Baaghi TV

Author: +9251

  • نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نہ نکل سکا،کیا چیزرکاوٹ بن گئی ؟

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم کی بیرون ملک جانے کی اطلاعات اب حقیقت میں بدل رہی ہیں، نواز شریف کی یہ خواہش کہ وہ جلدی سے جلدی یہ ملک چھوڑ جائیں مگر اس میں بھی ایک رکاوٹ حائل ہوگئی ہے ، یہ رکاوٹ عارضی ہے ، اطلاعات کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی عدم موجودگی کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام آج ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نہ نکل سکا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کا متعلقہ عملہ رات گئے تک وزارت داخلہ میں بیٹھارہا۔ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آپریشنز بھی نیب کے دفتر آئے لیکن چیئرمین نیب کی عدم دستیابی کےباعث ای سی ایل سے نام نکالنے کی کارروائی نہ ہوسکی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب کا سند عدم اعتراض (این او سی) ضروری تقاضا ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

  • ہم موجودہ حکومت کوقبضہ گروپ سمجھتے ہیں، مولانا فضل الرحمن غصے میں آگئے

    اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن نے آج رات بھی عمران خان دشمنی کی نذرکردی اطلاعات کے مطابق مولانا نے کہا ہے کہ ہم دھاندلی کے نتیجے میں۔ قایم ہونے والی قبضہ گروپ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ سے خطاب کہا کہ جعلی حکومت کی قانون سازی بھی جعلی ہوتی ہے، جعلی اسمبلیوں سے منظو رکئے گئے قوانین کی کوئی حیثیت نہیں جو حکومت آرڈنئنس پر چلائی جارہی ہے۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ یہ جعلی اسمبلی بنائی گئی جو جعلی قانون سازی کر رہی ہے،ایسی جعلی اسمبلی کی قانون سازی جعلی ہے۔ جعلی وزیر اعظم کے ایگزیکٹو آرڈر زبھی جعلی ہیں جن کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔

    مولانافضل الرحمن نے کہا کہ میں یہ وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ان جعلی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں۔ ایڈہاک ازم پر ملک نہیں چلتے، ملک کو ایسے لوگوں سے فارغ کرنا چاہیے، پاکستان کی پارلیمنٹ کو متنازع بنا دیا گیا ہے۔

  • بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ

    بنارس: بنارس ہندو یونیورسٹی میں’مسلم پروفیسر‘ کی تقرری پر ہنگامہ، طلبا نے کیا احتجاجی مظاہرہ، اطلاعات کے مطابق سنسکرت ودیا دھرم وگیان (ایس وی ڈی وی) فیکلٹی کے شعبۂ ادب میں ایک مسلم اسسٹنٹ پروفیسر کی تقرری کے خلاف یونیورسٹی میں احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے۔

    امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی

    ذرائع کے مطابق محکمہ کے ریسرچ اسکالرس و دیگر طلبا نے جمعرات کو یونیورسٹی احاطہ میں وائس چانسلر کی رہائش کے پاس ہولکر بھون میں دھرنا دینا شروع کر دیا۔ یونیورسٹی کے طلبا ’غیر ہندو‘ پروفیسر کی تقرری کو رد کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    ‘ بی ایچ یو کے وائس چانسلر راکیش بھٹناگر کو لکھے خط میں مظاہرین طلبا نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے بانی اور آنجہانی پنڈت مدن موہن مالویہ نے ایس وی ڈی وی فکلیٹی کو یونیورسٹی کے دل کا درجہ دیا تھا اور یہاں مسلم پروفیسر کی تقرری مناسب نہیں۔

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    طلبا نے خط میں لکھا ہے کہ ’’فیکلٹی کی اسٹون پلیٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یہ ادارہ ثقافتی، مذہبی، تاریخی دلائل اور سناتن ہندوؤں اور ان کی بلاواسطہ یا بالواسطہ شاخوں جیسے آریہ سماج، بودھ، جین، سکھ وغیرہ کے غور و خوض کے لیے بھی ہے۔‘‘ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان سبھی باتوں کو جاننے کے باوجود سازش کے تحت ایک غیر ہندو کی تقرری کی گئی۔

  • ہارنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عالمی نمبر ایک ٹیم نہیں، بابراعظم کی دلی کو تسلی

    پرتھ : پاکستان کے ایک سیریز ہارنے کا مطلب یہ نہیں کہ قومی ٹیم عالمی درجے کی ٹیم نہیں ، اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کی لیکن کھلاڑی توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا سکے۔

    امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی

    پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹی20 میچ میں 10وکٹوں سے شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ میں آج جلدی آؤٹ ہو گیا تھا جس کی وجہ سے ہم اسکور بورڈ پر اچھا مجموعہ نہ سجا سکے لیکن افتخار نے اچھی اننگز کھیلی۔

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    یاد رہے کہ ابتدائی دو ٹی20 میچوں میں نصف سنچری بنانے والے قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم تیسرے میچ میں زیادہ رنز اسکور نہ کر سکے اور پاکستانی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 106رنز ہی بنا سکی۔آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے ہدف حاصل کر کے پاکستان کو میچ میں 10وکٹوں سے شکست دے دی۔

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    ٹی20 کپتان نے کہا کہ یہ میرا بحیثیت کپتان پہلا دورہ ہے جس میں مجھے کافی کچھ سیکھنے کا موقع ملا، غلطیاں بھی سرزد ہوئیں لیکن کوشش ہو گی کہ آگے ان غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک سیریز ہارنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم عالمی نمبر ایک ٹیم نہیں ہیں، پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا ایک الگ بات ہے کیونکہ ہم اپنی 100فیصد کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

  • مولانا تنہا رہ گئے،چاہتے ہیں کہ کچھ دن اور قیام کریں ،دیگر پارٹیاں ساتھ نہیں، شبلی فراز

    اسلام آباد: مولانا کی سیاست ختم ہوچکی ، ہم چاہتے ہیں کہ مولانا اور دھرنا دیں ہم ان کو اسلام آباد سے جانے نہیں دیں‌گے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان تنہا رہ گئے ہیں دیگر پارٹیاں ان کا ساتھ چھوڑ گئی ہیں۔

    امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پہلے بھی تنہا تھے اب دوبارہ تنہا ہوگئے ہیں، ان کو اب پر امن طور پر احتجاج ختم کردینا چاہئے۔

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ لاشوں کی سیاست کے خلاف ہیں، لاشوں کی سیاست سے ملک کا نقصان ہوگا، لاشیں ہمارے ہی پاکستانیوں کی گریں گی، اس طرح کی سیاست سے گریز کیا جائے تو سب کا فائدہ ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان اس وقت انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا، بات چیت سے تمام مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

  • لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کو بیٹے سمیت زندہ جلا ڈالا

    راجستھان :بھارت جہاں نہ صرف مردوں کو جلا کر ان کی راکھ گنگا اور جمنا میں بھائی جاتی ہے بلکہ اب تو کسی کی بھی باری آسکتی ہے ، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان میں لیڈی ڈاکٹر نے خاتون اور اس کے بیٹے کو زندہ جلا کر مار ڈالا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ہولناک واقعہ راجستھان کے شہربھرت پور میں پیش آیا جہاں لیڈی ڈاکٹر نے خاتون کو اس کے گھر میں ہی زندہ جلا دیا۔

    پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے لیڈی ڈاکٹر کے شوہر سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے جس پر لیڈی ڈاکٹر نے طیش میں آکراس کےگھر کو آگ لگا دی جس سے خاتون اور اس کا 6 سالہ بیٹا جھلس کر ہلاک ہوگئے۔پولیس نے متاثرہ فیملی کی درخواست پر واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا جن میں لیڈی ڈاکٹرسیما، اس کا شوہر سدیپ جو کہ پیشہ کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے اور اس کی والدہ شامل ہیں۔

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    گرفتار ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے خواتین کو جوڈیشل حراست میں دے دیا جب کہ مرد ڈاکٹر کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر سدیپ کے اسپتال میں ملازمہ تھی اور اس دوران ان دونوں کے تعلقات پروان چڑھائے، سدیپ گپتا نے اپنی ملازمہ کو ایک اچھا گھر تحفے میں دیا تھا جہاں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔

  • ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی : ہندوتوا فیصلوں سے پاکستان کی اہمیت کم نہیں ہوگی ، یہ بھارتی سوچ کی عکاسی کرتی ہے ،ترجمان پاک فوج نے بھارتی میڈیا کی طرف سے پاک فوج پر طنز اور کرتاپورراہداری کی اہمیت کم کرنے کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت جتنے مرضی ڈرامے کرلے جیت پھر بھی پاکستان کی ہوگی، بھارت یہ یاد رکھے کہ پاکستان نے جس دن اقلیتوں کو خوشیاں دینے ان کی مذاہب کو عزتیں دینے اور تمام مذاہب کو ایک مقام دینے کا اعلان کیا ہے بھارت نے اسی دن کا انتخاب کرکے بھارت میں‌ رہنے والی اقلیتوں کی دل آزاری کا فیصلہ کیا ہے

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1192857712431898625

    ترجمان پاک میجر جنرل آصف غفور نے یہ پیغام بھارتی میڈیا کیطرف سے کرتاپورراہداری کو ثبوتاژ کرنے کی کوششوں کے اظہار کے بعد جاری کیا ، معروف بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے پاکستان دشمنی میں ایک ٹویٹ جاری کیا جس میں یہ کہا گیا کہ بھارت نے پاکستان کی اسٹریٹیجی کے مقابلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی اسٹریٹجی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    عوام کی سہولت کے لیے "قیمت پنجاب ایپ” لانچ کردی گئی

    ایڈین ایکسپریس نےٹویٹ کرتے ہوئے کہاکہ یقینا پاکستانی خفیہ ایجنسی ، آئی ایس پی آر اور جی ایچ کیو کو بھارتی حکمت عملی کی توقع نہ تھی جو بھارت نے دکھا دی ہے ، انڈین ایکسپریس نے یہ بھی لکھا ہےکہ شاہ محمود قریشی کی کشمیر کے مسئلہ کو اجاگرکرنے کی کوشش کا بھی توڑ ہے ، کل 9 نومبر کو دنیا کی توجہ کرتارپور پرنہیں بلکہ بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے فیصلے پر ہوگی اور بھارت پاکستان کی حکمت عملی کو ناکام کرنے میں کامیاب ہوجائے گا

    بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

    دوسری طرف انڈین ایکسپریس کے جارحانہ ٹویٹ کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے بہت خوبصورت جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ بھارت کو یہ پتا ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان کے لئے PR تباہی نہیں بلکہ ہندوتوا سےانسانیت کی تباہی کی عکاسی ہے۔ اچھا ہے آپ کی عدالت نے بابری مسجد فیصلہ کے لیے اسی تاریخ کا انتخاب کیا جب پاکستان دوسرے مذہب کے احترام میں قدم اٹھا رہا ہو گا۔ اسی وقت انڈیا کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گا۔ دنیا انڈیا کی بدصورتی دیکھے گی۔

  • پاکستان میں کرتاپورراہداری کا افتتاح،بھارت نے جواب میں بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا

    نئی دہلی :پاکستان کی طرف سے کامیاب سفارتکاری بھارت کو ہضم نہیں ہورہی دوسری طرف بھارت نے کرتاپورمیں ہونے والی افتتاحی تقریب کی اہمیت کو دبانے اور دنیا بھر کے میڈیا کی توجہ اس طرف سے ہٹانے کےلیے بابری مسجد کے کیس فیصلہ سنانے کا اعلان کردیا ہے،

    ایودھیا کے بابری مسجد رام جنم بھومی تنازعہ معاملہ میں سپریم کورٹ کل9نومبر اپنے فیصلے کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اس حساس اور مدت طویل سے زیر التوا مقدمہ میں ممکنہ فیصلے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں کو چوکنا رہنے کی ہدایت جاری کر ہے۔ وزارت داخلہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کو ایک عام ہدایت جاری کی گئی ہے۔

    بھارتی حکومت کے عہدیدار نے بتایا کہ ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام حساس مقامات پر مناسب حفاظتی اہلکار کو تعینات رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ملک میں کہیں بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت نے امن و امان برقرار رکھنے میں ریاستی حکومت کی مدد کے لئے اتر پردیش میں نیم فوجی دستوں کی 40 کمپنیاں کو بھی حفاظت پر مامور کر دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز اپنے تمام وزرا سے بھی کہا کہ وہ ایودھیا فیصلے سے متعلق غیر ضروری بیانات دینے سے باز رہیں۔

    وزارت داخلہ نے بدھ کے روز یوگی آدتیہ ناتھ کی سربراہی میں اترپردیش حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ ایودھیا میں تمام حفاظتی تیاریوں کو یقینی بنائے۔ ایودھیا شہر کو فیصلہ کے بعد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ناکام بنانے کے لئے حفاظتی تیاریوں کے ساتھ ایک قلعے میں تبدیل ہو جائے گا۔ آئی اے این ایس کے مطابق، ایک اعلی عہدے پر فائز ذریعے نے بتایا کہ ایودھیا میں عوامی ایڈریس سسٹم کو چلانے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

    دریں اثنا یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سماج دشمن عناصر لوگوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکا سکتے ہیں لہذا، سرکلر میں یوپی حکومت کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ریاست کے انتہائی حساس علاقوں پر نگاہ رکھے اور مخصوص مقامات پر پولس فورس تعینات کرے۔ذرائع نے بتایا کہ اتر پردیش کے چیف سکریٹری راجندر کمار تیواری، ڈائریکٹر جنرل آف پولس او پی سنگھ کو آخری لمحے میں ہونے والی گڑبڑی سے بچنے کے لئے سرکلر بھیجے گئے ہیں

  • ایران نے خلیجی ساحل کے قریب نامعلوم ڈرون مار گرایا

    تہران : ایران نے ایک بارپھر امریکی ڈرون مارگریا ، یہ پہلا موقع نہیں بلکہ اس سے قبل ایران کئ امریکی ڈرون گراچکا ہے، ایران نے امریکی ڈروں گرانے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود 4 ماہ بعد خلیج میں بندر ماہشہر بندرگارہ کے قریب ایک اور نامعلوم ڈرون مارگرایا۔رپورٹ میں کہا ہے کہ ایرانی فوج نے خوزستان صوبے میں پرواز کرنے والے ایک نامعلوم طیارے کو علی الصبح میزائل کے ذریعے مارگرایا۔

    بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

    ذرائع کے مطابق خوزستان کے گورنر غلام رضا شریعتی کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے ڈرون کا مبلہ حاصل کرلیا ہے اور معاملے کی تفتیش بھی شروع کردی ہے۔بعدازاں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈرون ایرانی ساختہ بھی ہوسکتا ہے جو رات کے وقت ہونے والی میزائل تجربات کا حصہ بھی ہوسکتا ہے۔

    طیارہ تباہ ، پائلٹ ہلاک ، امریکی حکومت نے اہم اعلان کردیا

    اس سے قبل 23 اکتوبر کو اسی علاقے میں ایرانی ساختہ ڈرون حادثاتی طور پر تباہ ہوگیا تھا جس کے بعد اخبارات میں نامعلوم غیر ملکی طیارے کو مارگرانے سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں۔نیوز ایجنسی فارس نے انکشاف کردیا تھا کہ ڈرون ایرانی تھا اور ایمرجنسی لینڈنگ کی جارہی تھی اسی دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

    اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

  • بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

    بھارتی میڈیا جھوٹا، کل سازشیں اورشرارتیں دم توڑ جائیں گی ، ترجمان پاک فوج

    راولپنڈی:کرتارپورراہداری کی کامیاب پاکستان کی سفارتکاری کے بعد بھارت پر پاگل پن طاری ہوگیا ، بھارت پاکستان کی اس سفارتی فتح کو ہضم نہیں کرپارہا، بھارت نے جو جھوٹ بول رہا ہے اس کے تو پر بھی نہیں ، بھارتی جھوٹوں کے بے نقاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خوب جواب دیا

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1192834637573300224?s=08

    باغی ٹی وی کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا جھوٹوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا جھوٹ بولتے ہوئے شرم آنی چاہیے ، بھارتی میڈیا جس طرح پاکستان کا چہرہ پیش کررہا ہے، اور کرتارپورپر بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کررہا ہے بھارتی میڈیا کی اس سوچ پر افسوس ہی کیا جاسکتا ہے

    اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

    ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ بھارتی پراپیگنڈے کا وقت گزرچکا اب کھیل پاکستان کے ہاتھ میں ہے، میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہا جارہا ہےکہ 9 نومبرکو افتتاحی تقریب کے دن بھی 20 ڈالرز کے بدلے پاکستان جانے کے لیے رقم مقرر کی ہے ، میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ،بھارت خود ہی ایسی من گھڑت خبریں تیارکرکے غلط تاثر پیداکرنے کے بھونڈے ہتھکنڈے اختیار کررہاہے

    نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب وزیراعظم نے ایک طریقہ کار وضع کردیا ہے پھر بھارت لوگوں کو جھوٹی خبریں پھیلا کر گمراہ نہیں کرسکتا

    مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

    آخر میں میجر جنرل آصف غفور کہتے ہیں کہ بھارت کی تمام سازشیں اوار شراریتں کل دم توڑ جائیں گی جب کرتارپورراہداری کا ایک شاندار افتتاح ہورہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ بھارت کے ہاتھ سے اب گیم نکل چکی ہے، اب پچھاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا