Baaghi TV

Author: +9251

  • انسپکٹر کے قتل میں ملوث ڈکیٹ کو سزائے موت

    کراچی : قتل کے بدلے قتل ، کراچی کی مقامی عدالت نے 2016 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک انسپکٹر کو قتل کرنے والے ڈکیت کو سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ حلیم احمد نے ثبوت کا جائزہ لینے اور دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    فیصلے کے مطابق محمد دانش عرف پنچھی پر اگست 2016 میں بریگیڈ پولیس اسٹیشن کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ ہاشم یونس کو گولی مار کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا ہے۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ حلیم احمد نے فیصلے میں کہا کہ ثبوت کا جائزہ لینے دلائل سننے کے بعد انہیں مجرم قرار دیا۔جج نے مجرم کو سزا کے ساتھ ساتھ مقتول کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا دوسری صورت میں مزید 6 ماہ کی قید ہوگی۔مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم سید سبحان علی کو قتل میں ملوث ہونے سے متعلق عدم ثبوت کی بنا کر رہا کردیا گیا۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    پروسیکیوٹر کے مطابق اسٹریٹجک پلاننگ ڈویژن میں انسپکٹر ہاشم یونس اور اس وقت سندھ رینجرز میں تعینات تھے اور 6 اگست 2016 کو اپنے والد یونس نذیر کے ہمراہ گھر لوٹ رہے تھے کہ نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نے ایم جناح روڈ پر ان سے موبائل چھیننے کی کوشش کی اور اس دوران گولی مار دی۔

  • ہمارے دورمیں پاکستان مغرب کا غلام نہیں تھا ، عمران نے بنادیا ، مولانا فضل الرحمن

    اسلام آباد: ہمارے دور میں پاکستان مغرب کا غلام نہیں تھا ، عمران‌ خان نے پاکستان کو مغرب کا غلام بنا دیا ہے ، ان خیالات کااظہارمولانا فضل الرحمن نے آزادی مارچ کے جلسے سے رات کو خطاب کرتے ہوئے کیا ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مغرب کا گروی بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا کچھ بھی نہیں پایا، اس ملک کو ہم نے غلام بنادیا ہے۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کو امریکا اور مغربی دنیا کی کالونی بنادیا گیا ہے، قدم قدم پر مغربی دنیا کی غلامی کی جارہی ہوتی ہے، آج ہم بطور قوم کس کی پیروی کررہے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خدا کے لیے ہمیں قانون اور آئین کے دائرے میں رہنے دیں، جہاں آئین سبوتاژ ہوا ہے پھر وہ ملک نہیں رہے ہیں۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آپ نے کرتارپور راہداری کا افتتاح کیا جواب میں بھارت نے بابری مسجد اور مسلمانوں کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں دوست بنانا چاہتے ہیں تو یورپ سے بھی دوستی کرسکتے ہیں، ہم دنیا میں سر اٹھا کر عزت والی قوم بننا چاہتے ہیں غلامی قبول نہیں ہے۔

  • مظاہرین پرسیکیورٹی فورسزکی فائرنگ 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    اسلام آباد:عراق میں خانہ جنگی عروج پر ، پہلے مظاہرین ایک دوسرے کو ماررہے تھے تواب سیکورٹی ادارے مظاہرین کو مار رہے ہیں، عراق میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران 7 مظاہرین ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بغداد میں دریائے دجلہ پر قائم 3 اہم پلوں کومظاہرین سے خالی کرانے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا، اس دوران فائرنگ اور آنسو گیس کی شینلگ سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    دوسری جانب بصرہ میں بھی سیکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن کے دوران 3 مظاہرین جان کی بازی ہار گئے۔کربلا میں بھی سیکورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی جس کے باعث مظاہرین کے متعدد خیمے جل گئے ۔

    اس سے قبل عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ حکمت اور عدلیہ کی جانب سے ہلاکتوں کی تحقیقات جاری رہیں گی اور تمام زیر حراست افراد کو بھی رہا کردیا جائے گا۔عراقی وزیراعظم کی جانب سے آئندہ چند روز میں انتخابی اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    خیال رہے کہ عراق میں مظاہرین معاشی بدحالی، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے مظاہرے کررہے ہیں۔مظاہرین وزیراعظم کے استعفے اور 60 دن میں عام انتخابات کامطالبہ کررہے ہیں اور گذشتہ ماہ سےجاری مظاہروں میں 250سےزائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکےہیں۔

  • حکومت کو پرواہ ہی نہیں‌ ، پیرہو یا منگل ہم پلان بی پرعمل کریں گے، اکرم درانی

    اسلام آباد: حکومت کو پرواہ ہی نہیں ، ہمیں ہفتہ ہوگیا ہے اور حکومت ہمیں ٹرخا رہی ہے، اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کےکنوینئر اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما اکرم درانی نے کہا ہے کہ پیرہو یامنگل ہم پلان بی پرعمل کریں گے۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکرم درانی نے کہا کہ حکومت سےمذاکرات معطل نہیں ہوئے ، مذاکرات آگےکس طرح بڑھانےہیں اس پر مشاورت ہورہی ہے۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    انہوں نے کہا کہ پرویزخٹک نےجیسے بات کی اسی لہجےمیں جواب دےدیا،جب صحافی نے پوچھا کہ پیر سے آپ پلان بی پرجارہے ہیں؟ تو اکرم درانی نے کہا کہ پیرہویا منگل اپنےپلان بی پرعمل کریں گے۔اکرم دارنی نے کہا کہ پیر یا منگل کو ہمارا اگلا لائحہ عمل سامنےآ جائے گا جب کہ رہبرکمیٹی کااجلاس ضرورت پڑنےپربلالیں گے۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    واضح رہے کہ آزادی مارچ اور دھرنے سے مطلوبہ مقاصد پورے نہ ہونے پر جے یو آئی ف نے نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہےجس کے مطابق جے یو آئی ف پیر سے ملک بھر کی شاہراہیں، موٹرویز اور ہائی ویزبند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

  • پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی

    واشنگٹن:پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی ، اطلاعات کے مطابق امریکہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے کرتاپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ، اقوام متحدہ اورعالمی میڈیا کی جانب سے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹیگس نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری مذہبی آزادی کو فروغ دینے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، امریکی محکمہ خارجہ نے سکھ یاتریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔کرتارپور راہداری افتتاح پر اقوام متحدہ نے بھی خیرمقدم کیا ہے، ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ راہداری سے سکھوں کے دو مقدس مقامات کو ملا دیا گیا ہے۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری میں ویزا فری سہولت سے مذہبی ہم آہنگی کی راہ ہموار ہوگی۔دوسری جانب بین الاقوامی میڈیا نے کرتارپور راہداری کھلنے پربھرپور کوریج دی، جرمن ادارے نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحد پر نئے اوپن پوائنٹ کا افتتاح ہوگیا، جس سے بھارتی سکھ بغیر ویزا کے پاکستان میں موجود اپنے مذہبی مقامات کی زیارت کرسکیں گے۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    برطانوی نشریاتی ادارے نے لکھا کہ سکھوں کے ایک اہم مقدس مقام کو جانے والا راستہ بالآخر کھل گیا ہے، سکھوں کی اس دیرینہ خواہش کو پورا کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان اکتوبرمیں معاہدہ ہوا تھا۔

    روسی نیوز ایجنسی نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں موجود مقامات کی زیارت کا راستہ کھلنے پر سکھ برادری خوشی سے نہال ہے۔الجزیرہ نے لکھا کہ بھارتی سکھوں نے پاکستان کی جانب سفر شروع کردیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان ایک تاریخی معاہدے کے تحت شروع ہوا ہے۔

  • بابری مسجد کا فیصلہ غیرمنصفانہ اورمایوس کن، پاپولرفرنٹ آف انڈیا نےفیصلہ مسترد کردیا

    نئی دہلی: پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مرکزی سیکریٹریٹ بابری مسجد حق ملکیت مقدمے پر سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو غیرمنصفانہ سمجھتی ہے اور اس پر گہری مایوسی کا اظہار کرتی ہے، پاپولرفرنٹ آف انڈیا بھارت سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے ۔

    ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی مرکزی سیکریٹریٹ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ ابھی تفصیلات کا انتظار ہے، لیکن خبروں کے مطابق سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی زمین، مندر کی تعمیر کے لئے دے دی ہے اور مسلمانوں کو کسی دوسری جگہ پر دی جانے والی زمین پر مسجد تعمیر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    9-نومبرسکھوں کی تاریخ کا بھی حصہ بن گیا تاریخ ساز کرتارپور راہداری کے افتتاح کے مناظر

    سپریم کورٹ نے اس حقیقت پر زور دیا ہے کہ کوئی مندر منہدم کرکے مسجد نہیں بنائی گئی ہے۔ ساتھ ہی کورٹ نے یہ بھی مانا ہے کہ 1949 میں مسجد کے اندر مورتیاں رکھنا اور 1992 میں مسجد کو منہدم کرنا قانون کے خلاف تھا۔ لیکن بدقسمتی سے، ان تسلیم شدہ حقائق کے برخلاف، منہدم کردہ مسجد کی پوری زمین کو مندر کی تعمیر کے لئے دے دیا گیا۔ کورٹ کا یہ حکم کہ مسجد کے لئے مسلمانوں کو دوسری جگہ دی جائے، کوئی اہمیت نہیں رکھتا اور یہ کوئی انصاف نہیں ہے۔

    مودی کےاسرائیلی جاسوس ایجنسی سے خفیہ تعلقات سامنے لائے جائیں، بھارتیوں نے مطالبہ کردیا

    پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی طرف سے کہا گیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے نہ صرف اقلیتی حقوق بلکہ آئینِ ہند کے بنیادی اصولوں پر سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ دنیا نے بابری مسجد کے خلاف منظم بربریّت کے متعدد واقعات کا مشاہدہ کیا ہے، یہاں تک کہ 1992میں مسجد کو منہدم کر دیا گیا۔ اس وقت کے وزیر اعظم کا دوبارہ اسی جگہ پر مسجد کی تعمیر کا وعدہ آج بھی باقی ہے۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    مسلمانوں کے ذریعہ بنائی گئی اور صدیوں تک عبادت کے لئے استعمال کی گئی بابری مسجد کے ساتھ انصاف کے لئے تمام جمہوری و قانونی طریقوں کو اپنایا جائے گا۔ ہم انصاف کی بحالی کے لئے آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور یوپی سنّی وقف بورڈ کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا تمام طبقات کے لوگوں سے ایسی نازک گھڑی میں ملک میں ہر جگہ امن و آشتی قائم رکھنے کی اپیل کرتی ہے۔

  • فیصل آباد ڈویژنل کمشنرجاوید محمود بھٹی نے فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے یوتھ پروموشن ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کمیٹی کے لئے ایک لاکھ روپے اور گراؤنڈ کے اردگرد 200 پودے لگوانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان جھنگ روڑ پر 69 ج ب چھباں میں دوسرے یوتھ پروموشن ٹیلنٹ ہنٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر کا ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری طارق نذیر،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خان نیازی،چیف آرگنائزر حاجی عبدالستار،حاجی عبدالغفار سندھو،بریگیڈیئر خالد یزدانی،نوید احمد اور دیگر منتظمین کے علاوہ شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔کمشنر نے ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کر رہی ہے اس سلسلے میں مختلف مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرائے جا رہے ہیں جبکہ کلبز کی طرف سے کھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی جاری ہے۔انہوں نے افتتاحی میچز میں کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل کو سراہا اورکہا کہ کرکٹ اور ہاکی کی طرح فیصل آباد میں فٹبال کا بھی ٹیلنٹ موجود ہے جسے پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ گاؤں کے فٹبال گراؤنڈ کی حالت کو مزید بہتر بنایا جائے گا تاکہ کھلاڑی اچھے ماحول میں تربیت حاصل کر کے مزید کامیابیاں حاصل کریں۔انہوں نے افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈویڑنل سپورٹس آفیسر نے بتایا کہ دس روزہ فٹبال ٹورنامنٹ میں مختلف کلبز کی 32 ٹیمیں شریک ہیں۔

  • ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے،مولانا سلمان ندوی

    لکھنو:ججوں کو سلام ،مسجد کی جگہ مندرکا فیصلے پربہت خوشی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار بھارت کے معروف عالم دین مولانا سمان ندوی نے ہندووں کے نام ایک ویڈیوپیغام میں کیا ،مولانا سلمان ندوی نے کہا کہ مودی اور بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے دل خوش کردیا

    ذرائع کے مطابق اجودھیا تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا معرو ف عالم دین مولانا سلمان ندوی نے خیر مقدم کیاہے اور اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک میں حق بہتر بتایاہے ۔ فیصلہ سنانے کی جرات کرتے ہوئے انہوں نے پانچوں ججز کو مبارکباد بھی پیش کی ہے ۔

    سپریم کورٹ کے ہندووں کے حق میں فیصلے سے حوصلہ ملا،اسی کی تناظر میں آگے بڑھیں گے:مودی

    بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی تائید اور مودی حکومت کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے فیس بک پر لائیو آکر مولانا سلمان ندوی نے کہاکہ ہم نے پہلے ہی کہاتھاکہ بابری مسجد کی جگہ رام مند ر کی تعمیر کیلئے دے دی جائے لیکن مسلمانوں نے ہماری مخالفت کی ۔

    بابری مسجد قیام سے انہدام تک، بھارتی حکومت، عدالت ہندوتوانظریے کے پیروکاربن کر سامنے آئے

    اب جو فیصلہ آیاہے وہ ہماری پیشن گوئی کے مطابق ہے۔ہمارے ملک اور پور ی دنیا کی سب سے بڑی ضرور ت امن ہے اور یہ فیصلہ امن کے تقاضوں کو پورا کرتاہے ۔ہم نے اسی کی کوشش کی تھی ، پورے ملک کے ذمہ داروں سے بات کی تھی لیکن میری مخالفت ہوئی ۔ مزید تفصیل کیلئے ان کا بیان سنیئے ۔

  • فیصل آباد ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد گداگری مہم جاری

    فیصل آباد (محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر انسداد گداگری کی جاری مہم کے سلسلے میں محکمہ سماجی بہبود کی ٹیموں نے گزشتہ روز شاہرات پر کارروائی کرتے ہوئے مزید 35 بھکاریوں کو تحویل میں لے لیا جس میں پندرہ مرد‘ 19 خواتین اور ایک بھکاری بچہ شامل ہے جن کی اصلاح کے لئے انہیں اولڈ ایج ہوم‘ دارالامان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • عید میلاد النبی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد منعقد

    فیصل آباد(محمد اویس)جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد منعقد ہوئی جس کی صدارت پروفیسر طلعت صفدر نے کی جبکہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹرحنا ریاض مہمان خصوصی تھیں نعت خوانی کی اس محفل میں نقابت کے فرائض ثناریاض نے ادا کئے۔پروفیسر طلعت صفدر نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ اور باعث سعادت وشفاعت بھی ہے لہذا ہمیں اپنی زندگیاں سیرت النبیؐ کے مطابق گزاری چاہیے۔عائشہ بتول ٹمن،معشوق خشنود زہرہ اور دیگرخواتین نے نعت خوانی کر کے نبی کریمؐ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
    ۔۔۔///۔۔۔