Baaghi TV

Author: +9251

  • میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    لاہور:عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی …اس زندگی کو سمجھنے کے لیے دنیا کے امتحانات کو سمجھنالینا ہی کافی ہے، جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوجاتا ہے، جو محنت نہیں‌کرتا وہ ناکام ہوجاتا ہے، اخروی زندگی کے متعلق بھی یہی قانون ہے ،دنیا کے امتحانات میں سے ایک امتحان علمی امتحان ہے، اسی ہے سلسلے کی ایک کڑی کا نتیجہ لاہوربورڈ نے جاری کردیا ہے،

    لاہوربورڈ کے ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحان کے نتائج کا اعلان کردیا، امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا، چودہ ہزار چار سو اکتالیس نے کامیابی حاصل کی، امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان2019ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ امتحان میں چھبیس ہزار دو سو اکتالیس امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے چودہ ہزار چار سو اکتالیس امیدوار کامیاب رہے۔

    لاہور بورڈ کے مطابق رواں سال میٹرک ضمنی امتحان میں کامیابی کا تناسب 55 فیصد رہا، چیرمین بورڈ پروفیسر چوہدری اسمائیل کا کہنا ہے کہ امیدوار 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس بھیج کر بھی نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔ جبکہ رزلٹ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کردیا گیا ہے۔

  • گجرات میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کو کیوں تبدیل کیا گیا عوام کا مطالبہ ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) گجرات کو چند ماہ میں میونسپل کارپوریشن کو سب سے فعال سرکاری ادارہ بنانے اور شہر گجرات کو حقیقی معنوں میں فعال ادارہ بنانے والی ایڈمنسٹریٹر رانی حفصہ کنول کو تبدیل کئے جانے پر عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ھے گجرات کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ھے کہ رانی حفصہ کنول نے بطور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات کی کارکردگی کو تھوڑے عرصہ میں چار چاند لگا دئے گجرات کی تاریخ میں پہلی بار شہر میں روزانہ کی بنیاد پر نالوں سڑکوں گلی محلوں چوکوں میں صفائی کے نظام سے شہر چمکتا نظر آتا ھے اور شہر گجرات کو بہترین صفائی انتظامات والے اضلاع کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ھے اور شہر گجرات کا ناقص سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل ھو تا ھوا نظر آ رھا تھا گجرات کے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے رانی حفصہ کنول کو اگلے بلدیاتی الیکشن تک میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر تعینات رکھنے کا مطالبہ کیا ھے ۔نئے بلدیاتی الیکشن کی آمد قریب آتے ھی ضلع گجرات سمیت پورے پنجاب کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹر تبدیل کر دئے گئے ھیں گجرات میونسپل کارپور یشن گجرات کی ایڈمنسٹریٹر ADCR رانی حفصہ کنول کو تبدیل کر کے ان سے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ھے اب وہ گجرات میں صرف ایک عہدہ ADCR پر کام کریں گی پورے پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی الیکشن تک میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو میونسپل کارپوریشن گجرات کا نیا ایڈمنسٹریٹر تعینات کر دیا گیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ھے ضلع گجرات میں ضلع کونسل کو ختم کر دیا گیا ہے پنجاب حکومت نے گجرات تحصیل آفس میں تعینات سب رجسٹر ار سہیل رضوان کو میونسپل کمیٹی کنجاہ جلال پور جٹاں اور منگوال کا ایڈ منسٹرٹیٹر مقرر کر دیا ہے اور ان کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے انہوں نے چارج سنبھال لیا ھے

  • پولیس اورریونیو افسران عوامی شکایات کے ازالہ کو یقینی بنائیں ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

    سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی) ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کھلی کچہری میں پولیس اورریونیو سے متعلق شکایات کے ازالہ نہ ہونے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے دونوں محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام کے حقیقی معنوں میں خادم بنیں اور ان کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی لیں ۔وزیر اعظم پاکستان اوروزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی اپنائیں ۔انہوں نے محکمہ پولیس کے نمائندے انسپکٹر عنایت اللہ کے کھلی کچہری میں سائلین سے نازیبا لہجے پر ڈپٹی کمشنر نے اس کی سخت الفاظ میں سرزنش کی اوراسے اپنےرویے کو بہتر کرنے کا حکم دیا ۔ انہوں نے آج اپنے کمیٹی روم میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز ‘ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے فاروق حیدر عزیز ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ریاض ‘ سی ای او ایجوکیشن ریاض قدیر بھٹی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہاشم رضا ‘ ڈی ایس پی خالد تارڑ ‘ انچارج شکایات پولیس عنایت اللہ اور تمام ضلعی محکموں کے افسران ونمائندے بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انتظامیہ مظلوم کے ساتھ ہے اور ان کی عزت نفس کاتحفظ افسران کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے پولیس کی طرف سے مظلوم کا ساتھ دینے او رظالم کے ظلم کو روکنے کے دینی احکام کو واضح کیا تاکہ مظلوم اپنا حق حاصل کر سکے۔ انہوں نے سرگودہا کے معروف مخیر مرحوم میاں خان کی وراثت کے معاملہ میں محکمہ ریونیو کے اہلکاروں اورافسران کی ہٹ دھرمی کا بھی سخت نوٹس لیا او رایک ہفتہ کے اندر مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ۔ ایک کسان کی طرف سے العریبیہ شوگر مل کے بارے میں واجبات ادا نہ کرنے کی شکایت پر سائل کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روزمیں ہر قسم کی ادائیگیاں مکمل کر لی جائیں گی۔ انہوں نے ایک شہری کی طرف سے عطائی کا کلینک فوری طو رپر سیل کرنے کی ہدایت کی ۔

  • میانچنوں میں انسانیت کا مسیحا قتل

    خانیوال ( نمائندہ باغی ٹی وی) کی تحصیل میاں چنوں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سابق میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر اشعر چل بسے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اشعر محسن وال کے قریب اپنی کار پہ جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اشعر شدید زخمی ہوگیے۔وقوعہ کے بعد ڈاکٹر اشعر کو مقامی لوگوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میاں چنوں میں منتقل کیا جہاں انکو ابتدائی طبی امداد دی گئی مگر ڈاکٹر اشعر جانبرنہ ہوسکے۔

  • ملک بھر کی طرح سرگودہا میں بھی جشن عید میلاد النبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودھا شھر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کامرکزی جلوس صبح 9بجے شاھین چوک سے نکالاجائے گا جلوس اپنے مقررہ راستے امین بازار ریل بازار لیاقت مارکیٹ بلاک نمبر1محمدی بازار اردوبازار گولچوک ازاد روڈ دس بلاک سولہ بلاک پٹھہ منڈی سےھوتاھواواپس مرکزی جامع مسجد حامدعلی شاہ میں اختتام پزیر ھوگا اس جلوس کی سرپرستی خواجہ حمیدالدین سیالوی کریں جلوس کی صدارت ڈاکٹر زاھدشاہ کریں گئے یہ جلوس مرکزی جمیعت اھل سنت ولجماعت رجسٹر کے زیراھتمام نکالاجائے گا جلوس سے قاضی احمدحسن خطیب مرکزی جامع مسجد حامدشاہ قاضی نگاہ مصطفے علامہ جاوید قادری مولانا اللہ بخش سیالوی جلوس کے مختلف راستوں میں اپنے اپنے خطابات فرمائیں گئے جلوس میں ھزاروں افراد شرکت کریں گےاس کے علاوہ شھر میں مختلف علاقوں میں محفل نعتوں مشعل بردار جلوس کااھتمام ھوتاھے جوکہ بڑے عرصے سے چلاآرھا ھے

  • حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام سابقہ بلدیاتی ادارے تحلیل

    08 نومبر 2019
    رحیم یار خان( )حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام سابقہ بلدیاتی ادارے تحلیل، رحیم یار خان، صادق آباد میونسپل کمیٹیز کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دیدیا گیا جبکہ چاروں تحصیلوں میں ضلع کونسل ختم کرکے تحصیل کونسل فعال کر دی گئی ۔اسی طرح بڑے قصبات کو ٹاﺅن کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا۔حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے بعد میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل رحیم یار خان کا ایڈ منسٹریٹو کنٹر ول ڈپٹی کمشنر، تحصیل میونسپل کارپوریشن اور تحصیل کونسل صادق آباد کے ایڈ منسٹریٹرز اسسٹنٹ کمشنرصادق آباد، تحصیل میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل خانپور کا چارج اسسٹنٹ کمشنر خانپور، تحصیل میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل لیاقت پور کا چارج اسسٹنٹ کمشنر لیاقت پور جبکہ ٹاﺅن کمیٹی کوٹسمابہ، ترنڈہ سوائے خان کا چارج ڈپٹی ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ،ٹاﺅ ن کمیٹی احمد پور لمحہ اور سنجر پور تحصیل صادق آباد کا چارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ٹاﺅن کمیٹی ظاہر پیر کا چارج اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ٹاﺅن کمیٹی خانبیلہ کا چارج اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لوکل گورنمنٹ لیاقت پور نے سنبھال کر کام شروع کر دیا۔

  • میونسپل کارپوریشن کا کارنامہ،غریب ریڑھی بان کو بھی نہ چھوڑا

    سرگودہا،بھلوال (وقاص افضال )سلیمان پورہ بھلوال کا رہائشی محنت کش اول خان کو میونسیپل کارپوریشن سرگودھا کے ملازمین نے مبلغ 2000 ہزار جرمانہ کیا قصور بس اتناتھا کہ روزی روٹی کمانے کےلئیے ریڑھی پر سامان کیوں لگایا محنت کش اول خان کاکہنا ہے کہ میری 7بیٹیاں ہیں اور 4بیٹے ہیں محنت کرکے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں پہلے ہی مہنگائی نے زندگی اجیرن کر دی ہے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اوپر سے دو ہزار جرمانہ کیسے بھروں میری دن کی آمدن دو تین سو سے زیادہ نہیں ہے قرض لے کے مزدوری شروع کی ہے جس سے بچوں کا پیٹ پالتا ہوں مجھ غریب پر حکومت ترس کھائے روزگار دے نہیں سکتے تو مجھ سے چھینو بھی مت میں کہاں سے جرمانے اور بھتے دوں گا اسی وجہ سے غریب خودسوزی کرتا ہے اگر وہ کوئی کام کر لے تو بھتہ مافیا اور حکومتی ٹھیکیداروں سے جان ہی نہیں چھوٹتی میری حکامتی عہدیداروں سے اپیل ہے کہ میری حالت پہ رحم کریں

  • سابق ملکہ حسن کو فلپائن میں سیاسی پناہ مل گئی

    منیلا: سابق ملکہ حسن بہارہ زارا بہاری کو فلپائن کی حکومت سے سیاسی پناہ دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے فلپائن میں قید سابق مس ایران نے فلپائن کی حکومت کو سیاسی پناہ کی درخواست دائر کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔

    فلپائن کے محکمہ انصاف کے سیکریٹری اور ترجمان مارک پیٹ نے بہارہ زارا کو سیاسی پناہ دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق مس ایران کو منیلا کے ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا البتہ اب وہ ملک میں عام شہری کی طرح رہ سکتی ہیں۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بہارہ 18 اکتوبر کو فلپائن کے دارالحکومت چھٹیاں منانے پہنچی تھیں البتہ انہیں ہوائی اڈے سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ حکام کا کہنا تھا کہ انٹرپول کی جانب سے سابق مس ایران کے وارنٹ جاری تھے اسی باعث انہیں حراست میں لیا گیا۔

    فلپائن کے محکمہ انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’امیگریشن حکام نے درخواست کے مطابق دستاویزات کی تیاری شروع کردی ہے۔دوسری جانب سابق مس ایران نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے خلاف جعلی مقدمات بنائے گئے اگر مجھے واپس ملک بھیجا گیا تو قتل کردیا جائے گا یا پھر حکومت زندگی بھر کے لیے جیل میں ڈال دے گی۔

  • ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

    لاہور : نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اور بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے،مصور پاکستان نے شاعری کے ذريعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔

    شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔

    پاکستان میں آج ملک بھر میں شاعرمشرق کے یوم ولادت پر ہر شہرگاوں میں تقریبات ہورہی ہیں، جس میں علامہ اقبال کی مسلمانوں اور قیام پاکستان کے سلسلے میں فرمودات کی روشنی میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ، پاکستان مٰیں آج دو اہم تقریبات ہونے جارہی ہیں ایک کرتاپور راہداری اوار دوسرا اہم دن علامہ اقبال کا یوم ولادت جو بھر پور شان وشوکت سے منایا جائے گا

  • ملک میں ملازمت پیشہ خواتین کے چشمہ لگانے پر پابندی

    ٹوکیو: ملک کی مختلف کمپنیوں نے اپنے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے لباس کے قوانین نافذ کردیے جس کے تحت ڈیوٹی کے دوران چشمہ لگانے اور ہیل والی سینڈل پہننے پر پابندی ہوگی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان کی ان کمپنیوں نے یہ فیصلہ اچھا تاثر پیش کرنے کی وجہ سے کیا، پابندی عائد ہونے کے بعد جاپان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے لباس کے قوانین نافذ کردیے جس کے خلاف خواتین سراپا احتجاج ہیں، نئے قواعد کے مطابق ملازمت پیشہ خواتین ہیل والی سینڈل پہن کر بھی دفتر نہیں آسکتیں۔

    جاپان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی رہنما کین ڈوئی کا کہنا تھا کہ ’’اگر یہ قانون صرف خواتین کے لیے نافذ کیا گیا تو یہ امتیازی رویہ کہلائے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے‘‘۔