Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر میں عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو، نوجوانوں کا بھرپور احتجاج

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبر اور پابندیوں اور عید میلادالنبی ﷺ پر بھی کرفیو کے باعث نوجوانوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔

    نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

    مقبوضہ وادی میں کرفیو اور لاک ڈاؤن 5 اگست سے جاری ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات ہیں، سری نگر سمیت تما م بڑوں شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے تو تعلیمی ادارے بند ہے ۔

    اسوہ کامل کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ

    حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ عوام بی جے پی اور آر ایس ایس سے ملے غداروں پر نظر رکھیں۔ ضلع کشتواڑ میں بھارتی فورسز نے تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

    نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

  • تدبیراں دے چارے نئیں چلدے جدوں‌تیروجے تقدیراں دا "مولانا کی تدبیریں الٹی پڑ گئیں”

    لاہور:تدبیراں دے چارے نئیں چلدے جدوں‌تیروجے تقدیراں دا "مولانا کی تدبیریں الٹی پڑ گئیں” اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بات لاشوں کی سیاست پر لے آئے ہیں تو ان کی جدوجہد کے نتائج کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

    نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

    پی ٹی آئی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے موجودہ سیاسی حالات کے موضوع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ایک تیر سے کئی شکار کرنے کی منصوبہ بندی کر کے آئے تھے لیکن تمام تدبیریں ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئی ہیں,

    نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

    تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ پہلے واضح کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفے پر قطعاً کوئی بات نہیں ہو گی اور استعفے کے خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سارے حلقے کھولنے کیلئے تیار ہیں کیا اس سے بڑی پیشکش کی جا سکتی ہے؟۔

    اسوہ کامل کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ

  • کل سے ضلعی عدالتوں کے ججز کا تربیتی کورس شروع

    پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدالتوں کے ججز کی 6 روزہ تربیتی کورس کا آغاز کل 11نومبر سے ہوگا۔اطلاعات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس مامون رشید شیخ افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے،

    پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی

    ذرائع کے مطابق اس تربیتی کورس میں 70 ججز شرکت کریں گے، کورس کرنیوالوں میں 19 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 51 سول ججز شامل ہیں۔جن کو نئے تقاضوں کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی

    مظاہرین پرسیکیورٹی فورسزکی فائرنگ 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    ذرائع کے مطابق افتتاحی سیشن میں ڈی جی جوڈیشل اکیڈمی حبیب عامر ، ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا عارف علی سمیت دیگر افسران بھی شریک ہونگے، کورس کرنیوالوں میں لاہور، فیصل آباد ڈویژن اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع کے ججز شامل ہیں۔

    نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

  • نیب بابر غوری پر ایک اور کون سا شکنجہ تیار کیے ہوئے

    نیب بابر غوری پر ایک اور کون سا شکنجہ کسنے کو تیار

    نیب نے سابق وفاقی وزیربابر غوری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کردی.بابرغوری سےپورٹ قاسم اتھارٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.اس سلسے میں نیب نےپورٹ قاسم اتھارٹی میں 2008 میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا.بابر غوری نے اپنے دور میں 870 غیر قانونی بھرتیاں کی،بابر غوری نے اپنے من پسند افسروں کوگریڈ 19 اور 20 میں ترقیاں دیں،سابق وفاقی وزیربابر غوری کے خلاف ایک نیب ریفرنس پہلے سے زیر سماعت ہے.

     

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی کے پی میں‌سکول بیگ کا وزن طالبعلم کے وزن سے15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا’

    پشاور: اسے کہتے ہیں‌ تبدیلی ، کے پی حکومت نےطالب علموں پر کتابوں کے بوجھ کوہلکا کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اطلاعات کے مطابق ایلمنٹری اور سیکنڈری ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ اسکول بیگ کا وزن طالب علم کے وزن سے 15 فیصد سے زیادہ نہیں ہوگا۔مذکورہ فیصلہ خیبرپختونخوا اسکول بیگ ایکٹ 2019 میں تجویز کیا گیا۔

    پشاور ہائی کورٹ کے ایک رکنی بینچ کے جج جسٹس قیصر رشید نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی تھی کہ وہ موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام سے قبل اسکول کے بیگ کے وزن پر قانون سازی کریں۔جسے صوبائی اسمبلی میں پیش کرنے سے قبل منظوری کے لیے صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔مجوزہ قانون تمام تعلیمی اداروں کے لیے ہوگا جن میں سرکاری اور نجی اسکول سمیت مدارس بھی شامل ہیں۔

    نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

    قانون کے مسودے کی دفعہ 7 میں کہا گیا کہ متعلقہ قوائد کے خلاف ورزی کرنے والے سرکاری اسکول کے پرنسپلز اور اساتذہ کو کارروائی کا سامنا ہوگا جبکہ نجی اسکولوں کو 2 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

    قانون کے سیکشن 4 (1) میں کہا گیا کہ ہر اسکول کو دسویں جماعت تک اسکول میں لاکرز اور الماری فراہم کرنا ہوں گے تاکہ طالبعلم کو کتابیں ، نوٹ بکس اور دیگر نصاب اور غیر نصابی سامان رکھ سکے۔متعلقہ ادارے کتابوں، نوٹ بک وغیرہ کا وزن کم کرنے کے لیے کر بعض مضامین اور کورسز کو مربوط کریں گے۔

    ہمارے دورمیں پاکستان مغرب کا غلام نہیں تھا ، عمران نے بنادیا ، مولانا فضل الرحمن

    خود مختار مانیٹرنگ یونٹ اور محکمہ تعلیم کے ذریعے قانون کی تعمیل جبکہ نجی اسکولوں کی ریگولیٹری اتھارٹی مذکورہ قانون کی پیروی کو یقینی بنائے گی۔اسکول کے بیگ کا وزن بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کیا گیا ہے۔

    پاکستان نے کرتارپورراہداری کا افتتاح کرکے میلہ لوٹ لیا ہے، عالمی میڈیا کی طرف سے پذیرائی

    واضح رہے کہ پاکستان میں 5 سے 16 برس کی عمر کے 2 کروڑ 20 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔ اگرچہ گزشتہ 10 برسوں کے دوران پرائمری اسکولوں کی شرح داخلہ میں اضافہ ہوا ہے لیکن اسکول سے باہر موجود بچوں کی اس قدر بڑی تعداد میں یہ اضافہ خاطر خواہ نہیں ہے۔

  • منشیات پرقابوپانے کے لیے پنجاب میں بھی اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا فیصلہ

    لاہور:پنجاب میں‌منشیات پر قابوپانے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس بنانے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی نے کہاہے کہ پنجاب میں بھی اینٹی نارکوٹکس فورس بنائی جائے گی، نئی فورس محکمہ پولیس کے ماتحت وفاقی نارکوٹکس فورس کی طرز پر صوبے میں کام کرے گی۔

    نبی کریم ﷺ ہمارے لیے رول ماڈل ہیں، وزیراعظم

    سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی کا کہنا ہے کہ اے این ایف کی طرز پر پنجاب میں بھی ایک اینٹی نارکوٹکس فورس قائم کی جا رہی ہے جس کا مسودہ قانون تیار کر کے محکمہ قانون کو ارسال کر دیا گیا۔سیکرٹری ایکسائز وجیہ اللہ کنڈی کہتے ہیں‌کہ ہر ڈویژن کی سطح پر اینٹی نارکوٹکس تھانے قائم کیے جائیں گے اور ڈی جی رینک کا افسر اس فورس کا سربراہ ہوگا اور اس ڈی جی کے پاس آئی جی کی سطح کے اختیارات ہونگے۔

    اسوہ کامل کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ

    سیکرٹری ایکسائز نے کہا کہ منشیات کی برآمدگی پر سزا سات سال رکھی گئی ہے اور ایک لاکھ تک جرمانہ ہوگا،یہ فورس صوبہ بھر میں منشیات کی روک تھام کے لئے کام کرے گی۔یاد رہےکہ پنجاب میں‌ منیشات کی فراہمی اوراستعمال کے حوالے سے بڑی پریشان کن خبریں آرہی تھیں‌جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے،

    نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

  • عراق میں مظاہرین کی مزید ہلاکتیں

    عراق میں مظاہرین کی مزید ہلاکتیں

    عراق کے دارالحکومت بغداد کے تیران اور ہلانی اسکوائروں کے احتجاجی مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کی مداخلت کے نتیجے میں کَل 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سکیورٹی فورسز نے آنسو گیس کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

    دونوں اسکوائروں میں مظاہرین بھاری آنسو گیس سے بچنے کے لئے بغلی گلیوں میں منتشر ہو گئے اور وقتاً فوقتاً پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔صحت کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مداخلت سے 3 افراد ہلاک ہو گئے اور اس طرح بغداد کے مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔مظاہرین کے مرکزی مقام التحریر اسکوائر میں مظاہروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
    ہفتوں سےجاری احتجاج اور مظاہروں نے عراق کے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ، اور یہ احتجاج اب خون ریز ہو چکا ہے. اس حتجاج میں عراقی سکیورٹی ایلکاروں کی طرف سے مظاہرین کے قتل اور غوا کا معاملہ اب کافی زیر بحث ہے . بدھ کے روز جاری ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا "ہم نہتے احتجاج کنندگان کے قتل، اغوا، آزادی رائے کو درپیش خطرے اور تشدد کی موجودہ لہر کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ عراقی عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کے سلسلے میں آزاد ہونا چاہیے”۔
    عراق میں مظاہرین کی ہلاکتوں پر امریکا نے کیا کہہ دیا

  • اسوہ کامل کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ

    اسلام آباد:اسوہ کامل صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ان خیالات کااظہار مصر کے مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد عبدالصمد موہنہ نے رحمتہ اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں کیا ، مصری سکالر نے اپنی گفتگومیں کہا کہ بڑی عجیب بات لگتی ہے کہ نیا یورپ کے نظام پر نظریں جمع بیٹھی ہے وہاں وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کا تصور لیے پاکستان کو فلاحی ریاست کے سانچے میں ڈھالنا چاہتے ہیں۔

    ڈاکٹر محمد عبدالصمد نے کہا کہ کانفرنس کا انعقاد حکومت پاکستان کا بڑا اقدام ہے لیکن واضح رہے کہ مدینہ کی ریاست سیاست، تہذیب اور فنون لطیفہ پر ہی قائم نہیں تھی بلکہ مدینی ریاست میں انسان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے بہترین مواقعے فراہم کرنا تھا، یہ اس کا اولین مقصد تھا۔

    نے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیا، ہر ایک کو آزادی دی اور آزادی کے ساتھ انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق کام کرنے کا موقعہ فراہم کیا۔مصرکے مذہبی اسکالر نے کہا کہ مقاصد شریعت کے اندر ضروریات پہلے آتی ہیں، انسانی ضرورتوں پورا کیا جائے، اس کے بعد وہ چیزیں کہ جن سے انسانی صلاحیتوں کو نشو نما ملتی ہے۔

  • آسٹریلیا میں آگ نے تباہی مچادی،

    آسٹریلیا میں آگ نے تباہی مچادی، سینکڑوں گھر متاثر ہوگئے
    آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے تین افراد ہلاک اور درجنوں‌ زخمی ہو گئے. ایک سو پچاس سے زائد گھر جل کر خاکستر ہو گئے جس کے سبب ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم موریسن نے متاثرہ علاقہ کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
    آسٹریلیا کی سب سے گنجان آباد ریاست نیو ساتھ ویلز میں کم از کم ستر مختلف مقامات پر لگی ہوئی آگ کو بجھانے کے لیے حکام نے پندرہ سو فائر فائٹرز کو طلب کر رکھا ہے۔ سیکڑوں طیارے اور ہیلی کاپٹرز بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں شریک ہیں جبکہ آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔

    آتشزدگی کے سبب زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم اسکوٹ موریسن نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا، انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔
    فائر سروس کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، جل کر راکھ کا ڈھیر بن جانے والے گھروں کے ملبے میں لاشیں ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام بھی جاری رکھے ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا؛ نور الحق قادری

    اسلام آباد میں جشن میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں ‘بین الاقوامی رحمتہ اللعالمینﷺ کانفرنس’ کی افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ ‘نبی کریم ﷺ نے ظلم، تعصب، نفرتوں اور ناانصافی کا خاتمہ کیا’۔

    وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا کہ ‘اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے ذکر کی ذمہ داری خود لی اور جو شخص حضرت محمد ﷺ کے ذکر سے جوڑ گیا اللہ اپنے فضل سے اس کو بلندی عطا فرمائے گا’۔پیر نورالحق نے کہا کہ حضرت محمد ﷺ کے ذکر کو اللہ ہمیشہ بلند رکھے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ عید میلاد النبیﷺ منانے رہی، اگرچہ نبیﷺ کے شایان شان تو کچھ ہو ہی نہیں سکتا لیکن ہم اپنی شایان شان کے مطابق یہ دن منانے جارہے ہیں۔’علاوہ ازیں وفاقی مذہبی امور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ریاست مدینہ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے وژن پر قائم ہیں۔