Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارت کامسلمانوں پردہراوار، پہلے کشمیراب بابری مسجد مندرمیں تبدیل، شدید ہندومسلم فسادات کاخدشہ

    لاہور : بھارتی انتہاپسند ہندو حکومت کے تھوڑے عرصے کے اندر مسلمانوں‌پر دہراوارکرکے دل چھلنی کردیئے ہیں، بھارت نے ایک طرف مقبوضہ کشمیر پر بندوق کی نوک پرقبضہ کرکے کشمیریوں کو بے دخل کردیا تو دوسری طرف مسلمانوں کے مرکز و محور بابری مسجد کوشہید کرکے مندربنانے کا حکم دےکرزخموں پر نمک چھڑک دیا ہے ،

    بھارت کی ہندو سرکار اور بھارتی سپریم کورٹ کے ہندوتوا فیصلے کے بعد اب بھارت میں پڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ نے تعصب پر مبنی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین ہندوؤں کو دینے کا حکم دیا ہے جس کے بعد بھارت بھر میں شدید ہندو مسلم فسادات کا خدشہ پیدا ہو گیا۔

    بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات، مسلسل کرفیو اور لاک ڈاؤن نے پہلے ہی بھارت کے مسلمانوں کو متنفر کر رکھا ہے۔آج بھارتی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے سنائے گئے متنازع فیصلے پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے جشن منایا جا رہا ہے جس کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنائے جانے کے شدید خدشات ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ کے جس 5 رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنایا ہے اس میں ایک ہی مسلم جج جسٹس نذیر شامل ہے جس کی وجہ سے یہ فیصلہ تعصب پر مبنی اور متنازع قرار دیا جا رہا ہے۔اس متنازع فیصلے کے موقع پر ایودھیا میں دفعہ 144 نافذ کر کے متنازع مقامات سمیت اہم عبادت گاہوں کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، کئی مقامات پر انسدادِ دہشت گردی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔

    بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بابری مسجد کی متنازع زمین ہندوؤں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے تین ماہ میں ٹرسٹ قائم کیا جائے جبکہ مسلمانوں (سنی وقف بورڈ) کو ایودھیا میں متبادل 5 ایکڑ زمین دی جائے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے شیعہ وقف بورڈز اور نرموہی اکھاڑے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے خارج کر دیں۔بھارتی عدالتِ عظمیٰ نے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد گرانا، اس میں بت رکھنا غیر قانونی ہے، مسلمانوں کے بابری مسجد اندرونی حصوں میں نماز پڑھنے کے شواہد ملے ہیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت کے لیے مناسب نہیں کہ وہ مذہب یا عقیدے پر بات کرے، عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ تمام مذاہب کے عقیدوں کی بات کرتا ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ بابری مسجد کو خالی پلاٹ پر تعمیر نہیں کیا گیا، بابری مسجد کے نیچے تعمیرات موجود تھیں جو اسلامی نہیں تھیں، تاریخی شواہد کے مطابق ایودھیا رام کی جنم بھومی ہے۔

    بھارتی چیف جسٹس رنجن گوگئی کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے مندر مسجد کے اس طویل تنازع کا فیصلہ سنایا، رنجن گوگئی 17 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پانچوں ججز نے ایک ایک کر کے اپنا فیصلہ پڑھ کر سنایا، جسٹس نذیر اس بینچ میں واحد مسلمان جج ہیں۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے اس موقع پر عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی گئی۔ہندو انتہا پسندوں نے 6 دسمبر 1992ء کو بابری مسجد شہید کی تھی، ان کا دعویٰ ہے کہ مسجد کی تعمیر سے پہلے یہاں ایک مندر تھا، مسجد کی شہادت کے بعد الہٰ آباد ہائی کورٹ میں کیس چلا۔

    ہائی کورٹ نے 30 ستمبر 2010ء کو اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ ایودھیا کی 2 اعشاریہ 7 ایکڑ زمین کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جائے، ایک تہائی زمین رام لِلا مندر کے پاس جائے گی، ایک تہائی سُنّی وقف بورڈ کو اور باقی کی ایک تہائی زمین نرموہی اکھاڑے کو ملے گی۔ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں 14 اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کی سماعت 16 اکتوبر 2019ء کو مکمل کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا، یہ محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا۔

  • شہباز اکمل جندران۔۔۔۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔۔

    پنجاب میں ڈیڑھ سو سے زائد اتھارٹیاں،ایجنسیاں،کمیشن اور بورڈ قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے۔

    کھربوں روپے کا سالانہ بجٹ استعمال کرنے والے یہ ڈپینڈنٹ اور نیم خود مختار ادارے سرکاری محکموں کی کارکردگی،موجودگی اور افادیت کے لیے سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔پنجاب میں کمپنیوں اور سپیشل یونٹس سے ہٹ کر ڈیڑھ سو سے زائد اتھارٹیاں،ایجنسیاں،کمیشن اور بورڈ قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں۔

    اصل محکموں کے اختراعی ،ڈپینڈنٹ اور نیم خود مختاریہ ادارے جہاں ہر سال مجموعی طورپر کھربوں روپے کا بجٹ استعمال کرتے ہیں۔وہیں اصل سرکاری محکموں کے وجود ،افادیت اور کارکردگی کے لیے چیلنج اور سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔

    پنجاب میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے لیکر ، ریونیو، مواصلات وتعمیرات، صحت ، تعلیم، داخلہ،توانائی، کالونیز ، اوقاف ، ہاوسنگ ،انڈسٹریز ،لائیوسٹاک ،قانون ،لیبر ،ثقافت ،لوکل گورنمنٹ ،معدنیات،زراعت، آبپاشی،پی اینڈ ڈی، ایس اینڈ جی اے ڈی ،سوشل ویلفئیر اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سرکاری محکموں تک ہر ادارے میں اتھارٹیاں ، بورڈ اور کمیشن بنائے گئے ہیں۔

    لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگران سرکاری اداروں کی ذاتی کارکردگی تسلی بخش ہے توفوڈ اتھارٹی ، ریونیو اتھارٹی ،والڈ سٹی اتھارٹی ،سیف سٹی اتھارٹی،ایجوکیشن فاونڈیشن،ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ،ہیلتھ کئیر کمیشن،ہیلتھ فاونڈیشن،میٹرو بس اتھارٹی،سوشل ویلفئیر بورڈ ،پاور ڈویلپمنٹ بورڈ اور ڈویلپمنٹ اتھارٹیز جیسی ڈیڑھ سو سے زائد اتھارٹیاں ، کمیشن اور بورڈ کیوں بنائے گئے ہیں۔اور اگر سرکاری اداروں کی اپنی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے اور ڈیڑھ سو سے زائد اتھارٹیاں،ایجنسیاں،کمیشن اور بورڈ بنانا ناگزیر تھا توقومی خزانے پر بوجھ بننے والے ایسے سفید ہاتھی سرکاری اداروں کو تحلیل کیوں نہیں کیا جاتا

  • گجرات 12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)
    جشن عید میلاد النبی ﷺکے آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او گجرات کی سربراہی میں گجرات پولیس کا شہر کی اہم شاہراہوٗں پر فلیگ مارچ
    12ربیع الاول کے موقع پرضلع میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی،2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سرانجام دیں گے۔
    تفصیلات کے مطابق جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں گجرات پولیس نے فلیگ مارچ کیا۔ مارچ کی قیادت ڈی پی او گجرات سیدتوصیف حیدر نے کی جبکہ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی سٹی رضا حسنین اعوان،ڈی ایس پی ٹریفک سعید احمدٹریفک پولیس،پولیس لائن کی ریزرو نفری اورایلیٹ فورس کے دستوں نے شرکت کی۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈسٹرکٹ پولیس لائن سے ہوا جو شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائن میں اختتام پذیر ہوا۔
    جبکہ ضلع میں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات بھی مکمل کرلئے گئے ہیں۔ضلع بھر میں چھوٹے بڑے 81جلوس و ریلیاں نکالی جائیں گی۔جن میں 76کیٹیگری سی،4کیٹیگری بی جبکہ ایک کیٹیگری اے کا جلوس برآمد ہوگا۔پولیس کے 2240افسران و اہلکار حفاظتی انتظامات سر انجام دیں گے،ایلیٹ پولیس فورس کی 18ٹیموں کے 108 جوان اہم شاہراہوں پر پٹرولنگ کریں گے،ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کی جائے گی،اس موقع پر513 پولیس قومی رضا کار بھی پولیس اہلکاروں کے شانہ بشانہ ڈیوٹی سر انجام دیں گے،سول کپڑوں میں ملبوس گجرات پولیس کے جوان بھی شرپسندوں پر کڑی نظر رکھیں گے۔ٹریفک کی روانی کے لئے ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی خصوصی ٹریفک پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی نا گہانی صورت حال سے نمٹنے کے لئے 120پولیس جوانوں پر مشتمل 6ریزور بھی تشکیل دی گئی ہیں۔ ڈی پی او گجرات سید توصیف حیدر نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام پر زور دیا ہے کہ وہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

  • عمران خان نے کرتارپورراہداری مکمل کرکے سکھوں کے دل جیت لیے،مودی

    نئی دہلی :عمران خان نے کرتارپورراہداری مکمل کرکے سکھوں کے دل جیت لیے،مودی نے حقیقت تسلیم کرلی ، اطلاعات کےمطابق کرتار پور راہداری کے بھارتی حصے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوں‌کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے خطاب میں نریندر مودی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تھوڑے سے وقت میں ایک بہت بڑے منصوبے کو مکمل کرے بہت زبردست کام کیا ہے، مودی نے کہا کہ اس راہداری کی تعمیر سے گردوارا دربار صاحب کی زیارت آسان ہوجائے گی جسے مقررہ مدت میں تعمیر کرنے والے ہر فرد کا شکر داد کرتا ہوں۔

    دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اورگندی ذہنیت کوجان چکی،ترجمان پاک فوج

    بھارتی وزیراعظم نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پاکستان کے وزیراعظم جناب عمران خان نیازی کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے کرتار پور راہداری کے لیے بھارت کے جذبات کو سمجھا اسے عزت دی اور اسی جذبات کے تحت اقدمات اٹھائے۔

    ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

    کرتارپورراہداری کے مکمل ہونے اور ہزاروں کی تعداد میں بھارتی سکھوں کے پاکستان آنے پر مودی نے ڈھٹائی اور مجبوری میں سکھ یاتریوں کے دلوں میں جگہ پانے کے لیے یہ بھی کہہ دیا کہ بابا کرونانک کی 55ویں سالگرہ سے قبل مشترکہ چیک پوسٹس، کرتار پور صاحب راہداری کی تکمیل ہونا سب کے دوہری خوشی کا باعث ہے۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    خیال رہے کہ پنجاب کے ضلع نارووال میں سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی آخری قیام گاہ کرتار پور کا مقام سکھوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں سکھوں کے مذہبی پیشوا نے اپنی زندگی کے آخری 18 برس گزارے تھے۔یہ علاقہ تقسیم برصغیر کے موقع پر پاکستان کے حصے میں آیاتھا ، جس کے بعد سے لے کر اب تک سکھ اس زمین کا سفر کرنے کو ترستے تھے جسے عمران خان نے ممکن بنادیا

  • پاکستان میں‌ ذیابطس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،آگاہی بہت ضروری ہے، ماہرین طب

    لاہور:پاکستان میں‌ ذیابطس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،آگاہی بہت ضروری ہے، ماہرین طب نے خطرے سے آگاہ کردیا ،اطلاعات کے مطابق آج لاہورمیں ذیابطس کے مرض کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے ، دوسری طرف پاکستانی طبی ماہرین نے آنے والے وقتوں میں اس موذی بیماری کے خطرات سے آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہےکہ اس بیماری سے جان چھڑانے کے لیے سب کو مل کرکوششیں‌کرناہوں‌گی

    ذرائع کےمطابق آج یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے ارکان کی پریس بریفنگ کے دوران ملک میں ذیابطس کی بیماری کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ، اس پریس بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک کی کل آبادی کا 20 فیصد سے زائد افراد ذیابطس کے مرض کا شکار ہیں،پروفیسر ڈاکٹرجاوید اکرم نے بتایا کہ 14 نومبر کو صوبائی اسمبلی کے سامنے میڈیکل کیمپ لگانے جارہے ہیں

    پاکستان میں اس بیماری کی شدت کے حوالے سے بتایا گیا کہ آئندہ آنے والے برسوں میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد دگنی ہو جائے گی، پروفیسر طارق وسیم نے بتایا کہ ذیابطس سے آگاہی کیلئے 14 نومبر سے 17 نومبر تک صوبائی اسمبلی کی عمارت کو نیلے رنگ کی لائیٹوں سے مزین کیا جائے گا، صوبائی اسمبلی میں اس حوالے سے قرارداد پیش کی جائے گی

    سینئر نائب صدر پی آئی ایس ایم نے اس موقع پر بتایا کہ اسمبلی کے جاری سیشن کو ذیابطس سے آگاہی مہم سے موسوم کیا جائے گا، پروفیسر جاوید اکرم نے اس پریس بریفنگ میں بتایا کہ 10 ہزار سے زائد افراد کی سکریننگ کا پروگرام ہے،

    وی سی یو ایچ ایس کی طرف سے بتایا کہ کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی میڈیکل کیمپ کا افتتاح کریں گے، یہ بھی بتایا گیا کہ پریس بریفنگ میں پی ایس آئی ایم کی موبائل ایپ بھی لانچ کی گئی ، ذیابطس کے حوالے سے اس پریس بریفنگ میں پروفیسر آفتاب محسن، پروفیسر ساجد عبید اللہ، ڈاکٹر ثومیہ اقتدار کی شرکت

  • بلدیاتی ایکٹ 2013 کےغیرفعال،2019 نافذ، نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں‌

    لاہور:پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ 2013 معطل اور بلدیاتی ایکٹ 2019 نافذ، کمشنر لاہوراورصوبہ بھر کے بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت دوبارہ چارج سنبھال لیا، پہلی بارتحصیلدار کو بھی بلدیاتی ادارے کے ایڈ منسٹریٹرکا چارج دے دیا گیا۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    بلدیاتی ایکٹ 2013 کےغیرفعال ہونے پرکمشنرآصف بلال لودھی نے بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت بطورایڈمنسٹریٹرمیٹرو پولیٹن  کارپوریشن کادوبارہ چارج سنبھال لیا، تاہم لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت نئے الیکشن کی تیاریوں کی ذمہ داری بیوروکریسی کو سونپ دی گئی۔

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    پنجاب میں چارسو پچپن ادارے بنا کر نئے ایڈمنسٹریٹرتعینات کر دیئے گئے، ڈویژنل کمشنر، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنر سمیت تحصیلدار بھی ایڈمنسٹریٹر ہوں گے، نوٹیفکیشن لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت جاری کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے سیکشن 306 کے تحت بلدیاتی اداروں کے نئےسربراہ کی تعیناتی کےاحکامات جاری کیے گئے۔

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    ایڈمنسٹریٹرز پنجاب کے نئے سربراہان کے انتخاب تک فرائض سر انجام دیں گے، نئے قانون کے تحت میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے سربراہ کمشنر ہوں گے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرمیونسپل کارپوریشن اورمیونسپل کمیٹی کا سربراہ ڈی سی ہوگا جبکہ تحصیل ہیڈ کوارٹرومیونسیپل کمیٹی کے ایڈمنسٹریٹرز متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرہوں گے۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے مطابق میونسپل کمیٹی کاسربراہ کا ایڈمنسٹریٹر تحصیلدار ہو گا، جبکہ ٹاون کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔

  • نابینا افراد سے شہبازحکومت کے وعدے بزدار حکومت نے پورے کردیئے

    لاہور:نابینا افراد کی قسمت بھی جاگ اٹھی ، سابق پنجاب حکومت جس کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف تھے نے جو نابیناافراد کو نوکریاں دینے کے وعدے کیے تھے وہ وعدے بزدار حکومت نے پورے کرنے کا اعلان کردیا ہے، نابینا افراد کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب حکومت نے تمام بینائی سے محروم افراد کو نوکریا ں دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

    ذرائع کے مطابق نابینا افراد کے روزگار کے حوالےسے تفصیلات بتاتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) اعجاز احمد جعفر کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام نابینا افراد کو نوکریاں دے دی جائیں , انہوں نے بتایا ہے کہ پنجاب میں نابینا افراد کی کئی آسامیاں خالی پڑی ہیں اور اب پنجاب میں کل نابینا افراد کی تعداد 48 ہے،حکومت انہیں جونیئر آسامیوں پر نوکریاں دےرہی ہےتاکہ ان کے مطالبات پورےہوسکیں۔

    ملک میں ملازمت پیشہ خواتین کے چشمہ لگانے پر پابندی

    واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے نابینا افراد نے مال روڈ پردھرنا دےرکھا ہےاور چیئرنگ کراس اور کلب چوک کو بلاک کر رکھا ہے، نابینا افراد کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں ملازمتوں کے لیٹر نہیں مل جاتےوہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔دوسری طرف حکومت وفد نے نابینا افراد کو یقین دہانی کرائی ہےکہ اعتماد کریں‌ان کو بہت جلد ملازمت کے لیٹرتھمادیئے جائیں‌گے

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

  • دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اورگندی ذہنیت کوجان چکی،ترجمان پاک فوج

    دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اورگندی ذہنیت کوجان چکی،ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:دنیا بھارت کا بھیانک چہرہ اور گندی ذہنیت سے آشنا ہوچکی ، بھارت کے بھونڈے کردار سے دنیا بھارت کو ایک انتہاپسند کے طورپردیکھ رہی ہے، بھارت بابری مسجد کے فیصلے کی آڑ میں‌ کرتارپورراہداری سے توجہ نہیں ہٹاسکتا ،ایک طرف رواداری دکھائی جارہی ہے تو دوسری طرف جارحیت دکھائی جارہی ہے ، پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کا بھارتی رویے پر اظہارافسوس.

    باغی ٹی وی کے مطابق جب سے پاکستان نے کرتارپورراہداری کی بنیاد رکھی ہے اس دن سے لیکر آج تک بھارت پاکستان کے خلاف ہرطرف ہرمحاذ سے پراپیگنڈہ شروع کیے ہوئے ہے، بھارتی پراپیگنڈہ کے جواب میں‌پاک فوج کے ترجمان کے بیانات بھارت پر ایٹم بم سے زیادہ بھاری بن کروار کررہے ہیں‌،

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1193112844893593600?s=08

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے آج کرتاپورراہداری کی تقریب اور پھر افتتاح پر جس طرح بھارت کو تکلیف ہورہی ہے اور بھارت جس طرح پراپیگنڈہ کررہا ہے ا س جواب میں پاک فوج کے ترجمان بھی اپنی ذمہ داری احسن انداز سے پوری کررہے ہیں

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    ترجمان پاک فوج نے بھارتی مکاری اور عیاری کا پوسٹ مارٹم کرتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت نے جس گھٹیا رویے اور سوچ کا مظاہرہ کیا ہے ساری دنیا بھارت کا مکروہ چہرہ جان چکی ہے، بھارت یہ پہلی مرتبہ نہیں‌کررہا بلکہ اس سے قبل 5 اگست کو کشمیر پرجبری قبضے کو کاغذی شکل دینے کی جو بھونڈی کوشش کی ہے ، آج کے دن جہاں ایک طرف پاکستان دوسرے مذاہب کو عزت اور ایک خصوصی مقام دے رہا ہے بھارت نے بابری مسجد کیس کے فیصلے کوسنانے کا واویلہ کرکے پاکستان کے مثبت اقدامات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ، جو بری طرح ناکام ہوچکی ہے

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپربھارتیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ بھارتی مکروہ اورگندی ذہنیت کے چہرے کو دنیا پہلے ہی جانتی ہے اب اس موقع پر جب پاکستان نے بھارت کے شہریوں کو پاکستان میں تمام مذہبی حقوق دے کر ان کی پزیرائی کی ہے بھارت کی بھونڈی حرکت یہ ظاہر کرتی ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان کا دشمن ہے بلکہ اپنے ہی شہریوں کا بھی دشمن ہے ، جنہیں‌ بھارت اپنے ملک میں مذہبی حقوق نہ دے سکا پاکستان نے سارے حقوق اورعزت و احترام دے کر بھارت کے منافقانہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے

    بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

  • گجرات چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈی ایس پی ٹریفک کو سموگ سے بچاؤ کے ماسک دے رہے۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات:۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمود گوندل ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کو سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک دے رہے ہیں طیب بٹ،ایس ایچ او تھان بی ڈویثرن عدنان اور محمد عاصم بھی موجود ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ نے کہا کہ سموگ سے بچاو کیلئے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد اور اس سے آگاہی کیلئے شہر کے معروف چوک اور چوراہوں میں کیمپ لگائے جا رہے ہیں جس میں سٹی ٹریفک ایجوکیشن ونگ کے اہلکار شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کی تقسیم کے ساتھ ساتھ ان کو احتیاطی تدابیراور احتیاطی اقدامات بھی کر رہی ہے شہریوں کو سموگ سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائیگا۔۔۔۔۔۔

  • ہمایوں سعید نے مجھے بھی رلا دیا ، عدنان صدیقی

    لاہور:بعض ڈرامے جب اصلی کہانی کی صورت اختیار کرجاتے ہیں‌تو پھر اس کے اثرات بھی گہرے ہوتےہیں، جیسے ہمایوں سعید کے ڈرامے نے حقیقت کا روپ دھارا،لوگوں کے ذہنوں پر چھائے ہوئے ڈرامے میرے پاس تم ہو میں شہوار کا کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈرامہ میں ہمایوں سعید کے کچھ سین نے مجھے بھی رلا دیا تھا۔

    سابق ملکہ حسن کو فلپائن میں سیاسی پناہ مل گئی

    شہسوارعدنان صدیقی ایک انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ اس ڈرامے کو اس طرح پزیرائی ملے گی۔لیکن جو میں کچھ بھی کر رہا ہوں میں اس کی ذمہ داری بھی لے رہا ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ لوگ گالیاں دے رہے ہیں، لوگ تو شہوار ، دانش اور مہوش کو بھی برا کہہ رہے ہیں اس کا مطلب ہم کردار صحیح طرح سے ادا کر رہے ہیں کیوں کہ ہر کردار اپنے سانچے میں جا کر بیٹھ گیا ہے۔

    ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

    شہسوارعدنان صدیقی نے کہا کہ اس ڈرامے میں ہر کردار اہمیت کا حامل ہے لیکن ہمایوں نے کچھ ایسے بھی سین کئے ہیں جس پر میں بھی رو گیا تھا بالخصوص جب دانش اپنے والد کی بات کرتا ہے اس دوران مجھے اپنے آنسو روکنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔

    بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    شہسوارعدنان صدیقی کہتے ہیں‌ جس انداز سے اس نے کہا جس انداز سے اس نے اپنے والد کا ذکر کیا مجھے یقین ہے کہ اس وقت اس کے ذہن میں اس کے والد صاحب ہوں گے اور میرے ذہن میں بھی میرے والد آگئے اور اس دوران ایسی فضا قائم ہو گئی تھی کہ میرے آنکھیں نم ہو گئی تھیں۔ جس پر میں ہمایوں کی اداکاری پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔