راولپنڈی : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے 40 سالہ رفیق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ان کا نواز شریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں. باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق سابق وزیر داخلہ یوسی مغل کلر سیداں سماجی رہنماء چوہدری عامر کے گھر ان کی والدہ کی تعزیت کے لئے پہنچے جہاں سینئر صحافی و کالم نگار محترم طارق بٹ نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے سوال کیا کہ آپ کی میاں نواز شریف سے 40 سالہ رفاقت ہے ان کی عیادت کے لیے جائیں گے تو عظیم سیاسی لیڈر نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے جواب دیا کہ نوازشریف سے کوئی سوشل تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کے لیے جاؤں. جس پر دوبارہ سوال ہوا کہ کوئی سیاسی تعلق تو جواب آیا کہ کوئی تعلق نہیں ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے. مولانا فضل الرحمان کے دھرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ خود دھرنے دینے والی پی ٹی آئی اب دھرنے کی مخالفت کیوں کر رہی ہے. دھرنوں سے ملک بند گلی میں جا رہا ہے عوام کو ریلیف ملنا چاہیےسیاسی حوالہ سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا دھرنے کسی بھی صورت ملک کے مفاد میں نہیں ہیں

Author: +9251
-
"نواز شریف سے کوئی تعلق نہیں "چوہدری نثار نے حیران کن بات کہہ دی
راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار یوسی مغل چوہدری عامر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے موقع پر دعا کررہے ہیں -

سونے کی قیمت میں اضافہ
سونے کی قیمت میں اضافہ
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 150 روپے اضافہ ہوا ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونا 86 ہزار 700 روپے فی تولہ فروخت ہوا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 128 روپے اضافے کے بعد 74 ہزار 331 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے مزید کمی ہوگئی تھی جس کے بعد یہ 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر آج 155.50 روپے میں فروخت ہوا۔
-
بے وطن فلسطینی امریکی پارلیمنٹ کا رکن منتخب
یروشلم : بے وطن ، بے گھر فلسطینی کی قسمت جاگ اٹھی، ویسے تو فلسطینی اپنے ابا کی مقدس سرزمین سے نکال دیئے گئے لیکن ان فلسطنیون نے دیارغیر میں جاکراپنی صلاحیتوں کا لوہا منواکر نہ صرف شہرت پائی بلکہ عزت بھی ان کے مقدر میں آئی
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
تفصیلات کے مطابق فلسطینی نژاد امریکی سیاست دان 27 سالہ ڈاکٹر ابراہیم صبری سمیرہ ریاست ورجینیا کی ریاستی پارلیمنٹ کا دوسری بار رکن منتخب ہوئے ہیں۔ فلسطینی والدہ نے اپنے بیٹے ڈاکٹر ابراہیم کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کہنا ہے کہ ورجینیا کی پارلیمنٹ کے ارکان کی کل تعداد 100 ہے جن میں سے ایک فلسطینی نژاد ابراہیم ہیں جو ڈیموکریٹک پارٹی کی ٹکٹ پر رکن منتخب ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر ابراہیم صبری کی امریکی ریاست ورجینیا میں پارلیمنٹ کے رکن کے طورپر تقرری باعث فخر ہے اور اس نے پوری فلسطینی قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔
گرونانک کی 550 ویںبرسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے
خیال رہے کہ رواں برس اگست میں ابراہیم سمیرہ اس وقت عالمی ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بنے تھے جب انہوں نے ورجینیا کے جیمز ٹاؤن شہر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کا بائیکاٹ کیا تھا، فلسطینی نوجوان ابراہیم سمیرہ کو صدر ٹرمپ کے سامنے سچ بات کہنے کی پادش میں تقریب سے نکال دیا گیا تھا۔
مقبوضہ جموں وکشمیرکوہتھیانے کےبعد آبادی میں ردوبدل کی سازشیں،مردم شماری آئندہ سال ہوگی
اس سے قبل فلسطینی نژاد مسلمان قانون ساز رشیدہ طلیب امریکا کی ڈیموکریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر رکن منتخب ہوچکی ہیں فلسطینی نژاد خاتون کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ 13 سے ریپبلیکن پارٹی سمیت کسی بھی سیاسی پارٹی کے امیدوار نے کاغذات نامزدگی ہی داخل نہیں کروائے تھے۔
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے متعلق بہت بڑی بات کہہ دی
پرتھ:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹرکی گفتگونے ایک نئی بحث شروع کردی ہے، اطلاعات کےمطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ دورہ آسٹریلیا ایشین ٹیموں کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتا ہے تاہم ٹیم میں اچھی بات یہ ہے کہ بیٹسمینوں کا یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں سینئر کھلاڑی شامل ہیں، اسد شفیق اور اظہر علی نے رنز بھی کیے ہیں، شان مسعود نے جنوبی افریقا کی وکٹوں پر اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور افتخار احمد نے ٹی ٹوینٹی میں اچھی بیٹنگ کی، کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہورہے ہیں، کوشش کریں گے ٹیسٹ سیریز میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔
مصباح الحق نے کہا کہ سیریز ہارنے کے بعد کھلاڑیوں کا مورال بلند رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے، قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 400 سے 450 رنز کرنے کی اہلیت رکھتی ہے، بولنگ کے شعبے میں نوجوان کھلاڑی شامل ہیں ان کا پیس اچھا ہے، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی اچھی بولنگ کررہے ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے بس اس ٹیلنٹ کو بتہر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس کو عالمی معیار کے مطابق لایا جارہا ہے، جب بھی نئے نوجوان کھلاڑی آتے ہیں ان کی فٹنس پر کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مصباح الحق کا کہنا تھا کہ جیت سے اچھی کوئی چیز نہیں ہوتی ہے لیکن جب نئے تجربات کرتے ہیں تو قربانیاں دینی پڑتی ہیں، یقیناً نوجوان کھلاڑیوں نے ٹی ٹوینٹی سیریز سے بہت کچھ سیکھا ہوگا۔
مصباح الحق نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو مشورہ دیا کہ وہ مزید محنت کریں، ان سے سب کو میچ وننگ پرفارمنس کی توقع ہوتی ہے، اگر شروع میں محمد عامر وکٹ لیں اور پھر آخری اوورز میں وہاب ریاض کا زبردست اسپیل ہو تو ٹیم کو میچ میں کامیابی مل سکتی ہے۔
-

نواز شریف کتنے پیسے دے کر باہر جارہے ، بتایا فواد چوہدری نے
نواز شریف کتنے پیسے دے کر باہر جارہے ، بتایا فواد چوہدری نے
تفصیلات کے مطابق :فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف پاکستانی رہنماہیں،اللہ تعالی ان کوصحت دے،نوازشریف کےخلاف کیس بنا،سزاہوئی لیکن ایک روپیہ دئیےبغیرباہرجارہے ہیں،نوازشریف پرپیسوں کاجوالزام تھابہترتھاوہ پلی بارگین کرکےجاتے، شریف میڈیکل کمپلیکس میں ان کاعلاج نہیں ہوسکتا.توعام آدمی کااللہ ہی حافظ ہے،
فواد چوہدری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کوبحیثیت جماعت پاکستانی عوام سےمعافی مانگنی چاہیے،نوازشریف اپنےدورمیں ایک بھی ایسااسپتال نہیں بناسکےجہاں ان کاعلاج ہوسکے،نوازشریف کی جگہ ہوتاتوکبھی علاج کےلیےباہرجانےکوترجیح نہ دیتا،
نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں
نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات
نواز شریف کے باہر جانے اور علاج کرانے کے بعد یہ باتیں گردش میں ہیں کہ نواز شریف کو این آر او دے گیا گیا ہے . اور اب پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا . جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں
-
کلاشنکوف کے موجد میخائل کلاشنکوف نے سنچری مکمل کرلی
ماسکو :دنیا میں دہشت پھیلانے والی دنیا کی خطرناک آٹومیٹک گن کے موجد کی زندگی کی سب سے بڑی خبرنے تہلکہ مچا دیا . روسی میڈیا کے مطابق اس خطرناک خودکارہتھیار سے لاکھوں انسانوں کی جانیں جاچکی ہیں وہاں اس کے موجد ابھی تک زندہ اور صحت مند بھی ہیں ،
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
تفصیلات کے مطابق روس میں گزشتہ روز دنیا بھر میں بے گناہ انسانوں کے موت کا باعث بننے والے خطرناک ہتھیار اے کے 47 کے موجد کی 100 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر روسی شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے قومی ہیرو کو خراج تحسین پیش کیا۔
میخائیل کلاشنکوف 10 نومبر 1919 میں مغربی سائیبریا میں پیدا ہوئے تھے، جنگ عظیم دوئم کے ابتدائی برسوں میں سوویت یونین کی جرمن فوجیوں کے ہاتھوں شکست اور 1941 میں ایک جھڑپ میں زخمی ہونے کے بعد کلاشنکوف نے 1947 میں اپنی رائفل ڈیزائن کی، جسے کلاشنکوف کے نام سے جانا گیا۔
میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے:امریکی خاتون نےنیا دعویٰ کردیا
کلاشنکوف کو ان کے ایجاد کیے گئے ہتھیار کے باعث سوویت یونین میں بطور قومی ہیرو جانا جاتا ہے اور وہ ماسکو کی ماضی کی عظیم فوجی طاقت کی علامت سمجھے جاتے ہیں تاہم ان کے ایجاد کردہ ہتھیار سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کلاشنکوف سے بے گناہوں کی ہلاکت پر میخائل کو اکثر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
گرونانک کی 550 ویںبرسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے
رپورٹ کے مطابق اب تک 10 کروڑ سے زائد کلاشنکوف دنیا بھر میں فروخت ہوچکی ہیں جبکہ دنیا کے 50 ممالک کی مسلح افواج بھی کلاشنکوف کا استعمال کرتی ہیں جس میںعراق و صومالین فوج بھی شامل ہیں.
-

نواز شریف کی عیادت کرنے کے متعلق چوہدری نثار نے کیا کہہ دیإ
نواز شریف کی عیادت کرنے کے متعلق چوہدری نثار نے کیا کہہ دیإ
سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار احمد خان نے کہا ہے کہ .ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے. نوازشریف سےکوئی سوشل تعلق نہیں کہ ان کی تیمارداری کروں عمران کےدھرنےکی مخالفت کرنےوالےمولاناکی حمایت کیسےکررہے ہیں،خوددھرنےدینےوالی پی ٹی آئی اب دھرنےکی مخالفت کیوں کر رہی ہے،.
نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں
نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات
ادھر نواز شریف کے باہر جانے اور علاج کرانے کے بعد بھی یہ باتیں گردش میں ہیں کہ نواز شریف کو این آر او دے گیا گیا ہے . اور اب پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا . جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں
-

پیپلز پارٹی پر این آر او لینا ثابت ہو گیا تو رحمان ملک کیاکر دیں گے، بڑا دعویٰ
پیپلز پارٹی پر این آر او لینا ثابت ہو گیا تو رحمان ملک کیا دیں گے، بڑا دعویٰ کردیا
سینیٹر رحمان ملک نے سینٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلزپارٹی اورن لیگ کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،.اہم عہدوں پرفائزلوگوں کوجرم ثابت ہونےپرگرفتارکیاجاناچاہیے،سیاسی انتقام کاملکی معیشت پراثرپڑےگا،این آراونہ دینےاورنہ لینےکےجملےچل رہےہیں.پیپلزپارٹی نےپرویزمشرف سےکوئی این آراونہیں لیاتھا..پیپلزپارٹی پراین آراولیناثابت ہوجائےتواستعفیٰ دےکرسیاست چھوڑدوں گا.
ادھر نواز شریف کے باہر جانے اور علاج کرانے کے بعد بھی یہ باتیں گردش میں ہیں کہ نواز شریف کو این آر او دے گیا گیا ہے . اور اب پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی یہی معاملہ ہوگا . جبکہ نواز شریف کے ذاتی معالج کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لئے فوری بیرون ملک جانا چاہئے، میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے ہے کہ نواز شریف کو بیرون ملک جانا چاہئے.نواز شریف کے علاج کیلیے بیرون ملک روانگی میں تاخیر ان کی جان کیلیے خطرہ ہے،میڈیکل بورڈ ایس آئی ایم ایس اور ایس ایم سی پی پر مشتمل ہے،بورڈ کی مشترکہ رائے ہےکہ نواز شریف مرض کی تشخیص اورعلاج کیلیے بیرون ملک روانہ ہوں
نواز شریف کے ساتھ کتنے میں ڈیل ہوئی؟ مریم نواز کو جانے دیا جائیگا یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا
-
ملک میں بڑی تبدیلی آگئی ،مریم کو وزیرخزانہ بنادیا گیا
کویت سٹی :ملک میں جہاں ایک طرف حالات مختلف صورت اختیارکرتے جارہے ہیں وہاں ملک میں عین اسی وقت بہت بڑی تبدیلی نے سب کو حیران کردیا ، ملک میں یہ بہت بڑی تبدیلی بہٹ بڑے پیش خیمہ کی طرف اشارہ کررہی ہے، اطلاعات کے مطابق کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اقتصادی امور کی ماہر خاتون مریم العقیل کو وزیر خزانہ تعینات کر دیا گیا۔
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
تفصیلات کے مطابق کویت کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امیر کویت کی جانب سے کسی خاتون کو وزارت خزانہ کا قلم دان سونپا جارہا ہے، اقتصادی امور کی ماہر مریم العقیل کو نایف الحجرف کی جگہ وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ نایف الحجرف کو خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کردیا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مریم العقیل اقتصادی امور کی ماہر ہیں جو اس سے قبل کویت یونیورسٹی سے بھی منسلک رہی ہیں۔ مریم العقیل کو وزارت خزانہ میں مالیاتی کنٹرول کے ادارے کی ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکی ہیں اور 2016 میں انہیں بہترین کارکردگی دکھانے پر وزیر مملکت برائے اقتصادی امور کی ذمہ داری بھی دی گئی تھی۔
گرونانک کی 550 ویںبرسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے
-
انتہائی دکھی اورتکلیف میں ہوں،خواہش ہے ماں کی گود میں دم نکلے،علیل فلسطینی قیدی
یروشلم: دنیا میں مسلمانوں پردوزمیںیں بہت ہی تنگ پڑگئی ہیں، ایک ارض کشمیر اوردوسری ارض فلسطین، ان دونوں جگہوں پرمسلمانوں کے ساتھ جو ظلم وزیادتی ہورہی ہے اسے اب دنیا کے بے حس انسان بھی سننے سے خوف محسوس کرتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید ایک بیمار فلسطینی سامی ابو دیاک نے کہا ہے کہ میں بیمار ہوں اور زندگی کے آخری اوقات اپنی ماں کی گود میں بتانا چاہتا ہوں۔
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق حریات مرکز کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں سامی ابو دیاک نے کہا کہ صہیونیوں کے ظلم کی وجہ سے وہ اپنی والدہ سے بہت دور ہے اور بیماری کی وجہ سے اب اس کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔خیال رہے کہ زیاد ابو دیاک کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔
حریات مرکز کی منودب ابتسام عناتی نے حال ہی میں الرملہ جیل اسپتال میں زیر علاج فلسطینی قیدی ابو دیاک سے ملاقات کی تھی، اس موقع پرانہوں نے کہا کہ میری زندگی خطرے میں ہے، میری خواہش ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی والدہ کی گود میں گزاروں۔
گرونانک کی 550 ویںبرسی پر550موسیقارعالمی ریکارڈ قائم کریں گے
فلسطینی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی مندوبہ ابتسام عناتی کا کہنا تھا کہ ابو دیاک کو الرملہ جیل اسپتال ہاتھوں اور پاﺅں میں زنجیریں ڈال کر رکھا گیا ہے۔اسیر کا کہنا ہے کہ میری خواہش ہے کہ میں اپنی زندگی کے آخری لمحات اپنی ماں اور دیگر اقارب کے ساتھ گزاروں۔