شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر صاحبہ،ملک سنگھار ASP شجاع آباد ہمراہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شجاع آباد طارق جاوید صاحب نے THQ ہسپتال کا وزٹ کیا اور موقع پر مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لئےفوری احکامات جاری فرمائے۔
. اس کے بعد جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ ہمراہ چیف آفیسر، انچاج صفائی ،انفورسمنٹ انسپکٹر شہر کے مختلف جگہوں/بازاروں میں وزٹ کے دوران اور تجاوزات کنندگان اور گندگی پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری فرماے ۔ جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ نے پرانی تحصیل کے باہر پڑا ہوا ملبہ اٹھانے کے احکامات بھی جاری فرماے ۔.اس کے بعد جناب ایڈ منسٹریڑ صاحبہ نے بیرون ملتانی گیٹ فلتھ ڈپو، مکی مسجد،VTI والی گلی کی مرمت کا اسٹیمیٹ بنانے کے احکامات جاری فرمائے۔.پرانا تھانہ سٹی پر دو گوشت والوں پر پرائس لسٹ موجود نہ ہونے پر جناب ایڈمنسٹریٹر صاحبہ نے پرچہ کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد
Author: +9251
-
اسسسٹینٹ کمیشنر ASP شجاع آباد کا THQ ہسپتال اور شہر کا دورہ
-
موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدوروں کازندہ رہنامعجزہ ہے,سراج الحق
اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں مزدوروں کازندہ رہنامعجزہ ہے عوام نڈھال ہوگئی ہے ،یہ نظام سرمایہ داروں اورجاگیرداروں کے لیے، محنت کرکے مزدوری کرنے والوں کے لیے استحصال پر مبنی ہے،یہ نظام ناقابل اصلاح ہے اسلامی انقلاب کے لیے تیارہوناہوگااس سے ہماری نسلوں کوفائدہ ہوگا،بغاوت نہ کرنامنافقت ہے ایوانوں میں ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت کرنے والوں ہیں۔ مفاد پرست ٹولاپاکستان پر مسلط ہے، ظالم نظام نے علمائ مساجد مدارس کو تقسیم کیا ہے اس لیے ہمیں مل کر میدان میں کھڑا ہونا ہوگا،سیاست کے شیطانی چکرمیں پوری قوم کو پھنسادیاگیاہے۔مزدورں کے لیے ایوان اور چورہاو ¿ں میں کھڑے ہیں اپناخون بھی مزدوروں کی فلاح کرلیے دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے سر سید میموریل سوسائٹی اسلام آباد میں نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے مزدور کانفرنس بعنوان مزدور مسائل کاحل سیرت سرو عالم ? کی روشنی میں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی،انگرڈکرسٹیسن کنڑی ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ میں این ایل ایف کی قیادت کو مبارک باد پیش کرتاہوں یہ 50سال سے مزدوروں کے لیے کام کررہی ہے۔ 7کڑور سے زائد مزدور پاکستان میں ہیں مزدوروں سمیت ملک کا ہر شہری پریشان ہے یہ نظام ٹھیکیدار،جاگیرداراورسرمایہ داروں کے لیے ٹھیک ہے مگر محنت کرنے والوں کے لیے استحصال پر مبنی ہے کمزور اور غریب کے لیے سننے والا کوئی نہیں ہے ادارے گونگے اور بہرے ہیں انصاف کے لیے جیب میں 50لالھ ہونا چاہیے۔اس نظام میں اصلاح کرنے کے بجائے انقلاب کے لیے آمادہ ہوں اس سے ائندہ کے نسلوں کا فائدہ ہوگا. اس نظام میں رہے کر بغاوت نہ کرنا سب سے بڑی منافقت ہے ایوانوں میں وہی لوگ ہیں جنہوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کی ملازمت کی اب یہ پاکستان پر مسلط ہیں. ان کا کلچر اور رویے تبدیل نہیں ہوں گے. کارخانے کے منافع میں مزدوروں کو کچھ نہیں ملتاہے کسان پیداوار میں شامل نہیں ہوتا ہے. ایک سے دو ادارے بنتے چلے جاتے ہیں مگر غریب کو کچھ نہیں ملتاہے اس دور میں مزدوروں کا زندہ رہنا معجزہ ہے عوام نڈھال ہوگئی ہے35سال سے زائد پاکستان میں ہم نے مارشل لا کو دیکھ ہے اور باقی عرصے جاگیرداروں کے کلب نے حکمرانی کی ہے ان کو آپ کے مسائل کا پتہ ہی نہیں ہے. وہ آپ کے مسائل کو افسانہ سمجھتے ہیں. ان کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے یہ سب کچھ انقلاب کے بغیر ممکن نہیں ہے۔مزدوروں کے بارے مجھے پتہ ہے کہ وہ کس طرح دن گزاتے ہیں. اس ملک کو اسلامی انقلاب کی ضرورت ہے. اس ظالم نظام نے علمائ مساجد مدارس کو تقسیم کیا ہے اس لیے ہمیں مل کر میدان میں کھڑا ہونا ہوگا. سیاست کا شیطانی چکر ہے پوری قوم اس میں پھنس گئی ہے اس کی طرف نہ دیکھیں. تبدیلی کے لیے ووٹ دیا مگر سب کچھ پرانہ ہے. اگر ملک میں اچھی حکمرانی قائم ہوجائے تو کوئی بھوکا نہ سوئے. جو نظام محمود اور ایاز کو ایک صف میں کھڑا کرتا ہے اس نظام کو لانا ہوگا۔ہماری زندگی مزدوروں کے لیے ہے خون پسینہ دیں گے۔صدر نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ مزدوروں کی آواز بلند کی مزدوروں تنظیموں کو جوڑ رہے ہیں اور ان کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ مل کر مزدوروں کے حقوق کے لیے موثر آواز بلند کی جاسکے پاکستان میں مزدوروں کے تحفظ کے لیے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل نہیں ہورہاہے. ہماری تنظیم کو 50سال ہوگئے ہیں یہ خود مختار تنظیم ہے۔انگرڈکرسٹیسن کنڑی ڈائریکٹر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن نے کہاکہ ٹریڈ یونین کو مضبوط کیا جائے. آئی ایل اوبلوچستان میں مزدوروں کے فلاح کے لیے کام کررہے ہیں کم سے کم متعین تنخواہ مزدور کو ملنی چاہیے. ایک دن میں چیزیں ٹھیک نہیں ہوسکتی ہیں اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنا ہوگاپاکستان میں سب مزدوروں کو کم ازکم تنخواہ بھی نہیں ملتی ہے اور نہ ہی مرداور خواتین کی تنخواہ ایک جیسی ہے احساس پروگرام حکومت نے شروع کیا ہے جو اچھا پروگرام ہے۔ -

بلاول نے پنجاب کے بارے کیا اعلان کر دیا
بلاول نے پنجاب کے بارے کیا اعلان کر دیا
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بہت جلدعوامی رابطہ مہم کےلیے پنجاب آرہاہوں،کارکن تیاری کریں.نجاب میں فیکٹریاں بندہوچکی ہیں،مزدورپریشان ہیں پنجاب کےڈاکٹرز،کلرکس،ٹیچرزاورمزدوراحتجاج کررہےہیں،پنجاب محنت کش افرادکی سرزمین ہے،پنجاب میں ہی پاکستان پیپلزپارٹی کاقیام ہوا تھا.
آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ
ادھر پیپلز پارٹی کے رہنماء سینٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ احتسا ب کے نام پر انتقام کی سیاست کی جا رہی ہے. سابق صدر آصف علی زرداری و فریال تالپور کو بھی غیرمعمولی بنیاد ہنگامی طور پر ضمانت پر رہا کیا جائے خدانخواستہ آصف علی زرداری کو کچھ ہوجاتا ہے تو ذمہ دار حکومت وقت ہوگی۔ آصف علی زرداری و فریال تالپور انڈر ٹرائل ہیں ان سے سزایافتہ قیدیوں کی طرح سلوک نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا مجھے میاں نوازشریف و مریم نواز کی ضمانت کی منظوری پر خوشی ہے ا ور میں انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں۔
-
مردہ قراردیے گئے بچے کی سانسیں ماں کے رونے پر چلنے لگیں
مظفر گڑھ:یہ واقعہ یورپ نہیں بلکہ پنجاب کے ایک دوردراز کا ہے ، یہ ڈاکٹرکی غفلت تھی یا تقدیر کا کچھ ایسا معاملہ کے جس نے ہرکسی کو حیران کردیا . اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کے سرکاری ہسپتال میں ڈاکٹر نے نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دے دیا، ماں کے رونے پر نرس نے بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں بحال ہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق مظفرگڑھے کے اس ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کایہ واقعہ مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے سرکاری ہسپتال میں پیش آیا۔بچےکی والدہ کے مطابق اس کے نومولود بچے کی طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹر نے اس کا چیک اپ کیا اور اسے مردہ قرار دے دیا۔
اپنے بچے کی موت کا سن کا ماں زارو قطار رونے لگی جس پر وہاں موجود نرس نے ترس کھا کر بچے کو آکسیجن لگائی تو بچے کی سانسیں چلنے لگیں۔سپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ضیاء انجم کا کہنا ہے کہ بچہ دل کا مریض ہے اورسپتال میں زیر علاج ہے جب کہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت پرانکوائری شروع کردی گئی ہے۔
سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی
-

ختم نبوت کے قانون کی ترمیم بارے گمان بھی نہیں کر سکتے، اسد قیصر
سپیکر قومی اسملی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ختم نبوت قانون کی ترمیم کے بارے گمان بھی نہیں کر سکتے
باٹی ٹی وی اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ ختم نبوت ہمارےایمان کابنیادی جزوہے،.ختم نبوت کےقانون میں ترمیم کےبارےمیں گمان بھی نہیں کر سکتے.قوم کویقین دلاتاہوں،عقیدہ ختم نبوت کےقانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی.عقیدہ ختم نبوت اسلامی عقائدکابنیادی جزوہے، ختم نبوت پرایمان لائےبغیرکوئی شخص بھی مسلمان نہیں ہوسکتا،ختم نبوت کےقانون میں ترمیم کےبارےمیں گمان بھی نہیں کر سکتے،انہوں نے کہا کہ حضور نبی پاکﷺ پر ان کی اور ان کے بچوں کی بھی جان قربان ہے۔ آپﷺ کی ناموس ہمارے ایمان کا حصہ ہے‘ پوری دنیا ادھر کی ادھر ہو جائے ہم ختم نبوت کے حوالے سے ایک لفظ بھی تبدیل نہیں کریں گے۔
خٹک صاحب مجھے پتہ نہیں تھا کہ آپ یہ …………….کام بھی کرتے ہیں، خواجہ آصف
ہمیں قانون نہ سکھایا جائے،صبر کریں، اب تماشا نہیں چلے گا،پرویز خٹک کا اسمبلی میں دبنگ اعلان
-
جھونپڑی میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق
بدین:بدین کے گائوں ماموں خان نوحانی میں چاول کی فصل کی کٹائی کے لئے آئے ہوئے محنت کشوں کے عارضی گھروں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔محنت کشوں کا تعلق ضلع تھرپاکر کے علاقے ننگرپاکر کے گائوں ہادی گاموں سے ہے۔
مولانا فضل الرحمن دھرنے میں غلط معلومات کا سہارا لیکرشرکاء کوتسلیاں دینےلگے
خوفناک آتشزدگی میں 3 معصوم بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں ڈیڑھ سالہ پون ولد ہرچند کولہی، 2سالہ ریشما بنت نانجی کولہی اور 2 سالہ دھارمی بنت کاجو کولہی شامل ہیں۔
محنت کش جوڑے اپنے بچوں کو عارضی آرام گاہوں میں چھوڑ کر چاول کی فصل کی کٹائی میں مصروف تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔واضح رہے کہ ملک میں آتشزدگی کے واقعات اکثر رونما ہوتے ہیں جس کی وجہ غفلت یا کوئی قدرتی حادثہ بھی ہوسکتا ہے۔
-
10 افراد کے قتل کے الزام میں ‘پی ایس پی’ کارکن گرفتار
کراچی :کراچی میں کتنے ٹارگٹ کلرہیں ، کہ بڑی تعداد میں پکڑے جانے کے باوجود بھی ابھی تک یہ سلسلہ ختم نہیں ہوا اور آئے روز نیا ٹارگٹ کلرپکڑاجاتاہے، اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس نے جواں سالہ لڑکی سمیت 10 افراد کے قتل کے الزام میں پاک سرزمین پارٹی کے کارکن کو گرفتار کرلیا۔
"مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس شرقی اظفر مہیسر نے کہا کہ پولیس نے پی ایس پی کارکن سمیت آپریشن میں 4 دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے دیگر ملزمان مختلف علاقوں میں بنگلوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ‘گلشن اقبال پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جن میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید، عتیق، امین اور ساجد شامل ہیں۔’انہوں نے کہا کہ کمانڈوں ڈکیتوں کے گروہ کا سرغنہ ہے جو قتل کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔ایس ایس پی شرقی کا کہنا تھا کہ وسیم نے ایم کیو ایم حقیقی چھوڑ کر اب پی ایس پی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔
میرے والد کی قبر ٹیکسلا میں ہے:امریکی خاتون نےنیا دعویٰ کردیا
-
سبزی منڈی میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر کا سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ،مہنگے داموں سبزی فروخت کرنے والے پھڑئیے(ہول سیلر)کو شہری کی درخواست پرگرفتار کرواتے ہوئے جیل بھجوا دیا
ناجائزمنافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی،صارفین کومعیاری ا ور سستے پھل وسبزیوں کی فراہمی کے لیے سبزی منڈی میں مارکیٹ کمیٹی گوجرانوالہ کی طرف سے #کسان_پلیٹ_فارم قائم کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈمنسٹریٹر کھیالی منڈی عثمان سکندر اور مارکیٹ کمیٹی کھیالی گوجرانوالہ کی طرف سے سبزی منڈی میں صارفین کو تازہ اور معیاری پھل اور سبزیوں کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کے لیے کسان پلیٹ فارم کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کسان پلیٹ فارم حکومت پنجاب کا نقلابی قدم ہے جس سے صارفین کاشت کاروں سے براہ راست پھل اور سبزی سستے داموں خرید سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام تر اقدامات بروئے کار لا رہی ہے ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پوری طرح متحرک کر دیا گیا ہے اور شہری و دیہی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر چھاپہ مار کاروائیاں کی جا رہی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی و ایڈ منسٹریٹر سبزی منڈی کھیالی نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کاشتکار حضرات منڈی کے اندر مخصوص کردہ جگہ پر اپنی اجناس کمیشن اور مارکیٹ فیس کی ادائیگی کے بغیر فروخت کر سکیں گے،مخصوص جگہ پر کاشتکاروں کے لیے بیٹھنے،پینے کے لیے صاف پانی اور روشنی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے،ٹنل فارمنگ کے کاشتکار بھی اس سہولت سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شکایات کے فوری ازالہ کے لیے کاؤنٹر بھی قائم کیا گیا ہے اور کسان کاؤنٹر پر موجود مارکیٹ کمیٹی کے عملہ سے درج ذیل نمبر 055-9200201پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

-
سیکورٹی اداروں نےبتایا کہ حافظ حمداللہ افغانی ہیں اورشہریت کے لبادے میں پاکستانی ہیں ،اعظم سواتی
لاہور:جمعیت العلمائے اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمدللہ افغانستان میں پیداہوئے اورپاکستانی شہریت کا لبادہ اوڑھ کے پاکستان میں فرقہ وارانہ سیاست کررہے ہیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اوروفاقی وزیراعظم سواتی نے سینیٹ میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ حافظ حمداللہ کی شہریت ایجنسیوں کی رپورٹ پر ختم کی گئی اور حکومت اس عمل کی مذمت کرتی ہے۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا جہاں اپوزیشن اراکین نے حکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے حوالے سے بحث کی۔سینیٹر پرویزرشید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ ہٹانے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق میڈیکل رپورٹس موجود ہیں، عدالت کہتی ہے کہ قیدی کو جہاں سے چاہے علاج کا حق حاصل ہے لیکن تین دن سے فائل گردش کر رہی ہے کیونکہ وزیراعظم نے کل اپنی تقریر میں کہا کہ ہاں میں بے رحم ہوں، اگر یہ انتقام نہیں تو کیا ہے۔
-
یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا شاندار کارنامہ
چلڈرن پارک جی ٹی روڈ کو اظہار یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کشمیر پارک کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر،چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے کشمیر پارک کا افتتاح کر دیا،پارک کو منسوب کرنے کا مقصدمسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوارٹر)و ڈائریکٹر فنانس پی ایچ اے خالد عمر قریشی،اسسٹنٹ کمشنر صدرساریہ حید،وائس چیئرمین پی ایچ اے چوہدری علی شبیر مہر سمیت دیگر موجود تھے۔

