انکشاف سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر راشد منصور کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل او رایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے علاوہ پرائس کنٹرولر مجسٹریٹس ‘ انڈسٹری ‘ لائیوسٹاک ‘ زراعت او ردیگر اداروں کے افسران بھی موجود تھے ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ ضلعی انتظامیہ نے پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کااز سر نو تعین کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔ عدم پیروی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس طرح حکومت کی طرف سے آٹے کے بیس کلو تھیلے کے قیمت 808 روپے‘ چینی کی 70 روپے فی کلو اور مختلف برانڈ کے گھی کی قیمت 180سے 140 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔ ضلع بھر میں 7مارکیٹ کمیٹیاں کام کررہی ہیں ۔ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے تحصیل شاہپور میں مارکیٹ کمیٹی نہ ہونے کانوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیا کہ تمام دکانوں پر کاغذ کی ریٹ لسٹیں آویزاں کرنے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے کہ وہ دکانوں ‘ مارکیٹوں اور منڈیوں میں بڑے بورڈ آویزاں کریں جہاں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جلی حروف میں درج ہوں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ شہر میں کسان پلیٹ فارم قائم کئے جارہے ہیں جہاں کاشتکار بغیر کوئی ٹیکس او رکمیشن ادا کئے اپنی سبزیوں کو لاکر فروخت کر سکے گا ۔ صوبائی سیکرٹری نے عام مارکیٹوں ‘ فروٹ وسبزی منڈیوں کی جدید انداز میں مانیٹرنگ کرنے او رمقرر کردہ قیمتوں کے بارے میں عوام الناس میں آگاہی کےلئے پرنٹ ‘الیکٹرانک او رسوشل میڈیا کو استعمال میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی طرف سے دی گئی بریفنگ میں بتایاگیا کہ ضلع بھر میں آٹا ‘ گھی ‘ چینی او ردالوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی وافر مقدار میں سٹاک موجود ہے ۔ضلع بھر میں تعینات 29پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے یکم نومبر سے اب تک 121 مارکیٹوں کے دورے کئے اور 893دکانوں کی چیکنگ کی او رقانون شکنی کے مرتکب 166 دکانداروں کو مجموعی طورپر تین لاکھ72ہزار دو سو روپے جرمانہ کیاگیا ۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر 26ہزار 585چیکنگ کیں ۔4919دکانداروں کو ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد کے جرمانے کئے گئے۔ 95دکانداروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرواکر 76 کو گرفتار کیاگیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایاکہ قیمت پنجاب ایپ پر ضلع بھر سے درج 545شکایات میں سے 438 کو حل کروا دیاگیا ۔ 16 شکایات پر کارروائی جاری ہے ۔ چار افراد کو گرفتار ‘ سات کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ 103دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹری نے اے ڈی سی آر اور اے سی سرگودہا کے ہمراہ سبزی وفروٹ منڈی او رکریانہ کی مختلف دکانوں کا اچانک معائنہ کیا او روہاں پر موجود اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ‘کوالٹی اورمقدار کاجائزہ لیا ۔

  • دو سرکاری ہائی سکولوں کااچانک معائنہ ‘ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پربھی توجہ دیں۔آسیہ گل

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 47شمالی کے اچانک دورے کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عابد شبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کے جونیئر اور سینئر سلیکشن کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے جونیئر سیکشن کے معائنہ کے موقع پر طلبہ سے نصاب سے مختلف سوالات پوچھے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوںنے کمپیوٹرلیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوںنے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو دنیا وی تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم سے بھی آگاہ کریں۔ انہوںنے طلبہ میں ڈینگی اورسموگ بارے آگاہی ،لیکچر ز دینے کی بھی ہدایت کی انہوںنے سینئر سیکشن کے اچانک معائنہ کے دوران طلبہ کی نوٹ بکس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کے لئے تمام وسائل کا رخ موڑ دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیاکہ وہ طلبہ کے اند رخودی کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے کردار کو مزید بڑھائیں۔

  • وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ماڈل بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقررہ اشیاء کی ریٹ لسٹ جاری

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ماڈل بازاروں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مقررہ اشیائے ضروریہ عام مارکیٹ اور ڈی سی ریٹ سے بھی کم قیمتوں پر دستیاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہرکے چار ماڈل بازاروں میں 20کلو گرام آٹے کا تھیلہ 800روپے جبکہ ڈی سی ریٹ 808اور عام مارکیٹ میں آٹے کے 20کلو گرام تھیلے کی قیمت 815روپے ہے۔اسی طرح چینی عام مارکیٹ میں 75،ڈی سی ریٹ 70اورماڈل بازاروں میں 69روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔دال چنا اوپن مارکیٹ میں 120،ڈی سی ریٹ 105اورماڈل بازار میں 103روپے فی کلو گرام،دال مونگ ماڈل بازار میں 150روپے فی کلوگرام جبکہ اوپن مارکیٹ میں 200روپے اور ڈی سی ریٹ 152روپے ہے۔سفید چنے کی قیمت عام مارکیٹ میں 120روپے،ڈی سی ریٹ 100روپے اور فیئر پرائس شاپ پر 98روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے۔ٹماٹر ماڈل بازاروں میں 170،عام مارکیٹ میں 200اورڈی سی ریٹ 175روپے ہے۔پیاز عام مارکیٹ میں 80،ڈی سی ریٹ 73اورماڈل بازار میں 68روپے اور ماڈل بازاروں میں آلو کی فی کلوگرام قیمت 23روپے جبکہ ڈی سی ریٹ 25روپے اور عام مارکیٹ میں 30روپے فی کلوکے حساب سے فروخت ہورہا ہے۔ڈپٹی کمشنرمحمدعلی نے بتایا کہ ان اشیائے ضروریہ کی کنٹرول ریٹ پر فروخت کی کڑی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور ماڈل بازاروں میں صارفین کی سہولت کے لئے ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ڈی جی ایف ڈی اے محمد علی کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیز کے خلاف آپریشن

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد علی کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونیز کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جڑانوالہ روڈ پر سرکاری طور پر منظوری کے بغیر تعمیر ہونے والی ایک ہاؤسنگ کالونی کی تعمیرات کو مسمار کردیا۔ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور اسٹیٹ آفیسر کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی ٹیم نے ضروری مشینری کے ساتھ جڑانوالہ روڈپر چک نمبر121گ ب کی زمین پر تعمیر ہونے والی غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی ایڈن ویو کے خلاف آپریشن کیا اور کالونی کے مرکزی گیٹ اور چار دیواری سمیت دیگر غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا۔غیر قانونی اورغیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیم کی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ متعلقہ قواعدوضوابط،شرائط اور قوانین کے مطابق ہاؤسنگ کالونی کے قیام کے لئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر/ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد علی کی ہدایت پر غیر قانونی اور غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ کالونیز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیا جارہا ہے لہذا شہری بھی پلاٹس خریدتے وقت ہاؤسنگ کالونی کی قانونی حیثیت کے بارے میں دریافت کرلیں تاکہ انہیں بعدازاں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے بتایا کہ ایف ڈی اے کی طرف سے غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیز کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جسے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ کالونی کی منظوری کے امور کو تیز رفتاری سے نمٹانے کے لئے ایف ڈی اے کے دفتر میں ون ونڈوکاؤنٹر کام کررہا ہے تاکہ درخواست گزاروں کو بہترین اور تیزرفتار محکمانہ سروسز فراہم کی جاسکیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • عشق رسولؐ ہمارے ایمان کا حصہ اورہم سے تقاضا کرتا ہے کہ آپؐ کے فرامین کو کما حقہ مانیں۔ بیگم ڈپٹی کمشنر

    فیصل آباد(محمد اویس)لیڈیز کلب پروین شاکر کمپلیکس کے زیراہتمام جشن عیدمیلادالنبیؐ کی تقریبات کے سلسلے میں پروین شاکر کمپلیکس میں خواتین کی محفل میلاد منعقد ہوئی۔بیگم ڈپٹی کمشنر اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ،ایم پی اے فردوس رائے،روبینہ امجد،پرنسپل گرلز ڈگری کالج ایوب ریسرچ ڈاکٹر سائرہ خانم،دیگر تعلیمی اداروں کی پرنسپلز،طالبات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی محفل میلاد میں شریک تھیں۔محفل میلاد کے دوران ذکر الہی،نعت خوانی اور درودوسلام پیش کیا گیا۔محفل میلاد سے اظہار خیال کرتے ہوئے بیگم ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عشق رسولؐ ہمارے ایمان کا حصہ اورہم سے تقاضا کرتا ہے کہ آپؐ کے فرامین کو کما حقہ مانیں اور ان پر عمل پیرا بھی ہوں۔انہوں نے کہا کہ آقائے دوعالم حضرت محمدؐ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور باعث سعادت وشفاعت بھی ہے لہذا ہمیں اپنی زندگیاں سیرت النبیؐ کے مطابق گزارنی چاہیں۔انہوں نے محفل میلاد میں خواتین کی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا کہ ایسی بابرکت محافل میں شرکت کرکے دلی اطمینان اور روح تازہ ہوتی ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے کہا کہ نعت گوئی عشق رسولؐ سے محبت کا بہترین اظہار ہے اور آپؐ کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہو کر ہی ہم مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔انہوں نے محفل میلاد میں شرکت پر بیگم ڈپٹی کمشنر،ایم پی اے اور دیگر خواتین کا شکریہ ادا کیا۔ایم پی اے فردوس رائے نے کہا کہ نبی کریمؐ اعلیٰ اقدار،حسن اخلاق،امانت وصداقت کے پیکر ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم نبی کریمؐ کے طرز عمل پر اپنی زندگی کو سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کریں۔آخر میں ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی،امن وسلامتی اوربھائی چارے کی دعا بھی کی گئی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں دو روزہ آگاہی مہم جاری ھے

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے سلسلے میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کے لئے دو روزہ آگاہی مہم جاری ہے اس کے بعد زیادہ دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹس کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سیکرٹری آرٹی اے اورسٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے آگاہی مہم میں مشترکہ حصہ لیا جارہا ہے جن کی ٹیمیں شہر کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کو چیک کرکے ڈرائیوز حضرات اورمالکان کو ضروری ہدایات جاری کررہی ہیں۔اسی طرح جنرل بس سٹینڈ اوردیگر مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر بھی انسداد سموگ مہم پر عمل کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے واضح کیا ہے کہ سموگ کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو سڑکوں پر چلنے نہیں دیا جائے گالہذا گاڑیوں مالکان گاڑیوں کے ایندھن کی ضروری مرمت ودرستگی کروالیں بصورت دیگر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں بند کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ انسداد سموگ کے سلسلے میں دھواں چھوڑنے والے بھٹوں،فصلوں کی باقیات اور کوڑا کرکٹ اور ٹائر وپلاسٹک کو آگ لگانے کی بھی ممانعت کی گئی ہے۔