آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد تندور مالکان نے روٹی کی قیمت بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے ،روٹی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کا اعلان کیا ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث نان بائیوں نے بھی روٹی کے قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ کوئٹہ میں بھی تندور مالکان نے روٹی 30 روپے میں کرنے کا عندیہ دیا ہےجبکہ بعض تندور مالکان نے اس پر عمل بھی شروع کر دیا ہے۔روٹی کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے روٹی کی قیمت میں اضافے نے مزدور طبقے کی مشکلات میں مزید کر دیا ہے۔ملک میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر تندور مالکان کا کہنا ہے ،وہ 20 روپے میں روٹی فروخت نہیں کر سکتےکیونکہ گیس کے بل اور مزدوروں کی تنخواہوں میں بھی مہنگائی کے ساتھ ساتھ اضافہ کرنا پڑتا ہے ۔اکر حکومت تندور مالکان کو سبسڈی دے تو وہ مناسب دام روٹی فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں-ملک میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور وفاقی کابینہ کی جانب سے پیٹرلیم مصنوعات پر ٹیکس کی وجہ سے اشیائے خورونوش سمیت 100 کلو آٹا کے فی بوری قیمت میں 1700 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔یہ بھی پڑھیے: روٹی 6 روپے میں فروخت نہیں کر سکتے، نانبائی ایسوی ایشنآٹے کی قیمت میں اضافےکے باعث نان بائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپےکرنے کی دھمکی دے گئی ہے ۔ اس طرح غریب عوام سے دو وقت کی روٹی کھانے کا حق بھی چین لیا گیاہے۔
Author: +9251
-

خانیوال میں بڑا حادثہ ،کئی گھروں کے چراغ اجڑ گئے
خانیوال(نمائندہ باغی ٹی وی) ایم 4 مخدوم پور انٹر چینج بس اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نیتجے میں تین افراد جان سے چلے گئے تفصیلات کے مطانق تصادم میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ریسکیو ذرائع کے مطابق بس چکوال سے ملتان جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بس بے قابو ہوگئی اور ٹرالر مخں جالگی۔ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال خانیوال منتقل کیا جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر اعجاز انجم نے جائے حادثہ پر پورے آپریشن کی نگرانی کی۔
-
نوجوان کے کان سے 10 لال بیگ برآمد
بیجنگ:نوجوان کے کان سے 10 لال بیگ برآمد اطلاعات کے مطابق چینی ڈاکٹرز نے نوجوان کا کامیاب علاج کر کے اُس کے کان میں رہنے والا لال بیگ کا پورا خاندان نکال لیا۔امریکی ویب سائٹ کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ نو نامی نوجوان کو گزشتہ دنوں کان میں خارش اور مسلسل درد کا احساس ہوا جس پر اُس نے اپنے اہل خانہ کو روشنی ڈال کر دیکھنے کو کہا۔
نوجوان کے مطابق جب اُس کے بھائی نے ٹارچ کی روشنی سے اندر دیکھا کو بھیانک صورتحال تھی کیونکہ اُسے ایک زندہ لال بیگ نظر آیا جو مسلسل حرکت کررہا تھا۔لو کا کہنا تھا کہ ’’یہ صورتحال میرے لیے بہت زیادہ بھیانک تھی البتہ میں نے ڈاکٹرز سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا تو انہوں نے فوری چند ٹیسٹ کرائے جس کے بعد مزید پیچیدگی سامنے آئی‘‘۔
چینی ڈاکٹوکے مطابق نوجوان کے کان میں ایک لال بیگ نہیں بلکہ چھوٹے بڑے دس لال بیگ رہ رہے تھے جو اندر چہل قدمی بھی کررہے تھے، ڈاکٹرز نے نوجوان کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے فوری آپریشن کی ہدایت کی۔
چینی ڈاکٹر زونگ یاجن کے مطابق ’’مریض کے کان میں مادہ لال بیگ اور بچے موجود تھے، جنہیں پہلے دوا ڈال کر مارا گیا اور پھر انہیں چمٹی کی مدد سے نکالا گیا۔ ڈاکٹرز نے چھوٹے سے آپریشن کے بعد نوجوان کو گھر جانے کی اجازت دے دی۔ اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ نوجوان بچا ہوا کھانا اپنے بستر پر چھوڑ دیتا تھا شاید اسی وجہ سے لال بیگ اُس کے کان میں داخل ہوئے۔
-
رات گئے عثمان بزدار سے عثمان ڈار کی اہم ملاقات
لاہور: عثمان بزدار اور عثمان ڈار کی رات گئے ملاقات کو بہت اہم دیکھا جارہا ہے، اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی۔ملاقات وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں عثمان ڈار کے آفس میں ہوئی، جس میں عثمان ڈار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو کامیاب جوان پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے لئے 20 دنوں میں10 لاکھ لوگ اپلائی کرچکے ہیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عثمان ڈار کو کامیاب جوان پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عثمان ڈار سے ملاقات میں کہا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام عظیم قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پروگرام نوجوانوں کو قومی دھارے میں شمولیت کا آغاز بھی ہے، کامیاب جوان پروگرام پاکستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی طرف پہلا قدم ہے۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام سے پنجاب سمیت ملک کے تمام پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا جبکہ اس پروگرام سے استفادہ کرکے پاکستانی نوجوان ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور حصہ لے سکیں گے۔
بانی متحدہ کی تصویر نہ لگانے پرقتل کیا ، لوگوں کو جلایا کربھی ماردیتا تھا ۔ذوالفقار بھٹہ کے انکشافات
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام پاکستانی نوجوانوں کو ہنرمند اور بااختیار بنانے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور پروگرام کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا پیدا ہوں گے۔ملاقات میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر کوآپریٹیو مہر محمد اسلم بھروانہ موجود ہوئے۔
-
متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالنگ سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ ، پردیسیوں میں خوشی کی لہر
دوبئی : متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالنگ سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ ، پردیسیوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے، اطلاعات کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے سماجی رابطوں کی ایپ ’واٹس ایپ‘ کے کالنگ فیچر پر عائد پابندی اٹھانے پر غوہو رہا ہے جس سے وہاں رہنے والے افراد بھی واٹس ایپ کالز کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
ذرائع کےمطابق متحدہ عرب امارات کی نیشنل الیکٹرانک سیکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ محمد الکیوتی کا امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہناتھا کہ اب واٹس ایپ کے ساتھ ہمارے بہتر روابط قائم ہوئے ہیں اور واٹس ایپ کے ساتھ اشتراک بڑھانے کے علاوہ مخلتف امور پر کام کیا جارہا ہے جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں جلد ہی واٹس ایپ کال پر سے پابندی اٹھالی جائے۔
مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ
واضح رہے کہ یو اے ای میں واٹس ایپ سمیت اسکائپ اور فیس ٹائم کی آڈیو اور ویڈیو کالنگ سروس پر پابندی عائد ہے تاہم صارفین ان کی ٹیکسٹ میسج سروس کا استعمال کرسکتے ہیں۔اس سہولت کا سب سے زیادہ فائدہ پردیسیوں کو ہوگا جو اپنے پیاروں سے بات کرنے کو ترستے ہیں
-
’محمد وسیم آل دا بیسٹ‘، وسیم اکرم نے ویڈیو جاری کردی
لاہور :محمد وسیم اور وسیم اکرم کی ایک دوسرے کے لیے بہت زیادہ محبت اور دعاوں کا سلسلہ جاری ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر محمد وسیم کی اگلی فائٹ سے قبل ان کی حوصلہ افزائی کیلئے وڈیو پیغام جاری کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ محمد وسیم باکسنگ رنگ میں اپنی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
وسیم اکرم کی جانب سے جاری کردہ وڈیو پیغام میں سابق کپتان نے کہا ہے کہ ان کی نیک خواہشات محمد وسیم کے ساتھ ہیں، وہ ان کو دو مرتبہ کے سابق عالمی چیمپئن کیخلاف فائٹ کیلئے ’آل دا بیسٹ‘ کہنا چاہیں گے۔وسیم اکرم نے قومی باکسر کی پچھلی باؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح وسیم نے پچھلی فائٹ میں چند سیکنڈز میں ہی اپنے حریف کو آؤٹ کلاس کیا تھا، امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو۔
واضح رہے کہ محمد وسیم 22 نومبر کو دبئی میں میکسیکو کے گینیگن لوپیز کیخلاف ایکشن میں ہوں گے، اس سے قبل ستمبر میں اپنی فائٹ میں دبئی ہی میں وسیم نے اپنے فلپائنی حریف کو 82 سیکنڈز میں چت کردیا تھا۔سابق کرکٹ کپتان نے کہا کہ وہ اور پوری قوم باکسر محمد وسیم کے ساتھ ہیں۔
-
کون ہو گا فاتح ، پاکستان اورآسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میں آج اہم میچ
پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج کھیلا جائے گا، آسٹریلیا کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم کو سیریز بچانے کا چیلنج درپیش ہے۔
قومی ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے تین تبدیلیوں کا امکان ہے، فخر زمان اور آصف علی کی جگہ امام الحق اور خوشدل شاہ اور فاسٹ بولر عرفان کی جگہ موسیٰ یا محمد حسین کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا پاکستان سے نمبر ایک رینکنگ تو نہیں چھین سکتا ہے لیکن سیریز جیتنے کے لیے آسٹریلیا کو فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔
ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
آسٹریلوی ٹیم میں طویل قامت فاسٹ بولر بلی اسٹین لیک اور شان ایبٹ کی شمولیت کا امکان ہے، ایبٹ کی گیند سے پانچ سال قبل فلپ ہیوز کی ہلاکت ہوئی تھی، ایبٹ اس کے بعد سے پہلی بار انٹرنیشنل میچ کھیلیں گے۔واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی، اسٹیو اسمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا، ٹی ٹوینٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کے سبب بے نتیجہ رہا تھا۔
ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سکھ یاتری پاکستان آ سکتے ہیں تو بھارتی ٹینس ٹیم کیوں نہیں ؟پاکستان نے سخت موقف اپنا لیا
اسلام آباد :اگر پاکستان ہزاروں سکھ پاکستان آسکتے ہیں تو دیگر بھارتیوں کو کیا ہوتا ہے، بھارت نے ڈیوس ٹیم پاکستان آنے سے روک کر اچھا نہیں کیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت کے خلاف ڈیوس کپ مقابلوں کی پاکستان سے نیوٹرل مقام پر منتقلی کے فیصلے کے خلاف انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے اپیل کردی ہے۔
ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کی عالمی گورننگ باڈی سے سوال کیا کہ اگر ہزاروں سکھ یاتری پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو 10رکنی ٹینس ٹیم کے آنے میں کیا مسئلہ ہے۔
ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ نے کہا کہ اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ڈیوس کپ کے لیے بھارتی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی 10رکنی ٹیم پاکستان آنے میں کیوں ہچکچا رہی ہےانہوں نے کہا کہ پاکستان ٹینس فیڈریشن اس فیصلے کے خلاف جمعرات کو اپیل کرے گا جس میں سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد سمیت دیگر پہلوؤں کا ذکر کیا جائے گا۔
مصباح کے اسلام آباد یونائیٹڈ سے منسلک یہ بات ہمیں منظورنہیں پی ایس ایل فرنچائزرز کا شکوہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا اوشیانا گروپ 1 کے مقابلوں 29 اور 30 نومبر کو رواں سال اسلام آباد میں شیڈول تھے لیکن پیر کو انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے مقابلوں کو پاکستان سے منتقل کر کے نیوٹرل مقام کے لیے تعین کے لیے پانچ دن کا وقت دیا تھا۔
-
منشا بم، بیٹے کے بارے میں انسداد دہشت گردی نے خلاف توقع فیصلہ دے دیا
لاہور : لاہور کی مشہور زمانہ شخصیت منشا بم کے اہم کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے ، یہ فیصلہ بڑی احتیاط کے ساتھ سنایا گیا ، اطلاعات کے مطاب منشا بم اور ان کے بیٹوں کو رہائی مل گئی ، اطلاعات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی ٹیم پر حملے کے کیس میں منشا بم اور ان کے بیٹوں کو بری کردیا۔
ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ذرائع کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے منشا بم اور ان کے بیٹوں کو مقدمے سے شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا۔منشا بم نے اس موقع پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے
ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 4 کے جج عبدالقیوم خان نے مقدمے کے گواہان کے بیانات قلم بند کرنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ایل ڈی اے ٹیم پر حملہ کیس میں دو ملزمان منشا بم اور عاصم منشا عدالت میں پیش ہوئے۔واضح رہے کہ منشا بم اور ان کے تین بیٹوں پر لاہور کے قریب پی آئی اے روڈ پر 35 کنال اراضی پر قبضے الزام تھا۔
-
سیکیورٹی کے نام پر 4 ہزار خواتین و بچیوں کی برہنہ تلاشی کا انکشاف
سڈنی : سیکورٹی یا کوئی اور ڈرامہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں پولیس اور قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گزشتہ 3 برس کے دوران کم از کم چار ہزار خواتین، لڑکوں اور بچیوں کی برہنہ تلاشی لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز ریاست آسٹریلیا کی اہم ترین ریاست سمجھا جاتا ہے، اسی ریاست میں آسٹریلوی وفاقی علاقہ بھی موجود ہے، جس میں آسٹریلیا کا دارالحکومت کینبرا واقع ہےنیو ساؤتھ ویلز کی آبادی 80 لاکھ کے قریب ہے اور یہاں پر سرکاری دفاتر، پارلیمنٹ اور سیکیورٹی ادارے ہونے کی وجہ سے اسے خاص اہمیت حاصل ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز میں منشیات اسمگلنگ اور اس کے استعمال کی روک تھام کے لیے سخت قوانین بھی بنائے گئے ہیں۔ قوانین کے تحت پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے ادارے منشیات اور دہشت گردانہ مواد کی اسمگلنگ کے شک میں کسی بھی شخص کی تلاشی اور پوچھ گچھ کر سکتے ہیں۔
ہائی کورٹ کی وارننگ کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا
قوانین کے مطابق پولیس کم عمر افراد کی ان کے والدین یا رشتہ داروں کی موجودگی میں برہنہ تلاشی لے سکتی ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق پولیس نے کم عمر لڑکیوں کو ان کے کسی رشتہ دار کی غیر موجودگی میں بھی برہنہ کیا۔
ورلڈاسنوکر چیمپئن شپ: آصف کی عمدہ کارکردگی جاری، کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے