ماہی پروری کے فروغ کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات کے باعث نہ صرف پسماندہ علاقوں کی ترقی ممکن ہوسکے گی بلکہ ماہی پروری کے شعبے میں انقلاب برپا ہوگا اور ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی.ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنگلی حیات اور فشریز کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات نے فش سیڈ نرسنگ فارمز کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا.اس موقع پر ڈائریکٹرز فشریز ڈاکٹر ریاض الدین اور ملک محمد رمضان بھی انکے ہمراہ تھے.ان کا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز کی جانب سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کیاگیا ہے جس کے تحت مظفرگڑھ سمیت پنجاب کے 3 شہروں میں کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کے ایک ایک ماہ کے تربیتی کورس شروع کردئیے گئے ہیں.سیکرٹری جنگلی حیات اور فشریز کیپٹن (ر) محمد محمود،ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات کا کہنا تھا کہ ماہی پروری کے ذریعے چین اور انڈیا سمیت دنیا کے ممالک بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں،اس لیے فارمرز کو جدید ترین طریقوں سے روشناس کرایا جارہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ کیج کلچر کے فروغ اور جھینگے کی افزائش سے نہ صرف فارمرز کو فائدہ ہوگا بلکہ ملکی برآمدات بھی بڑھیں گی.اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نرسری عاشر عظیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی نے سیکرٹری جنگلی حیات اور فشریز کیپٹن (ر) محمد محمود اور ڈائریکٹر جنرل فشریز پنجاب لاہور ڈاکٹر سکندر حیات کو کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کے تربیتی کورس اور فش سید نرسنگ فارمز میں جاری منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی.
Author: +9251
-
ریاض معاہدے کے بعد یمنی صدر سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات
ریاض معاہدے کے بعد یمنی صدر سے شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات
تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نہیان اور یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے یمن میں عبوری کونسل اور حکومت کے درمیان طےپانے والے معاہدے پر بات چیت کی۔ سعودی ولی عہد نے دونوں رہ نماؤں کے ساتھ الگ الگ تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے یمنی محاذ جنگ کی تازہ ترین صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا اور یمن کی سلامتی اور استحکام کے لیے "ریاض معاہدے” تک پہنچنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا۔
-
"مشن پرواز”خوبصورت،تحقیقی اورتاریخی کتاب ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا فخرعالم کوخراج عقیدت
راولپنڈی:”مشن پرواز”خوبصورت ، زبردست تاریخ کی عکاسی ڈی جی آئی ایس پی آر کا فخرعالم کوخراج عقیدت، اطلاعات کے مطابق افواج پاکستان کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے معروف گلوکار،پائیلٹ اور دنیا بھرکا چکرلگانے والے ممتاز پاکستانی فخر عالم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی کوشش ہے
ذرائع کے مطابق اپنے ٹویٹ پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ یہ بہت اچھی اورقابل فخر کوشش ہے جس سے پاکستان کا چہرہ نکھر کر سامنے آیا ہے ، جس طرح فخر عالم نے پاکستان کی سنہری تاریخ کو جمع کیا ہے یہ ایک بہت بڑاکام تھا جسے فخر عالم نے مکمل کیا ہے
Thanks to you @falamb3 for your successful effort bringing honour and good name to the country. Each one of us has an obligation to contribute our individual as well as collective bit for the good of Pakistan. You and celebrities like you have great potential in this regard. https://t.co/IIwZLORjv5
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) November 6, 2019
دوسری طرف فخر عالم کہتے ہیں کہ تاریخی ، تحقیقی اور شاندار اور جاندار اقدار پر مشتمل کتاب "مشن پرواز”لکھنے پر جس طرح آئی ایس پی آر نے عزت دی یہ بھی میرے لیے بہت بڑے اعزاز سے کم نہیں، فخر عالم کہتے ہیںکہ انہوں نے ایک قومی فریضہ سمجھ کر یہ تاریخ سمیٹی ہے ، ملک و قوم کے لیے ان کی یہ کوشش ایک مشن تھا جسے انہوں نے بڑے شوق سے مکمل کیا
-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی ارشاد بھٹی کو لیگل نوٹس بھیج دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی ارشاد بھٹی کو لیگل نوٹس بھیج دیا
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صحافی ارشاد بھٹی کی جانب سے 29 اکتوبر 2019 کو نشر ہونے والے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں انکے بارے میں لگائے گئے ذاتی نوعیت (دوسری شادی سے متعلق) و دیگر جھوٹے اور من گھڑت الزامات پر لیگل نوٹس بھجوا دیا

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا تھا کہ پاکستان میں 18 ویں ترمیم کے بعد وزیر اعظم 24 کلومیٹر کا رہ گیا ہے جو باہر کی دنیا کے ساتھ دورے وغیرہ کرتا ہے۔ 7، 8 ملکوں کے بعد پنجاب سب سے بڑا ملک ہے اور اس کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے دوسری شادی کرلی ہے۔
ارشاد بھٹی نے عثمان بزدار کی دوسری شادی کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جس خاتون سے شادی کی ہے اس کا تعلق دریشک خاندان سے ہے اور وہ لاہور کے ڈیفنس میں بہت بڑے بنگلے میں مقیم ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ اس بات کا پتا اس وقت چلا جب عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح اچانک غائب ہونے لگے ، وہ دن میں 2، 2 چار چار گھنٹے دستیاب نہیں ہوتے۔
-
مولانا فضل الرحمن کے ساتھی مفتی کفایت اللہ کے من گھڑت الزامات ، کم علمی ، انتہاپسندی یا جاہلیت
اسلام آباد:مولانا فضل الرحمن کے معتمد ساتھی اور جمعیت العلمائے اسلام ف کے اہم رہنما مفتی کفایت اللہ کی طرف سے عمران خان پر الزامات کے بعد جس طرح مفتی کفایت اللہ کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑا دوسری طرف سوشل میڈیا پر مفتی کفایت اللہ کی ڈھٹائی پر صارفین کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے
باغی ٹی وی کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ نے عجیب قسم کی الزام تراشی شروع کردی ، جس پر پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے مفتی کفایت اللہ کو بار بار سمجھانے کی تو مفتی کفایت اللہ نے جھوٹ اور ڈھٹائی کی اس قدر حد کردی کہ نہ صرف سننے اور دیکھنے والے سب لوگوںکو شرمندگی اٹھاناپڑی بلکہ اس الزام تراشی کی وجہ سے عمران خان کی سابقہ بیوی جمائمہ خان کوبھی میدان میں اترنا پڑا
For those who don’t speak Urdu – apparently I have a first cousin called “Wiki” – who set up Wikileaks- which is a Zionist tool, supporting Imran Khan’s Zionist agenda. This from a so called Islamic scholar/ cleric…. “Wiki’ cousin hai Jemima ka” 🤣🤣🤣 https://t.co/BaWmWyPxFt
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) November 6, 2019
ذرائع کے مطابق پروگرام میں مفتی کفایت اللہ نے وکی لیکس کے معاملے کو اس انداز سے عمران خان سے جوڑا کہ میزبان بھی شرمندگی سے پریشان ہوگیا ، مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ وکی جمائمہ خان کا کزن اور وہ یہودی ہے وہ عمران خان کا دست راست ہے، اس پر وسیم بادامی نے مفتی کفایت اللہ سے مودبانہ گزارش کرتے ہوئے کہا کہ جناب وکی کوئی بندا یا انسان نہیں یہ تو ایک ویب پیج ہے جس کے ذریعے جولیان اسانج نے دنیا کے اہم ترین راز افشاں کیے
وسیم بادامی تصیحیح کرتے ہیں تو مفتی کفایت اللہ کی کم علمی کا اندازہ لگائیں کہ وہ کہتے ہیں کہ وکی جمائمہ کا کزن ہے، پھر مفتی کفایت اللہ کہتے ہیں کہ گولڈ اسمتھ ، ہنری کسنجر ، جمائمہ خان سب یہودی مل کرعمران خان کو پٹی پڑھاتےہیں ، وسیم بادامی نے پھر سمجھایا لیکن مفتی کفایت اللہ نےڈھٹائی اختیار کرتے ہوئے ویب پیج وکی کو جمائمہ خان کا کزن قرار دیا
مفتی کفایت اللہ کی اس ڈھٹائی کے بعد عمران خان کے سابق اہلیہ نے مولانا کے الزامات پر اپنا ٹویٹ پیغام دیا ہے جس میں جمائمہ نے مفتی کفایت اللہ کی گفتگو کو کوڈ کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ نام نہاد ملاوں نے اسلام کو بدنام کیاہے ، اسلام کو جتنااپنوں نے نقصان پہنچایا بیگانوں نے نہیں پہنچایا
-
ڈی پی او گجرات کی زیر قیادت گجرات پولیس کو ماہ اکتوبر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کو ماہ اکتوبر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوتوصیف حیدر کی سربراہی میں گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ ضلع بھر میں مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ برداروں اورچوروں و ڈاکوؤں کے منظم گینگز کے خلاف خصوصی آپریشن کیا،جس میں سرکل آفیسرز کی زیر نگرانی تمام ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں، ایلیٹ فورس نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن پولیس کو قانون شکن عناصر کے خلاف نمایا ں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف منظم آپریشن کرکے ماہ اکتوبر میں 148 مجرمان اشتہاری کو پابند سلاسل کیا جن میں سنگین مقدمات کے 32مجرمان اشتہاری،کیٹیگری بی کے 116اشتہاری اور 65عدالتی مفرور شامل ہیں۔ چوروں اور ڈاکوؤں کے منظم گینگز کے خلاف موثر کارروائی کیلئے تجربہ کار افسران پر مشتمل مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت اور سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف علاقوں میں راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے 4خطرناک گینگز کو ٹریس کیا گیا،جن کے 13کارندوں کو گرفتار کرکے 71لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کیاگیا۔
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ 25کلو گرام چرس, 162بوتل شراب اور 64کلو گرام بھنگ برآمدکرکے کل 44 مقدمات درج کیے۔ نمائش اسلحہ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائی کرکے 2عدد کلاشنکوف،4عدد رائفلیں اور 22عدد پسٹل برآمد کرکے ملزمان کے خلاف29مقدمات درج کئے۔
ڈی پی او گجرات توصیف حیدر کی زیر قیادت گجرات پولیس کی سماج دشمن اور قانون شکن عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں سے ضلع بھر میں جرائم میں نمایا ں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دے رکھی ہیں کہ سماج دشمن عناصر سے کوئی رعائیت نہیں کی جائے گی،انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت اور اسلحہ کلچر سے پاک کرناان کے مشن میں شامل ہے۔ -
روسی طیاروں نے شام کے ہسپتال پر بمباری کردی
روسی طیاروں نے شام کے صوبے ادلب میں بمباری کر کے ہسپتال کے طبی عملے کے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا. یہ بات شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے بتائی ہے.
اسی طرح روس کے جنگی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ادلب کے دیہی علاقوں پر 12 سے زیادہ فضائی حملے کیے۔
ادلب اور اس کے اطراف تیس لاکھ کے قریب افراد آباد ہیں جن میں آدھی تعداد دیگر علاقوں سے نقل مکانی کر کے آنے والوں کی ہے۔ ان میں ہزاروں افراد شامی اپوزیشن کے گروپوں کے وہ جنگجو ہیں جن کو دیگر صوبوں میں بشار کی فوج کے حملوں کے بعد وہاں سے نکال لیا گیا۔
بشار حکومت اور اس کے حلیف روس نے رواں سال اپریل کے اواخر سے ادلب صوبے پر بم باری میں اضافہ کر دیا تھا۔ بعد ازاں اگست میں ایک فوجی آپریشن شروع کیا گیا جس کے دوران ادلب کے جنوب میں کئی علاقوں پر کا کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس جارحیت کے سبب تقریبا ایک ہزار شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور چار لاکھ سے زیادہ نقل مکانی پر مجبور ہو گئے. اس سے پہلے شام میں ترکی افواج نے ایک بڑی کارروائی کی تھی.واضح رہے کہ ترکی نے شمالی شام میں کرد علیحدگی پنسدوں کے خلاف کاروائی کی تھی ترکی کا موقف ہے کہ یہاں سے ترکی کے اندر علیحدگی پسندی کی تحریک چلائی جارہی ہے. یورپ کرد علیحدگی پسندوں کے شام میں داعش کے خلاف اتحادی ہے اور ترکی کرد علیحدگی پسندوں کو دہشت گرد قراد دیتا ہے .ترکی کرد علیحدگی پسندوں کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شام کی سرزمین پر آپریشن کر ہرا ہے اس سلسلے میں اردگان نے آپریشن کے مقاصد میں لکھا ہے کہ اس کا مقصد ترکی کی جنوبی سرحدوں پر قائم کیے جانے کی کوشش ہونے والی دہشت گرد راہداری کے احتمال کو ختم کرنا اور خطے میں امن وامان کا قیام ہے۔ اب چونکہ جنگ بندی ہو چکی ہے اور ترکی اپنے حملے بند کرنے پر رضا مند ہو چکا ہے.
-

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے ریاض امن معاہدے کا خیر مقدم
وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے سعودی عرب کے شہر ریاض میں یمن میں قیام امن کے معاہدے کو سراہا گیا ہے.وزیرا عظم نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ریاض کے امن معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ریاض معاہدہ جسے سعودی عرب کی قیادت نے پایا تکمیل تک پہنچایا ہے اور متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے ، علاقے میں پائیدار امن کی طرف اہم قدم ہوگا ، اور اس سے خطے کے تنازع کو سیاسی طورپر حل کرنے میں مدد ملے گی.
Pakistan welcomes the conclusion of the landmark Riyadh Agreement, as a result of the initiative taken by the Saudi leadership and support by UAE Government. We believe it is a crucial and important step forward towards a political solution and durable peace & security in Yemen.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 6, 2019
واضح رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کروایا، ان کا کہنا تھا کہ "ریاض معاہدہ” یمن کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھے گا، محمد بن سلمان نے کہا کہ معاہدے سے یمن میں استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔
سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ” ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ یہ معاہدہ ایک نئے صفحے کا آغاز ثابت ہو جس تحت یمن کے تمام فریقوں کے بیچ سچائی پر مبنی مکالمہ سامنے آئے تا کہ ایک سیاسی حل تک پہنچا جا سکے اور یمن کا بحران اختتام کو پہنچے”۔

یاد رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز سعودی دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید موجود تھے۔
یمن میں حوثیوں پھر کتنے بچوں کی زندگی کے چراغ گل کر دیے
-

پی ٹی آئی تحفظ ختم نبوت کا ہراول دستہ اور عمران خان اس کے سپہ سالار ہیں. نور الحق قادری
پی ٹی آئی ختم نبوت کا ہراول دستہ اور عمران خان اس کے سپہ سالار ہیں.
باغی ٹی وی : وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہےکہ وزیراعظم کبھی ختم نبوت پرسمجھوتہ نہیں کریں گے،یہ سب ایک طرف اورعمران خان قوم کےساتھ کھڑےہیں..حساس معاملات پرسیاست سےاجتناب کیاجائے.ناموس رسالت اورختم نبوت کی بات آئےگی،توپی ٹی آئی ہراول دستےمیں ہوگی
انہوں نےکہا کہ رحمتہ للعالمین کانفرنس کےلیےمصر،شام اوردیگراسلامی ملکوں سےاسکالرزبلائےہیں،حساس معاملات پرسیاست سےاجتناب کیاجائے،وزیراعظم نےیواین میں کہاکہ اسرائیل ایک فاسق اورظالم ملک ہے،وزیراعظم نےواضح کہاکہ اسرائیل کوکسی صورت تسلیم نہیں کیاجائےگا، 9تاریخ کوکرتارپورراہداری کاافتتاح ہے.وزیراعظم ہرجگہ ریاست مدینہ کاذکرکرتےہیں،جب تک ہم ریاست مدینہ کےاصولوں سےدوررہیں گے،کامیاب نہیں ہوں گے.چاہتےہیں کہ مولاناکااجتماع پرامن طریقےسےختم ہو.قوم کوگمراہ کرنےکےلیےمذہبی کارڈکااستعمال مناسب بات نہیں
-

مہنگائی پر قابو پانے کے لیے وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس میں کیا اہم فیصلے ہوئے ، اور مصنوعی قیمتوں
کو کنٹرول کرنے کےلیے کیا اہم قدام کیے جائیں گے.باغی ٹی وی وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا .اجلاس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیےاقدامات کا جائزہ لیا گیا .وزیراعظم عمران خان کو صوبوں میں آٹے کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی..اجلاس میں اسلام آباد کے نظام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بڑے شہروں میں رائج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .ایبٹ آباد،پشاور،مردان ،ڈی آئی خان ،راولپنڈی، ملتان اور لاہور میں نظام کو فوری متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
وزیر اعظم نےکہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے تدارک کے لیےانتظامی اقدامات کو مزید موثر بنایا جائے. اجلاس میں اس بات پر بھی بحث ہوئی کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہے اور مزید بہتری کی طرف جار ہی ہے.