Baaghi TV

Author: +9251

  • بہت اچھا! یہ حرکتیں‌ تمہیں‌ زیب دیتی ہیں ، باربارکرو،آصف غفور کا ہندووں‌ کے نام پیغام

    راولپنڈی : بہت اچھا! یہ حرکتیں‌ تمہیں‌ زیب دیتی ہیں ، باربارکرو، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خوبصورت جواب، اطلاعات کے مطابق روشین نیوز ایجنسی رشین ٹوڈے نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ساتھ ایک ویڈیوبھی شیئر کی ہے جس میں عقل کے اندھے بھارتی ہندو گاوماتا کے گوبر میں نہاتےہیں‌ اور ایک دوسرے کو گوبر میں‌ گوند دیتے ہیں‌

    رشین ٹوڈے کی رپورٹ پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بہت خوبصورت انداز سے مختصر مگرجامع جواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارتیوں سے یہی توقع تھی اور ان کا مطمع نظر بھی یہی اور ان کا عقیدہ بھی یہی ہےکہ گاوماتا کے گوبر میں‌شفا ہے تو پھر ان کو ان کی یہ سوچ ، نظریہ اور یہ حرکت مبارک ہو

    آصف غفور کہتے ہیں‌کہ یہی ان کی حقیقت ہے ، اب ان کواپنی ان اداوں کو دہرانا چاہیے ، خوب گوبر لگائیں ، گوبر میں نہائیں‌، گوبرکی محفل سجائیں‌ اور گوبر گوبر کھیلتے جائیں‌ یہ ان کا نظریہ ان کو مبارک ، آصف غفور نے مزید کہا کہ ہندو بار بار یہ حرکت کریں اور دیکھنے والوں کو تفریح کا سامان مہیا کریں‌،

  • غریب آدمی کا مسئلہ  سٹاک مارکیٹ ہے یا کچھ اور ، خرم دستگیر نے بتا دیا

    غریب آدمی کا مسئلہ سٹاک مارکیٹ ہے یا کچھ اور ، خرم دستگیر نے بتا دیا

    غریب آدمی کا مسئلہ سٹاک مارکیٹ ہے یا کچھ اور خرم دستگیر نے بتا دیا

    رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیرنے کہا ہے کہ غر یب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیاز چاہیے، ہمیں سنارہے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آگئی ہے،ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما مسلم لیگ (ن) خرم دستگیرنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غریب کا مسئلہ اسٹاک مارکیٹ نہیں اسے سستا پیازچاہیے،ہمیں سنارہے ہیں اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آگئی ہے،آٹے کا 10 کلو کا تھیلا453 روپے کا ہو گیا ہے۔
    پی ٹی آئی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کی اشاریے اور اعداد و شمار سے غریب آدمی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے..انہں تو سستا آٹا اور کھانے پینے کی سستی اشیاء کی ضرور ت ہے .سستی سبزیاں اور روز مرہ کی چیزیں عام عادمی کی ضرورت ہے .

  • کچھ شرم ہوتی ہے ، کچھ حیا ہوتی ہے !سینیٹرفیصل جاوید کا بھارتی وزیرداخلہ کو کرارا جواب

    اسلام آباد: بھارت پر کرتارپورراہداری کا بھوت اس قدر سوار ہوچکا ہےکہ اب بھارتی حکومت کھل کر پاکستان پر تنقیدی وار کررہی ہے،دوسری طرف بھارت کرتارپورپر اپنی خفت مٹانےکےلیے نئے بھونڈے طریقےاستعمال کررہے ، اطلاعات کے مطابق انتہا پسند ہندو جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے مرکزی رہنما اور وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی بھونڈی کوشش پرسینیٹر فیصل جاوید نے کرارا جواب دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقلیتوں کے حقوق سلب کرنے والی تنگ نظر جماعت کے رہنما امیت شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام کے ذریعے کرتاپور راہداری منصوبے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کی جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے فوری ردعمل دیتے ہوئے امیت شاہ کو مودی سرکار کا حقیقی شہرہ دکھا دیا۔

    امیت شاہ نےکرتاپور راہداری کو اپنی حکومت کی تاریخی کامیابی قراردیا، جس پر سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ کرتارپورراہداری خالصتاًپاکستانی اقدام ہے۔فیصل جاوید نے لکھا کہ امیت شاہ نےپاکستانی کاوش کوہائی جیک کرنےکی کوشش کی، امیت شاہ سرکارسکھوں کوپاسپورٹ کی فراہمی سےگریزاں ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے لکھا کہ سکھ یاتریوں کوپاسپورٹ کےحصول میں مشکلات کاسامناہے اور مودی سرکاری کی جانب سےسکھ یاتریوں کودھمکایاجارہاہے۔وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہدری کھولنے کا فیصلہ کرکے بھارت سمیت دنیا بھرمیں مقیم سکھوں کے دل جیت لئے ہیں ، سکھ برادری کرتارپورراہداری کھلنے پر خوش اور عمران خان کی شکرگزار ہے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو ہوگا۔

    بھارتی پنجاب کے شہر جالندھر کے ایک محلے میں سکھوں نے اپنے گھروں پر پاکستانی پرچم لہرا دئیے، جس کے بعد پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی جبکہ مودی سرکارعمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں۔

    اس سے قبل امرتسرمیں بھی عمران خان کے اقدام کی بھرپور پذیرائی ہوئی تھی اور شہرمیں شکریہ عمران خان کے بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے تھے ، بعد ازاں عمران خان کی مقبولیت سے بوکھلائی مودی سرکارنے بل بورڈز ہٹوادئیے تھے۔

  • پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہی، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہی

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کرتار پور راہداری کا منصوبہ سکھ برادری کیلئے وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔
    پاکستان آنے والی سکھ کمیونٹی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔کرتار پور راہداری منصوبے کی افتتاحی تقریب کیلئے آنیوالی سکھ کمیونٹی کوحکومت ہر طرح کی سہولتیں فراہم کررہی ہیں.کرتارپورراہداری منصوبے کی تکمیل سے اس وقت بھارت میں پاکستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔پوری دنیا کے سکھ برادری کے جذبات خوشی اور انسباط سے لبریز ہیں۔

    انہوں نےکہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقیم سکھ برداری کے دل جیت لئے ہیں۔
    بین المذاہب ہم آہنگی کے اس تاریخی اقدم سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے.اقلیتوں کے مذہبی مقامات کے تحفظ اور اپ گریڈیشن کی اس سے بڑی مثال پور ی دنیا میں کوئی نہیں۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے اس اقدام سے امن، محبت اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ ملے گا۔

  • سی ای او ریلوے نے بتایا کہ تیز گام کا حادثہ کیسے ہوا.

    سی ای او ریلوے نے بتایا کہ تیز گام کا حادثہ کیسے ہوا.

    سی ای او ریلوے اعجاز ابڑو نے کہا ہے کہ سانحہ تیزگام میں جاں بحق افراد کےلواحقین کے دکھ میں شریک ہیں،حادثہ گیس کےچولہے سے آگ لگنے سے ہواجو ایک سانحہ میں تبدیل ہو گیا،بوگی میں موجودگیس سلنڈربھی دھماکے سے پھٹ گئے.شارٹ سرکٹ پرپاور پلانٹ ٹرپ ہوجاتا ہے اس سے اتنا نقصان نہیں ہوتا.واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے تھے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،زخمیوں کوٹی ایچ کیولیاقت پور اوربہاولپورمنتقل کردیا گیا،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

  • وزیراعلی گلگت بلتستان کو جب نواز شریف کی عیادت کی اجازت نہ ملی تو کیا گلہ کر دیا

    وزیراعلی گلگت بلتستان کو جب نواز شریف کی عیادت کی اجازت نہ ملی تو کیاکہا

    باغی ٹی وی : وزیراعلی گلگت بلتستان کو نواز شریف کی عیادت کی اجازت نہ مل سکی جس کے بعد وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے جاتی امرا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوتے ہوئے کہا کہ ہمارا لاہور آنے کا مقصد نواز شریف کی عیادت کرنا تھا.ان کے لئے پورے ملک میں دعائیں ہو رہی ہیں

    گلگت بلتستان والے نواز شریف کو اپنا محسن سمجھتے ہیں.3 مرتبہ ملک کا وزیراعظم، ایٹمی طاقت بنانے، معیشت کو ایشین ٹائیگر بنانے اور سول سپریمیسی، بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کو نزدیک لانے والے لیڈر سے اچھا سلوک نہیں ہوا.ان کی صحت سے کھلواڑ کیا گیا اور مذاق اڑایا گیا.یہ کیسے حکمران ہم پر مسلط ہو گئے ہیں.ہر 3 ماہ بعد ہونے والی سی پیک کی حکومت ڈیڑھ سال بعد گذشتہ روز ہوئی ہے.6 ماہ پہلے مکمل ہونے والی ملتان سکھر موٹر وے کا اب افتتاح کیا گیا ہے.ملک کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے.ہم نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں،عام آدمی کے لئے بھی ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے تھا

    اب ہر کوئی یہی کہتا ہے کہ ملک کے لئے کام کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یے.سیکرٹری اب کہتے ہیں کہ ہم بڑے بڑے فیصلے کیوں کریں
    چلتے پھرتے پاکستان کو کھنڈر بنا دیا گیا ہے.قومی لیڈروں کے ساتھ مذاق اور تضحیک بند ہونی چاہیئے.شاہد خاقان عباسی کی مجھے عیادت نہیں کرنی دی گئی.رانا ثناء اللہ جیسے سیاستدان نے چھوٹے صوبوں کے حقوق کی جنگ لڑی ہے.نئے پاکستان والے ڈرامے باز لوگ ہیں
    جو مشکل وقت میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑے نہیں ہو سکے، وہ ملک کے ساتھ کیا کھڑے ہوں گے.گلگت بلتستان سے ایک ہزار سے زائد افراد مولانا کے دھرنے میں شریک ہیں.اس دھرنے سے مہذب اور غیر مہذب ہونے کا فرق واضح کر دیا ہے

    علما، مدارس کے طلبا نے ہمیں سبق سکھایا ہے کہ احتجاج پرامن کیسے ہوتا ہے.اسلام آباد میں کوئی حکومت نہیں ہے،کوئی کام نہیں کر رہا
    اس حکومت نے کوئی پراجیکٹ نہیں لگایا.ہم 2026 تک اپنے صوبے میں بھرپور طریقے سے حکومت کرینگے.شہباز شریف نے تیمارداری سے لے کر جتنے بھی معاملات چلائے ہیں وہ قابل تعریف ہے مولانا فضل الرحمان نواز شریف کا ایجنڈہ ہی لے کر چل رہے ہیں.نواز شریف سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ سے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی.نواز شریف کے علاج معالجے کا فیصلہ ان کے خاندان اور ڈاکٹروں نے کرنا ہے،نواز شریف کال کوٹھریاں اور جلاوطنیاں پہلے بھی کاٹ چکے ہیں.طالبان کا ایک آدھ جھنڈا لاکھوں کے مجمعے میں نظر آنا کوئی مسئلہ نہیں ہے
    کسی ایک آدھ شرپسند عنصر نے ایسی حرکت کی ہو گی

    بھارت کو 70 سالوں میں کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے کی جرات نہیں ہوئی.موجودہ حکمرانوں نے قوم میں تقسیم بڑھا دی، معاشی طور پر کمزور کر دیا گیا جس کے بعد بھارت نے یہ جرات کر ڈالی.ہم مسئلہ کشمیر کی وجہ سے آئینی طور پر پاکستان کا حصہ نہیں بن سکے.کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں جس سے حکومت کے دوہرے معیار سامنے آ رہے ہیں

  • گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کا معاملہ ، حکومت نے سخت اقدام اٹھا لیے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کا معاملہ ، حکومت نے سخت اقدام اٹھا لیے

    گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہڑتال کا معاملہ ، حکومت نے سخت اقدام اٹھا لیے

    تفصیلات کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کا ہڑتال کا معاملہ حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا.ہڑتال ختم نہ کرنے والے ڈاکٹروں اورنرسوں کے خلاف کاروائی شروع کرد ی گئی.صدر وائے ڈی اے پنجاب ڈاکٹر قاسم علی نوکری سے فارغ کر دیے گئے. ڈاکٹر قاسم علی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں ایڈہاک پر ملازمت کر رہے تھے

    ان کے علاوہ متعدد ڈاکٹروں اور نرسوںکو پیڈ اایکٹ کے تحت شو کاز نوٹسز بھی جاری کر دیے گئے . جناح اسپتال کے ڈاکٹر رانا عارف، ڈاکٹر زاہد سرفراز، ڈاکٹر جاوید اقبال آہیراور محمد مزمل اسلم کھٹاریہ شامل ہیں.


    ان ڈاکٹروں کو 13نومبر کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کرد یاگیا
    جناح اسپتال کی فوزیہ اعظم اورصبا احمد، فریدہ رفیق ، راحت نورین اورنرس اشتر سروسز اسپتال کو بھی پیڈ اایکٹ کے نوٹسز جاری کر دیے گئے.


    ان نرسوں کو 13نومبر کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے سامنے پیش ہونے کا حکم
    جناح ہسپتال کے چار نرسز ثوبیہ عاشق، فرحت ، زاہد حسین اور نصرت کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع
    لاہور ، ان نرسوں کو 7دن کے اندر اندر ہڑتال کرنے کے الزام پر اپنے جواب جمع کروانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے.

  • فوجی ہمارے اورخدمات آئی ایس آئی کے لیے ، بھارتی فوجی حکام پریشان

    نئی دہلی :بھارت اپنے ہی فوجیوں‌ شک کرنے لگا ، پاکستان کو معلومات کی فراہمی کے خوف سے اب تک ایک سال میں 35 سے زائد بھارتی فوجی کال کوٹھڑیوں میں اذیتیں برداشت کررہے ہیں، دوسری طرف آج پھر بھارتی دفاعی حکام نے ایک بار پھر ایک فوجی کو گرفتارکرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہےکہ ہمارے فوجی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات دیتے ہیں،

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    تازہ ترین اطلاعات کےمطابق بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہےکہ انہوں نے جودھ پور ریلوےاسٹیشن پر دو بھارتی فوجی اہلکاروں کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات دینے کےالزام میں گرفتار کرلیا ہے، بھارتی فوجی حکام کہتے ہیں کہ ان میں سے ایک فوجی نے یہ تسلیم کرلیاہےجبکہ دوسرے کے بارے میں‌تفتیش کی جارہی ہے،

    ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن

    نئی دہلی سے حکام کےمطابق اس وقت بھارت فوجی حکام بہت زیادہ پریشان دکھائی دے رہے ہیں،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ بھارتی اعلیٰ فوجی حکام کا یہ کہنا ہےکہ ان کے پاس اس قسم کی اطلاعات ہیں کہ بھارت خواتین بھی آئی ایس آئی کےلیے کام کرتی ہیں، جودھ پورریلوے اسٹیشن سے گرفتار ہونےوالے فوجیوں کے بارےمیں‌بھی یہی کہا جارہا ہےکہ وہ سرحد پارایک پاکستانی خاتون کو یہ اہم راز فراہم کررہے تھے

    آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں‌ گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……

    ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل پولیس اینڈ انٹیلی جینس عمیش مشرا کہتے ہیں کہ گرفتار ہونے والے فوجی پاکستان میں ایک آئی ایس آئی کی خاتون کو بڑی حساس معلومات فراہم کررہے تھے ،جس کو مصدقہ اطلاعات کے بعد گرفتار کیا گیا ہےاب ان کے خلاف مقدمات قائم کرکے ان سے پوچھ گچھ کرکے سخت ترین سزا دی جائے گی

  • 37 کینیڈین قتل کردیئے گئے ،حالات کشیدہ ، فوج طلب کرلی گئی

    برکینا فاسو:ملک میں‌ایک طرف سیاسی عدم استحکام تو دوسری طرف غیرملکیوں‌ کے خلاف حملوں سے صورت حال اور بھی پچیدہ ہوگئی ہے، ایک ہی وقت میں غیر ملکی شہریوں کے اتنے بڑے پیمانے پر قتل سے صورت حال اور بھی پچیدہ ہوگئی ہے، اطلاعات کےمطابق مغربی افریقہ کے ملک برکینا فاسو میں کینیڈا کے کان کنوں کے قافلے پر مسلح افراد کے حملے میں 37 افراد اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    آئیڈیا شہبازشریف کاعملی جامہ عثمان بزدارپہنائیں‌ گے،نعرے نہیں؛عمل سے زندگی بنتی ہے ……

    ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب مشرقی برکینا فاسو میں کینیڈا کے سونے کی کان کنی کی کمپنی سیماگو کے ملازمین کا قافلہ جارہا تھا۔یہ حملہ حالیہ برسوں میں ہونے والے حملوں میں سب سے زیادہ خطرناک تھا کیونکہ برکینا فاسو کے مختلف علاقوں میں فوج تشدد کو کم کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    ڈاکٹرنمرتا چندانی کو جنسی استحصال کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا، پولیس سرجن

    گزشتہ برس ملک میں اپنی 2 کانوں کے قریب ہونے والے مسلح حملوں کے بعد سے سیکیورٹی کو سخت کردیا تھا۔قبل ازیں سیمافو کمپنی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ فوجی پہرے کے ساتھ 5 بسوں پر مشتمل قافلہ مشرقی خطے میں بونگو کان کی طرف جارہا تھا کہ مقام سے 40 کلو میٹر پہلے حملہ ہوا، جس میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوگئے تھے ۔

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

  • لاہور میں سموگ کے اضافے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادی

    لاہور میں سموگ کے اضافے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادی

    لاہور میں سموگ کے اضافے کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بتادی

    باغی ٹی وی :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت کے سرحدی علاقوں میں فصلو ں کی باقیات جلانے اور ہوا کا رخ تبدیل ہونے سے گزشتہ شام لاہور اور اس کے گرد و نواح میں سموگ میں اچانک اضافہ ہوا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے رات ہونے والی بارش سے آج صورتحال بہت بہتر ہے۔ میں رات گئے تک سموگ کی صورتحال کو خود مانیٹر کرتا رہا۔متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو اس ضمن میں فوری طور پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ شہریوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو فوری طور پر متحرک کیا گیا۔ رآنے والے دنوں میں سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
    محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے وضع کردہ پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنائیں۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ماحولیاتی آلودگی اورسموگ پر قابو پانے کیلئے مہم کو مزید تیز کرنے کا حکم۔
    آلودگی پھیلانے والی صنعتوں، گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔عوام کو سموگ کے اثرات سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کے لئے موثر آگاہی مہم چلائی جائے