Baaghi TV

Author: +9251

  • شجاع آباد تھانہ سٹی چوک میں غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم عوام شدید پریشانی سے دو چار

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ چوک پر غیر قانونی رکشہ اسٹینڈ قائم عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کوئی وارڈن اہلکار ڈیوٹی پر موجود نا ہونے کی وجہ سے سکول وکالج اور پیدل چلنے والی عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تھانہ چوک پر کوئی وارڈن اہلکار ڈیوٹی پر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے تھانہ چوک کا جام رہنا معمول بن گیا ہے اہلیان شہر کی اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد سٹی ٹریفک پولیس آفیسر ہمانصیب سے درخواست ہے کہ وہ ان رکشہ والوں کے لیے لیگلی طور پر رکشہ اسٹینڈ قائم کرکے دیں اور وارڈن پولیس شجاع آباد کو اپنی ڈیوٹی کا پابند کریں تاکہ پیدل چلنے والی عوام مشکلات سے بچ سکے
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • محمد آصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی

    انقرہ :پاکستانی کھیل کے میدان میں نمایا ں کارکردگی دکھانے لگے ،اطلاعات کےمطابق ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد آصف نے ناک آوٹ مرحلے کا پہلا میچ جیت کر راونڈ آف 32 میں جگہ بنالی۔

    ففتھ جینریشن وار فئیر کے شہید سپاہی سید غوث اللہ آغا…از…عثمان…

    ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی کیوئَسٹس اپنی کارکردگی میں تسلسل نہ رکھ سکے اور 4 میں سے صرف ایک کھلاڑی محمد آصف اپنی پیش قدمی جاری رکھ سکا جبکہ دیگر 3کھلاڑیوں بابر مسیح، ذوالفقار بابر اور مبشر رضا کو راؤنڈ آف 64 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    کشمیریوں سے جبری وصولیاں‌،لینڈ لائن کے صارفین سے اضافی رقم لی جانے لگی

    پاکستان نمبر ون محمد آصف نے فائنل میں روس کے آئیون کاکوسکی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دی۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاریآصف نے ابتدائی 2 فریمز جیت کر برتری حاصل کی لیکن پھر روسی کیوئسٹ نے کم بیک کرکے مسلسل 3 فریمز جیتے اور چھٹے فریم میں آصف نے مقابلہ 3-3 کردیا۔

    کشمیریوں کوبہلانے کا نیا بہانہ ،ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کا امکان

    فیصلہ کن فریم میں پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ نے 20 سالہ روسی پلیئر کو ایک بھی بال پوٹ نہ کرنے دی اور 51 کا بریک کھیلتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔پاکستان نمبر ٹو پلیئر ذوالفقار عبدالقادر ہانگ کانگ کے چیونگ کا وائی کیخلاف 0-2 کی برتری حاصل کرنے بعد کھیل پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور 2-4 سے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

    مبشر رضا بھی اپنا میچ ہار گئے، انہیں فلپائن کے مینگوریو نے باآسانی 1-4 سے زیر کیا جبکہ بابر مسیح کو بلجیئم کے کیون ہینسین نے 2-4 سے شکست دے کر ناک آؤٹ کردیا۔ٹورنامنٹ میں اب پاکستان کی واحد امید قومی نمبر ون اور سابق عالی چیمپئن محمد آصف ہیں جن کا راؤنڈ آف 32 میں مقابلہ اسرائیل کے شاشر روبرگ سے ہوگا۔اسرائیلی کیوئسٹ کو ایرانی کیوسٹ عامر سرکوش کیخلاف واک اوور مل گیا کیوں کہ ایرانی پلیئرز پالیسی کے تحت اسرائیل سے کھیلوں میں مقابلہ نہیں کرتے۔

  • ٹوکیو اولمپکس پاکستانی شوٹر غلام بشیر کی قسمت جاگ اٹھی ۔

    دوحہ :ٹوکیو اولمپکس پاکستانی شوٹر غلام بشیر کی قسمت جاگ اٹھی ۔ اطلاعات کے مطابق دوحہ میں ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹر غلام مصطفی بشیر نے رپٹ فائر پسٹل ایونٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پانچویں پوزیشن حاصل کی جس کی بنیاد پر انہیں ٹوکیو اولمپکس کا کوٹہ مل گیا۔

    پاکستان نیوی کے ذرائع کے مطابق نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکریٹری رضی احمد نے بتایا کہ ایشین شوٹنگ چیمپئن شپ میں غلام مصطفی نے فائنسلٹ شوٹرز میں جگہ بنائی اور پھر پانچویں پوزیشن لیکر اولمپک کوٹہ حاصل کیا۔ غلام بشیرپہلے پاکستانی شوٹر ہیں جنہوں نے مسلسل دوسری بار اولمپکس کوٹہ جیتا جبکہ خرم انعام نے 2 بار اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن انہیں وائلڈ کارڈ انٹری ملی تھی۔

    پاکستان نیوی سے تعلق رکھنے والے غلام بشیر ریو اولمپکس میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، جہاں غلام مصفطی نے پاکستانی پرچم اٹھا کر مارچ پاسٹ میں حصہ لیا تھا۔رضی احمد نے بتایا کہ 2 ماہ قبل پاکستان آرمی کے خلیل اختر نے بھی رپٹ فائر پسٹل میں اولمپکس کوٹہ جیتا تھا، وہ بھی ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کریں گے اور یہ پہلا موقع ہے کہ اولمپکس مقابلوں میں پاکستان کے 2 شوٹرز نے اولمپکس کوٹہ جیتا ہے۔

  • ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اہلیہ بھی گرفتار، گرفتاری کا اعلان ترک صدر نے کیا

    انقرہ : ابوبکرالبغدادی کی موت کے بعد خاندان کے لیے بھی آزمائشیں‌شروع ہوگئی ہیں ، اطلاعات کے مطابق ترکی نے داعش کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اس کی اہلیہ کو بھی گرفتار کرلیا۔ترک میڈیا کے مطابق داعش سربراہ کی بیوہ کی گرفتاری کا اعلان ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔

    ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ…

    تقریب میں ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم پہلی مرتبہ اعلان کررہے کہ ترکی نے ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اس کی بیوی کو بھی گرفتار کرلیا ہے، انہوں نے امریکا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے داعش سربراہ کی ہلاکت کو ایک مہم بنالیا تھا جب کہ ترکی ایسی چیزوں سے پرہیز کررہا ہے۔

    ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ…

    واضح رہے کہ ترکی نے گزشتہ دنوں ابوبکر البغدادی کی بہن 65 سالہ رسمیہ اواد کو شام کے شہر حلب سے گرفتار کیا تھا جو کہ گزشتہ ماہ کی کارروائی کے بعد اب ترکی کے زیر کنٹرول ہے۔ترک حکام کا کہنا تھا کہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کی گرفتاری داعش کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

    بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ…

  • بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ کارروائی

    اسلام آباد :بے بی کو ، بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں‌ دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ کارروائی ، اطلاعات کے مطابق آج سینیٹ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل جاوید اور پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے مولا بخش چانڈیو کے درمیان تندوتیز جملوں کا تبادلہ ہوا۔

    کس کی قسمت جاگے گی ؟ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

    ان دونوں سینیٹروں کے درمیان ہونےوالی گفتگو کا تذکرے اس وقت بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں، سینیٹ اجلاس میں فیصل جاوید کے فقرہ کسنے پر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ’بے بی آپ بیٹھ جائیں‘ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’بے بی تو بلاول ہے‘۔اس پر مولا بخش چانڈیو اشتعال میں آگئے اور کہاکہ ’تم بلاول کے جوتے کے جیسے بھی نہیں ہو ، اب بلاول کا نام مت لینا‘۔

    مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،

    سینیٹ میں گفتگوکرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو‌نے جب یہ کہا کہ وزراء عمران خان کے لیے مسائل پیدا کر رہے ہیں، معلوم نہیں کیوں یہ خود گھر جانا چاہ رہے ہیں۔اس دوران ایک بار پھر سینیٹر فیصل جاویدنے جملہ کسا جس پر مولا بخش چانڈیو اشتعال میں آگئے جبکہ چیئرمین سینیٹ بھی فیصل جاوید کو روکتے رہے اور الفاظ حذف کرادیے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ارکان کو خاموش کراتے رہے اور انہوں نے سینیٹ اجلاس جمعہ 9 نومبر صبح ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردیا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

  • ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ دیا

    مقبوضہ بیت المقدس :ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف مقبوضہ فلسطین میں بھی مسلمان ایسی ہی کیفیت سے دوچار ہیں، اطلاعات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں 2 اسرائیلی فوجیوں کو ایک فلسطینی شہری پر اس کے بچے سامنے بندوق تانتے ہوئے دیکھا گیا۔

    https://twitter.com/allushiii/status/1191745840316067841?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1191745840316067841&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1114071

    مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں اسرائیلی فوجی نے پہلے مذکورہ شخص پر چلایا اور کہا کہ ‘یہ بچہ فوجیوں پر پتھر پھینک رہا ہے’ جس پر والد نے کہا کہ ‘یہ پتھر کیسے پھینک سکتا ہے یہ 5 سال کا ہے’۔اسرائیلی فوجی نے جواب دیا کہ ‘ہاں یہ پتھر برسا رہا ہے اور تمہارے سارے دوست پتھر برسارہے ہیں، اس کی جتنی بھی عمر ہے مجھے نہیں پرواہ’۔

    مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی

    اسی دوران ایک اور اسرائیلی فوجی نے فلسطینی شخص کو مارنا شروع کیا جس پر مذکورہ شخص کہتا رہا کہ ‘مجھ پر ہاتھ نہیں اٹھاؤ’۔جب مذکورہ شخص اپنے بچے کے ساتھ واپس جانے لگا تو ایک اور فوجی نے فلسطینی شخص پر بندوق تانی۔اس واقعے نے کئی افراد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی جس پر اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہو۔

    وزیراعظم نے خوشخبری سنادی ، نیانظام کیسا ہوگا یہ بھی بتادیا

  • ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام….از… محمد نعیم شہزاد

    نومبر کا پہلا ہفتہ تحریک آزادی جموں کشمیر کا ایک خونچکاں باب اور ہندو دہشت گردانہ ذہنیت کی سیاہ ترین مثال ہے۔ تاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، آج سے بہتر برس پہلے جس تحریک آزادی کو کچلنے کی مذموم سعی لاحاصل کی گئی ایک بار پھر وہ تحریک آزادی ویسے ہی حالات سے دوچار کر دی گئی ہے۔ جور و ستم کی تاریکیوں اور ظلمتوں میں اضافہ تو ہوا ہے مگر طرز واردات اور مکروہ سوچ وہی ہے۔

    اپنے ناجائز غاصبانہ قبضے کو جائز ثابت کرنے کا خواب سچ کرنے کی خاطر دہشت گرد بھارتی قوم راجہ ہری سنگھ اور ڈوگرہ راج کی صورت میں ہو یا نریندر مودی اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کی صورت، ایک ہی خاص انداز نظر آتا ہے اور ایک ہی مقصد کہ مسلم اکثریت کو کسی طور اقلیت میں بدل ڈالا جائے۔ اور اس مقصد کے لیے ظلم و جبر کا بازار گرم کیا جاتا ہے، نہ کسی کی جان سلامت اور نہ آبرو محفوظ، محرک صرف ایک ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جائے یا انھیں ہجرت پر مجبور کر دیا جائے تاکہ مسلمان کشمیر میں اقلیت کا درجہ پا لیں اور پھر اقوام متحدہ کی قراردادیں اور دنیا کے مسلمہ جمہوری تقاضوں کو نبھاتے ہوئے کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست ظاہر کیا جا سکے۔

    بھارت کی سفاکانہ، غیر منصفانہ اور غیرانسانی سوچ تو سب پر واضح ہے اور ہندتوا کا جنون بھی کسی سے مخفی نہیں مگر عالمی طاقتیں کیوں محو تماشہ اور لب بام ہیں، کیا دنیا میں مسلم کے لیے یہی انصاف کا معیار ٹھہرا دیا گیا ہے؟
    وہ کون سا ظلم ہو گا جو نہتے کشمیریوں پر روا نہیں رکھا جاتا؟
    کیا کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں نہیں بدل دیا گیا؟
    مگر یہ سب کس جرم کی پاداش میں؟؟؟
    ایک نہیں کئی ایک سوال ہیں مگر جواب کون دے گا؟

    ناانصافی معاشرے میں عدم برداشت اور انتقام کی آگ کو ہوا دیتی ہے۔ کشمیری قوم ایک عرصہ سے اس آگ میں جھونکی ہوئی ہے اور اب اس کی حدت میں عام شہریوں سے لے کر یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ سکالرز بھی جل رہے ہیں۔ ایک بات تو واضح ہے کہ رد عمل کے طور پر بھارت کو بھی اس آگ میں جلنا ہو گا۔ مگر دہرا معیار انصاف یہاں بھی آڑے آتا ہے اور کشمیریوں کے اس رد عمل کو دہشت گردی اور militancy کا نام دیا جاتا ہے۔

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام

    وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

    بھارت اور اس کے ہمنوا ممالک کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں۔ ظلم کی ایک طویل داستان ہے جو اہل کشمیر اپنے خون سے رقم کر رہے ہیں۔ قربانیوں اور شہادتوں کے یہ انمٹ نقوش کسی بڑے آتش فشاں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔ ظلم و نا انصافی کی تلافی اور تدارک کا وقت گزر چکا اور ہم بحیثیت مجموعی انسانیت کے مجرم ہیں، جس سنگین بے حسی کا مظاہرہ ہم کر رہے ہیں اس کا تصور بھی محال ہے۔

    ایک زندہ انسان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد، محرم رشتوں کے سامنے معصوم کلیوں کو نوچنا، پیلٹ گن سے بینائی چھیننا اور جسم کا پور پور اذیت میں مبتلا کر دینا اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جسد خاکی تک کو ہوا کر دینا معمولی جرم نہیں ہیں۔ اس سب پر مستزاد کمیونیکیشن لاک ڈاؤن اور سوشل میڈیا بلاکنگ اور سسپنشن ہے۔ تمام ایسے اکاؤنٹ جو کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے ہیں بلاک کر دیے جاتے ہیں مگر ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام
    تحریر: محمد نعیم شہزاد

  • مکی آرتھر کی کراچی کنگز سے بھی چھٹی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل کم از کم 3 ٹیموں کے ہیڈ کوچز تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہیڈ کوچ ڈین جونز کو فارغ کرنے کا باضابطہ اعلان کرچکی ہے جب کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز بھی نئے کوچز کے ساتھ لیگ میں شرکت کریں گے۔

    پی ایس ایل 5 آئندہ سال پاکستان میں کھیلی جائے گی جس کے لیے پلیئرز ڈرافٹ دسمبر میں لاہور میں ہوں گے جب کہ ڈرافٹ سے قبل ٹیمیں کوچنگ اسٹاف کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے کوچنگ اسٹاف میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج باضابطہ طور پر ڈین جونز کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز بھی مکی آرتھر کو برقرار نہیں رکھے گی اور ڈین جونز کراچی کنگز کے نئے ہیڈ کوچ بن سکتے ہیں۔
    دوسری جانب زمبابوے کے سابق کرکٹر اور انگلینڈ کے سابق ہیڈ کوچ اینڈی فلاور ملتان سلطانز کے سیٹ اپ میں شامل ہوسکتے ہیں، اینڈی فلاور اور ملتان سلطانز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں ہے، اینڈی فلاور پشاور زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ بھی رہ چکے ہیں۔

  • مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    بنکاک:مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، اطلاعات کے مطابق تھائی لینڈ کے جنوبی صوبے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 15 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔صوبائی پولیس کے سربراہ کے مطابق واقعے کے بعد یالا جانے والی شاہراہ کو گاڑیوں کے لیے بند کردیا گیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کرنل کیاٹیساک نیونگ کا کہنا ہے کہ یالا صوبے میں واقع دو چیک پوسٹوں سے خون آلودہ کپڑے بھی ملے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دوران حملہ آور بھی زخمی ہوگئے ہیں۔تھائی لینڈ کی فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے افسران میں 4 خواتین اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔

    تھائی لینڈ کے وزیراعظم پرایوتھ چان اوچا کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد فوجی اور پولیس اہلکاروں پر حملے کے بجائے اپنی توجہ سیکیورٹی رضاکاروں پر مرکوز کررہے ہیں کیونکہ وہ ان کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ جنوبی تھائی لینڈ کا صوبہ یالا گزشتہ 15 سال سے باغیوں کے حملوں کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران 7000 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام ،تحریر: محمد نعیم شہزاد

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بدنام

    تحریر: محمد نعیم شہزاد

    نومبر کا پہلا ہفتہ تحریک آزادی جموں کشمیر کا ایک خونچکاں باب اور ہندو دہشت گردانہ ذہنیت کی سیاہ ترین مثال ہے۔ تاریخ ایک بار پھر اپنے آپ کو دہرا رہی ہے، آج سے بہتر برس پہلے جس تحریک آزادی کو کچلنے کی مذموم سعی لاحاصل کی گئی ایک بار پھر وہ تحریک آزادی ویسے ہی حالات سے دوچار کر دی گئی ہے۔ جور و ستم کی تاریکیوں اور ظلمتوں میں اضافہ تو ہوا ہے مگر طرز واردات اور مکروہ سوچ وہی ہے۔ اپنے ناجائز غاصبانہ قبضے کو جائز ثابت کرنے کا خواب سچ کرنے کی خاطر دہشت گرد بھارتی قوم راجہ ہری سنگھ اور ڈوگرہ راج کی صورت میں ہو یا نریندر مودی اور آر ایس ایس کی غنڈہ گردی کی صورت، ایک ہی خاص انداز نظر آتا ہے اور ایک ہی مقصد کہ مسلم اکثریت کو کسی طور اقلیت میں بدل ڈالا جائے۔ اور اس مقصد کے لیے ظلم و جبر کا بازار گرم کیا جاتا ہے، نہ کسی کی جان سلامت اور نہ آبرو محفوظ، محرک صرف ایک ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جائے یا انھیں ہجرت پر مجبور کر دیا جائے تاکہ مسلمان کشمیر میں اقلیت کا درجہ پا لیں اور پھر اقوام متحدہ کی قراردادیں اور دنیا کے مسلمہ جمہوری تقاضوں کو نبھاتے ہوئے کشمیر کو ہندو اکثریتی ریاست ظاہر کیا جا سکے۔

    بھارت کی سفاکانہ، غیر منصفانہ اور غیرانسانی سوچ تو سب پر واضح ہے اور ہندتوا کا جنون بھی کسی سے مخفی نہیں مگر عالمی طاقتیں کیوں محو تماشہ اور لب بام ہیں، کیا دنیا میں مسلم کے لیے یہی انصاف کا معیار ٹھہرا دیا گیا ہے؟
    وہ کون سا ظلم ہو گا جو نہتے کشمیریوں پر روا نہیں رکھا جاتا؟
    کیا کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں نہیں بدل دیا گیا؟
    مگر یہ سب کس جرم کی پاداش میں؟؟؟
    ایک نہیں کئی ایک سوال ہیں مگر جواب کون دے گا؟
    ناانصافی معاشرے میں عدم برداشت اور انتقام کی آگ کو ہوا دیتی ہے۔ کشمیری قوم ایک عرصہ سے اس آگ میں جھونکی ہوئی ہے اور اب اس کی حدت میں عام شہریوں سے لے کر یونیورسٹیوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ سکالرز بھی جل رہے ہیں۔ ایک بات تو واضح ہے کہ رد عمل کے طور پر بھارت کو بھی اس آگ میں جلنا ہو گا۔ مگر دہرا معیار انصاف یہاں بھی آڑے آتا ہے اور کشمیریوں کے اس رد عمل کو دہشت گردی اور militancy کا نام دیا جاتا ہے۔

    ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہو جاتے ہیں بد نام

    وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا

    بھارت اور اس کے ہمنوا ممالک کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں۔ ظلم کی ایک طویل داستان ہے جو اہل کشمیر اپنے خون سے رقم کر رہے ہیں۔ قربانیوں اور شہادتوں کے یہ انمٹ نقوش کسی بڑے آتش فشاں کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔ ظلم و نا انصافی کی تلافی اور تدارک کا وقت گزر چکا اور ہم بحیثیت مجموعی انسانیت کے مجرم ہیں، جس سنگین بے حسی کا مظاہرہ ہم کر رہے ہیں اس کا تصور بھی محال ہے۔ ایک زندہ انسان کے ہاتھ پاؤں باندھ کر وحشیانہ تشدد، محرم رشتوں کے سامنے معصوم کلیوں کو نوچنا، پیلٹ گن سے بینائی چھیننا اور جسم کا پور پور اذیت میں مبتلا کر دینا اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے جسد خاکی تک کو ہوا کر دینا معمولی جرم نہیں ہیں۔ اس سب پر مستزاد کمیونیکیشن لاک ڈاؤن اور سوشل میڈیا بلاکنگ اور سسپنشن ہے۔ تمام ایسے اکاؤنٹ جو کشمیر کے لیے آواز اٹھاتے ہیں بلاک کر دیے جاتے ہیں مگر ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے۔