گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)۔میو نسیپل کا ر پو ر یشن کے ز یر ا ھتمام میلاد النبی ﷺ کا جلو س برا مد اے ڈی سی جی رانی حفظہ کنو ل ۔چیف ا فیسر محمودا قبال گوندل ۔ڈی ایس پی ٹر یفیک چودھری محمّد سعید ۔بی جلو س میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ عاشقان کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ پو امن ریلی تھی علاقہ بھر سے بھی بچے بڑے نوجوانوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت ۔۔
Author: +9251
-
لیہ – تیز رفتار کار نے 16جانوروں کو کچل دیا
لیہ – چوک اعظم روڑکوٹ مراد کےقریب تیز رفتار کار نے سڑک سے گزرنے والے بکریوں کے ریوڑ کو کچل دیا ، جس سے 16 بکریاں موقع پر ہلاک ہو گئیں،کارڈرائیورگاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے موقع پرپہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی
-
عوامی بھٹہ مزدور یونین کی ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر سے ملاقات
سرگودھا (ادریس نواز سے) عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کی اپنے مطالبات کے حصول کیلیے ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی سے ملاقات۔ ملاقات ایک گھنٹہ تک جاری رھی۔ ملاقات میں عوامی بھٹہ مزدور یونین پنجاب کے صدر محمد حسین وٹو چوھدری فاروق ایڈواٸزر محمد اکبر چیٸرمین گوجرانوالہ ڈیویژن نزر عباس محمد امجد اور ممبر محمد بوٹا شامل تھے۔ملاقات کا ایجنڈا نذر حسین کا بایاں بازو کام کے دوران ٹوکے میں آ کے کٹ گیا اور گورنمنٹ پنجاب کا مقرر کردہ ریٹ 1295 روپے فی ھزار کچی اینٹ, سپیشل ہیٹ 1530 روپے, نقاسی والا 327 روپے, گدھے والا 421 روپے, ماہانہ مزدور 17500 پر عمل درآمد کروانہ تھا۔ ڈپٹی ڈاٸریکٹر لیبر ویلفیٸر ثاقب علی نے یقین دھانی کرواٸی اور کہا کی انشاأللہ میں آپکے مطالبات پر عمل درآمد کرواٶں گا۔
-
سرگودہا میں کالے بادلوں کا راج، کہیں کہیں بارش
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا میں آج علی الصبح کالے بادلوں نے ڈیرے جما لیے کہیں کہیں بارش بھی ہوئی جس سے موسم خوشگوار اور سہانا ہو گیا ہے جبکہ شدید سردی کی لہر بھی آگئی ہے ، گندم کی کاشت شروع ہو چکی ہے کسان اس کو باران رحمت قرار دے رہے ہیں ، کینو کی فصل بھی تیار ہے بارش سے کینو میں مٹھاس اور صحت میں اضافہ ہو گا ، جبکہ زرعی اجناس میں موسمی سبزیاں بھی کاشت کی جا رہی ہیں جس میں گاجر ، مولی ، شلجم ، پیاز، لہسن ، مٹر ، پالک ، ساگ کی کاشت کسان زیادہ کرتے ہیں ایسے موقع پر بارش سے ان اجناس کی کاشت میں بھی اضافہ متوقع ہے ،سرگودہا میدانی علاقہ ہے جہاں زمینی پانی انتہائی خراب ہے اور 70فیصد علاقے کا انحصار زراعت پر ہے جبکہ زراعت کی پیداوار کا انحصار نہری پانی اور بارش پر ہے جیسے ہی گندم کی کاشت کا موسم آتا ہے ہر سال نہری پانی کی بندش کر دی جاتی ہے گزشتہ سال بھی گندم کی پیداوار خاصی کم رہی ہے جس کی وجہ عین وقت پر نہری پانی کی بندش تھی
-
پی اے مبین خان خلجی کو خراج_تحسین پیش
عرصہ دراز سے کوئٹہ کے شہری جس اذیت میں مبتلا تھے الحمداللہ ایم پی اے مبین خان خلجی کے کوششوں سے اپنے حلقے کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک اور احسن اقدام ہے کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے سنگین مسئلے کے حل کیلئے روڈوں کی توسیع کا کام جاری ہے اسے سلسلہ میں مبین خان خلجی کے تعاون سے جناح_روڈ سے ڈائریکٹ زرغون_روڈ امداد چوک اور دیگر روڈو تک آسانی سے سفر کے لئے اقدام ہوا ایم پی اے مبین خان خلجی کی نگرانی میں کام تیزی سے جاری ہے آج مبین خان خلجی نے روڈ کا معائنہ بھی کیا ہے اہلیان علاقہ اور کوئٹہ کے عوام کی جانب سے اس احسن اقدام پر ایم پی اے مبین خان خلجی کو خراج_تحسین پیش کیا اور علاقے کے مکینوں کا کہنا تھا کہ مبین خان ایک عوامی نمائندہ ہے اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والا انسان ہے اور آج ہمیں فخر محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے ووٹ صحیح جگہ استعمال کیا تھا اور ہمیں امید ہے انشاللہ خان صاحب اور ان کے کھلاڑی ہمیں مایوس نہیں کریں گے۔
-
گیس میٹر پر سیکورٹی چارجز کا اطلاق
ایک رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں گیس صارفین کے بلوں میں ہزاروں روپے گیس میٹر سیکورٹی چارجز کا اطلاق کر دیا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گیس صارفین کو رواں ماہ بھیجے گئے بلوں میں ہزاروں روپے گیس میٹر سیکورٹی چارجز کا اطلاق ہوا یہ اضافی چارجز گزشتہ کئی دہائیوں سے نصب شدہ ان میٹرز صارفین کو بھی بھجوائے گئے ہیں جنہوں نے عرصہ دراز قبل اس وقت رائج سیکورٹی فیس جمع کر دی تھی بغیر کسی اطلاع کے ایک ہی مہینے میں میٹر سیکورٹی کے نام پر صارفین کی جیب پر ڈاکہ گیس کمپنی کی بد نیتی اور نااہلی کا مظہر ہے اور صارفین نے چیف جسٹس بلوچستان سے گیس کمپنی کی اس مالیاتی بد دیانتی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
-
24 گھنٹوں میں3 ملاقاتیں،مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرناچاہتے ہیں ، پرویز الٰہی
اسلام آباد: کسی بھی وقت بریک تھرو ہوسکتا ہے مولانا کو عزت کے ساتھ رخصت کرنا چاہتے ہیں ، اطلاعات ان خیالات کا اظہار چوہدری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد کیا ، دوسری طرف حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کا مکمل اختیار دے دیا۔
ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اہلیہ بھی گرفتار، گرفتاری کا اعلان ترک صدر نے کیا
حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس اسپیکر ہاؤس میں ہوا جس میں چوہدری پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں میں پیشرفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی نے پرویز الٰہی کو مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کا مکمل اختیار دے دیا، اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے بھی پرویز الٰہی کو ’کچھ لو کچھ دو‘ کی بنیاد پر اپوزیشن سے مذاکرات کا اختیار دیا تھا۔
بے بی کون؟ بلاول یا سینیٹر فیصل جاوید، سینیٹ میں دلیلیں اورتاویلیں، دلچسپ کارروائی
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پرویز الٰہی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے جس میں کمیٹی کی طرف سے حکومتی تجاویز ان تک پہنچائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہ جے یو آئی سے رات میں ایک بار پھر ملاقات طے تھی جو منسوخ کردی گئی اور اب یہ ملاقات آج رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد متوقع ہے۔
ظلم کی انتہا، فلسطینی بچے کے سامنے اس کے والد پر تشدد،وائرل ویڈیونے جھنجھوڑ کررکھ دیا
خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی 24 گھنٹوں میں مولانا فضل الرحمان سے 3 ملاقاتیں کرچکے ہیں اور اس حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مثبت پیشرفت ہورہی ہے، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیں، تھوڑے صبر اور محنت کی ضرورت ہے اور محنت اس لیے ہو رہی ہے کہ مثبت طریقے سے معاملات منطقی انجام کو پہنچیں۔
-
وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات
اسلام آباد:رات گئے غیر ملکی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات نے ہلچل مچادی ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سوئٹزرلینڈ کی ریاستی کونسل کے صدر کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے جین رین فورنیر کو سوئس انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔
چیئرمین کے-الیکٹرک اکرام سہگل نے استعفیٰ دے دیا
وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں۔عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی روابط کا اہم کردار ہے، حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے سوئس سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔
محمد آصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔عمران خان نے صدر سوئس ریاستی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔
ٹوکیو اولمپکس پاکستانی شوٹر غلام بشیر کی قسمت جاگ اٹھی ۔
سوٹزرلیند کی ریاستی کونسل کے نمائندہ وفد کو وزیراعظم نے بتایا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم سے نشکام گروپ کے چیئرمین مہندر سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی، وفد نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔
ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اہلیہ بھی گرفتار، گرفتاری کا اعلان ترک صدر نے کیا
-
چیئرمین کے-الیکٹرک اکرام سہگل نے استعفیٰ دے دیا
کراچی :بالآخر کراچی الیکٹرک کے چیئرمین کو ملازمت س ہاتھدھونا پڑا ہے ، یہ فیصلہ انہون نے ملک میں خصوص کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں کے ردعملمیں مدیا ہے ،ترجمان کے الیکٹر ک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اکرام سہگل نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دے دیا جس کا اطلاق فوری طور پر (6 نومبر) سے ہوگا۔
مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان
ان کا کہنا تھا کہ کمپنیر آرڈیننس 1984، کےای میمورنڈم اور آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کی روشنی میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اگلے اجلاس میں نیا چیئرمین تعینات کریں گے۔یاد رہے کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے رواں برس 18 جنوری کو اکرام سہگل کو بورڈ کا نیا چیئرمین منتخب کر لیا تھا۔
مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،
کے-الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اکرام سہگل کو سابق چیئرمین طیب ترین کی جگہ چیئرمین بنایا گیا ہے، جوآج ہی وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔40 سال سے زائد کاروباری تجربے کے حامل اکرام سہگل پاک فوج میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، بعد ازاں انہوں نے 1977 میں اپنا کاروبار شروع کیا۔
مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،