Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا آج حتمی دن ، ادارے نے کیا کہا اہم خبر

    آئی ایم ایف کے ساتھ مزاکرات کا آج حتمی دن ، ادارے نے کیاا کہا اہم خبر

    آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج آخری دن ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے کے وفد کے پاکستان حکام سے اقتصادی صورتحال پر تفصیلی مذاکرات ہوئے۔

    باوثوق ذرائع کے مطابق پاکستان نے بانڈز جاری کرنے کیلئے ضمانت دینے کی شرط ختم کرنے کی بات کی ہے اوررواں سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کے 5500 ارب روپے کے ہدف پر نظر ثانی بھی چاہتا ہے۔

    ذرائع کا کہناہے کہ آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام کے مالیاتی اہداف پر نظر ثانی کے مطالبات پر اپنا ردعمل جلد دے گا۔ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو آئی ایم ایف پیکیج سے الگ کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

    آئی ایم ایف کو بتایا گیا پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مقامی ٹیکس وصولیوں میں بہتری آرہی ہے اور ٹیکس فائلرز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے توانائی سیکٹر کا گردشی قرضہ کم ہورہا ہے ۔ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارشات کو آئی ایم ایف پروگرام سے الگ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز جاری کرنے کے لیے پابندی ختم کی جائے۔

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں رم جم کے ساتھ ساتھ زالہ باری۔ موسم خوشگوار ۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )

    ملک بھر کی طرح گجرات میں رم جم رم جم تیز ہواؤں کے ساتھ ساتھ زالہ باری۔ برسات نے موسم کو خوشگوار۔ دن با دن سردی میں اضافہ ہوتا جا رہا لوگوں نے موسم کو بہتر بنانے کے سموسے پکوڑے کی دکانوں کا رک کر لیا۔ محمکہ موسمیات کا کہنا کہ یہ بارش چند روز جاری رہی گی اور درجہ حرارت میں زیادہ سے زیادہ اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ اگر بات ڈارائے فروٹ کی بات کی جائے تو وہاں بھی خریداروں کا رش بہت زیادہ۔۔

  • ایف اے ٹی ایف  کے کتنے نکات پورے کر لیے حماد اظہر نے بتایا

    ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پورے کر لیے حماد اظہر نے بتایا

    ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پورے کر لیے حماد اظہر نے بتایا

    باغی ٹی وی وزیراقتصادی امورڈویژن حماداظہرکی ایف اےٹی ایف ایکشن پلان پربریفنگ، بریفنگ میں حماد اظہر نے بتایاکہ پاکستان کوفروری 2018میں آئی سی آرجےکاپلان دیاگیاہے.یہ 27 نکاتی ایکشن پلان ہے.ہم حکومت میں آئے تو22 نکات پر عمل درآمد نہیں ہوا تھا.حکومت نے اب تک 17 پر نکات عمل درآمد کرلیا ہے.پاکستان 7 جنوری کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا.ایف اےٹی ایف فروری 2019 میں پاکستان کے بارے میں فیصلہ کرے گا.آئی سی آر جے کاایکشن پلان اگلے سال مکمل کرنا چاہتے ہیں.

  • ”ڈاکٹر سلیپ“ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے، مائیک فلانگان نے خود ہی بتادیا

    لاس اینجلس :ہالی وڈ کی بازگشت کیوں دنیا بھر میں سنائی دیتی ہے اس کی وجہ صرف یہ ہےکہ ہالی وڈ بین الاقوامی معیار کی فلمیں بنا کرشائقین کی خدمت میں ییش کرتا ہے ، ان کی فلم کی کہانی بھی کسی کردار کی نشاندہی کررہی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہالی وڈ کی فلمیں‌ نہ صرف یورپ اور مغرب میں دیکھی جاتی ہیں بلکہ ایشیا کے تمام ملکوں میں بھی دیکھی جاتی ہیں،

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

    ایسے ہی ہالی وڈ ہدایتکار مائیک فلانگان نے کہا کہ فلم ”ڈاکٹر سلیپ“ ایک ہارر نفسیاتی فلم ہے۔ فلم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس فلم میں شائقین ایک ایسے نشے کے عادی شخص کو دیکھ سکیں گے جو اس چھوڑنے کے لئے جسمانی اور نفسیاتی تناﺅ کا شکار ہے۔ اس مریض کو پیش آنے والی مشکلات اور مصائب کا تذکرہ اس فلم میں‌ واضح بیان ہوا ہے

    ڈاکٹرزفوری ہڑتال ختم کریں‌،حکم نہ ماننے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں،لاہورہائی کورٹ

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس فلم کی کہانی سٹیفن کنگ کے 2013ء میں لکھے گئے ناول ”دی شائننگ “ پر مبنی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ریبیکا فرگوسن، ایملی ایلن ، بروس گرین وڈ اور ایون میک جارج شامل ہیں ۔ فلم رواں سال30 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

    لوگ میرے بارے کوئی اچھی رائے نہیں رکھتے ،ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ کے شکوے

  • آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں‌ گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……

    لاہور: آئیڈیا شہبازشریف کا،عملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں‌ گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے …… پنجاب حکومت نے ایمرجنسی سروس اور ریسکیوکو مزید موثر بنانے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کی تجویز کام شروع کر دیا۔

    ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتوں سے بار بار یہ تجاویز سامنے آرہی تھیں‌ جس پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے متعلقہ محکمہ کوہدایت کی ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع کے بڑے ہپستالوں میں ہیلی پیڈ بنانے جائے جبکہ کسی حادثہ کی صورت میں دور کے علاقوں سے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی جائے۔

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے مذکورہ تجویز پر ایک ماہ میں فربیلٹی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے جبکہ ہیلی سروس شروع کرنے کے لئے نجی اور فلاحی اداروں سے بھی مشورت کی جائے گئی۔یاد رہےکہ پنجاب میں ریسکیواور مریضوں کو ایمر جنسی کی صورت میں بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کے لیے یہ فیصلہ سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے دور میں ہوا تھا تاہم وہ صرف فیصلہ ہی ثابت ہوا ، جبکہ عملی جامہ عثمان بزدار کے حصے میں آیا ہے

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

  • پنجاب آئی ٹی بورڈ کے پلان نائن کے تحت "لانچ پیڈ 14” کا انعقاد ، افتتاحی دن نمائش میں کتنے سٹارٹ اپس نے سٹالز لگائے

    پنجاب آئی ٹی بورڈ کے منصوبے پلان نائن کے تحت "لانچ پیڈ 14” کا انعقاد ، افتتاحی دن نمائش میں کتنے سٹارٹ اپس نے سٹالز لگائے

    تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے منصوبے پلان نائن کے تحت "لانچ پیڈ 14” کے افتتاحی دن سٹارٹ اپس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل اور تخلیقی منصوبوں کو سامنے لانے کیلئے پاکستان بھر سے 100 سے زائد سٹارٹ اپس نے اپنے سٹالز لگائے۔ پنجاب آئی ٹی بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرپرینیورشپ سلمان امین نے اس موقع پر کہا کہ سٹارٹ اپس کے فروغ کیلئے پلان نائن ہر چھ ماہ بعد لانچ پیڈ کا انعقاد کرتا ہے، جس میں پاکستان بھر سے سٹارٹ اپس کی نمائش ،ان کا انتخاب اور ان کی گروتھ کیلئے ٹریننگ دی جاتی ہے۔


    واضح رہے کہ پلان9 اب تک 180 سے زائد سٹارٹ اپس کو تربیت اور معاونت فراہم کر چکا ہے۔
    "لانچ پیڈ 14” پاکستان کے تین بڑے شہروں لاہور، کراچی، اسلام آباد کے علاوہ فیصل آباد، ملتان اور اس سال گوجرنوالہ کیلئے بھی متعارف کروایا گیا ہے۔

  • ڈاکٹرزفوری ہڑتال ختم کریں‌،حکم نہ ماننے والوں کے خلاف مقدمات درج کریں،لاہورہائی کورٹ

    لاہور:یہ کیا تماشا ہے کام بھی نہیں‌کرتے اور واویلہ بھی بہت زیادہ کرتے ہیں، ادارے ملازمین کی مرضی یا خواہش سے نہیں چلتے ، ایک قانون اورطریقہ کارہوتا ہے، ہائی کورٹ نے ہڑتالی ڈاکٹروں کے بارے میں سخت فیصلہ دے دیا ، اطلاعات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے ڈاکٹروں کو ہڑتال ختم کرنے کا حکم دیدیا، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ ڈیوٹی کے دوران ہڑتال کرنا جرم ہے، پنجاب حکومت ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرے ۔

    بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ کارروائی

    ذرائع کے مطابق پنجاب میں ان ڈاکٹروں کے رویوں کی وجہ سے جو براحال مریضوں کا ہے اس پر عدالت نے بہت ناراضگی کا اظہار کیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف درخواست پرتحریری فیصلہ جاری کردیا، تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہڑتال ختم کریں، آئین کے آرٹیکل 5 کے سب سیکشن 2 کے تحت ڈاکٹرز ہڑتال نہیں کر سکتے، تحفظات دور نہیں ہوتے عدالت سےرجوع کریں۔

    ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار،66 جانبحق ہوگئے

    لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے کیے گئے تحریر ی فیصلہ میں عدالت نے مجوزہ قانون سے قبل ڈاکٹرز کے اعتراضات سننے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا، کمیٹی 22 اور 23 نومبر کو مشاورتی اجلاس بلائے، مشاورتی اجلاس کے بعد ایک ہفتے میں ترمیم شدہ بل عدالت میں پیش کریں، ترمیم شدہ بل میں سٹیک ہولڈر کی مشاورت شامل کی جائے۔

    ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن

  • سعو دی عرب میں آثار قدیمہ دریافت

    سعودی عرب میں یوں تو آثار قدیمہ کے بہت سی ایسی اقسام ہیں جن کا تاریخ میں اہم حصہ ہے ، ہزاروں سال قبل کے آثار قدیمہ ہیں اب حال ہی میں تازہ ترین دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کا اس وقت بہت چرچا ہے.

    سعودی عرب میں سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق جنرل اتھارٹی نے حائل صوبے میں آثار قدیمہ کا ایک مقام دریافت کیا ہے جو قبل مسیح سے ایک ہزار سال قبل کے زمانے کا ہے۔ یہ مقام حائل شہر کے مغرب میں تقریبا 205 کلو میٹر کی دوری پر الشملی ضلع کے شمال مغرب میں واقع ہے۔

    حائل صوبے میں سیاحت اور قومی ورثے سے متعلق جنرل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر زیاد المصیول نے بدھ کے روز بتایا کہ حالیہ دریافت حائل صوبے میں آثار قدیمہ کے خزانوں میں ایک بڑا اضافہ ہے جو علاقے میں سیاحت کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ جنرل اتھارٹی اس مقام کو سیاحوں کے استقبال کے لیے تیار کرنے پر کام کرے گی۔

  • ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن

    لاڑکانہ :ڈاکٹرنمرتا چندانی کوزیادتی کے بعد قتل کیا گیا، پولیس سرجن کے رپورٹ نے بی بی آصفہ میڈیکل کالج کی گورننس کا پول کھول دیا ، اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ کے بی بی آصفہ ڈینٹل کالج (بی اے ڈی ایس) میں تھرڈ ایئر کی طالبہ نمرتا چندانی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کے ساتھ ’جنسی فعل‘ کی تصدیق ہونے کے علاوہ موت کی وجہ گلا گھٹنا قرار پائی۔

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

    ذرائع کے مطابق پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی کا کہنا ہے کہ حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق طالبہ کو ’ریپ کے بعد گلا گھونٹ کے قتل کیا گیا‘۔ پولیس سرجن کا مزید کہنا تھا کہ ’جائے وقوعہ پر موجود شواہد کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ نمرتا کی موت گلا دبانے سے ہوئی یا پھندا لگانے سے‘۔

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    پولیس سرجن ڈاکٹر قرار احمد عباسی کہتے ہیں کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تحریر کیا گیا ہے کہ نمرتا چندانی کی گردن پر زخم کا ایک نشان تھا جو ’چوڑائی میں کم‘ تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ زخم دوپٹے کی وجہ نہیں بلکہ ’رسی نما چیز‘ کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے کہا کہ یہ بات طئے ہے کہ نمرتانے خودکشی نہیں‌کی

    ڈاکٹرنمرتا چندانی کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ’لیاقت یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کی فرانزک اور مالیکیولر بائیولوجی لیبارٹری کی فراہم کردی ڈی این اے رپورٹ میں مرد ڈی این اے کی نشاندہی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق نمرتا کے جسم اور کپڑوں سے لیے گئے نمونوں میں پائے گئے مرد کے ڈی این اے کی موجودگی اس کے ساتھ ’جنسی فعل‘ کی نشاندہی کرتی ہے۔

    بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ کارروائی

    پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ مرد ڈی این اے کی موجودگی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ نمرتا کا ریپ کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ بھر کے فرانزک ماہرین پر مشتمل اعلیٰ سطح کا بورڈ قائم کیا جاسکتا ہے جو پوسٹ مارٹم رپورٹ اور جائے وقوع تحقیقات میں موجود کچھ خامیوں کو درست کرسکے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 16 ستمبر کو بی بی آصفہ ڈینٹل کالج (بی ایس ڈی سی) میں بیچلرز ان ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی فائنل ایئر کی طالبہ نمرتا مہر چندانی ہاسٹل کے کمرے میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئی تھیں۔جس کے بعد اس اندھے قتل کے خلاف بڑی آوازیں بلند ہوئیں‌تھیں‌جسے ڈاکٹر قراراحمد عباسی نے آشکارکردیا ہے

  • کرکٹر محمد حفیظ کو بھی ملا شو کاز نوٹس

    کرکٹر محمد حفیظ کو بھی ملا شو کاز نوٹس

    کرکٹر محمد حفیظ کو بھی ملا شو کاز نوٹس

    اثاثے چھپانئے نہیں جا سکیں گے ، اب کھلاڑیوں کو بھی اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے. ایف بی آر نے اثاثے چھپانے کے معاملے پر سابق کپتان و قومی ٹیم کے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ پانچ سال سے ایف بی آر کی جانب سے محمد حفیظ کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا گیا ہے اور ان کے تمام بینکوں سے تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کرکٹرنے تقریبا 17 کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ایف بی آر کو ظاہر نہیں کئے جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔
    منی لانڈرنگ اور اثاثے ظاہر کرنے کے حوالے سے سیاستدانوں پر تو پہلے ہی سختی تھی اب کھلاڑی بھی اس پکڑ سے نہیں‌بچ سکیں گے .