Baaghi TV

Author: +9251

  • ریاست مدینہ پر زور دینا میری زندگی کا تجربہ ہے، وزیر اعظم

    ریاست مدینہ پر زور دینا میری زندگی کا تجربہ ہے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے رحمۃ للعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ پر زور دینا میری زندگی کا تجربہ ہے،

    اسلام آباد میں جشن عید میلاد النبی ﷺ پررحمۃ للعالمین کانفرنس کا انعقاد،وزیراعظم عمران خان رحمۃ للعالمین کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے.کانفرنس میں علمائےکرام،ضلعی انتظامیہ کے افسران سمیت طلباو دیگر افراد کی شریک ہوئے.کانفرنس میں حضورپاک ﷺکی شان میں تقاریر اور نعت خوانی کا اہتمام کیا گیا .وزیراعظم عمران خان رحمۃ للعالمین کانفرنس کےمہمان خصوصی ہیں. کانفرنس میں وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری اوربابراعوان سمیت دیگر قائدین ، زعماء دینی سکالرز اور علما و مشائخ بھی شریک ہوئے
    اس موقع پر وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ ریاست مدینہ پر زور دینا میری زندگی کا تجربہ ہے،والدصاحب زبردستی جمعہ کی نماز پڑھنے لے جاتے تھے،
    پاکستان کا ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں میں نہیں گیا، میر ی زندگی مغرب میں کرکٹ کھیلتے ہوئے گزری، قوم نے بھی ریاست مدینہ بنانے میں ہمارا ساتھ دینا ہے،ریاست مدینہ کے اصول پاکستان میں رائج کرتا رہوں گا،ٹیکس نہیں دیتے تو ملک کیسے چلائیں گے،ہم خیرات سب سے زیادہ دیتے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے،میرا ایمان پاکستان اوپر اٹھے گا، ہم نے سچی قوم بننا ہے،رحم کمزور اور پسے ہوئے طبقےکےلیے ہوتے ہیں،بڑے بڑے ڈاکووَں کےلیے نہیں،

    وزیراعظم نے کہا کہ نبی کریمﷺنےکرپشن کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دیں،میرا کام قوم کو مقروض کرنے والوں کو معاف کرنا نہیں،یہاں طاقت ور اور کمزور کےلیے الگ الگ قانون ہے،یہ ایک موبائل سٹور ہے، یہ ایک جائے کار ہے، یہ وہ ہر چیز ہے جو آپ اسے بناتے ہیں۔ترکی اور ملائیشیا کے ساتھ مل کر اسلامی چینل بنانے کا فیصلہ کیا،چاہتا ہوں ریاست مدینہ کےلیے علما ہماری مدد کریں،تاریخ اسلام میں عالم کی بہت تعظیم ہے،یہاں طاقت ور اور کمزور کےلیے الگ الگ قانون ہے،
    محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

    عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

  • نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: جناب محمد نبی کریم صلی اللہ علیہ والٰہ وسلم مسلمانوں کے ہی نہیں غیر مسلموں کے لیے بھی نمونہ ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زندگی کے تجربات میں اسوہ کامل ﷺ پر عمل کو ہی بہترین پایا اور ریاست مدینہ کی بات کرنا میری ذاتی زندگی کا تجربہ ہے۔

    اسلام آباد میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ‘بین الاقوامی رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس’ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی میں جتنا مطالعہ کریں گے اسی قدر اندازہ ہوگا کہ جو علم حاصل کیا وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنے بھی صوفیا کرام آئے انہوں نے نبی کریم ﷺ کی سنت پر عمل کیا اور ہمیشہ انسانیت کی خدمات کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے فتح مکہ کے بعد تمام مخالفین کو معاف کیا۔ان کا کہنا تھا کہ جس معاشرے میں جزا اور سزا کا نظام قائم ہوگا وہاں ترقی کے ثمرات کو کوئی نہیں روک سکتا۔عمران خان نے کہا کہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، ناانصافی کی وجہ سے میرٹ کا خاتمہ ہوجاتا ہے اور معاشرہ ترقی نہیں کرپاتا، ماضی میں تمام بڑی شخصیات نے انصاف اور تعلیم پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے سامنے میڈیا اور سیاست میں کرپٹ لوگ موجود ہیں جنہیں شکست دے کر لوگوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو اپنے مالی وسائل سے انسانوں کی خدمات کرتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ رحم کے نام پر این آر او دے کر معاشرے کا بیڑا غرق کردیا، مظلم خاندانوں اور افراد پر حکم کیا جاتا ہے، کرپٹ اور ظالم نظام کے خلاف جدوجہد ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے اصول پاکستان میں لاتا رہوں گا، قوم سے کہوں گا کہ آپ بھی اپنا کردار ادا کریں، ٹیکس ادا کریں اور رشوت سے گریز کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی بات الیکشن سے پہلے نہیں بعد میں کیں، میں نہیں چاہتا تھا کہ لوگ کہیں کہ ووٹ کے لیے ریاست مدینہ کی بات کررہا ہوں۔

    عمران خان نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ حیات طیبہ ﷺ کو رول ماڈل بنا کر ہی بڑا انسان بنا جا سکتا ہے اور ریاست مدینہ کے سامنے دنیا کی سپر پاورز نے اپنے گھٹنے ٹیکے۔وزیراعظم عمران خان نے جامعات میں ریاست مدینہ پر تحقیق کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رسول کریم کی تعلیمات کو عالمگیر حیثیت حاصل ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں بچوں کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانا ضروری ہے

  • جشن عید میلادانبی کی تیاریاں

    سرگودھا (ادریس نواز سے) ملک بھر کی طرح سرگودھا کے نواحی گاٶں چک 54 شمالی میں 12 ربیع الاول کے سالانہ جلوس کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس چک 54 شمالی جامع مسجد فیضان مدینہ سے نکل کر ماڑی لک پہنچا۔ جلوس کی قیادت جامع مسجد فیضان مدینہ کے امام قاری حافظ واجد حسین سیفی نے کی۔ جلوس میں اھل علاقہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ جلوس میں لنگر کا انتظام بھی کیا گیا۔ ھر طرف یہی گونج ھے سوھنا آیا تے سج گٸے نے گلیاں بازار۔ یہی چیزیں ہمیں اپنے پیارے نبی مُحَمَّد ﷺ محبت اور عقیدت کا ثبوت دیتی ھیں۔

  • قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، شہباز شریف

    قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، شہباز شریف

    قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، شہباز شریف

    اپوزیشن لیڈر شہباز شیریف نے عید میلاد النبی ﷺ پر اپنا پیغآم دیتےہوئے کہا ہےکہ سرورکونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکوپوری انسانیت کے لیےرحمت بنا کر بھیجاگیا،آقاکریم ﷺکا پیغام ابدی ہدایت اور کامیابی کی کلید ہے.قرآن حکیم اور سیرت طیبہ کو تھام کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں.آج سسکتی، تڑپتی اور جہالت میں ٹھوکریں کھاتی انسانیت کے لیےنجات اور فلاح کا دن ہے.آپ ﷺکی سیرت طیبہ ہمارے لیےکامل نمونہ ہے،قرآن کریم کے پیغام کو آپ ﷺکی سیرت پاک کی روشنی میں نافذ کرنا ہی ہمارا مشن ہے،پاکستان کو بھی آپ ﷺکی سیرت پاک اور آپ کے لائے ہوئے نظام کا مکمل گہوارہ بننا ہے،معیشت،معاشرت،سماج،انصاف،ثقافت سب اسی اسوہ مبارک کے مطابق پروان چڑھانا ہے،

    محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

    عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

  • سبزی اور پھلوں میں  کتنی گراں  فروشی جاری

    سبزی اور پھلوں میں کتنی گراں فروشی جاری

    سبزی اور پھلوں میں کتنی گراں فروشی جاری

    تفصیلات کے مطابق : لاہور کےعام بازاروں میں سبزیاں پھل اضافی قیمتوں پر فروخت ہورہے ہیں.لاہور کی سبزی منڈی میں آلو 48 اور عام دکانوں پر 60 سے 65 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں.سبزی منڈی میں پیاز 62 اور عام بازاروں میں 72 سے 80 روپے فی کلو میں فروخت جاری. ہے.لاہور کی منڈی میں کیلا38اوربازاروں میں 60 روپے فی درجن تک فروخت ہو رہا ہے.منڈی میں سیب 79 روپے اور بازاروں میں 90 سے 120 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے ہیں. لاہورکی منڈی میں ادرک 330 روپے اور بازاروں میں 360 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں.منڈی میں ٹماٹر 167 اور عام مارکیٹ میں 185 سے 190 روپے فی کلو کی قیمت جاری ہے.

  • 33ویں نیشنل گیمزکامیلہ آج پشاورقیوم اسٹیدیم میں سجےگا

    33ویں نیشنل گیمزکامیلہ آج پشاورقیوم اسٹیدیم میں سجےگا

    33ویں نیشنل گیمزکامیلہ آج پشاورقیوم اسٹیدیم میں سجےگا

    تفصیلات کے مطابق 33ویں نیشنل گیمزکامیلہ آج پشاورقیوم اسٹیدیم میں سجےگا..گیمزمیں10ہزارکھلاڑی شرکت کریں گے،32کھیل کھیلےجائیں گے.افتتاحی تقریب پشاورقیوم اسٹیڈیم میں صبح10بجےمنعقدکی جائےگی.چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان،آزادکشمیرمشتمل کھلاڑی اورآفیشلزکےدستے پشاورپہنچ چکے.تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین27مختلف گیمزمیں حصہ لےرہی ہیں

    انڈر 16 ایک روزہ سیریز: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

  • شام میں داعش اب کس کے لیے لڑ رہی ہے ، اہم رپورت

    شام میں داعش اب کس کے لیے لڑ رہی ہے ، اہم رپورت

    شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والی تنظیم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی شام میں ترک افواج کے شانہ بشانہ لڑنے والے شامی مسلح دھڑوں میں داعش کے جنگجو بھی موجود ہیں۔

    سیرین آبزرویٹری نے کہا ہے کہ ہمیں یہ اطلاع ملی ہے کہ شامی اپوزیشن کی نمائندہ نیشنل آرمی کی صفوں میں لڑنے والے متعدد عناصر’فری سیرین’ نامی گروپ کے عناصر بھی شامل ہیں اور یہ گروپ پہلے ‘داعش’ میں شامل رہا ہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ جنگجو گروپ اپنے نام تبدیل کر کےشام کی قومی فوج کی صفوں میں منتقل ہوگئے ہیں۔انہی جنگجوئوں میں ایک شدت پسند ابو اسامہ الشامی بھی شامل ہے جو کچھ عرصہ پہلے تک ‘داعش’ کا جنگجو شمار کیا جاتا تھا۔
    شمالی شام میں ترکی کے فتح کیے گئے دیہات پھر کس کے ہات ہاتھ آگئے.
    واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.

    آبزرویٹری نے وضاحت کی کہ اسامہ الشامی نے سنہ2012ء میں جبہۃ النصرہ میں شمولیت اختیار کی اور پھر دو سال بعد وہ ‘داعش’ میں آگیا اور داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے ہاتھ پر بیعت کی۔

  • بابری مسجد کا فیصلہ کرتارپور راہدری کے افتتاح کے دن کیوں کیا گیا، وزیر خارجہ نے بتایا

    بابری مسجد کا فیصلہ کرتارپور راہدری کے افتتاح کے دن کیوں کیا گیا، وزیر خارجہ نے بتایا

    بابری مسجد کا فیصلہ کرتارپور راہدری کے افتتاح کے دن بھارت کا کیا مقصد تھا، وزیر خارجہ نے بتایا

    باغی ٹی وی رپورٹ : بابری مسجد کا فیصلہ کرتارپور راہدری کے افتتاح کے دن کیا گیا،بھارت نےپاکستان سےتوجہ ہٹانے کے لیے بابری مسجد کا فیصلہ سنایا.پاکستان نےبابری مسجد کے فیصلے کی مذمت کی ہے،بھارت میں اقلیتوں کے لیے جگہ تنگ کی جا رہی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے ہم شکریہ ادا کریں گے،بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے میں تضاد ہے، جان کی حفاظت کےلیے نوازشریف کو باہر جانا چاہیے،

    انہوں نے کہا کہ حکومت نےنوازشریف کوپاکستان میں تمام سہولیات فراہم کیں،نوازشریف کی طبیعت خراب ہے، ان کےلیے دعا گو ہیں،بھارت میں خاص طور پر مسلمانوں کو تنگ کیا جا رہا ہے،اللہ نوازشریف کو صحت دے اور وہ واپس آکر اپنی سیاست کریں، دھرنا کسی بھی سیاسی جماعت کاحق ہے.

    بابری مسجد فیصلہ،سنی وقف بورڈ کے وکیل نے کیا اہم اعلان

    سکھوں کی خوشیوں میں آج رنگ میں بھنگ ڈالی گئی،شاہ محمود قریشی

    بابری مسجد،ہندوؤں کے خلاف فیصلہ جاتا تو ہندو دہشت گرد سپریم کورٹ میں گھس جاتے

  • عید میلادالنبیؐ آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

    آج ملک بھر میں حضرت محمد کریم رحمۃ‌ للعالمین ﷺ کا یوم پیدائش مذہبی جوش و جذبے سے منایاجا رہا ہے۔

    دن کے آغاز پر وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں پاک فوج کے دستے نے 31 توپوں کی سلامی پیش کی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ توپوں کی سلامی کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دُعائیں بھی کی گئیں۔

    لاہورمیں محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، پاک فوج کےجوانوں کےاللہ اکبراورپاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

    عید میلاد کے موقع پر اسلام آباد میں شاہراہ دستور پر اہم عمارتوں کو سجا دیا گیا ہے جبکہ لاہور اور کراچی سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں بازار اور درودیوار برقی قمقموں سے روشن ہیں۔
    ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں میلاد کے جلوس نکالے جا رہے ہیں، درود و سلام کی صداوں سے فضا معطر ہے، عاشقان رسول آقا کی ولادت کی خوشی میں مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے میلادلنبی ﷺ کےموقع پرپیغام میں کہا کہ محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پرامت مسلمہ کومبارکباد دیتا ہوں دعاہے ایسےمبارک ماہ ہماری زندگی میں باربارآتے رہیں،

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت محمد ﷺکی زندگی اپنےاندراعلیٰ اخلاق کی دنیا لیے ہوئےہے، آپ ﷺ نےدشمنوں سے اپنے آپ کوصادق اورامین کہلوایا، آپ ﷺنےتبلیغ اسلام تب شروع کی جب لوگوں نے انہیں صادق وامین تسلیم کیا، آپ ﷺ نےکبھی جھوٹ نہیں بولااورنہ کبھی امانت میں خیانت فرمائی،
    بین الاقوامی رحمت اللعالمین کانفرنس کی تیاریاں مکمل،وزیراعظم اور کون کون خطاب کریگا؟
    راولپنڈی، لاہور، کراچی، اٹک، چکوال، گجرانوالہ ، خانیوال، نواب شاہ، پاکپتن، قصور، رینالہ خورد، سجاول، شاہ پور اور ٹنڈو آدم سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں عیدمیلاالنبیﷺ کے موقع پر چراغاں اور گلیوں بازاروں کو سجایا گیا ہے۔

    محسن انسانیت حضرت محمد ﷺکے یوم پیدائش پروزیراعظم کا پیغام

  • (بھیرہ وقاص) جشن عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)میں چوہدری گلریزافضل چن صاحب (ممبرپنجاب اسبملی) کی شرکت۔