Baaghi TV

Author: +9251

  • عوام کی سہولت کے لیے "قیمت پنجاب ایپ” لانچ کردی گئی

    لاہور: اب خود ساختہ مہنگائی نہیں چلے گی ،خودساختہ مہنگائی روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے جس کے استعمال کے بعد صوبے میں مہنگائی پر قابوپایا جاسکے گا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے قیمت پنجاب ایپ لانچ کردی، گرانفروشی کی شکایت کے لیے ٹال فری نمبر بھی دے دیا، حکومت کا دعویٰ، دوگھنٹے میں شکایت پر عملدرآمد ہوگا۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    ذرائع کے مطابق قیمت پنجاب ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں اپ لوڈ کرے گی، صارفین اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایپ پر اشیائے خورونوش کی 20 اشیاء، 18 پھلوں، 28 سبزیوں کی قمیتیں اور پولٹری کی قیمتیں دی گئی ہیں۔ ایپ کے دوسرے مرحلے میں اشیائے ضروریہ شہریوں کے گھروں تک آن لائن پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

    بے بس مزدوربچوں کی بے بسیاں … از…. ملک جہانگیراقبال

    ایپ پر گراں فروشی کی شکایت کا ٹال فری نمبر بھی دیا گیا ہے۔ ٹال فری نمبر پر شکایت درج کروانے کی صورت میں دو گھنٹوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ عوامی فلاح کے اس پروگرام کا آغاز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سے کیا جارہا ہے۔وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لئے قیمت ایپ بھی بنائی ہے، صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔

    اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

  • بے بس مزدوربچوں کی بے بسیاں … از…. ملک جہانگیراقبال

    کل سارا دن شہر کی خاک چھانتا رہا ، رات میں دوستوں سے ملاقات تھی لہٰذا گھر واپس آنے سے قبل ساتھ والے محلے میں موجود نائی کی دکان پہ داڑھی سیٹ کروانے چلا گیا ، ویسے تو سر کے بال اور داڑھی کیلئے ایک ہی دکان مخصوص کر رکھی پر ہنگامی حالت میں کہیں سے بھی داڑھی سیٹ کروا لیتا ہوں بس ہدایات کُچھ زیادہ دینا پڑ جاتی ہیں .

    اس وقت دکان میں تینوں سیٹوں پہ کام جاری تھا لہٰذا وقت گزاری کیلئے میگزین کا مطالعہ شروع کردیا . کچھ دیر بعد جب میگزین میں پڑھنے لائق کچھ خاص نا بچا تو نائیوں (کاریگروں) کے کام پہ نظریں جما لیں .

    میرے سامنے والی کرسی پہ بارہ تیرہ سالہ لڑکا بال کٹوا رہا تھا نجانے کیوں میری نظر وہیں اس بچے پہ اٹک کر رہ گئی ، مجھے شیشے میں اُس کا چہرہ صاف دکھائی دے رہا تھا جس پہ ہر کچھ دیر بعد پریشانی ، جھنجھلاہٹ کے آثار نمودار ہوتے ۔ پہلے مجھے لگا کہ شاید پیٹ درد یا پھر دماغی سوچ میں مگن ہوکر ایسا کر رہا ہے پر کُچھ دیر میں ہی اصل وجہ سمجھ آگئی لہٰذا اُٹھ کر اُسکی کرسی کیساتھ جا کھڑا ہوا اور کرخت لہجے میں نائی سے سائڈ سے بال ٹھیک طرح سے کاٹنے کا کہا اور کرسی کے پاس ہی کھڑا نائی کو گھور کر دیکھتا رہا .

    اس دوران یہی تاثر دیا کہ بچہ میرا جاننے والا ہے اور نائی کے ساتھ لہجہ ایسا رکھا کہہ بس اُسے گولی نہیں ماری باقی اُسکے ہاتھ کی کپکپاہٹ سے مجھے یہ معلوم ہو چکا تھا کہ نائی اچھے سے میرے لہجے کی سختی کیوجہ سمجھ چکا ہے .

    اگر آپ حضرات کو بچے کی نے چینی کیوجہ سمجھ نہیں آئی تو بتاتا چلوں کہ نائی بار بار بچے کے بازو اور ٹانگیں کیساتھ اپنا جسم "جا بوجھ کر یا ” انجانے ” میں چھو رہا تھا پر ڈر یا شرمندگی کیوجہ سے بچہ یہ ذہنی اذیت جھیل تو رہا تھا پر کُچھ بول نہیں پا رہا تھا ۔

    گھر واپسی پہ یہی اب دماغ میں چل رہا تھا کہ ہر کوئی اس بات پہ لکھتا بھی ہے اور یہ موضوع زیرِ بحث بھی آتا ہے کہ خواتین کو گھر سے باہر بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے پر یقین جانیں جتنی مشکلات اور ذہنی اذیت ایک لڑکا بچوں سے ابتدائے جوانی تک اسکول ، مدارس ، بازار ، نائی کی دکان ، پبلک ٹرانسپورٹ (بس ، وین) میں سفر کرتے ہوئے جھیلتا ہے اُس کا کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا اور ظلم تو یہ کہ ہے دوسرے مرد نے یہ سب ذہنی اذیت اپنے بچپن میں یا تو خود سہی ہے یا اپنے کسی دوست کو سہتے دیکھا ہے پر اس پہ بات پھر بھی نہیں کرتا کہ وہ خوف یا احساسِ شرمندگی ہمارے اذہان سے اب تک نہیں محو ہوا کہہ "لوگ مذاق اڑائیں گے” .

    دور حاضر کے والدین یہ بات کان کھول کر سن لیں کہ جب آپکا بچہ اکیلے نائی کے پاس جاتا ہے تو نائی اُس کے جسم کیساتھ خود کو غیر ضروری طور پر ٹچ کرتا ہے ، اگر وہ بازار یا کسی پرچون والے کے پاس سے سودا سلف لانے سے کتراتا ہے تو اُسے اُس دکان والے سے یا راہ میں موجود کسی محلے دار شخص سے جنسی درندگی کا خوف لاحق ہوتا ہے ۔ اگر وہ اسکول سے بس یا وین میں اکیلے گھر آتا ہے تو بھری بس میں مختلف لوگ اُسے ذہنی اذیت پہنچانے کا سامان خوب خوب فراہم کرتے ہیں . اگر وہ مدرسے میں رہنے سے ڈرتا ہے تو اُسے قاری صاحب یا مدرسے میں موجود کسی بڑے لڑکے سے خطرہ محسوس ہوتا ہے ، اُسے بھری دوپہر تندور پہ روٹیاں لینے بھیجتے ہیں تو یا تو نان بائی یا پھر روٹیوں کے حصول میں کھڑے کسی بڑے لڑکے یا آدمی سے اُسے ڈر لگتا ہے ۔

    آپ میں اتنی عقل نہیں کہ اپنے بچے کے خوف کو سمجھ سکیں؟ اُسے ڈانٹ ڈپٹ ، مار پیٹ یا طعنے دیکر کیوں وہیں بھیجتے ہیں جہاں اُسکی معصومیت کا قتل عام ہوتا ہے . کیا آپ کسی اور سیارے میں پیدا ہو کر جوان ہوئے ہو جو آپکو نہیں معلوم کہ ایک بچہ کیا کُچھ جھیل کر جوان ہوتا ہے . یا آپ اپنی اولاد سے اپنے بچپن کا بدلہ لے رہے کہ اگر آپ یہ سب سہتے ہوئے جوان ہوئے ہو تو آپکا بچہ بھی یہ سب سہے؟

    اگر آپکی مصروفیات زیادہ ہیں اور ہر بچے پہ توجہ نہیں دے سکتے تو خدارا یکے بعد دیگرے بچوں کی لائن نہ لگایا کریں ، اتنے ہی پیدا کریں جنہیں توجہ سے پال سکیں . اور معاشرے میں پھیلتی جنسی درندگی سے اُنہیں جسمانی کیساتھ ذہنی اذیت سے بچا سکیں کہ جسمانی زیادتی تو ڈاکٹرز رپورٹ میں بتایا دیتے ہیں پر یہ جو ذہنی زیادتی ہر دوسرا بچہ روز ہر دوسری جگہ برداشت کر رہا ہے یہ کسی ڈاکٹری رپورٹ میں نظر نہیں آتی …

    بے بس بچوں کی بے بسیاں
    ملک جہانگیر اقبال

  • جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمن آباد میں محفل میلاد کا انعقاد

    فیصل آباد( محمد اویس)جشن عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سمن آباد میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں پرنسپل کالج میڈم عائشہ اسلم، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میڈم زری سعید اور میڈم کشمالہ ودیگر اساتذہ وطالبات نے حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔پرنسپل کالج نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو سنت نبوی ؐ کے مطابق ڈھالنا چاہیے کیونکہ یہی اعمال دنیاوی زندگی اور اخروی زندگی میں کامیابی کا واحد ذریعہ ہیں اس موقع پر طالبات کی کثیر تعداد نے نعت رسول مقبول بھی پڑھی محفل میلاد میں طالبات کے والدین اور اہل علاقہ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجتی ریلی

    فیصل آباد(محمد اویس)حکومتی ہدایات پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجتی کے لئے جنرل بس سٹینڈ میں ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے کی۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ رانا حبیب اللہ اور ٹرانسپورٹرز وشہریوں نے بھی شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے بینرز اور پلے کارڈزاٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری آر ٹی اے نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر میں جرات، دلیری اور بہادری سے بھارتی ظلم وجبر کا مقابلہ کرنے والے بھائیوں،بزرگوں، ماؤں،بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں بہنے والا خون راہیگاں نہیں جائے گا اورخواتین کی تحریک آزادی میں قربانیاں اور خدمات تاریخ کا حصہ ہیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حد کررکھی ہے اور بھارتی فوج گھروں کے اندر داخل ہوکر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی روکنے میں کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی فوجی طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو ختم نہیں کرسکتا کیونکہ بین الاقوامی اداروں میں کشمیر پر موثر آوازیں اٹھ اور ہندوستانی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بے نقاب ہو رہی ہیں کشمیر کی آزادی کا سورج اب طلوع ہونے والا ہے۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر جنرل بس سٹینڈ نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جسے کوئی طاقت سلب نہیں کر سکتی۔اس موقع پر کشمیر بنے گ پاکستان،آزادی کشمیر ناگزیر کے نعرے بھی لگائے گئے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • طیارہ تباہ ، پائلٹ ہلاک ، امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    واشنگٹن:امریکہ میں طیاروں کا گرنا معمول بن کررہ گیاہے، جس کی وجہ سے بہت زیادہ جانی نقصان بھی ہوجاتا ہے، ادھر اطلاعات کےمطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چھوٹا طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے کیلئے تھانہ حکومت کے انوکھے اعلان سے ہرکوئی حیران

    امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سنگل انجن طیارہ ایس آر 22 گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔حادثے کے وقت باپ اپنے شیرخوار بچے کے ساتھ گھر پر موجود تھا جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔فائر فائٹرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے میں لگی آگ پر قابو پایا اور امدادی کارروائیوں کے بعد طیارے کے ملبے کو ہٹادیا گیا ہے۔

    اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

    طیارے حادثے کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے تاہم انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔عینی شاہد پادری مکاہ لاگ کا کہنا ہے کہ طیارہ فوتھل بائبل چرچ کی پارکنگ سے بالکل ہی نیچے آگیا تھا جس کی وجہ سے لوگ خوفزد ہوگئے تھے۔

    ملکی معیشت کے لیے کون سی چیز زہر قاتل ہے، وزیراعظم نے بتادیا

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک چھوٹا طیارہ شاپنگ سینٹر کی چھت پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور ایک مسافر زخمی ہوگیا تھا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سالانہ درجنوں امریکی طیارے گر کر تباہ ہورہے ہیں

  • سعودی عرب نے خون دینے والوں کے لیے اہم اعلان کردیا

    ریاض:خون کی قدر پوچھوتو سعودیوں سے پوچھو جہاں اب خون دینے والوں کو ترغیب دینے کے لیے اہم اعلانات کردیئے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے دس سے زائد بار خون عطیہ کرنے والے 86 شہریوں کو سول ایوارڈ دینےکی منظوری دے دی۔

    ملکی معیشت کے لیے کون سی چیز زہر قاتل ہے، وزیراعظم نے بتادیا

    سعودی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان نے محکمہ صحت کی سفارش پر خون عطیہ کرنے والے شہریوں کو تیسرے درجے کا تمغہ دینے کی منظوری دے دی۔سعودی عرب میں ضرورت مندوں کے لیے وقتاً فوقتاً خون عطیہ کرنے کے کیمپ لگائے جاتے ہیں، یہ مہم مملکت کے تمام شہروں میں ایک ساتھ سرکاری سطح پر شروع کی جاتی ہے۔

    اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

    سعودی عرب کے تمام شہروں میں قائم بلڈ بینکوں میں شہریوں کی جانب سے عطیہ کردہ خون کو محفوظ کیا جاتا ہے اور بعد میں ضرورت مند مریضوں میں اسے تقسیم کیا جاتا ہے۔ملک بھر میں قائم بلڈ بینک مقامی و غیر ملکی شہریوں کو خون عطیہ کرنے کی ترغیب دیتے اور آگاہی مہم بھی چلاتے ہیں تاکہ ہنگامی حالت میں ضرورت مندوں کی فوری مدد کو یقینی بنایا جائے۔

    سمندر پار پاکستانیوں کے کیلئے تھانہ حکومت کے انوکھے اعلان سے ہرکوئی حیران

    بلڈبینک اور محکمہ صحت کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کی روشنی میں عطیہ کنندگان کے ناموں کا اعلان کر کے انہیں سول ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔ سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق اب تک کئی مقامی اور غیر ملکی شہری شاہی مہمان بن چکے جنہیں سول ایوارڈ سے نوازا گیا۔

     

  • مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک گھنٹہ گھر میں بڑی ریلی

    فیصل آباد (محمد اویس)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے چوک گھنٹہ گھر میں بڑی ریلی منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنرمحمد علی نے کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی علی احمد سیان،پرنسپل ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڑ راؤ اقبال،اختر بٹ،بوائز وگرلز سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز، ٹیچرز اور بڑی تعداد میں طالب علم بھی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں کی رنجیر بنا کر کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا۔شرکا نے کشمریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بینرزاورپلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر شہری مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے ان کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے کشمری عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سلام پیش کیا اور کہا کہ شہیدوں کا خون ضرور رنگ لائے گا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لئے ضروری ہے کہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے۔اس سلسلے میں عالمی اداروں کو موثرکردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم چٹان کی طرح متحد ہے جو کہ کشمیر کی آزادی کے لئے واضح پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ ریلی میں طالب علموں کی بڑی تعداد میں شرکت کشمیریوں کے ساتھ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف احتجاجی طور پر بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھی اور تقریبا سو دن سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے عائد کرفیو اوران پرظلم وستم کی مذمت کی۔سی ای او ایجوکیشن نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی افواج کے ظلم و ستم اور غیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چاہئے۔یکجہتی کشمیر ریلی سے دیگر مقررین وطالب علموں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر ی عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں مسلم بچوں‘ خواتین اور بوڑھوں پر بھارتی فوج کے انسانیت سوز مظالم اورقتل عام افسوسناک ہے جسے فوری بند کیا جائے۔اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے جبکی کشمیری عوام کی فتح و نصرت‘ قومی یکجہتی اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خصوصی دعا کی گئی۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • سموگ سے بچاؤ کیلیئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق آگاہی واک

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ بدلتے ہوئے اس موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے کے لئے متعلقہ محکموں کی طرف سے بھر پور انتظامی و انسدادی اقدامات کئے گئے ہیں تاہم سموگ کی صورت میں اس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤکے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق منعقدہ عوامی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کہی۔واک ضلع کونسل چوک سے شروع ہو کر خلیق قریشی روڑ،پریس کلب سے ہوتی ہوئی کچہری بازار چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں ڈپٹی کمشنر نے موٹر سائیکل سواروں،رکشوں اور کاروں میں موجود شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس اورفیس ماسک بھی تقسیم کئے اور شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے سموگ کے بارے میں دریافت اور انہیں اس کے مضر اثرات سے بچنے کا احساس دلایا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل میاں آفتاب احمد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد آصف شہزاد،ضلعی کوآرڈینیٹر برائے وبائی امراض ڈاکٹر بلال احمد،ڈاکٹر عطاء المعنم،محکمہ صحت کے دیگر افسران،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سول سوسائٹی کے افراد بھی شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ کوڑا کرکٹ کو جلانے پر پابندی اوردھواں دینے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے علاوہ گردوغبار کے تدارک کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے محکمہ صحت ودیگرمحکموں کے افسران سے کہا کہ وہ سموگ پر قابو پانے کے لئے آگاہی پروگرامز کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی خرابیوں کا بروقت ادراک کیا گیا ہے کیونکہ مستقبل میں ان چیلنجز کا مقابلہ پوری تیاری کے ساتھ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال میں صحت کے بچاؤ کے لئے ہر گھر میں احتیاطی اقدامات ضرور کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی کا ماں کی طرح خیال رکھا جائے تاکہ اسکے تحفظ سے آئندہ نسلوں کا ماحول خوشگوار اور سازگار رہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویڑن کے مطابق ماحولیاتی تحفظ حکومت کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے اور سر سبز پاکستان کے لئے ضلعی سطح پر بھرپوراقدامات کئے جارہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر برائے وبائی امراض محکمہ صحت ڈاکٹر بلال احمد نے سموگ کی وجوہات‘ احتیاطی تدابیر اور مثاترین کے لئے علاج معالجے کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ سموگ کے دوران گھروں کی کھڑیاں اور دروازے بند رکھیں۔ باہر نکلنے کے لئے ماسک استعمال کریں اور زیادہ پانی پئیں۔علاوہ ازیں ہاتھ‘ چہرہ ناک اور آنکھوں کو باربار دھوئیں۔ گھروں میں صفائی کے لئے جھاڑو کے استعمال کی بجائے گیلا کپڑا استعمال کریں۔

  • ڈویژنل پبلک سکول و کالج نے آل پاکستان ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے بوائز وگرلز سیکشن نے آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ کے مقابلوں میں چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ڈویژنل پبلک سکول اولمپیڈ مقابلوں کے آخری روز ٹیموں کے مابین مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی نے پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔پرنسپل شاہد محمود،اسسٹنٹ کمشنر جنرل مصور خاں نیازی اوردیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔نتائج کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول و کالج فیصل آباد نے بیڈمنٹن،باسکٹ بال،فٹبال‘کرکٹ،ہینڈ بال،ٹیبل ٹینس اوردیگرکھیلوں میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ڈویژنل کمشنر نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارکباد دی اور اولمپیڈ مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلے باقاعدگی سے منعقد کرکے طالب علموں کو ہم نصابی سرگرمیوں کے بھی مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے دیگر اضلاع سے آئی ہوئی ٹیموں کے کھیل کی بھی تعریف کی۔

  • فیصل آباد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن ہال میں کھلی کچہری

    فیصل آباد(محمد اویس)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد علی نے میونسپل کارپوریشن ہال میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنے۔اس موقع پر ایم پی اے فردوس رائے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عاصمہ اعجاز چیمہ ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواستیں وصول کیں اور ان کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے افسران کو تاکید کی کہ لوگوں کی شکایات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ان کے حل کے لئے تیز رفتار محکمانہ اقدامات کریں۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ ان کی درخواستوں پر محکمانہ کارروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے گی تاکہ انہیں ریلیف فراہم کرنے میں تاخیر نہ ہو۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی پربھی سختی سے عمل پیرا ہیں اس سلسلے میں مختلف محکموں کے افسران کی حاضری یقینی بنانے کے لئے اچانک انسپکشن کا سلسلسہ بھی جاری ہے۔کھلی کچہری کے دوران لوگوں نے صفائی ستھرائی،تجاوزات،زمینوں کے انتقالات،سیوریج کی درستگی اور دیگر محکموں سے متعلقہ اپنی شکایات پیش کیں۔
    ۔۔۔///۔۔۔