Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستانی عدالتی نظام اور مدینہ کی ریاست…..از….سید زید زمان حامد

    سیدنا علیؓ نے فرمایا تھا کہ حکومتیں کفر کے ساتھ تو چل سکتی ہیں، مگر ظلم کے ساتھ نہیں!آج پاکستان میں ہر فساد کی جڑ یہ ہے کہ یہاں عدالتی نظام 1860 ءکا وہ نو آبادیاتی نظام ہے کہ جو اس وقت کے حاکم انگریزوں نے مقامی لوگوں کو غلام رکھنے کیلئے بنایا تھا۔

    انگریزوں کا بنایا ہوا پونے دو سو سال پرانا انگلیو سیکسن عدالتی نظام اور قوانین ظلم اور استبداد کی وہ بدترین مثال ہیں کہ جس کی سفاکی اور غلاظت کی کوئی انتہائی نہیں ہے۔یہ نظام عدل کیلئے نہیں، جبر کیلئے بنایا گیا تھا۔انگریزوں کے بنائے ہوئے اس سفاکانہ عدالتی نظام کی بنیاد وکالت کے پیشے پر ہے۔ جب ایک پیشہ ہی ایسا بنایا دیا جائے کہ جس کا ذریعہ آمدن جھوٹ بول کر مقدمات کو طول دینے میں ہو، تو انصاف کا جنازہ تو یہیں نکل جاتا ہے۔اس نظام کی بنیاد ایسے رکھی گئی ہے کہ جج، وکیلوں کے دلائل اور شہادتوں کی بنیاد پر ہی فیصلے کرتا ہے۔ جج بذات خود تحقیق نہیں کرسکتا، بلکہ جھوٹی گواہیوں اور وکیلوں کے پیچیدہ دلائل کو بنیاد بنا کر فیصلہ کرنے پر مجبور ہوتا ہے۔ عدل کے بجائے قانونی پیچیدگیوں پر زور ہوتا ہے۔ ظلم و استبداد کا یہ نو آبادیاتی عدالتی نظام نہ صرف کفر ہے بلکہ پاکستان کے پورے معاشی نظام کو درہم برہم کرنے کا بھی ذمہ دار۔

    چاہے وراثت کا مقدمہ ہو یا قتل کا، زمین کا تنازعہ ہو یا ملک و قوم کے خلاف غداری کا، انصاف کئی کئی برس بعد بھی نہیں ملتا۔قاتل، ڈاکو اور راہزن قیمتی سے قیمتی وکیل کرکے، قانونی پیچیدگیوں کو استعمال کرتے ہوئے، اپنے مقدمات کو سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں برسوں گھسیٹ کر سزا سے بچ جاتے ہیں۔ غریب آدمی تو صرف تھک کر ہی ترستا رہ جاتا ہے۔سب سے کم تجربہ کار اور اکثر نا اہل ترین جج سیشن کورٹ میں لگائے جاتے ہیں۔ پھر ان کی اپیلیں برسوں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں چلتی ہیں۔ مقدمے کی نکل نکلوانے کیلئے بھی عدالتی عملہ پیسے لیتا ہے۔ پورے کا پورا نظام ہی فرعونیت اور ظلم و استبداد پر مبنی ہے۔

    پاکستان میں گو کہ ہر نظام ہی گلا سڑا اور بوسیدہ ہے، مگر ان سب میں عدالتی نظام سب سے زیادہ غلیظ اور کینسر شدہ ہے۔ شریف انسان تو عدالت کا نام سن کر خوف میں مبتلا ہوجاتا ہے، کہ یہاں عدالت ظلم و استبداد کا دور دورہ ہے۔ اسلام تو دور کی بات، یہاں تو عام درجے کی انسانیت بھی نصیب نہیں ہے۔یہ بات بالکل واضح ہے کہ پاکستان ”پرانا“ ہو یا ”نیا“۔۔۔ اگر یہی عدالتی نظام چلتا رہا تو ملک میں ظلم و استبداد اور کفر ہمیشہ قائم رہے گا۔ نہ عدل ہوگا، نہ انصاف فوری ہوگا، نہ مفت ہوگا، نہ گھر کی دہلیز پر ہوگا، اور پورا معاشرہ فساد میں مبتلا رہے گا۔ تحریک ”انصاف“ بھی تحریک ”ظلم“ ہی رہے گی!!!

    اسلامی عدالتی نظام کی بنیاد عدل پر ہے۔ انصاف فوری ہوتا ہے، ہوتا ہوا نظر آتا ہے، قاضی خود تحقیق و تفتیش کرتا ہے، انصاف مفت ہوتا ہے اور اس میں وکیلوں کے جھوٹ اور ان کی بھاری فیسوں کی کوئی گنجائش سرے سے ہے ہی نہیں!یہ انتہائی انقلابی عدالتی نظام ہے!

    ہماری پوری اسلامی تاریخ میں ہمیں یہ لاکھوں مثالیں ملتی ہیں کہ قتل جیسے مقدموں کے فیصلے بھی ایک ایک گھنٹے میں کیے گیے ہیں، مجرموں کو فوری سزا دی جاتی ہے، عدل مفت ہوتا ہے، سائل عدالت میں آکر خود کو محفوظ تصور کرتا ہے، وکیلوں کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔

    کیوں آج ہم پاکستان میں اسلامی شرعی عدالتی نظام قائم نہیں کرسکتے؟اسلامی شرعی عدالت میں نہ قاتلوں اور ڈاکوﺅں میں بھاری فیس لیکر وکیل بچا سکتے ہیں، نہ قانونی پیچیدگیاں عدل و انصاف کی راہ میں حائل ہوسکتی ہیں۔ اگر قتل کیا ہے تو یا قصاص ہوگا یا معافی یا سولی!نہ کوئی اپیل، نہ کوئی تاخیر!

    پاکستانی قانون میں صدر پاکستان کو قاتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ یہ قطعاً حرام اور غیر شرعی عمل ہے۔ قاتل کو معاف کرنے کا حق صرف مقتول کے ورثاءکو ہوسکتا ہے۔اگر انصاف حاصل کرنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے پڑیں، سالوں انتظار کرنا پڑے، تو یہ نظام کفر اور ظلم کا کہلائے گا۔آج بھی پاکستان میں کئی طرح کی عدالتیں چل رہی ہیں۔ انگریزی عدالتیں بھی ہیں، فوجی عدالتیں بھی ہیں، شرعی عدالت کے نام پر ایک مذاق بھی ہے، جرگے بھی ہیں۔۔۔ تو پھر کیا حرج ہے کہ ریاست اصلی اسلامی شرعی عدالتیں بنا کر اپنی نگرانی میں لوگوں کو انصاف فراہم کرے؟

    ایک مرتبہ کرکے تو دیکھیں۔ جب قاتل پکڑا جاتا ہے، ثبوت موجود ہیں، خود اقرار کررہا ہے، گواہ موجود ہیں، تو پھر قتل کے مقدمے کا فیصلہ 15 منٹ میں کیوں نہیں کیا جاسکتا؟کیا ضروری ہے کہ انصاف کیلئے، سیشن کورٹ، ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے بیس سال کے سفر کو لاکھوں روپے دے کر طے کیا جائے؟

    ہمیں پاکستان میں ہر حال میں قصاص کو نافذ کرنا ہے۔ہر حال میں چور کے ہاتھ کاٹنے ہیں۔ہر حال میں ڈاکو کو سولی چڑھانا ہے۔ہر حال میں وراثت کو فوری تقسیم کرنا ہے۔ہر حال میں انصاف کو مفت، فوری اور گھر کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔پاکستان میں 90 فیصد مقدمات بہت آسانی سے چند گھنٹوں یا چند دنوں میں شرعی عدالتوں میں نبٹائے جاسکتے ہیں۔

    صرف حکومتی، معاشی یا کاروباری مقدمات کچھ ایسے ہونگے کہ جن کیلئے بین الاقوامی قوانین کی پابندی مجبوری ہو۔ ورنہ معاشرے میں عدل قائم کرنے کیلئے انصاف مفت اور فوری کرنا ہوگا۔

    اگر تحریک انصاف کی حکومت یہ جرا ¿ت نہیں کرسکتی، تو پھر ”انصاف“ اور ”تبدیلی“ کا ڈرامہ بند کرے، اور کھل کر کہے کہ ہم بھی انگریزوں کے نظام کو جاری رکھنے کیلئے ہی آئے ہیں۔ملک میں جو لاکھوں وکیل ہیں، بدقسمتی سے شریعت اور انصاف کی راہ میں یہی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔یہ بات بالکل طے ہے کہ ہمیں معاشرے میں اگر عدل و انصاف کو نافذ کرنا ہے تو اس کیلئے پورے عدالتی نظام میں فوری طورپر ہماری بتائی ہوئی انقلابی تبدیلیاں لانی ہونگی۔ پہلی عدالت میں ہی قابل ترین قاضی لگا کر محکم فیصلے کرنے ہونگے کہ جو فوری اور مفت انصاف یقینی بنائیں۔

    اس بات پر غور کریں کہ اسلامی عدالتی نظام میں جیلوں کا تصور نہیں ہے۔ یا مجرم کو سزا دی جاتی ہے، یا دیت لی جاتی ہے، یا معاف کردیا جاتا ہے۔ مگر جیلوں میں رکھ کر سڑانے کا کوئی حکم نہیں ہے۔ذرا سوچیں کہ اگر شریعت نافذ ہوجائے تو ملک کی جیلیں خالی ہوجائیں گی۔۔۔

    اللہ جب چاہے گا، اپنے ایسے شیر دلیر بندوں کو پاکستان کی حکمرانی دے گا کہ جو حقیقی معنوں میں ”تبدیلی“ لیکر آئیں گے۔ عدل و انصاف کو فوری، یقینی، بے لاگ اور مفت بنائیں گے۔ شریعت نافذ کریں گے، ظلم کا خاتمہ کریں گے، اور پاکستان کو حقیقت میں ”مدینہ کی ریاست“ بنائیں گے۔ ان شاءاللہ!!!!

    پاکستانی عدالتی نظام اور مدینہ کی ریاست
    تحریر: سید زید زمان حامد

  • سمندر پار پاکستانیوں کے کیلئے تھانہ حکومت کے انوکھے اعلان سے ہرکوئی حیران

    لاہور:پنجاب حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کےلیے انقلابی اقدامات اٹھانے شروع کردیئےہیں، اطلاعات کےمطابق سمنرپارپاکستانیوں کے لیے حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کیا جا رہا ہے۔ یہ تھانہ پورے پنجاب کی سطح کی اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات سنے گا اور ان پر کارروائی کرے گا۔ یہ تھانہ وزیراعظم عمران خان کے حکم پر قائم کیا جا رہا ہے۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے پنجاب پولیس کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے اندراج کے لئے ایک الگ سے تھانہ قائم کیا جائے۔حکومت کا کہنا ہےکہ اس فیصلےکےبعد سمندر پارپاکستانیوں کے مسائل میں کمی آئے گی

    سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں‌ نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا

  • پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

    پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

    پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے،معاشی ترقی کی شرح کم ہے لیکن مثبت ہے،مالیاتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی ہو رہی ہے،جائزہ اجلاس میں معاشی کارکردگی سے مطمئن ہیں،پاکستان کی معاشی کارکردگی سے بورڈ کو آگاہ کیا جائے گا،بورڈ کارکردگی کی بنیاد پر 45 کروڑ ڈالر کی قسط منظور کرے گا،جائزہ مشن 28 اکتوبر سے 8 نومبر تک پاکستان میں رہا،پاکستان نے تمام معاشی اہداف میں بہتری دکھائی،پاکستان نے اصلاحات پر بہتر عمل درآمد کیا ہے،

  • صحت مندنوازشریف کےساتھ پنجہ آزمائی جاری رہےگی، فردوس عاشق اعوان

    صحت مندنوازشریف کےساتھ پنجہ آزمائی جاری رہےگی، فردوس عاشق اعوان

    .صحت مندنوازشریف کےساتھ پنجہ آزمائی جاری رہےگی، فردوس عاشق اعوان

    تفصیلات کے مطابق :فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ نوازشریف کے علاج پر سیاست نہیں کریں گے.عدالت نے نوازشریف کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی،صحت مندنوازشریف کےساتھ پنجہ آزمائی جاری رہےگی.صحت مندنوازشریف کےساتھ پنجہ آزمائی جاری رہےگی،نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے،نوازشریف کی بیماری کی تشخیص پیچیدہ ہے، بیماری کی تشخیص کے لیے ایڈوانس انوسٹی گیشن ضروری ہے

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حوالہ سے عدالت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا، کیس کی قانونی نوعیت سے واقف نہیں ہوں،حکومت کا شروع سے موقف رہا نوازشریف کو باہر جاکرعلاج کرانا چاہیے ،نوازشریف کے راستے میں حکومت رکاوٹ نہیں بنےگی،

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

  • اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت

    اسلام آباد:اللہ نوازشریف کو صحت و تندرستی سے نوازے، بیمارہیں، اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کو نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کے معاملے پر نرف مؤقف رکھنے کی ہدایت کردی۔

    نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت وتندرستی کے لیے دعا کریں اور ان کے بارے میں اچھی گفتگو اور مہذبانہ انداز اختیار کریں وہ بیمار ہیں ان کے بارے میں اچھی زبان استعمال کریں

    نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی صحت یا علاج پر کوئی سیاست نہیں کریں گے، پہلے دن سے مؤقف ہے کہ سیاست کو انسانی صحت سے الگ رکھا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے ادارے آزاد ہیں، قومی احتساب بیورو (نیب) کے کہنے پر نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، نیب کی سفارش پر ہی نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے گا، ہم اداروں کی آزادی و خودمختاری پر یقین رکھتے ہیں۔

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی

    وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آزادی مارچ سے متعلق معاملات مذاکراتی کمیٹی دیکھ رہی ہے، مذاکرات کے دوران سخت بیانات دینے سے گریز کریں،ملکی معیشت میں استحکام آچکا، اب اپنے منشور پر مکمل عملدرآمد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں‌ زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو

    خیال رہے کہ نواز شریف کے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے ایک باضابطہ درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اتوار اور سوموار کی درمیانی شب وہ ہمیشہ کےلیے ملک چھوڑ جائیں گے

  • بابری مسجد کیس کا فیصلہ، حکام نے سکولوں میں جیلیں قائم کردیں

    نئی دہلی :بھارتی مسلمانوں کے لیے جیلیں تیار،بابری مسجد کے فیصلے کےخلاف ردعمل کے طور پر بھارت حکومت نے بڑی تعداد میں گرفتاریوں کے پیش نظرمختلف سرکاری مقامات کو جیلوں میں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے، اطلاعات کے مطابق بابری مسجد کیس کا فیصلہ بنانے سے قبل سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بھارتی حکام نےسکولوں میں بھی جیلیں قائم کردی۔

    موٹرسائیکل کا ٹائرپھٹ گیا ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بابری مسجد، رام مندر زمینی تنازع سے متعلق کیس کا فیصلہ رواں ماہ 17 تاریخ سے پہلے کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔ چیف جسٹس راجن گگوئی کی سربراہی میں راجن گگوئی کی مدت ملازمت 17 نومبر میں ختم ہونے جا رہی ہے اور ایسی صورت حال میں ان کی جانب سے دی گئی کیس کی ڈیڈ لائن بہت زیادہ اہمیت کی حامل تھی۔

    ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بارزبردستی بھارت کومیزبانی کوکیوں دی گئی

    خیال رہے کہ بھارتی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے 4 ہفتوں میں کیس کا فیصلہ سنا دیا تو یہ کسی معجزے سے کم نہیں ہوگا۔ سپریم کورٹ کے بینچ کی جانب سے بھی کہا گیا تھا کہ دیوالی کی چھٹیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فریقین اپنے دلائل 18 اکتوبر تک مکمل کرلیں۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

  • مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے، سردار مسعود خان

    کراچی : بھارت یہ یاد رکھے کہ تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری اپنی منزل "آزادی ” کی طرف بڑی تیزی سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے، دنیا مفادات کی خاطر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو نظرانداز کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنز کے ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ گزشتہ96دن سے کشمیری عوام قیدوبند کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بھارت کی دھوکا دہی اب دنیا سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں کی غنڈہ گردی عروج پر ہے، بھارت کئی دہائیوں سے یو این قرادادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

    امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی

    سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کا ظلم کشمیری نوجوانوں میں آزادی کا جذبہ بڑھا رہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اکثریت تبدیل کرنے کی مذموم سازش کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کے بھارت کے ساتھ معاشی مفادات وابستہ ہیں، دنیا مفادات کی خاطر مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو نظرانداز کررہی ہے، چین، ملائیشیا، ترکی اور ایران نے کھل کر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی ہے۔

    نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

  • ملکی معیشت کے لیے کون سی چیز زہر قاتل ہے، وزیراعظم نے بتادیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک معیشت کو نقصان پہنچانے والے کرداروں کا خاتمہ نہیں کیا جائے گا معیشت کو نقصان پہنچتا رہےگا، ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان، یوسف بیگ مرزا، متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

    موٹرسائیکل کا ٹائرپھٹ گیا ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ اسمگلنگ پاکستانی معیشت کے لیے زیرقاتل سےکم نہیں ، اجلاس میں سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا، وزیراعظم کو مغربی سرحدوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا اور سرحدی علاقوں کی عوام کو روزگار کے متبادل ذرائع کا لائحہ عمل بھی پیش کیا گیا۔

    نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسمگلنگ ملکی وسائل، آمدنی کو متاثر کرتی ہے، صنعت کی تباہی کا باعث ہے، سرحدی علاقوں کے عوام خصوصاً نوجوانوں کی معاشی مشکلات کا احساس ہے۔ عوام کو روزگار کی فراہمی کے لیے ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کی تجویز قابل تحسین ہے، کے پی، بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں ٹریڈ مارکیٹس کے قیام کا جلد آغاز کیا جائے۔

    ملائشیا اوربیلجیم نامنظورہاکی ورلڈکپ کی مسلسل دوسری بارزبردستی بھارت کومیزبانی کوکیوں دی گئی

  • موٹرسائیکل کا ٹائرپھٹ گیا ، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی

    لاہور:تیزرفتاری خطرہ جان، لیکن تقدیر پربھی ایمان ہونا چاہیے، موٹرسائیکل سوارکی غلطی نہیں تھی مگرپھربھی تقدیرغالب آگئی ، اطلاعات کےمطابق فیروز پور روڈ پر تیز رفتار موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گئی، حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

    نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    ذرائع کےمطابق حادثے کے موقع پر موجود ٹریفک وارڈن کاشف کا کہنا ہےکہ حادثہ چلڈرن ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں کلمہ چوک کی طرف جانے والا موٹرسائیکل میٹرو بس جنگلے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں حامد نامی نوجوان موقع پرجاں بحق جبکہ اس کا ساتھی ایاز شدید زخمی ہو گیا، جسے طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

    مقامی حکومتوں پر عوامی راج ، پنجاب کا نیا بلدیاتی نظام وجود میں آ گیا

    عینی شاہدین کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔جبکہ زخمی ایاز کا علاج معالجہ جاری ہے،

    امریکہ جانے والوں کے لیے خوشخبری آگئی

  • نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد

    لاہور:لاہورہائیکورٹ نے نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد ، بیرون ملک پرواز کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کے درخواست گزار کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے اور ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت پر درخواست خارج کی۔

    ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا

    ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2008 میں رینٹل پاور پلانٹ کے معاملے پر نیب میں ریفرنس دائر کیا گیا۔ نیب نے گرفتار کرکے انکوائری مکمل کرلی اور ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔

    تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہےکہ سابق سیکرٹری وزارت پانی و بجلی شاہد رفیع نے درخواست میں کہا ہےکہ وہ اس وقت بیمار ہے اورعلاج کے لئے بیرون ملک جانا چاہتا ہے، اس کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے حکومت جانے کی اجازت نہیں دے رہی، متعلقہ حکام کو درخواست دی شنوائی نہیں ہورہی۔

    نوازشریف کے معاملات حکومت کی رضامندی سے طئے ہورہے ہیں،نعیم الحق نے حقیقت سے پردہ ہٹا دیا

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دے۔ عدالت میں نیب پراسیکوٹر نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کا احتساب عدالت میں ٹرائل چل رہا ہے، ملزم کے بیانات ریکارڈ ہونے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست خارج کرے۔