Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان نےبنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    لاہور:پاکستان نےبنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ، کرکٹ کے میدان سے آنے والی خبروں کےمطابق ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے شکست دےکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

    کون ہو گا فاتح ، پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج اہم میچ

    باغی ٹی وی کے مطابق کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔

    سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں‌ نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا

    بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 2 کے ابتدائی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    بنگلہ دیش کو روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب 8وکٹوں سے شکست

    166رنز کے تعاقب میں محمد شہزاد اور علی حسن پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے میزبان ٹیم کو 61 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ عباس علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد رضوان محمود اور محمد وقاص نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑی 34،34 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے۔

    ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔ ڈی ایل ایس میتھڈ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا۔

  • انڈر 16 پاکستان  نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

    انڈر 16 پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دی

    انڈر 16 ایک روزہ سیریز: پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

    ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت تیسرے ایک روزہ میچ میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے شکست دےکر 3 میچوں پر مشتمل سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں بنگلہ دیش انڈر 16 کی پوری ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 165 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد نے 45 رنز بنائے۔ جواب میں میزبان ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔میچ آفیشلز نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کو 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا۔ بارش اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث میچ کی دونوں اننگز 31،31 اوورز تک محدود کی گئی تھی۔

    اس سے قبل بنگلہ دیش انڈر 16کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 2 کے ابتدائی اسکور پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد مہمان ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان نعیم احمد 45 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلہ دیش انڈر 16 ٹیم کے 5 کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی جانب سے علی اسفند نے 3 جبکہ احمد خان، اسماعیل اور محمد شہزاد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    166رنز کے تعاقب میں محمد شہزاد اور علی حسن پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے میزبان ٹیم کو 61 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا۔ عباس علی کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد رضوان محمود اور محمد وقاص نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑی 34،34 رنز بنا کر ٹاپ اسکوررز رہے۔ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 27.3 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ کو روک دیا گیا۔

    ڈی ایل ایس میتھڈ قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم نے 7 رنز سے فتحیاب قرار دیا گیا۔

  • بلاول نے کسے کہہ دیا کہ اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا

    بلاول نے کسے کہہ دیا کہ اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا

    بلاول نے کسے کہہ دیا کہ اقتدار پلیٹ میں رکھ کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردوں سےلڑے اورجمہوریت لائے،18ویں ترمیم میں صوبوں کوخودمختاری دی گئی ، عمران خان کو پلیٹ میں رکھ کراقتدار دیا گیا

    بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی دور میں تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ کیاگیا،ہم حکومت کاہرظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں ،عمران خان نے ایک سال میں ملکی معیشت تباہ کردی ،چاہتےہیں کہ جمہوری تسلسل برقرار رہے، وعدہ کرتا ہوں عوام میں رہوں گااورعوام کیلئےلڑوں گا،عمران خان کو پلیٹ میں رکھ کراقتدار دیا گیا

    ان کا کہنا تھا کہ میں اس سلیکٹڈ حکومت کو بے نقاب کررہا ہوں، عوام کے کہنے پر پیپلزپارٹی دھرنے کی سیاست بھی کرے گی، میں اس سلیکٹڈ حکومت کو بے نقام کررہا ہوں، مقدمہ سندھ کاہوتاہےکیس راولپنڈی میں چلتاہے، عمران خان نے ایک سال میں ملکی معیشت تباہ کردی ، ہم چاہتےہیں کہ جمہوری تسلسل برقرار رہے، کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط کردیاگیا، ہم حکومت کاہرظلم برداشت کرنے کو تیار ہیں ، آصف زرداری کونجی ڈاکٹرزسےعلاج کی اجازت نہیں دی جارہی، وعدہ کرتا ہوں عوام میں رہوں گااورعوام کے لیے لڑوں گا.حکومت سے نہ ملک سنبھل سکتا ہے اور نہ معیشت، پیپلزپارٹی عوام پر ظلم ہوتا ہوا برداشت نہیں کرے گی،بلاول کا کہنا تھا کہ مقدمات سندھ میں اور کیس راولپنڈی میں چل رہے ہیں،

  • ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بارزبردستی بھارت کومیزبانی کوکیوں دی گئی

    لوزین:ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بار بھارت کومیزبانی کو دے دی گئی، بھارت مسلسل دوسری مرتبہ اور 2010 سے تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔میزبان ہونے کی وجہ سے بھارت براہ راست ورلڈ کپ میں پہنچ گیا ہے۔

    بنگلہ دیش کو روہت شرما کی جارحانہ بیٹنگ کے سبب 8وکٹوں سے شکست

    ایف آئی ایچ کے اعلان کے مطابق، لوزین میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے مطابق ایونٹ 2023 میں ہوگا جس کے شہر کا اعلان بھارتی فیڈریشن بعد میں کرے گی۔ ملائیشیا اور بیلجیم بھی ایونٹ کی میزبانی کے خواہشمند تھے تاہم ایف آئی ایچ نے بھارت کو ترجیح دی۔

    ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

    ایف آئی ایچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تھیئری ویئل کے مطابق میزبان ملک کے تعین میں ایف آئی ایچ کو آمدن کے مواقع کے امکانات کو بھی زیرغور رکھا گیا تھا۔بھارت مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، 2018 میں بھی ہاکی ورلڈ کپ بھارت میں ہواتھا اس سے قبل 2010 کا ورلڈ کپ بھی بھارت میں کھیلا گیا تھا۔

    کون ہو گا فاتح ، پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج اہم میچ

    یوں گزشتہ چار میں سے تین ورلڈ کپ بھارت میں ہوگئے۔ میزبان کے طور پر بھارت بغیر کچھ کیے ہی ٹورنامنٹ کھیلنے کا اہل ہوگیا ہے۔بھارت کومیزبانی دیئے جانے پرایک نئی بحث نے جنم لے لیاہے، جس میں یہ کہا جارہا ہےکہ بھارت کو میزبانی جان بوجھ کی دی جارہی ہے تاکہ پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو عالمی سطح پر زیادہ سے زیادہ پزیرائی مل سکے

  • مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

    لاہور:مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا، اطلاعات کےمطابق پنجاب میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی تشکیل مکمل، نئے ایڈمنسٹریٹرز تعینات اور بلدیاتی اداروں کی تعداد بھی بڑھا دی گئی۔

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نئے بلدیاتی ایکٹ کے تحت بلدیاتی اداروں کی تشکیل نو کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلدیاتی اداروں کی تعداد 229 سے بڑھا کر 455 کردی گئی ہے جبکہ تمام بلدیاتی اداروں میں ایڈمنسٹریٹرز کی نئے سرے سے تعیناتی کردی گئی۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    حکومت پنجاب کیطرف سے جاری کردہ تفصیلات کےمطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کمشنر لاہور کو تعینات کیا گیا ہے، ہیڈ کوارٹرز میں میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    تحصیل ہیڈ کوارٹرز اور تحصیل کونسلز کے ایڈمنسٹریٹرز کا چارج بھی متعلقہ ڈی سی اور اے سی کے پاس ہوگا۔ ہیڈ کوارٹرز کےعلاوہ میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر تحصیلدار اور ٹاؤن کمیٹیز کا ایڈمنسٹریٹر متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہوگا۔

    ادویات ، آکسیجن سلنڈرغائب، نشتر ہستپال میں صرف نشتر ہی چل رہے ہیں،مریض پریشان ، بے حس حکمران

    ذرائع کے مطابق نئے بلدیاتی ادارے وجود میں آنے کے بعد ضلع اور تحصیل کی سطح پر بڑے پیمانے میں افسران اور ملازمین کے تقرروتبادلے کئے جائیں گے۔یاد رہےکہ تحریک انصاف کے نئے مقامی حکومتوں کے نظام کے خلاف ہائی کورٹ میں درخواستیں بھی دائرہیں ان پر ابھی فیصلہ آنا باقی ہے,

  • نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    اسلام آباد : نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے پول کھول دیا اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    ذرائع کے مطابق نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف سخت بیمار ہیں، ہم نے ان کی رپورٹس دیکھِی ہیں، ہر پاکستانی کو اپنے مرضی کا علاج کرانے کا حق حاصل ہے۔نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، البتہ یہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ نوازشریف کو ایک یا زیادہ مرتبہ باہر جانے کی اجازت دے۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اب عدالت فیصلہ کرے گی کہ نوازشریف کتنے عرصے کے لیے باہر جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں خود بیمار ہوں اور کئی دن سے آفس نہیں جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔

    پاکستان مخالف فلموں کے مرکزی کردار،ممبربی جے پی سرکار،بالی وڈ اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔یاد رہے کہ باغی ٹی وی پہلے ہی یہ خبر دو ہفتے قبل دے چکا تھا کہ میاں نوازشریف اور حکومت کے درمیان معاملات کافی حد تک طئے ہوچکے ہیں

  • ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات تعینات ۔۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن چارج چھوڑ دیا ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات تعینات کر دیا گیا۔عوام الناس کا کہنا کہ ڈاکٹر رانی حفصہ کنول سے گجرات صاف ستھرا نہ بن سکا۔ لیکن نئے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر خرم شہزاد کیا کرتے ہیں ۔اور امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر خرم شہزاد گجرات کی ایک اچھی تصویر عوام الناس کے سامنے لائیں گے ۔ اللہ ان کو مزید ترقی دے آمین

  • عراق میں‌ مظاہرین پر کونسے ملک کے ساختہ بم استعمال کیے جارہے

    عراق میں‌ مظاہرین پر کونسے ملک کے ساختہ بم استعمال کیے جارہے

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران مظاہرین کے خلاف استعمال ہونے والے بم ایرانی ساختہ ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ باقاعدہ مظاہرین کو ہدف بنا کر نشانہ بنایا جاتا ہے۔

     

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی حکام کو نئے شواہد ملے ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے بجائے ان کو ہلاک کرنے کے لیے ایرانی ساختہ آنسو گیس کا استعمال کیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کی ایک سابقہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ عراق میں مظاہرین کےخلاف 40 ملی میٹر دھانے والے گیس کے گولے استعمال کیے گئے۔

    ایران سعودی عرب سے ایک چیز کا متقاضی ہے ، ایرا نی اسپیکر نے سعودی عرب کو پیغام بھیج دیا

    واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ خزانہ نے ان پر یہ پابندیاں تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضے کے چالیس سال مکمل ہونے پرعاید کی ہیں۔اس نے اپنی ویب سائٹ پر ان پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ان کی زد میں آنے والوں میں ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بھی شامل ہیں۔

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی

  • ادویات ، آکسیجن سلنڈرغائب، نشتر ہستپال میں صرف نشتر ہی چل رہے ہیں،مریض پریشان ، بے حس حکمران

    ملتان :جنوبی پنجاب کی ترقی کا نعرہ لے کر آنے والے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کے نگری میں ہسپتالوں کی حالت بہت خراب سے خراب ترہوگئی ہے،اطلاعا ت یہ ہیں کہ جنوبی پنجاب میں طبی سہولتوں کے بحران نے مریضوں کو مزیدمشکلات سے دوچارکردیا ادویات، ڈرپ اسٹینڈ کے بعد آکسیجن سلینڈ بھی نایاب ہوگئے۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    ملتان میں واقع سب سے بڑے نشتر ہسپتال میں طبی سہولتوں کے فقدان نے غریب عوام کی کمر مزید توڑ دی، ہسپتال میں دیگر  طبی وسائل کے ساتھ ساتھ آکسیجن سلنڈر بھی نایاب ہوگیا۔ پیڈز میڈیسن ایمرجنسی میں زیر علاج 3، 3 بچوں کو ایک سلنڈر سے آکسیجن دی جارہی ہے۔ جو بچوں میں انفیکشن کا پھیلنے کا باعث بن سکتا ہے۔

    پاکستان مخالف فلموں کے مرکزی کردار،ممبربی جے پی سرکار،بالی وڈ اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد

    رپورٹ کے مطابق مریضوں کے لواحقین سلنڈر لگے اپنے بچوں کو گود میں لیے گھنٹوں کھڑے رہنے پر مجبور ہیں دوسری جانب بیشتر سلنڈرز میں آکسیجن ختم ہوچکی ہے جن کی بجٹ نہ ملنے کے باعث دوبارہ فلنگ نہیں کرائی جاسکی ہے۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

  • امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی

    واشنگٹن: اب امریکہ جانے کے لیے ویزہ نہیں بلکہ پیسا چلے گا، وہ لوگ جو چوری چھپے امریکہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے تھے اب ظاہری طور پر جاسکیں گے ، اطلاعات کےمطابق امریکی محکمہ داخلہ نے پولینڈ کے شہریوں کو ملک میں بغیر ویزا داخلے کی اجازت دے دی، 11 نومبر کے بعد سے پولش سیاحوں یا کاروباری افراد کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی

    امریکی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق آئندہ ہفتے سے پولینڈ کے شہریوں کو 90 دن قیام کے لیے ویزا کے حصول کی ضرورت نہیں ہوگی اور وہ بغیر کسی قانونی کاغذات کے ملک میں انٹری کرسکیں گے۔ ویزا نظر ثانی پروگرام میں ایک قابل اعتماد شراکت دار” پولینڈ شامل ہوگیا ہے، جو دونوں ممالک کے “خصوصی تعلقات” اور سلامتی کے امور پر قریبی تعاون کا عہد ہے۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    امریکی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں پہلے 38 ممالک شامل ہیں جبکہ پولینڈ شامل ہونے والا 39 واں ملک بن گیا ہے، ویزا فری سفر کا مطلب ہے کہ امریکا جانے کے خواہش مند پولش شہریوں کو اب بھی آن لائن رجسٹری سسٹم میں ڈیٹا داخل کرنے کی ضرورت ہوگی اور نہ ہی وہ قونصل خانے کی قطاروں میں کھڑے ہوکر اجازت مانگیں گے۔

    پاکستان مخالف فلموں کے مرکزی کردار،ممبربی جے پی سرکار،بالی وڈ اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے پولینڈ کے شہریوں کی فیس 160 ڈالر سے کم کر کے صرف 14 ڈالر مقرر کردی، نئے پروگرام کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا جبکہ شہریوں کو ابھی سے اپلائی کرنے کی اجازت ہے، رپورٹ کے مطابق امریکا نے یہ اقدام کاروبار ، سیاحت اور ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے اٹھایا۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    امریکی محکمہ داخلہ کے مطابق مسافر ویزا ویور پروگرام 2017 میں متعارف کرایا گیا، جس کے بعد سے اب تک 38 ممالک کے 23 لاکھ افراد امریکا کا دورہ کرچکے ہیں۔