Baaghi TV

Author: +9251

  • لوگ میرے بارے کوئی اچھی رائے نہیں رکھتے ،ہالی وڈ اداکار ڈینیل کریگ کے شکوے

    لاس اینجلس ۔ اداکاروں کی بھی زندگی عجیب ہوتی ہے وہ ذرا سی بات خوش ہوجاتے ہیں‌تو ذرا سی بات پر ناراض بھی وہ کسی کیطرف سے ناں ، ناراضگی اور خاموشی کو کم ہی پسند کرتے ہیں، یہی وجہ ہےکہ اداکاروں کو ہر وقت ایسا رویہ اوربرتاو چاہیے کہ خوش ہی رہیں‌ جس طرح ہالی وڈ کے مشہور اداکارڈینیل کریگ کا نظریہ ہے

    وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہالی وڈ اداکارڈینیل کریگ نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی کوئی کام لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے نہیں کیا۔ فلم ”جیمز بانڈ“ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار ڈینیل کریگ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ لوگ ان کے بارے میں اچھی رائے نہیں رکھتے ہیں اور وہ اس بات سے بخوبی واقف ہیں۔

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    ذرائع کے مطابق ایک موقع جب ایک صحافی نے ڈینیل کریگ سے سوال کیاکہ کیا وہ اپنے فن کو منوانے کے لیے کسی دوسرے کے محتاج ہیں‌تو ڈینیل کریگ کا جواب تھا کہ وہ اپنے کام کے ذریعے خود کو منوانے آئیں ہیں اور ےہ ان کے تعارف کے لئے کافی ہے۔

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

  • ریاض معاہدے پر سلامتی کونسل نے دیا رد عمل

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمنی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان الریاض میں ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے .

    تفصیلات : سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ معاہدہ یمن قضیے کے جامع سیاسی حل کی جانب ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے۔ عالمی ادارے نے یمن سے متعلق معاہدہ کرانے کے سلسلے میں سعودی عرب کی مصالحتی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ سلامتی کونسل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یو این ایلچی کو یمنیوں نے درمیان مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کے لئے ہر طرح کا تعاون فراہم کیا جائے۔ نیز متعلقہ فریق یمنی قضیے کے حل کے سلسلے میں اسٹاک ہوم معاہدے پر عمل درآمد کریں۔ سلامتی کونسل نے مزید کہا ہے کہ ہم یمن کی آزادی، وحدت اور علاقائی سلامتی کا احترام کرتے ہیں۔

    یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا۔

    وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ریاض امن معاہدے کا خیر مقدم

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بہتر رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کا آغاز ایک مرتبہ پھر مثبت زون میں ہوا ہے۔

    جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 653 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 42 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 295 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل مثبت پیش رفت کے باعث مارکیٹ کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھتی

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھانظر آ رہی ہے۔

  • شدید برف باری اورموسلا دھار بارش دوافراد ہلاک

    جموں :،سخت سردی اور برف باری وادی کشمیرکے حصے میں آنے والا قدرتی ایک موسم ہے ، یہ سخت سردی اور برف باری ہر سال ہوتی ہے لیکن یہ جاری سال اس حوالے سے پچھلے سالوں سے مختلف ہےکہ برف باری اور بارش کے دوران بھارتی افواج کے آپریشن جاری ہیں اور کشمیر پہلے ہی ایک مشکل صورت حال سے گزررہے ہیں،

    کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    اطلاعات کے مطابق سرما کی آمد کے ساتھ ہی مقبوضہ کشمیر کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوئی ہے جبکہ گزشتہ شب سے ہی پورے خطے میں لگاتار بارش برس رہی ہے جس سے وادی کشمیر میں سردی میں اضافہ ہوا ہے۔وادی کشمیر کے بالائی علاقوں کے ساتھ ساتھ اب میدانی علاقوں میں بھی رات سے بھاری برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ دو افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔

    بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ کارروائی

    انتظامیہ کے مطابق برف باری کے سبب جموں سرینگر قومی شاہراہ کو آمد رفت لے لیے بند کر دیا گیا اور سرینگر ائیرپورٹ سے جانے والی پروازوں کو بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ساؤتھ ایشین وائر کی اطلاعات کے مطابق برف باری کے سبب کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے لیے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وادی کشمیر کو جموں خطے سے ملانے والی متبادل مغل شاہراہ، پیر کی گلی پر تازہ برفباری اور بارشوں کے باعث شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے لیے بند کردیا گیا۔ جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں بھی برف باری ہوئی ہے۔گلمرگ میں اب تک تقریبا ایک فٹ برف جمی ہوئی جبکہ قریبی افروٹ پہاڑی اور اس سے منسلک دیگر چھوٹی پہاڑیوں پر ایک فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے۔

    ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ دیا

    کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، گریز، زوجیلا، کے علاوہ پیر کی گلی، دھوبی جن، اور کپوارہ کے بالائی علاقوں میں دوران شب ہی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا، جس کے سبب پوری وادی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔کشمیر میں موسلا دھار بارشکرگل، لداخ، لیہہ، گلمرگ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پورے خطے میں گزشتہ شب یعنی پانچ تاریخ سے ہی موسم خراب ہوا اور آٹھ تاریخ تک بارشوں کا سلسلہ چلتا رہے گا۔

    اس دوران گلمرگ، سونہ مرگ، پیر کی گلی، کپوارہ وغیرہ کے بالائی علاقوں میں مزید برفباری ہوگی جبکہ وادی میں بارش وقفے وقفے سے ہوتی رہے گی۔ محکمہ کی جانب سے اس ضمن میں صوبائی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا ہے ساتھ ہی مشاورت بھی جاری کی گئی ہے۔محکمہ کے ڈپٹی ڈائیریکٹر محمد اقبال نے بتایا کہ موسم کے بارے میں محکمہ کی جانب سے پہلے ہی کشمیر، لیہہ اور لداخ کی انتظامیہ کوالرٹ جاری کیا گیا ہے۔ رواں موسم میں بارش اور برفباری عام ہے اور اس میں سردی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔سردی میں اضافے سے اکثر لوگ گھروں میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دے رہے ہیں جبکہ گرم ملبوسات کو استعمال کیا جا رہا ہے۔

    کئی علاقوں میں ابھی تک درختوں سے سیب نہیں توڑے گئے ہیں اور موسم مزید خراب ہونے کی صورت میں انہیں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔گزشتہ برس بھی نومبر کے پہلے ہفتے میں برفباری ہوئی تھی جس کی وجہ سے میوہ باغات خصوصا سیب کے درختوں کو شدید نقصان ہوا تھا۔

    جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے ذرہامہ گجر پتی علاقے میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے دو پورٹر ہلاک ہوگئے۔دونوں افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوئے، لیکن حکام نے اس بات کی تصدیق ابھی نہیں کی ہے دونوں کی موت کیسے واقع ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں افراد یا تو برفانی طوفان کی زد میں آگئے یا جانوروں نے انہیں کھایا ہے۔

  • روپیے کے مقابلے ڈالر مزید نیچے

    روپیے کے مقابلے ڈالر مزید نیچے

    روپیے کے مقابلے ڈالر مزید نیچے آگیا

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں دو پیسے کمی ہوئی ہے۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 155.59 سے بڑھ کر 155.61 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔

    واضح رہےگزشتہ چار ماہ کے دوران 155.50 روپے ڈالر کی نچلی ترین سطح ہے۔2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا. اب تسلسل کے ساتھ روپیہ مستحکم ہو رہا ہے.

  • کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی

    نئی دہلی :کرتارپورپاکستانی سازش اورپروپیگنڈا ہے، بھرپورمقابلہ کیا جائے گا: بھارت کی ہرزہ سرائی اطلاعات کے مطابق پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لئے کرتارپور راہداری کھولنے کے جو اقدامات کئے ہیں، بھارت اس پر بوکھلا گیا ہے۔اور پاکستانی مذہبی رواداری کے اقدامات کو پروپیگنڈہ اور دہشت گردی سے تعبیر کررہا ہے۔

    ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار،66 جانبحق ہوگئے

    بھارت نے کرتار پور راہداری سے متعلق اپنی سرکاری ویڈیو میں خالصستانی رہنما جرنیل سنگھ بھنڈرانوالے کی تصاویر کو استعمال کرنے پر پاکستان پر اعتراض کیا ہے اور زور دیا ہے کہ وہ راہداری کی آڑمیں پنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کے مقصد کے تمام پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

    24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی

    ذرائع کے مطابق ایک عہدیدار نے بتایا کہ بھارت پاکستانی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ ہم ایک ایسی ریاست کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جس میں پروپیگنڈہ کی ایک بہت بڑی مشینری موجود ہے۔ ایک اور عہدیدار نے مزید کہا کہ اس راہداری کوپنجاب میں دہشت گردی کی بحالی کے لئے استعمال کرنے کا منصوبہ پاک فوج نے عمران خان کے حلف برداری سے قبل ہی تشکیل دیا تھی۔

    وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات

    دوسری طرف کرتارپورکے خصوصی گانے پر پاکستانی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ، وزیراعلی پنجاب امریندر سنگھ نے کہاکہ اس کے پیچھے آئی ایس آئی اور پاکستان کا منفی ایجنڈا ہے۔ ہمیں بہت محتاط رہنا چاہئے ۔پاکستان کی طرف سے جاری کی گئی یہ ویڈیو ، 9 نومبر کے پروگرام کا پیش خیمہ ہے جو ناظرین کو گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور آنے والے زائرین کی مدد کے لئے تیار کی گئی سہولیات کے بارے میں آگاہ کرتی ہے۔

    یاد رہےکہ کرتار پور گوردوارہ تک بھارتی سکھوں کو ویزا فری رسائی فراہم کرنے والی کرتار پور راہداری کا افتتاح ہفتہ کو ہوگا۔یہ راہداری 12 نومبر کو سکھ مذہب کے بانی ، گرو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش پر شروع کی جا رہی ہے ۔دوسری طرف پاکستان نے معروف بھارت سابق کرکٹرنوجوت سدھوکو ویزہ جاری کردیا ہے

  • آنجہانی معمر قذافی کا بیٹا کہاں روپوش

    آنجہانی معمر قذافی کا بیٹا کہاں روپوش ہے

    باغی ٹی وی لیبیا کے سابق مطلق العنان سربراہ معمر قزافی کے بیٹے بارے ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ جس کے مطابق ایک شہر میں‌ روپوش ہیں.۔ سیف الاسلام جون 2017 میں الزنتان شہر کی جیل سے رہا ہونے کے بعد سے روپوش ہے۔

    مذکورہ عدالت کی پراسیکیوٹر فاتو بینسودہ نے عالم سلامتی کونسل میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عدالت یہ سمجھتی ہے کہ سیف الاسلام قذافی نے لیبیا کے جنوب مغربی شہر الزنتان سے کوچ نہیں کیا اور وہ آج تک وہاں موجود ہے۔
    واضح رہے کہ وہ 2011ء سے اپنے باپ کی معزولی اور قتل کے بعد ایک ملیشیا کی قید میں‌تھے. اور ان پر عالمی عدالت انصاف ہیگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مقدمات بھی دائر ہیں ،

  • ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار،66 جانبحق ہوگئے

    اسلام آباد:پاکستان میں وبائی شکل اختیار کرنے والے وائرس ڈینگی نے جو تباہیاں پھیلائی ہیں‌ان کا سلسلہ ابھی تک جاری و ساری ہے، اطلاعات کے مابق این ایچ آئی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں ڈٰینگی کے مریضوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ملک میں ڈینگی سے اب تک 66 افراد لقمہ اجل بھی بن چکے ہیں۔

    ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی کل تعداد کے بارے میں‌ اسلام آباد میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے سینیئر آفیشل ڈاکٹر رانا صفدر نے بتایا کہ 2011 میں 27 ہزار مریض تھے اور اب اس وقت تک ان کی تعداد 44 ہزار سے زائد ہوچکی ہے تاہم 2011 کی ڈٰینگی وبا میں مرنے والوں کی تعداد قدرے زیادہ یعنی 371 تھی۔ انہوں نے اس کی وجہ آب و ہوا میں تبدیلی کو قرار دیا لیکن اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔ رانا صفدر نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کے تدارک کے لیے تمام وسائل استعمال کررہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ افراد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیں جہاں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12433 سے تجاوز کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ وائرس ایڈس ایچپٹیائی مچھر سے پھیلتا ہے جو صاف پانی پر پلتا ہے اور پاکستان میں یہ مرض وبائی صورت اختیار کرچکا ہے۔

  • چین سعودی ‘آرامکو’ کمپنی میں‌کتنی سرمایا کاری کرنے جارہا

    چین سعودی ‘آرامکو’ کمپنی میں‌کتنی سرمایا کاری کرنے جارہا

    سعودی عرب کی سب سے بڑی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے درمیان آرامکو کی ابتدائی عوامی پیش کش میں 5 ارب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق چین آرامکو کے آئی پی اوز میں پانچ سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پرغور کر رہا ہے۔

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق آرامکو کے حصص کی بولی لگانے میں شامل فریقین میں بیجنگ میں واقع سلک روڈ فنڈ، سرکاری پٹرولیم کمپنی سینو پیک اور چین انویسٹمنٹ کارپوریشن کی خودمختار دولت فنڈ شامل ہیں۔

    سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص کی عوامی فروخت کا اعلان کر دیا گیا.اعلان سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر کیا گیا،سعودی حکام کو آرمکو کی مجموعی مالیت 2 ٹریلین ڈالرز کے برابر ہونے کی امیدہے. آرامکو کےحصص کی فروخت سے100بلین ڈالرزحاصل کیے جا سکیں گے،

  • غربت یا کچھ اور واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے گے

    سرگودہا،46 اڈا (نمائندہ باغی ٹی وی )واپڈا ملازمین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگانے لگے ،فیسکو صارفین ذلیل و خوار ،شہری سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن لالیاں واقع 57 جنوبی کا حاضر ڈیوٹی ملازم مظہراقبال لائن مین ڈیوٹی چھوڑ کر منگل بازار میں سٹال لگا کر روزی روٹی کمانے میں مصروف ہے اور محکمہ سے مفت میں تنخواہیں بٹور رہا ہے شہریوں محمد یونس، ثمر جاوید ،آصف اقبال ،محمد عثمان اور طارق بھٹی نے ایکسین واپڈا ،چیف انجینئر فیسکو فیصل آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مظہراقبال اکثر اپنی ڈیوٹی سے غائب رہتا ہے اور فیسکو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے