Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری قید،آوازدبادی گئی،صورت حال خراب، قومی یکجہتی کونسل کااجلاس بلایا جائے،بھیم سنگھ

    سری نگر:کشمیری قید،آوازدبادی گئی،صورت حال بہت خراب،قومی یکجہتی کونسل کااجلاس بلایا جائے،یہ مطالبہ پینتھر پارٹی کے سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ نے کیا ہے، اطلاعات کےمطابق جموں وکشمیر نیشنل پینتھرزپارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر سے اپیل کی ہے کہ حریت کانفرنس سمیت جموں و کشمیر کی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی جلد از جلد قومی یکجہتی کونسل کی میٹنگ بلائیں کیونکہ جموں و کشمیر کے لوگ نہایت خراب صورتحال سے گزر رہے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،

    انہوں نے اپنی اپیل میں مزید کہا کہ صدر جموں و کشمیر میں قانون کی حکمرانی واپس لانے کے لیے مداخلت کریں کیونکہ لیفٹننٹ گورنر کو ریاست میں قانونی اور سیاسی معاملات میں مداخلت کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر میں گزشتہ تین مہینہ سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کی قید پر افسوس کا اظہار کیا جو کشمیر میں حراستی مراکز میں قید میں ہیں جن میں سنٹور ہوٹل اور گیسٹ ہاوس وغیرہ شامل ہیں۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

    ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انہوں نے کہا کہ قانون اس کی اجازت نہیں دیتا کہ کسی بھی شخص (خواہ بھارت کا شہری نہ ہو)کو مقدمہ یا ایف آئی آر کے بغیر تین مہینہ سے زیادہ حراست میں رکھا جائے اور ایسا کرنا غیرقانونی، غیر آئینی ہے، جو آئین کے چیپٹر۔3میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے جو 5اگست 2019کو صدر کے ذریعہ آرٹیکل 35 اے کو، جسے 14 مئی 1954کو صدر کے آرڈی ننس سے جموں وکشمیر میں فذ کیا گیا تھا، ہٹانے کے بعد ریاست میں نافذ ہوگئے ہیں۔

    ریڈیوکشمیرکی آوازدبادی گئی،کشمیری بھی بددل ہوگئے،دہائیوں‌کی محبت ہفتوں میں ختم

    جموں وکشمیر نیشنل پینتھرزپارٹی کے سرپرست اعلی پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ اس کے بعد تین سابق وزرائے اعلی سمیت کسی بھی شخص کو پی ایس اے کے تحت قید میں رکھا جانا غیرقانونی اور بنیادی حقوق کی خلا ف ورزی ہے۔ساؤتھ ایشین وائرسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھی دلچسپ ہے کہ حکومت ہند کشمیر میں ان31سیاسی قیدیوں کی دیکھ بھال میں اب تک 2کروڑ 63لاکھ روپے خرچ کرچکی ہے۔

    کشمیریوں کوبہلانے کا نیا بہانہ ،ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کا امکان

  • بھارت میں وزیر اعظم عمران خان کے بینرز سے مودی کی تکلیف بڑھ گئی

    بھارت میں وزیر اعظم عمران خان کے بینرز سے مودی کی تکلیف بڑھ گئی

    بھارت کے پنجاب کے اندر پاکستان کے وزیر اعظم کے بینرز لگنا اور عمران خان کو اتنی زیادہ پزیرائی ملنا مودی اور اس کی ہندوتوا سرکار کے لیے بہت تکلیف کا باعث ہے. یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بڑی سفارتی کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی طرف سے بھارتی سابق کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے رہنما نوجوت سنگھ سندھو کو کرتار پور راہداری کے حوالے سے بتایا تھا کہ پاکستان اس حوالے سے ایک قدم بڑھاتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبہ سکھ برادری کے لیے کھولنا چاہتا ہے

    کرتار پور راہداری، روزانہ کتنے سکھ یاتری آسکیں گے خبر آگئی

    واضح رہے کہ پاکستان کرتارپور میں سکھوں‌کےلیے بڑی تیزی سے کرتارپور کمپلیکس تیار کر رہا ہے. پاکستان سکھوں کےمقدس مقام کرتارپورراہداری کھولنے پرکام کررہاہے،راہداری کھولنےکافیصلہ اسلامی روایات کےعین مطابق ہے،معاہدےسے5000یاتری روزانہ کی بنیادپردربارصاحب آسکیں گے،یاتری صبح سےشام تک پوراسال دربارصاحب آسکیں گے،سکھ یاتری پیدل اوربذریعہ بس آسکیں گے،معاہدے پرڈی جی جنوبی ایشیاءڈاکٹرفیصل اوربھارتی سیکریٹری داخلہ ایس سی ایل داس نےدستخط کیے. پاکستان اوربھارت نےکرتارپورراہداری کےلیےمعاہدےپردستخط کردیئے، راہداری کھولنےکافیصلہ اسلامی روایات کےعین مطابق ہے،کستان یاتریوں کی حتمی فہرست4دن پہلےبھارت کودےگا،بھارتی سرکاریاتریوں کی تفصیلات10دن پہلےپاکستان کودےگا.پاکستان20ڈالرکی فیس سروس چارجزکی مدمیں لےگا،

    کرتارپورراہداری کا ہر صورت افتتاح کیا جائے گا، وزیر مذہبی امور

    کرتارپور راہداری کب کھولی جائے گی؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

  • کشمیریوں کوبہلانے کا نیا بہانہ ،ایس ایم ایس سروس بحال ہونے کا امکان

    سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں حکومت ایس ایم ایس سروس کو دوبارہ شروع کرنے کے ساتھ ساتھ چند علاقوں میں براڈ بینڈ کنکشنز کو بھی بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق براڈ بینڈ کنکشنز خاص طور پر سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور چند ہوٹلز میں بحال کیا جاسکتا ہے لیکن انٹرنیٹ سروسز بدستور معطل رہے گی۔

    مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

    ذرائع کے مطابق دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد وادی کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال ہونے کے بعد انتظامیہ نے ایس ایم ایس سروس کو بند کر دیا تھا۔ وادی کے تمام میڈیا و نجی دفاتر کے انٹرنیٹ کنکشنز بند رکھے گئے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق بعض سرکاری دفاتر بشمول ہسپتالوں میں بھی انٹرنیٹ سروسز کو معطل رکھا گیا ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینیئر افسر نے ساؤتھ ایشین وائرسے بات کرتے ہوئے کہا کہ’حکومت اب وادی میں ایس ایم ایس سروسز کو دوبارہ بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ لیکن براڈ بینڈ کنکشنز کو بحال کرنے کا وقت مقرر نہیں کیا گیا ہے۔’

     

    مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،

    گذشتہ روز نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر سے متعلق جائزہ میٹنگ طلب کی جس میں داخلہ سکریٹری، جموں و کشمیر چیف سکریٹری اور ڈی جی پی نے شرکت کی تھی۔

     

    ریڈیوکشمیرکی آوازدبادی گئی،کشمیری بھی بددل ہوگئے،دہائیوں‌کی محبت ہفتوں میں ختم

    معتبر ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں وادی کشمیر میں مواصلاتی نظام پر عائد پابندیوں میں نرمی کرنے کا منصوبہ ہے۔بتادیں کہ 5 اگست جس روز مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کیے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام والے علاقوں میں منقسم کیا، اس سے ایک روز قبل یعنی 4 اگست کو ریاست بھر میں موبائل فون و انٹرنیٹ سروسزمعطل کردی گئی تھیں۔

  • سعودیہ کا یمن کے متحارب گروپوں کے درمیان امن معاہدہ خطے میں امن لا سکے گا؟

    یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

    یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کروایا، ان کا کہنا تھا کہ "ریاض معاہدہ” یمن کے سیاسی حل کی جانب قدم بڑھے گا، محمد بن سلمان نے کہا کہ معاہدے سے یمن میں استحکام کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

    یمن میں حوثی باغیوں، جنوبی عبوری کونسل اور یمنی حکومت کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے تاہم سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اگست میں متحدہ عرب امارات کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے حملہ کر کے سعودی حمایت یافتہ یمنی حکومتی فورسز کو شکست دے کر عدن پر قبضہ کر لیا تھا۔
    سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ ریاض معاہدے کا سہرا مملکت کی اُن کوششوں کے سر ہے جو وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں ،،، یمن میں امن و استحکام اور ترقی کو یقینی بنانے کے واسطے کر رہی ہے۔

    یمن میں حوثیوں‌ پھر کتنے بچوں‌ کی زندگی کے چراغ گل کر دیے

    سعودی نائب وزیر دفاع نے کہا کہ ” ہم اللہ سے دعا گو ہیں کہ یہ معاہدہ ایک نئے صفحے کا آغاز ثابت ہو جس تحت یمن کے تمام فریقوں کے بیچ سچائی پر مبنی مکالمہ سامنے آئے تا کہ ایک سیاسی حل تک پہنچا جا سکے اور یمن کا بحران اختتام کو پہنچے”۔

    یاد رہے کہ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب منگل کے روز سعودی دارالحکومت میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید موجود تھے۔

    اس معاہدیے کو اس  حیثیت سے اتنا زیادہ  موثر نہیں دیکھا جا رہا کیونکہ یمن کے حوثی باغی جو کہ ایران کی سپورٹ حاصل کیے ہوئے ہیں اور یمن کے اہم سٹیک ہولڈر ہیں ، ان کا ذکر نہیں ہے ، اور یمن کے اندر زیادہ تر جو کارروائیاں ہیں وہ انہیں کی ہیں ۔ یمنی حوثیوں نے عرب اتحاد کو کافی مشکل وقت دیا ہے اور اسی طر ح سعودیہ کے اوپر بھی اس کے راکٹ اور ڈرون حملے ہوتے رہتے ہیں ،

  • ریڈیوکشمیرکی آوازدبادی گئی،کشمیری بھی بددل ہوگئے،دہائیوں‌کی محبت ہفتوں میں ختم

    سری نگر:ریڈیوکشمیرکی آوازدبادی گئی،کشمیری بھی بددل ہوگئے،دہائیوں‌کی محبت ہفتوں میں ختم ہوگئی ہے ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیرکے وفاقی علاقے میں تبدیل ہونے سے یہاں ستر دہائیوں تک لوگوں کے دلوں میں رہنے والا نام ریڈیو کشمیر سرینگر بھی تبدیل کیا گیا جس سے ہزاروں مقامی سامعین بے حد جذباتی ہو گئے۔ریڈیو کشمیر سرینگر کے ڈلگیٹ میں قائم اس اسٹیشن کا نام اب آل انڈیا ریڈیو سرینگر ہے

    مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

    سری نگرسے ذرائع کے مطابق بھارتی قبضے کے بعد اس اسٹیشن سے ایسے تمام تر بینرز، پوسٹرز اور بورڈ ہٹا لیے گئے جن پر ریڈیو کشمیر سرینگر نام تحریر تھا، اب نئے نام کو چسپاںکئے جانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ حالانکہ نام کی اس تبدیلی سے اسٹیشنوں کے کام کاج میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی لیکن اس تبدیلی سے یہاں کے مقامی لوگ کافی جذباتی ہوئے ہیں۔

    معتبر ذرائع کے مطابق ریڈیو کشمیر سرینگر 1953 سے آل انڈیا ریڈیو کنٹرول میں کام کرتا آ رہا ہے۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق ریڈیو کے کئی سامعین نے بتایا کہ انہوں نے جوں ہی ریڈیو کشمیر کے بجائے آل انڈیا ریڈیو سنا تو وہ بے حد جذباتی ہو گئے کیوںکہ ریڈیو کشمیر نام ان کے لیے دہائیوں کا ساتھی تھا۔

    بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید، مولانا دھرنے والوں کواکسانے کے لیے جھوٹ بولتے…

    سرینگر اسٹیشن میں کام کر نیوالے ایک پروگرام پیش کرنے والے نے ایک ٹی وی چینل ساؤتھ ایشین ٹی وی کو بتایا کہ جمعرات کو سبھی خبر پڑھنے والوں، میزبانوں اور ہدایت کاروں کو ہدایت ملی کہ ریڈیو کشمیر سرینگر کے بجائے آل انڈیا ریڈیو سرینگر پڑھا جائے ۔

    بھارت کے اس جارحانہ رویے پرسخت تنقید کرتے ہوئے سنئیر صحافی و آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے سابق ڈائریکٹر سید ہمایوں قیصر نے کہاکہ ‘ظاہری طور پر ریڈیو کشمیر کا نام تبدیل کیا جاسکتا ہے لیکن کشمیری عوام کے دل اور دماغ میں ریڈیو کشمیر ہی رہے گا’۔

    سید ہمایوں قیصرکہتے ہیں‌ کہ ریڈیو کشمیر نام سے مقامی لوگوں کے احساسات اور جذبات جڑے ہیں اور یہ کشمیری عوام کے لیے بہت اہم ہے۔ اس کی تبدیلی یہاں کی عوام میں کافی فرق پڑ سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جتنی زیادہ پابندیاں لگائی جارہی ہیں کشمیریوں کے دلوں میں اتنی زیادہ نفرت اور دوری پیدا ہورہی ہے

    مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،

    ہمایوں قیصر نے کہا کہ اس اسٹیشن سے براڈ کاسٹ کیے جانے والے نغموں کی وجہ سے لوگوں نے ریڈیو کشمیر کو اپنی زندگی کا ایک اہم حصہ بنا لیا تھا اور اب یہ نام تبدیل کرنے سے لوگوں میں کافی فرق پڑ سکتا ہے۔نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق سابق ڈائریکٹر نے کہا کہ ریڈیو کشمیر نے مقامی تمدن، ثقافت زبان کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو اس نام سے کافی لگاؤ ہے، اور کئی صدیوں تک یہ لگاؤ رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ نام تبدیل کرنے کے بعد بھی وہیں پروگرام نشر ہونگے لیکن لوگوں کے دلوں میں جو امید تھی کہ ریڈیو کشمیر ان کے مسائل کو اجاگر کرنے نمایاں کردار کر رہا ہے اس امید میں تبدیلی آ سکتی ہے۔

    ہمایوں قیصر نے ساؤتھ ایشین وائرسے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو کشمیر اہم تھا اور رہے گا، کشمیری عوام اسی نام ( ریڈیو کشمیر)سے جڑے تھے اور آگے بھی اسی نام سے کو پکارتے رہیں گے، کیونکہ ان کے ذہنوں میں یہ نام بسا ہوا ہے۔ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی ایسے ریڈیو اسٹیشنز ہیں جنہیں لوگ سننے کو گوراہ نہیں کرتے لیکن یہ اسٹیشن لوگوں کے دلوں سے جڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ اس نام کو بھول نہیں سکتے ہیں۔

    جموں، لیہہ اور سرینگر کے اسٹیشنز سے کشمیری، اردو، کرگلی، ہندی اور پہاڑی زبانوں میں مختلف نوعیت کے پروگرام پیش کئے جاتے ہیں۔ریڈیو کشمیر سرینگر کو یکم جولائی 1948 کو قائم کیا گیا، اور اس وقت کے وزیر اعظم شیخ محمد عبداللہ نے ڈلگیٹ میں زیرو برج کے پاس اس کا سنگ بنیاد رکھا۔چھ جون 1960 کو اسی جگہ پر اس وقت کے وزیر اعظم بخشی غلام محمد نے نئی اور وسیع عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

    کس کی قسمت جاگے گی ؟ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

    جی این زتشی کو ریڈیو کشمیر کا پہلا ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا۔اس کے بعد ایک معروف پروگرام زون ڈب سے ریڈیو کی مقبولیت میں چار چاند لگ گئے اور ریڈیو کو ہر گھر میں سنا جانے لگا۔ کشمیری زبان میں نشر کیا جانے والا یہ پروگرام 19 برسوں تک نشر ہوتا رہا۔سنہ 2014 میں ریڈیو کشمیر سرینگر ایک بار پھر ہر کسی کی زباں پر آگیا جب تباہ کن سیلاب نے تمام تر جدید تکنیک، مواصلاتی نظام اور ذرائع ابلاغ کو تباہ کیا اس وقت ریڈیو کشمیر نے لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور حالات سے آگاہ کرنے کا کام کیا۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں ریلوے سروسزمعطل، یومیہ 3لاکھ کا نقصان،بھارت پریشان

    سری نگر:پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی ریلوے کے حالات بہت برے ہیں، دوسری طرف انڈین ریلوے اس وقت خسارے میں جارہا ہے، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری نا مساعد صورتِحال اور عوامی ہڑتال کی وجہ سے جہاں عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں ریلوے محکمے کو بھی مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

    مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے،

    سری نگر سے آمدہ اطلاعات کےمطابق جموں وکشمیرانتظامیہ کےایک اعلی افسرکے مطابق گزشتہ 13 ہفتوں میں ریلوے محکمے کو تقریبا تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، جو یومیہ تقریبا 3 لاکھ بنتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے پورے ملک کی طرح کشمیر میں بھی کچھ خاص آمدنی نہیں حاصل کر رہی اور ایسی صورتحال میں نقصان ہونا محکمے کے لیے ایک بڑا مسئلہ ہے۔

    کس کی قسمت جاگے گی ؟ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

    ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق انہوں نے کہا کہ آنے والے ایام میں عوام کے لیے ریلوے سہولیات بحال کی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے بانہال تک چلنے والی اس ٹرین میں روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں۔تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں (Union Territories) میں تقسیم کرنے کے بعد مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروسزمعطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا

    انڈین پریمیئر لیگ میں خراب امپائرنگ ، ٹیموں کے مطالبے پر اضافی امپائرچیک رکھیں گے

    نیوز ویب سائٹ القمرآن لائن کے مطابق جہاں گورنر انتظامیہ کی جانب سے جموں و کشمیر کے طول وعرض میں سخت ترین بندشیں عائد کی گئی تھیں وہیں سیاسی رہنمائوں اور کارکنان کی گرفتاری اور نظر بندی کے علاوہ مواصلاتی نظام بشمول انٹرنیٹ، موبائل اور لینڈ لائن سروسزمعطل کرنے کے علاوہ ریل سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

    اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے مرحلہ وار بندشوں میں نرمی اور لینڈلائن و پوسٹ پیڈ موبائل خدمات کو بحال کیا گیا تاہم پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس خدمات اور انٹرنیٹ پر ہنوز قدغن عائد ہے، اسکے علاوہ ٹرین سروسز بھی بدستور معطل ہے۔

  • آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیسا  رجحان رہا

    آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیسا رجحان رہا

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کیسا رجحان رہا .سٹاک ایکسچینچ ترقی کی راہ پرچل پڑی

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 502 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔
    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کر رہی ہے، کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 35 ہزار 358 پوائنٹس پر ہوا اور آغاز سے ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا۔

    پچھلے دنوں سے اسٹاک مارکیٹ مسلسل مثبت رجحان کی طرف گامزن تھی . گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 34 ہزار 432 پر ہوا اور 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔کے ایس ای 100 انڈیکس کا آغاز 34 ہزار 83 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 130 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 34 ہزار 213 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

  • ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ

    ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے اضافہ ہوگیا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر آج 155.60 روپے میں فروخت ہورہا ہے جو کہ گزشتہ روز 155.50 روپے میں دستیاب تھا۔
    اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.70 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
    2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔
    اپریل 2019 میں ڈالر چھلانگ لگا کر 141 روپے 50پیسے پر آگیا۔ مئی میں 151 روپے اور جون میں تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا

    مشکلات سے دو چار تاجروں کو "کنٹینر بحران ” کا سامنا

  • مقبوضہ کشمیرمیں مُردوں کوگھروں میں ہی دفنایا جارہا ہے،انسانیت دم توڑرہی ہے، ویمن انڈیا موومنٹ

    جے پور :ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ‘ویمن انڈیا مومنٹ’ کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی گئی۔ اس کا مقصد کشمیر کے حالات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔پریس کانفرنس میں ویمن انڈیا مومنٹ نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ‘کشمیر سے کرفیو ہٹا کر وہاں حالات بہتر کیے جائیں’۔ ساؤتھ ایشین وائرکے مطابق تنظیم کی ایک رکن نے کہا کہ ‘کشمیر میں لوگوں کو ان کے گھروں میں قید کیا گیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں جلد سے جلد آزاد کیا جائے’۔

    سانحہ تیز گام ایکسپریس ۔ کیاعمران خان اپنی بات پر عمل پیراہوں گے؟..از…عرفان…

    تنظیم کے اعلی ذمہ داروں کے مطابق ‘کشمیر کے حالات کافی خراب ہو چکے ہیں۔ وہاں تین ماہ سے کرفیو نافذ ہے جسے ابھی تک ہٹایا نہیں گیا ہے’۔تنظیم کی ایک رکن کے مطابق ‘کشمیر میں جن لوگوں کا انتقال ہو رہا ہے انہیں گھروں میں ہی دفن کیا جا رہا ہے۔ جو سبھی لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کہہ رہے تھے وہ لوگ کہاں چلے گئے؟’۔القمرآن لائن کے مطابق تنظیم کے ذمہ داروں نے بتایا کہ ‘ہماری تنظیم سے منسلک کچھ لوگوں نے کشمیر کا جائزہ لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خاص کر خواتین پر ظلم ہو رہا ہے’۔

    سن لیں !مولانا صاحب جلدی جانے والے ہیں، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    تنظیم کی قومی صدر مہرالنسا خان نے صحافیوں سے بات چیت کے درمیان کہا کہ ‘کشمیر میں جو ہو رہا ہے میڈیا اسے نہیں دکھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی صحافی نہیں جاگے تو آنے والے وقت میں وہ اپنے بچوں کو منہ دکھانے لائق نہیں رہیں گے۔

    انڈین پریمیئر لیگ میں خراب امپائرنگ ، ٹیموں کے مطالبے پر اضافی امپائرچیک رکھیں گے

    خان کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر میں بچیاں محفوظ نہیں ہیں ان کے ساتھ آرمی کے جوان زیادتی کر رہے ہیں۔ بچوں کو قید کیا جا رہا ہے لیکن پھر بھی کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی’۔ خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ جلد سے جلد کشمیر کے حالات کو ٹھیک کیا جائے’۔

  • بغداد کی سڑکوں اور چوراہوں پر خون اور تشدد کا راج

    عراق میں مظاہرین اور حکومت کے درمیان خون ریز اور تشدد پر مبنی جھڑپیں اور مظاہرے جاری ہیں.

    تفصیلات کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھی گذشتہ راتوں کا منظر نامہ دہرایا گیا جہاں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان صورت حال کشیدہ رہی۔

    احتجاج کنندگان نے پُلوں کو بند رکھنے کا سلسلہ جاری رکھا بالخصوص الاحرار اور الجمہوریہ پُل جو بغداد کے وسط میں واقع ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے نتیجے میں بعض مظاہرین کے دم گھٹ گئے۔

    بغداد سمیت عراق کے کئی شہروں میں انٹرنیٹ سروس بھی بند

    سیکورٹی فورسز نے منگل کے روز بتایا تھا کہ بغداد میں مظاہرین کے ساتھ خون ریز تصادم کے بعد الاحرار پُل کے دونوں جانب صورت حال کنٹرول میں ہے۔ اس تصادم کے نتیجے میں 7 مظاہرین ہلاک ہو گئے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہل کار شامل تھا۔
    عراق میں‌ ہمسایہ ملک کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پگڑ گئی
    عراق میں صورت حال ابتر ہوتی جارہی ہے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف شرورع ہونے والا احتجاج اب اور سنگین ہو گیا ہے . بپھرے ہوئے عراقی شہریوں نے کربلا میں ایرانی قونصل خانے کی زبردستی تالا بندی کر دی
    عراق میں احتجاجی مظاہروں پر قابو پانےکے لیے دارالحکومت بغداد اور متعدد دیگر شہروں میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے بغداد میں عراقی ٹیلی ویژن کی عمارت کے قریب احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    عراق، فسادات میں مرنے والوں کی تعداد 100تک جا پہنچی