Baaghi TV

Author: +9251

  • اسلام آباد میں‌ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم ، دباو یا حکمت عملی

    اسلام آباد میں‌ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم ، دباو یا حکمت عملی

    اسلام آباد : پاکستان نے خود ہی اسلام آباد میں ایف اے ٹی ایف سیکرٹیریٹ قائم کردیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے سیکرٹیریٹ کا قائم ہونا دباوہے یا حکمت عملی یہ تو بعد میں‌پتہ چلے گا ، مگر یہ تو واضح ہوگیاہےکہ پاکستان اگر ایف اے ٹی ایف کے احکامات پر عمل نہیں‌کرتا تو مشکلات ضرور بڑھیں گی ، اسی تناظر میں‌ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) ایکشن پلان پر بر وقت عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔

    فوجی ہمارے اورخدمات آئی ایس آئی کے لیے ، بھارتی فوجی حکام پریشان

    اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہےکہ ‘اقتصادی امور ڈویژن نے قومی ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کے قیام کی سمری بھیجی تھی، جس کے ذریعے ایکشن پلان پر عمل درآمد کے مقاصد حاصل ہوں گے’۔اعلامیے کے مطابق ‘ایف اے ٹی ایف نیشنل سیکریٹریٹ مکمل طور پر خود مختاری سے کام کرے گا اور ایف اے ٹی ایف کے متعلق امور دیکھے گا’۔

    کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے !سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ بنانے کا مقصد بھی رابطہ کاری کو بہتر بنانا ہے۔اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جولائی کے مہینے میں ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر بروقت اور موثر طریقے سے عملدرآمد کے لیے علیحدہ یونٹ بھی قائم کیا تھا۔

    آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں‌ گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……

     

  • خواجہ آصف نے مولانا کے مارچ کے بارے میں کیا بات کہہ دی

    خواجہ آصف نے مولانا کے مارچ کے بارے میں کیا بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : مسلم لیگ ن کے رہمنا خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولان کے مارچ میں قانون کےاحترام کی مثال نہیں ملتی،جس کے65 ہزارووٹ جعلی نکلےوہ آج اسپیکرکی کرسی پربیٹھاہے، جعلی ووٹوں پرمنتخب اسپیکرسے ہی اس قسم کی قانون سازی کی توقع کی جاسکتی ہے.

    انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں قانون سازی کامذاق اڑایاگیا،بلوں پربحث نہیں کرنےدی گئی.آزادی مارچ کاآج اسلام آبادمیں7واں روزہے،آزادی مارچ میں شریک کارکنوں کےجذبےاورحوصلےکوسلام پیش کرتےہیں،آزادی مارچ کےشرکاءکےجذبےاورحوصلےکوسلام پیش کرتےہیں،جعلی ووٹوں پرمنتخب ڈپٹی اسپیکرسے ہی اس قسم کی قانون سازی کی توقع کی جاسکتی ہے،

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پولیس اورسی ڈی اےکےعملےکوسرکاری سہولت فراہم نہیں کی گئی.آزادی مارچ کےشرکاءکوانٹرنیٹ کی سہولیات سےبھی محروم رکھاگیا،اسلام آبادسیف سٹی ہےلیکن آزادی مارچ کےشرکاءکےموٹرسائیکل چوری ہورہےہیں.لاہورمیں آزادی مارچ کےباوجودمیٹرو چل رہی تھی،اسلام آبادمیں میٹروبندہےجس سےعوام کومشکلات کاسامناہے،لاہورمیں آزادی مارچ کےباوجودمیٹروچل رہی تھی،

  • پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ پہنچ گئی

    اسلام آباد:عدالتیں آزاد ہیں‌تو پی ٹی آئی کو بھی دھچکا لگا ہے،اطلاعات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف نے غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 10 اکتوبر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا اور اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔درخواست پر فیصلے تک اسے معطل اور اسپیشل کمیٹی کو بھی کام سے روکا جائے۔

    ”ڈاکٹر سلیپ“ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے، مائیک فلانگان نے خود ہی بتادیا

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے حکم کے نتیجے میں پارٹی فارن فنڈنگ کی اسکروٹنی کیلئے اسپیشل کمیٹی کا قیام عمل میں آیا، الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل نہ ہونے کے باعث اس حکم کا کوئی قانونی جواز نہیں۔

    بہت اچھا! یہ حرکتیں‌ تمہیں‌ زیب دیتی ہیں ، باربارکرو،آصف غفور کا ہندووں‌ کے نام پیغام

    درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے آرڈر میں لکھا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل کسی سیاسی جماعت کی طرف سے ریاست کے مفاد کے خلاف پیش نہیں ہو سکتے جبکہ ریاست اس کیس میں فریق ہی نہیں، الیکشن کمیشن نے لاء افسران کے آرڈیننس کی غلط تشریح کی، مرضی کے وکیل کی خدمات حاصل کرنا ہر کسی کا بنیادی حق ہے۔

    37 کینیڈین قتل کردیئے گئے ،حالات کشیدہ ، فوج طلب کرلی گئی

  • موسمی تبدیلیاں ، 11ہزارسائنسدانوں نے انسانوں‌ کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

    واشنگٹن : دنیا آج جس موسمی مسائل کا شکار ہے اور جس طرح موسمی تبدیلیوں نے دنیا بھر کو پریشان کررکھا ہے، اس کی سنگینی پر دنیا بھر کےسائنسدان ایک عشرےسےتحقیقات کررہے ہیں‌ ، اطلاعات کےمطابق دنیا کے 153 ممالک کے 11 ہزار سائنسدانوں نے موسمیاتی تبدیلیوں کو ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر طرز زندگی کو بڑے پیمانے پر بدلا نہیں گیا تو انسانوں کے لیے نامعلوم مشکلات سے بچنا ناممکن ہوجائے گا۔

    آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں‌ گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……

    دنیا کو خبردار کرتے ہوئے ان سائنسدانوں نے ایک خط میں یہ بات کہی جو موسمیاتی سائنس پر مبنی تھا، جس کی تشکیل 1979 میں پہلی عالمی موسمیاتی کانفرنس میں رکھی گئی تھی، دہائیوں سے متعدد عالمی ادارے اس بات پر زور دے چکے ہی ںکہ گرین ہاﺅس گیز کے اخراج کی شرح میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

    37 کینیڈین قتل کردیئے گئے ،حالات کشیدہ ، فوج طلب کرلی گئی

    موسمی تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے سائنسدانوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہےکہ موسم تب موافق ہوں گے جب ہم اپنا طرز زندگی بدلیں گے ، اسی حوالےسے اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ولیم ریپل نے لکھا کہ 40 برسوں سے عالمی سطح پر مذاکرات کے باوجود حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور ہم اس بحران پر قابو پانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔بائیو سائنس میں شائع خط میں مزید لکھا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار بیشتر سائنسدانوں کے خیالات سے زیادہ تیز ہے۔

    فوجی ہمارے اورخدمات آئی ایس آئی کے لیے ، بھارتی فوجی حکام پریشان

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ انسانیت کو ہر طرح کے تباہ کن خطرے سے آگاہ کریں اور اس وقت سیارہ زمین کو موسمیاتی ایمرجنسی کا سامنا ہے۔خط میں بتایا گیا کہ کچھ مثبت اعشاریے بھی سامنے آئے ہیں جیسے شرح پیدائش میں کمی اور متبادل توانائی کے استعمال میں اضافہ، مگر زیادہ تر اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان بہت تیزی سے غلط سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    اس کے مقابلے میں گوشت کے استعمال کی شرح میں اضافہ، زیادہ ہوائی سفر، جنگلات کی تیزی سے کٹائی اور عالمی سطح پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں اضافے جیسے اقدامات موسمیاتی تبدیلیوں کی رفتار میں اضافہ کررہے ہیں۔

    کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے !سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

    سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ اس بحران کی شدت کو سمجھیں، پیشرفت پر نظر رکھیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے ترجیحات طے کریں، اس مقصد کے لیے عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر معاشرتی تبدیلیوں کی ضرورت ہے جبکہ قدرتی نظام کو اپنانا ہوگا۔

    موسمی تبدیلیوں سے آگاہی کےاس خط میں 6 بنیادی نکات پر زور دیا گیا، یعنی روایتی ایندھن کو بدل دینا، میتھین اور دیگر آلودگی کی روک تھام، ماحولیاتی نظام کی بحالی اور تحفظ، کم گوشت کھانا، کاربن فری معیشت کو اپنانا اور آبادی کی نشوونما کو مستحکم رکھنا۔

    بہت اچھا! یہ حرکتیں‌ تمہیں‌ زیب دیتی ہیں ، باربارکرو،آصف غفور کا ہندووں‌ کے نام پیغام

    یاد رہےکہ اس سے قبل بھی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، سمندر گرم ہورہے ہیں، موسمیاتی شدت بڑھ چکی ہے، سمندری سطح بلند ہورہی ہے، برف تیزی سے پگھل رہی ہے اور یہ سب تبدیلیاں فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیتی ہیں۔

  • شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات ، کیا ہوئی اہم بات

    شاہ سلمان سے امریکی سی آئی اے کی سربراہ کی ملاقات ، کیا ہوئی اہم بات

    سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے الریاض میں امریکا کے مرکزی خفیہ ادارے (سی آئی اے)کی ڈائریکٹر جینا ہاسپیل نے ملاقات کی ہے۔
    سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سی آئی اے ہیڈ جینا ہاسپیل نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔ ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ اور الریاض میں متعیّن امریکی سفیر بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ امریکا کے محکمہ انصاف نے ٹویٹر کے دو سابق ملازمین پر سعودی عرب کی جاسوسی کا الزام عاید کیا ہے۔ان کے خلاف بدھ کو ایک درخواست دائر کی گئی ہے لیکن سعودی عرب نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔عموما ظآہر یہی ہوتا ہے کہ سعودی عرب نے ان کی شکایت کی ہے. اسی طرح خطے میں اہم معاملات بھی بحث کا حصلہ ہیں.

    دوسری طرف یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا۔

  • اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    فیصل آباد (محمد اویس )ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کے سلسلے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک خفیہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نازیہ موہل نے کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ پر چک نمبر 245 میں چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی دالوں اور چاولوں کی 38 ہزار سے زائد بوریاں پکڑ لیں جس میں 30 ہزار بوری چاول اور 8 ہزار سے زائد دال چنا اور چنے کی بوریاں شامل ہیں۔ چھاپہ مار ٹیم نے چاولوں اور دالوں کی بوریوں کو قبضہ میں لے کر گودام کو سیل کر دیا اور موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا اس سلسلے میں ذخیرہ اندوز تاجر حاجی محمد اقبال و دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج بھی کرا دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی نے خبردار کیا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا کیونکہ مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتوں میں ناجائز طور پر اضافہ کرنا خلاف قانون ہے جس میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ قبضہ میں لی جانے والی دالوں و چاولوں کو سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • ترقیاتی کام شروع پہلے مرحلے میں‌ 5،5 کروڑ دیئے جائیں‌ گے

    اسلام آباد:ایک طرف حکومت مولانا کے طرز عمل سے پریشان تو دوسری طرف حکومت نے ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی کام شروع کردیئے ہیں، اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پرویزخٹک ارکان کوفنڈزکی فراہمی کےپروگرام کے کوآرڈینیٹر مقررکیے گئے ہیں۔

    بہت اچھا! یہ حرکتیں‌ تمہیں‌ زیب دیتی ہیں ، باربارکرو،آصف غفور کا ہندووں‌ کے نام پیغام

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہرایم این اے کو ترقیاتی فنڈزکی مدمیں 5کروڑ روپے ملیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما پرویزخٹک ارکان کو فنڈز کی فراہمی کےپروگرام کےکوآرڈینیٹرہوں گے۔

    کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے !سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

    اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ تمام ارکان اپنےحلقوں پرتوجہ مرکوز کریں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ صحت کےشعبےکواصلاحات کی ضرورت ہے، 6 ہزارپاکستانی ڈاکٹرزسعودی عرب سے واپس آچکے ہیں ، ڈاکٹرز کو اپنے شعبے سے وابستگی کاپوراثبوت دیناچاہیے۔

    فوجی ہمارے اورخدمات آئی ایس آئی کے لیے ، بھارتی فوجی حکام پریشان

     

  • چیف آف دی نیول اسٹاف کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے نیول ہیڈکوارٹرز میں الوداعی ملاقات کی۔

    نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پرچیف آف دی نیول اسٹاف نے اعلیٰ شخصیت کا استقبال کیا ۔ پاک بحریہ کے چاک وچوبند دستے معزز مہمان کوگارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں جنرل زبیر محمود حیات نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے جنرل زبیر محمود عباسی کی بطور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی گراں قدر خدمات کی تعریف کی۔

    نیول چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل صلاحیتوں،افواج کے درمیان باہمی تعاون میں اضافے اور خطے میںدفاعی مضبوطی اورمنظم فورس بنانے میں جنرل زبیر محمود حیات کے کردار کو اجاگر کیا۔ نیول چیف نے ملکی دفاع اور مسلح افواج کے لئے ان کی لائق تحسین خدمات کی بھی تعریف کی۔
    اس موقع پر چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک بحریہ کی جانب سے بے لوث تعاون پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا شکریہ ادا کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف اور پاک بحریہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں اعلیٰ شخصیت کو پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کے ساتھ الوداعی ملاقات کرائی گئی۔

  • ایم این اے فیض اللہ کموکا کے عزیز لکی کموکا کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج

    فیصل آباد(محمد اویس)ڈویژنل انتظامیہ کی درخواست پرایف آئی اے نے ڈھڈی والا کے رہائشی محمد اشرف عرف لکی کموکا کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق 26،اکتوبر 2019ء کو ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی میونسپل کارپوریشن میں ارکان اسمبلی سے سرکاری امور کے حوالے سے میٹنگ کررہے تھے جس کے دوران محمد اشرف عرف لکی نے ان کی بلااجازت ویڈیو بنائی اور اس کے بیگ گراؤنڈ میں میوزک لگا کرٹک ٹاک تیار کی اور سوشل میڈیاپر وائرل کردی جس سے نہ صرف ڈویژنل کمشنر کی ذات بلکہ کمشنر آفس کی عزت وقاربُری طرح متاثر ہوئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر(جنرل)مصور خاں نیازی کی مدعیت میں مذکورہ شخص کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

  • عبداللہ گل نے ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے مولانا کو کیا پیغام دیا

    عبداللہ گل نے ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے مولانا کو کیا پیغام دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ : تحریک نوجوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے مولنا فضل الرحمن سے ایک طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے مولانا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کی سالمیت کا تحفظ ہماری سب کی ذمہ داری ہے. عبد اللہ گل نے مزید کہا کہ ریاست کے نمائندے کی حیثیت سے آپ کے پاس آیا ہوں‌ اپنی سیاست بچانے یا کسی اور مقصد کے لیے نہیں آیا..قومی اداروں کے کسی صورت بھی متنازع نہیں بنانا چاہیے. حکومت کو آپ کے جائز مطالبات تسلیم کرنے چاہییں ، تا کہ یہ ڈیڈ لاک ختم ہو، .سیاسی عدم استحکام کسی طرح بھی پاکستان کے لیے اچھا نہیں ہے.، عبداللہ گل کی مولانا سے ون ٹو ون ملاقات کافی طویل عرصہ جاری رہی جس میں سیاسی اور ملکی حالات پر سیر حاصل بات ہوئی.