Baaghi TV

Author: +9251

  • اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی  کتنے پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کتنے پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کتنے پوائنٹ کا اضافہ ہوگیا

    باغی ٹی وی کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے دوران مسلسل مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 978 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 338 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 36 ہزار 310 کی بلند ترین سطح پر موجود تھا۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس مسلسل مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا نظر آیا اور کاروبار کے دوران 838 پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 824 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے

  • "مشن پرواز”فخرعالم اورائیرچیف مارشل مجاہد،مبارک اورشکریہ ایک ساتھ

    اسلام آباد :پاکستان کے معروف گلوکارنے ایک اورکارنامہ سرانجام دے کر سبکوحیران کردیا ، یہ گلوکارپاکستان کی شان، عزت اورجان ہے اطلاعات کے مطابق اسی گلوکارفخرعالم نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات ہوئی ، جس میں فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا ، جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات فخر عالم کے دنیا کے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی۔فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگی، اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ”مشن پرواز – فخر عالم میکنگ ہسٹری” بھی پیش کی۔

    یاد رہے فخر عالم گزشتہ برس تین نومبر کو اپنا دنیا بھر کا سفر مکمل کرنے کے بعد کراچی واپس پہنچے اور انہوں نے دنیا بھر کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا،پاکستانی گلوکار کو مشن پرواز پر حکومت اور پوری قوم نے بہت زیادہ سراہا جس کی وجہ سے انہیں فخر پاکستان بھی قرار دیا گیا تھا۔

    تین نومبر کو تاریخی سفر کا ایک برس مکمل ہونے پر فخر عالم نے دستاویزی فلم جاری کی اور ’مشن پرواز‘ کے نام سے کتاب بھی شائع کی، فخر عالم کا کہنا تھا کہ میرے لیے آج کا دن اس لیے بھی خاص ہے کہ میں نے مشن پرواز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی پیش کی۔

  • معیشت کی بہتری بارے مشیر خزانہ نے کیا کیا دعوے کردیے

    معیشت کی بہتری بارے مشیر خزانہ نے کیا کیا دعوے کردیے

    معیشت کی بہتری بارے مشیر خزانہ نے کیا کیا دعوے کردیے

    تفصیلات کے مطابق وفاقی مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہےکہ معیشت اب بہتری کی طرف گامزن ہے .زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ ہورہاہے،مجموعی قومی خسارےمیں نمایاں کمی ہوئی ہے،ڈومیسٹک ٹیکس نیٹ میں21فیصداضافہ ہواہے،حکومت کےموثراقدامات سےملکی معیشت کوسنبھالاملاہے،ملکی برآمدات میں بھی نمایاں بہتری آئی،4فیصداضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ گزشتہ کئی ہفتوں سےمسلسل اوپرجارہی ہے،ملک میں تعمیرات کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیںبزنس مینوں کوفوری طورپر30ارب روپےنقد دیں گے،آئی ایم ایف کی ٹیم نےپاکستان کےلیےدوسری قسط کی سفارش کی ہے، ایف بی آرکی وصولیاں16فیصدبڑھی ہیں،

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ تاجروں کومراعات دینے کےمثبت اثرات ظاہرہورہے ہیں،برآمدکنندگان کو200ارب روپےاضافی دیں گےتاکہ سبسڈائزکیاجاسکے،اس اسکیم کےلیےحکومت اپنی طرف سے30ارب روپےکی سبسڈی دےگی،نیاپاکستان ہاوَسنگ اسکیم کےلیے30ارب روپےاضافی مختص کررہےہیں ،ورلڈبینک کےصدراورآئی ایم ایف نےمعاشی اقدامات کوسراہا،گزشتہ حکومتوں کےلیےگئےقرضوں کے2.1ارب ڈالرواپس کیے،گزشتہ چارماہ میں اسٹیٹ بینک سےکوئی قرضہ نہیں لیاگیا،سیمنٹ کی پیداوار16ملین ٹن سےزیادہ ہوئی ہے،

    نواز شریف کی جان خطرے میں ، مریم اورنگزیب کی حکومت کی منتیں

    نواز شریف کی بیماری، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کیے اہم انکشافات

  • بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ﷺکا تقاضہ ہے۔میاں محمد اسلم

    اسلام آباد : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ﷺکا تقاضہ ہے،عوام پیغام نبی کو عام کرکے اور اپنی زندگیاں اسوہ نبی ﷺمیں ڈھال کر وہ انقلاب برپا کرسکتے ہیںجو انسانیت کو ظلم و بربادی سے نجات دلا کر عام آدمی کو عزت عطا کرنے والا ہو۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی نے پاکستان کو ایک اسلامی و خوشحال ریاست بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن نظام مصطفےٰ ﷺ ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان کی تر بیتی نشست سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔
    میاں محمد اسلم نے کہاحضورﷺ کا میلاد منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے مشن اور پیغام کو بھی اپنی عملی زندگیوںمیں لانا ہوگا، تبھی عشق رسول ﷺ کا حق ادا ہو سکے گا،جماعت اسلامی کی دعوت انبیاءکی دعوت کا تسلسل ہے کہ انسانوں کو صرف خدائے واحد کی بندگی میں دیا جائے ۔انھوں نے کہا امت کے زوال اور پستی کا سبب دین سے دوری اور سیرت طیبہ سے روگردانی ہے ۔امت کی اس حالت کو بدلنے کے لئے نبی پاک ﷺکی شخصیت کے ایک ایک لمحے کاادراک ضروری ہے ، جماعت اسلامی کے بانی سید مودودیؒ نے ستر سال قبل فرمایا تھا کہ ”قرآن و سنت کی دعوت لیکر اٹھو اور پوری دنیا پر چھا جاﺅ“انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کے عوام کرپشن،غربت ،مہنگائی ،بے روز گاری ،بدامنی جہالت اور لوڈ شیڈنگ کے اندھیروں سے نجات چاہتے ہیں تو انہیں جماعت اسلامی کی دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔

    تصویر باغی ٹی وی اسلام آباد

  • وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتیوں کا ماضی اورحال بتادیا

    اسلام آباد :میں بتاتا ہوں کہ بھارت جس نظریے پرقائم ہوا تھا وہ نظریہ اب فوت ہوچکا،جن لوگوں نے بھارتیوں کو آزادی دلوائی ان کا آج نام ونشان تک مٹا دیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق بھارت کی ہندوتوانظریے زبردستی نافذ کرنے کے خلاف پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج بھارت ہندوستان بن گیا ہے کیونکہ ہندو توا سوچ غالب آچکی ہے،

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت کی سوچ بدل گئی ہے، آج نہرو اور گاندھی کا بھارت نہیں ہے ، آج بھارت ہندوستان بن گیا ہے کیونکہ ہندو توا سوچ غالب آچکی ہے۔ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سیکولر سوچ جس کا وہ پرچار کیا کرتے تھے وہ دفن ہو چکی ، نو نومبر کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ اس کی واضح مثال ہے، ہم گوردوارہ تعمیر کر رہے تھے اور وہ مسجد مسمار کر رہے تھے، ہم تاریخ بنا رہے تھے اور وہ تاریخ کو دفن کر رہے تھے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ تقابلی جائزہ ہے پاکستان قائد اعظم کی سوچ کی ڈگر پر چل پڑا ہے، ہندوستان گاندھی کی سوچ سے ہٹ کر آر ایس ایس کی ڈگر پر چل پڑا ہے۔

    گذشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ آرایس ایس کا ہندوستان معرض وجود میں آرہا ہے، اب بھارت گاندھی اور نہرو کا بھارت نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ بھارت سے بات چیت کے لیے ہاتھ بڑھایا لیکن مودی نے راہ فرار اختیار کی، بابری مسجد کے فیصلے کو نہیں مانتے۔

  • بابری مسجد کیس,ہندو انتہا پسند اور عدالتیں ایک پیج پر پاکستان عالمی عدالت کا رخ کرے, ملک ظہیر اعوان

    راولپنڈی :بابری مسجد کیس کے فیصلے سے پوری امت مسلمہ کے نوجوانوں کے سینوں میں مزید آگ بھڑکا دی ہے۔آگے ہی نہتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ظلم وجبر بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے تھے جس پر امت مسلمہ کے نوجوانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا تھا۔ظہیراحمداعوان چئیرمین سٹیزن ایکشن کیمٹی وسابق سٹی جنرل سیکریڑی تحریک انصاف نے القلم اکیڈیمی ظفرالحق روڈ پر اقبال ڈے کی مناسبت سے پروگرام میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے بابری مسجد کیس پر ردعمل دیتے ہوئے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے نوجوانوں کو اقبال کے شاہین کی صفات پیدا کر کے فلسفہ خودی کو اپنا کر پوری دنیا میں اپنا مقام بنانا پڑے گا۔حکومت پاکستان کو تمام بین الاقوامی فورم پر بھارتی حکومت کے انتہا پسند رویے اور بابری مسجد کیس کے ناانصافی خلاف میرٹ فیصلے پر پوری قوت سے مہم چلانی چاہیے اور آئی سی جے میں جانا چاہیے تاکہ دنیا کے سامنے بھارتی حکومت اور سپریم کورٹ کا انتہا پسندانہ چہرہ واضع ہو سکے۔

  • ترکی داعش کے گرفتار یورپی کارندوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے۔ اہم خبر

    ترکی داعش کے گرفتار یورپی کارندوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے۔ اہم خبر

    ترکی گرفتار داعش کے کارندوں کے ساتھ کیا کرنے جا رہا ہے۔ اہم خبر
    ترکی کے محکمہ داخلہ کے مطابق،داعش کے ایک امریکی شہری کو ترکی سے بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ 7 جرمن شہریوں کے سلسلے میں ضروری کاروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے جنہیں 14 نومبر کو ملک بدرکیا جائے گا

    محکمہ داخلہ کے ترجمان اسماعیل چاتاقلی نے بتایا کہ داعش کے ایک امریکی شہری کو ترکی سے بے دخل کر دیا گیا ہے جبکہ 7 جرمن شہریوں کے سلسلے میں ضروری کاروائی بھی مکمل کرلی گئی ہے جنہیں 14 نومبر کو ملک بدرکیا جائے گا۔

  • شام میں کتنے امریکی فوجی موجود ؟

    شام میں کتنے امریکی فوجی موجود رہیں گے
    تفصیلات کے مطابق :امریکا کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک میلے نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے جنگجوؤں کے مقابلے کے لیے پانچ سو سے چھے سو تک امریکی فوجی موجود رہیں گے۔

    جنرل مارک میلے نے اتوار کو اے بی سی کے پروگرام’’یہ ہفتہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئےشام میں اپنے فوجیوں کو بدستور تعینات رکھنے کی یہ توجیہ بیان کی ہے کہ ’’خطے میں داعش کے جنگجوؤں پر بدستور دباؤ برقرار رکھا جانا چاہیے۔‘‘

    تاہم ان کے شام میں چھے سو تک فوجیوں کو تعینات رکھنےکے اس اعلان سے یہ واضح نہیں ہوا کہ ان میں قریباً وہ دوسو فوجی بھی شامل ہیں یا نہیں جو شام کے جنوب میں امریکا کے التنف میں واقع فوجی اڈے پر موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ترکی نے شام میں حالیہ دنوں فوجی کاروائی کی ہے جو کہ کرد علیحدگی پسندوں کے خلاف تھی، امریکا اور یورپ نے اس پر کافی تنقید کی ہے اور اس وجہ سے ترکی پر پابندیاں لگانے بھی جا رہاہے

  • شجاع آباد راجہ رام کے علاقہ میں دیوار گرنے سے7 افراد زخمی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) راجہ رام میں دیوار گرنے سے 7 افراد زخمی
    اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن شرو کر دیا گیا زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے
    زخمیوں میں اکبر، اس کی 50 سالہ ماں جنت بی بی، 28 سالہ بیوی ارشاد بی بی، اور 2 بیٹے12 سالہ اجمل اور 7 سالہ اکمل شامل ہیں

    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • لیہ – لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک

    لیہ – نواحی گاؤں چک نمبر 341ٹی ڈی اے کے زمیندار مظہر کی لاکھوں روپے مالیت کی 6گائے ہلاک ہو گئی ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق ان جانوروں کی اموات زہریلی چارہ کھانے سے ہوئی ہیں، واقع کی اطلاع پر محکمہ لایئو سٹاک حرکت میں آ گیا ، تحقیقات شروع کر دیں.