Baaghi TV

Author: +9251

  • لیہ – ون ویلنگ کرتا نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    لیہ – کوٹ سلطان اڈہ شاہ جمال کے قریب موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثہ نوجوان جاں بحق ہو گیا، پولیس ذرائع کے مطابق
    25 سالہ اظہر ون ویلنگ کر رہا تھا لاش کو تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی ،تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استمعال پرپابندی عائد کردی گئی

    لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جسے مخالفین ہمیشہ آڑے ہاتھوں لیتی ہے اور طرح طرح کے الزام دیکر سیاست چمکانے کی کوشش کرتی ہے اسی تحریک انصاب کی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فونز کے اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا عائد کردی گئی۔

    ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کی جانب سےنوٹیفکیشن کے مطابق اسکولز میں موبائل اورسوشل میڈیاکا استعمال نہیں کیاجائےگا۔پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موبائل فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے 16 سال سےکم عمر کے طالبعلم تعلیمی اداروں کی حدودمیں موبائل نہیں لاسکتے جب کہ موبائل لانےوالوں کیخلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

    یاد رہے کہ دوسری طرف اسلام کے مرکز ومحور سعودی عرب میں نصاب تعلیم میں میوزک ، تھیٹر ، اور دیگر فنون کو شامل کردیا گیا ہے، اور دوسری طرف پاکستان میں نصاب تعلیم کو اسلامائزیشن میں ڈھالنے کی کوشش کی جارہی ہے

  • تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ، نصاب میں موسیقی، تھیٹراوردیگرفنون شامل

    ریاض :تبدیلی سعودی عرب پہنچ گئی ،نصاب میں موسیقی،تھیٹراوردیگرفنون شامل کردیئے گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر تعلیم نے کہا ہے ک نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد شہزادہ بدر نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت کے اسکولوں میں موسیقی، تھیٹر اور دیگر فنون متعارف کرائے جائیں گے۔سعودی وزیر ثقافت نے ٹویٹر پر اسکول کے بچوں کے میوزیکل بینڈ کی ایک پرانی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی پوسٹ کی اور اس کے ساتھ یہ عبارت تحریر کی خوب صورت دن واپس آئیں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کا کہنا تھا کہ وہ ابتدائی طور پر وزیر ثقافت کے ساتھ متفق ہو گئے ہیں جس کے تحت تعلیمی نصاب اور سرگرمیوں میں بعض فنون کو شامل کیا جائے گا اور نئی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کے اجازت ناموں کے اجرا کا اختیار وزارت ثقافت کو منتقل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پاکستان جہاں ایک عرصے سے سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز میں موسیقی اور ناچ گانے کا بہت زیادہ رواج پھیل گیا تھا عمران خان کے حکومت نے اس ختم کرنے کی بھرپورکوشش کی ہے اور تعلیمی اداروں میں ناچ گانے پر پابندی لگا دی ہے دوسری طرف سعودی عرب جو کہ اسلام کا مرکز و محور ہے وہاں یہ کلچر سرکاری طور پر اپنانے کی کوشش کی جارہی ہے، سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مختلف اقدامات کررہی ہے، مملکت میں اس حوالے سے روشن خیالی سے متعلق اہم اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔

  • کتنے یونٹ کے صارفین کو ملے گی بجلی کی سبسڈی

    کتنے یونٹ کے صارفین کو ملے گی بجلی کی سبسڈی

    کتنے یونٹ کے صارفین کو ملے گی بجلی کی سبسڈی

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لیے رعایتی نرخوں کا پیکج لارہے ہیں.رعایتی نرخ اضافی یونٹ استعمال کرنیوالوں پر لاگو ہوں گے،رعایتی بجلی 11.97 روپے فی یونٹ چارج کی جائے گی ،بجلی صارفین کے لیے بجٹ میں 226 ارب روپےکی سبسڈی رکھی .300یونٹ سےکم استعمال کرنیوالےزرعی صارفین کوسبسڈی دی ہے.

  • خام تیل کے نرخوں میں کمی

    خام تیل کے نرخوں میں کمی

    امریکہ میں کروڈ آئل خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ امریکہ میں کروڈ خام تیل کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ اضافہ ہوا ہے اور چین امریکہ تجارتی مذاکرات معاہدے پر دستخط دسمبر تک ملتوی ہو جانے کے خدشات ہیں۔
    امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں 2 فیصد سے زائد کی کمی آئی جس کی وجہ امریکہ میں کروڈ کے ذخیرے میں توقع سے زیادہ اضافہ اور چین امریکہ تجارتی مذاکرات معاہدے پر دستخط دسمبر تک ملتوی ہو جانے کے خدشات ہیں۔نیویارک میں برینٹ نارتھ سی کروڈ کے جنوری کیلئے وقفے کے بعد سودے 1.06ڈالر کمی کیساتھ 61.90 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔

    ادھر سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

    آرامکو حملوں کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے ملٹری آپشن بھی موجود ہے ، سعودی عرب

    چھوٹے کسانوں بارے کی وزیراعظم نے اہم بات

  • تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو کتنے مارجن سے شکست ہوئی

    تیسرے ٹی 20 میں پاکستان کو کتنے مارجن سے شکست ہوئی

    اسٹریلیا نے پاکستان کو تیسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو۔صفر سے اپنے نام کرلی۔

    پرتھ میں بیٹسمینوں کی سست رفتار بیٹنگ کے باعث پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 107 کا ہدف دیا جو کینگروز نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔

    یہ تیسرا موقع ہے جب پاکستان کو ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔
    گرین شرٹس نے تیسرے میچ کے لئے ٹیم میں چار تبدیلیاں کی تھیں، ابتدائی دو میچوں میں ناقص کارکردگی دکھانے والے سلامی بلے باز فخر زمان، وہاب ریاض، محمد عرفان، اور آصف علی کی جگہ امام الحق، محمد حسنین، محمد موسیٰ اور خوشدل شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کی ٹیم مینجمنٹ نے ٹیسٹ سیریز کے پیشِ نظر تیز گیند باز پٹ کمنز کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے ڈراپ کر دیا ہے، ان کی جگہ شان ایبٹ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کی موجودہ ٹی ٹوئنٹی فارم انتہائی ناقص ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم بھرپور فارم میں دکھائی دے رہی ہے۔

  • قطر اور صومالیہ کے درمیان کیا پر اسرار معاہدہ ہوا

    قطر اور صومالیہ کے درمیان ایک مبہم اور پر اسرار معاہدہ ہوا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ : خلیجی ریاست قطر کی حکومت افریقی ملک صومالیہ کے ساتھ ٹیلی کیمونیکیشن کے شعبے میں ایک نیا اور پراسرار معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت مصنوعی سیارے کا استعمال، اور سیٹلائٹ ایریا سروس کے لیے زمین کا حصوہ بھی شامل ہے۔

    قطری دارالحکومت دوحہ میں حال ہی میں قطر انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس اور نمائش ‘KITCOM 2019’ میں قطر کے وزیر مواصلات جاسم بن سیف السلیطی اور صومالی وزیر برائے ڈاک برائے اور ٹیلی مواصلات عبدی عاشور حسن نے دونوں ممالک کی حکومتوں کے مابین سیٹلائٹ سروس ایریا میں زمین کی باہمی شمولیت کے معاہدے پر دستخط کیے۔

    ادھر بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خليفہ کا کہنا ہے کہ قطر یمن کے حل کے راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے، یہ بات قطر کی جانب سے میڈیا میں سامنے آنے والے موقف سے ظاہر ہوتی ہے”۔ آل خلیفہ کے مطابق یمنی حکومت اور جنوبی کونسل کے درمیان سمجھوتے کے حوالے سے پیش رفت آگے کی جانب بڑھنے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور یمن میں استحکام کے مستقبل پر اس کے مثبت اثرات ہوں گے۔بحرین نے قطر پر الزام لگایا ہے کہ وہ یمن کا مسئلہ کرنے میں رکاوٹ بن رہا ہے.

  • بارش نے مانچسٹر میں‌ تباہی مچا دی

    بارش نے برطانیہ میں تباہی مچا دی ، مانچسٹر بھی لاہور کراچی کا سماں پیدا کرنے لگا.

    برطانیہ کے شہر مانچسٹر کو شدید بارشوں نے لپیٹ میں لے لیا ہے، شہر میں بارشوں کے باعث متعدد علاقے زیر آب آگئے۔
    مانچسٹر میں گزشتہ روز سے اب تک 60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، شہر سیلابی صورت حال کی زد پر ہے، مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

    مضافاتی علاقوں میں شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ ریلوے لائن زیر آب آنے سے مانچسٹر اور لیڈز میں ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کم،سفر کر سکیں گے یا نہیں؟ میڈیکل بورڈ نے سر پکڑ لیا

    نواز شریف کی طبیعت کیسی؟ کہاں سے علاج کروانا چاہتے ہیں، مریم نے اظہار کر دیا

  • لاہوریوں نے اب تک کتنے مینڈک کھائے سب سامنے آگیا۔

    شہباز اکمل جندران۔۔۔
    باغی انویسٹی گیشن سیل۔۔۔

    لاہوریوں نے اب تک کتنے مینڈک کھائے سب سامنے آگیا۔

    چند روز قبل ملک کے مین سٹریم اور سوشل میڈیا پر کئی روز تک جگہ بنانے والی خبر کے حقائق سامنے آگئے۔لاہور میں پانچ من مردہ مینڈک پکڑے جانے کی حقیقت باغی ٹی وی نے معلوم کرلی۔تھانہ راوی روڈ کے علاقے کی پولیس نے اظہر مسیح نامی شخص کو مینڈکوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ گرفتار کیا تو الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر چے مگوئیوں کا طوفان برپا ہوگیا۔اور خیال کیا جانے لگا کہ یہ مینڈک لاہور کے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں کھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔


    تاہم تفتش کے دوران یہ بات سامنے آئی کے مینڈکوں کی مجموعی تعداد 110تھی۔جن کا مجموعی وزن کسی طرح بھی 10کلوگرام سے زیادہ نہیں تھا۔اور پانچ من کی بات بالکل جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔


    مینڈک مختلف پرائیویٹ کالجز کو سپلائی کئے جاتے تھے۔جو پری میڈیکل کے طلبہ کے پریکٹیکلز میں استعمال کرتے تھے۔
    اظہر مسیح نامی شخص زندہ مینڈک پکڑ کر انارکلی لاہور کے سید سائنٹیفک سٹور اور کمیٹی چوک راولپنڈی کے سلیمان سائٹیفک سٹور کو سپلائی کرتا تھا۔جو تمام مینڈک پنجاب کالجز راولپنڈی کو سپلائی کردیتے تھے۔


    اس سلسلے میں پولیس کی انویسٹی گیشن اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کی انکوائری بھی یہی بات ہی ثابت کرتی ہے۔