Baaghi TV

Author: +9251

  • کس کی قسمت جاگے گی ؟ماورا حسین کوجیون ساتھی مل گیا؟

    لاہور: پاکستان شوبز کی دنیا میں جیون ساتھیوں کی کہانی بھی بڑی عجیب اور دلچسپ ہوتی ہے، اداکارائیں اپنے جیون ساتھی کی تلاش کے معاملے پر بڑی احتیاط سے کام لیتی ہیں، دوسری طرف ایک ایسے ہی جیون ساتھی کے قصے مشہور ہونا شروع ہوگئے ہیں‌، اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا پراداکارہ و ماڈل ماورا حسین کی ان کے دوست کے ساتھ وائرل ہونے والی تصاویر کے بعد افواہیں گردش کررہی ہیں کہ بہت جلد وہ اپنے رشتے کا باقائدہ اعلان کرنے والی ہیں۔

    ذرائع کےمطابق اس وقت سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کے مطابق بالآخر ماورا حسین کو ان کے دوست افضل لغاری کے روپ میں ان کی محبت مل گئی۔ دونوں کئی مقامات پرایک ساتھ دیکھے گئے ہیں جب کہ افضل کراچی میں منعقد ہونے والے فیشن پاکستان ویک میں بھی موجود تھے جہاں ماورا نے فہد مصطفیٰ کے ساتھ ریمپ پر واک کی تھی۔

    ایک مقامی ویب سائٹ کے مطابق افضل لغاری اسلام آباد کے رہائشی اوررئیل اسٹیٹ کے بزنس سے وابستہ ہیں اس کے علاوہ وہ لنکس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں بطورڈائریکٹر بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ افضال لغاری بھی ماوراحسین کی دل سے قدر کرتے ہیں‌اوروہ بھی کچھ ایسی ہی خواہش رکھتے ہیں‌ جو ماورا حسین کی ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ماورا اور افضل واقعی دوست ہیں یا دونوں کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے اس حوالے سے فی الحال ماورا کا کوئی بیان جاری نہیں ہوا۔ تاہم ان کے مداح جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ ماورا کا جیون ساتھی کون ہوگا۔

  • نہر میں شگاف پڑ گیا،محمکہ انہار لاپتہ

    جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) موضع رحیم شاہ کے نزدیک نہر باری دوآب میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا کھڑی فصلیں تباہ لوگ اپنی مدد اپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف محکمہ انہار کا عملہ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا تفصیلات کے مطابق
    جہانیاں کے نواحی علاقہ موضع رحیم شاہ اور چک 110دس آر کے قریب سے نہر باری دوآب میں 30فٹ چوڑا شگاف پڑگیا جس سے لوگوں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئ ہیں جبکہ باغات کوبھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے لوگوں نے اپنی مدد کے لیے نزدیکی چکوک میں اعلانات کرواکر لوگوں کو اکٹھا کرکے مٹی کے تھیلے بھر کر شگاف پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر ابھی تک شگاف پر نہیں کیا جاسکا محکمہ انہار کے افسران کو اطلاع ہونے کے باوجود ابھی تک کوئ بھی موقع پر نہیں پہنچا اگر شگاف کو فوری بند نہ کیا گیا تو پانی آبادیوں میں داخل ہونے کا اندیشہ ہے مکینوں نے محکمہ انہار خانیوال کے خلاف احتجاج بھی کیا.

  • سرگودھا المدینہ پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات،ویڈیو باغی ٹی وی نے حاصل کر لی

    سرگودھا (نمائندہ باغی ٹی وی) دن با دن ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے۔
    آج الصبح جھال چکیاں بھلوال روڈ پر ڈکیتی کی واردات ھوٸی ۔ جس میں کار پر سوار چار مسلحہ ڈاکو اسلحہ کے زور پر المدینہ پٹرول پمپ سے پونے دو لاکھ نقدی اور گارڈ کا اسلحہ لے کر فرار ھو گۓ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر موقع واردات دیکھ کر مقدمہ درج کر لیا۔ مزید واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی نیوز نے حاصل کر لی۔

  • ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی خوشاب کیمپس کا کلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی کاروائی۔محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن نے ایرڈایگریکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب کے کلرک کو 60ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن خوشاب نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
    ملزم عبدالکریم کلرک، ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی سے رشوت کی رقم60ہزار نشان زدہ نوٹ مجسٹریٹ کی موجودگی میں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کی ہدایات اورڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کی سربراہی میں اینٹی کرپشن سرگودھا نے، سرگودھا ڈویژن میں حکومت پنجاب کے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پراپنی کاروائیاں تیز کی ہوئی ہیں تفصیلات کے مطابق خالد محمود اعوان سکنہ محلہ احمد پورہ خوشاب نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کواطلاع دی کہ ایرڈایگر یکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا کیمپس خوشاب میں ہے اور یونیورسٹی کے بچے سائل کے ہاسٹل میں رہتے ہیں اور یونیورسٹی کا عبدالکریم نامی کلرک سائل کو حراساں کر رہا ہے کہ مجھے فی بچے کا کمیشن اور منتھلی دو، ورانہ میں اپنے یونیورسٹی کے بچوں کی اسناد کینسل کروا دوں گا اور عبدالکریم کلرک نے مجھ سے 60ہزار روپے اور ہر ماہ منتھلی رشوت وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جس پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم نے کہا کہ آپ اہلکار کورشوت نہ دیں بلکہ اُسے رشوت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کروائیں، اینٹی کرپشن سرگودھا کی خصوصی ٹیم کی کاوشوں سے مدعی مقدمہ خالد محمود اعوان ملزم عبدالکریم، کلرک، ایرڈ ایگر یکلچر یونیورسٹی کیمپس خوشاب پر ریڈ کروانے کے لیے راضی ہو گیا۔جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عاطف شوکت، اسسٹنٹ ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن ضلع خوشاب کو ریڈ کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن خوشاب نے ریڈنگ ٹیم کے ساتھ مل کر جوڈیشل مجسٹریٹ حسنین احمد انور صاحب کی نگرانی میں ایک نجی ہوٹل میں ریڈ کیااور دوران ریڈ ملزم عبدالکریم، کلرک ایرڈایگریکلچر، یونیورسٹی کیمپس خوشاب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور رشوت کی رقم مبلغ60ہزار روپے موقع سے برآمد کر کے ملزم پر مقدمہ نمبر14/2019تھانہ اینٹی کرپشن خوشاب درج کرلیا۔ ملزم سے تفتیش کے دوران پروفیسروں کو منتھلی اور کمیشن دینے کے انکشافات کیے ہیں۔ جس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

  • سینئر صحافی نصراللہ ملک کی والدہ انتقال کر گئیں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سینئرر صحافی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیو نیوز نصر اللہ ملک صاحب کی والدہ محترمہ قضائے الہی سے لاہور میں انتقال کر گئی ہیں ،ان کی نماز جنازہ مسجد الحبیب، طفیل روڈ لاہور کینٹ میں صبح 9 بجے ادا کی جائے گی
    ‏اور بعد نماز ظہر 2 بجے دوپہر مرکزی جنازہ گاہ پل نہر بھلوال میں ادا کی جائے گی اہم سیاسی اور سماجی شخصیات کی آمد متوقع ہے جبکہ نامور صحافی خضرات بھی جنازہ میں شرکت کریں گے نصراللہ ملک سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے رہائشی ہیں اور تدفین آبائی علاقے بھلوال میں ہی کی جائے گی اس سلسلے میں سرگودہا پریس کلب سے تمام نمائندگان خصوصی شرکت کریں گے

  • انڈین پریمیئر لیگ میں خراب امپائرنگ ، ٹیموں کے مطالبے پر اضافی امپائرچیک رکھیں گے

    لاہور:بھارت میں کرکٹ میچوں پر ہونے والی مکاری بھی کھل کر سامنے آگئی ، اطلاعات کےمطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں خراب امپائرنگ پر قابو پانے کے لیے ایک اضافی امپائر کی خدمات حاصل کرنے سمیت مختلف تبدیلیوں پر غور شروع کردیا ہے۔

    باپ نے بیٹی کو زندہ دفنا کر مار ڈالا

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آئی پی ایل میں‌شرکت کرنے والی ٹیموں نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا تھا کہ چونکہ بھارتی امپائر جانبدارانہ فیصلے کرتے ہیں ، اس لیے نئے امپائر کا اضافہ کیا جائے تاکہ وہ چیک رکھ سکے آئی پی ایل کی گورننگ باڈی نے گزشتہ ایڈیشنز میں مستقل خراب امپائرنگ خصوصاً نوبال کے حوالے سے فرنچائزوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے نوبال کے لیے ایک اضافی ٹی وی امپائر کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی ہے۔

    حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا 

    ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ کے ہیڈ کوارٹر میں سابق بلے باز برجیش پٹیل کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں لیگ کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی، فیوچر ٹور پروگرام سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ تاہم بی سی سی آئی کے سربراہ کی جانب سے اس کی منظوری ملنے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے کیونکہ حکام کا ماننا ہے کہ اس اقدام کو اٹھانے سے لیگ میں کرپشن اور میچ فکسرز کے لیے راہیں مزید کھل جائیں گی۔

    حلوہ بھی کھلادو،بات بھی بنادو،ساتھی چھوڑ گئے ہیں، رابطہ کرادو،مولانا چوہدری شجاعت…

  • عراق پرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی

    بغداد : صدام حسین کے بعد عراق میں لوگ امن کو ترس گئے ، اب لوگ صدام حسین کو یاد کرکر کے روتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق عراق میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ شدت اختیار کرگیا ہے جہاں ایک مرتبہ پھر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 13 مظاہرین جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب تک مجموعی ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئی ہیں۔

    باپ نے بیٹی کو زندہ دفنا کر مار ڈالا

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق میڈیکل اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نماز جنازہ کے دوران بھی فائرنگ کی گئی جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔خیال رہے کہ عراق میں یکم اکتوبر کو حکومت پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے تھے اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو بعد ازاں خون ریزی میں تبدیل ہوا تھا۔

    حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا 

    عراق میں پرتشدد احتجاج کا نیا اس سلسلہ وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی جانب سے مظاہرین کو اپنی تحریک معطل کرنے کی درخواست کے ایک روز بعد شروع ہوا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مظاہرین کا مقصد حاصل ہوچکا ہے اور اب سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کا معیشت پر اثر پڑ رہا ہے اور ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے سرکاری اور نجی املاک کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

    حلوہ بھی کھلادو،بات بھی بنادو،ساتھی چھوڑ گئے ہیں، رابطہ کرادو،مولانا چوہدری شجاعت…

  • بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید، مولانا دھرنے والوں کواکسانے کے لیے جھوٹ بولتے رہے

    اسلام آباد:بجلی کے نرخنامے میں اضافے کی تردید، مولانا دھرنے والوں کواکسانے کے لیے جھوٹ بولتے رہےاطلاعات کےمطابق بجلی صارفین کے لیے نرخنامے میں دو روپے اضافے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ اس بات کا دعویٰ ترجمان پاور ڈویژن نے کیا ہے۔

    باپ نے بیٹی کو زندہ دفنا کر مار ڈالا

    ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نرخنامے میں اضافے کی جو اطلاعات ہیں وہ دراصل ماہانہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ ہے۔ترجمان کے مطابق بجلی صارفین ہر مہینے تقریباً ستمبر یا اگست کے نرخنامے ( ٹیرف) کے مساوی ہی بل ادا کریں گے۔ ترجمان پاور ڈویژن کےمطابق فیول پرائس ایڈ جسمنٹ ایندھن کی قیمتوں میں تغیر(تبدیلی) کی بنا پر کیکولیٹ کیا جاتا ہے۔

    حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا

    ترجمان کے مطابق فیول پرائس منفی بھی ہو سکتی ہے اور مثبت بھی جس کے اثرات براہ راست صارفین پر پڑتے ہیں۔واضح کیا ہے کہ دو روپے کے اضافے کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ کسی بھی صورت میں نرخنامے میں اضافہ یا کمی نہیں ہے۔

    حلوہ بھی کھلادو،بات بھی بنادو،ساتھی چھوڑ گئے ہیں، رابطہ کرادو،مولانا چوہدری شجاعت…

  • مولانا کا دھرنا مشکل دور میں داخل ، شہرِ اقتدار میں بارش

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے آزادی مارچ کے شرکا شدید مشکلات کا شکار ہوگئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہواؤں کے ساتھ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوئی جس کے بعد درجہ حرارت میں کمی ہوئی اور ٹھنڈ بڑھ گئی۔

    حلوہ بھی کھلادو،بات بھی بنادو،ساتھی چھوڑ گئے ہیں، رابطہ کرادو،مولانا چوہدری شجاعت…

    بارش کے باعث مارچ کے شرکا مشکلات کا شکار ہوئے کیونکہ وہ کھّلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ دھرنے کے مقام پر جے یو آئی کی جانب سے لگائے جانے والے بیشتر خیمے بارش کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی وجہ سے شرکا بستر لے کر محفوظ مقام تلاش کررہے ہیں۔

    باپ نے بیٹی کو زندہ دفنا کر مار ڈالا

    دوسری جانب وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اسلام آبادمیں طوفانی بارش کے بعد سے دھرنےکےشرکاکاخیال آرہا ہے کیونکہ برسات کی وجہ سےدھرنےمیں شریک لوگ مشکلات سےدوچار ہیں۔

    حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا