Baaghi TV

Author: +9251

  • فائرنگ سے بچوں سمیت 9 امریکی شہری ہلاک، ہنگامی حالت کا نٍفاذ

    واشنگٹن :دنیا میں تباہی اور دہشت گردی پھیلانے والا امریکہ خود اس سازش کا شکارہوگیا ، اطلاعات کےمطابق شمالی میکسیکو میں منشیات فروش گروہ کی فائرنگ سے امریکا سے تعلق رکھنے والے 6 بچے اور 3 خواتین ہلاک ہوگئے۔

    عمران خان سےکشمیری بچوں کی تنظیم کی ملاقات، وزیراعظم مسائل سن کر پریشان

    میکسیکو کے سیکیورٹی سیکریٹری الفونسو دورازو کا کہنا تھا کہ مسلح آفراد ‘ایس یو وی’ گاڑی کو اپنے حریف گروہ کی گاڑی سمجھ بیٹھےجس کے بعد انہوں نے اس پر فائرنگ کی۔ان کا کہنا تھا کہ ‘واقعے میں ایک بچہ زندہ بچ گیا، ایک گولی لگنے سے زخمی ہوا اور ایک لاپتہ ہے۔

    سچ یہ ہےکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ

    میکسیکو کی زمین پر امریکی شہریوں کا قتل عالمی توجہ کا مرکز اس وقت بنا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ وقت ہے میکسیکو کے لیے کہ وہ امریکا کی مدد سے منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کا آغاز کرے اور انہیں صفحہ ہستی سے مٹا دے’۔

    ٹیکس ضروری ، امریکی صدر کی اپیل مسترد کردی

  • سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احیتاط کی ضرورت ہے

    فیصل آباد (محمد اویس )شہری موجودہ موسمی حالات میں سموگ (فضائی آلودگی) سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عملدرآمد کریں اور موٹر سائیکل ڈرائیو کرتے وقت عینک اور چہرے پر حفاظتی ماسک کا استعمال ضرور کیا جائے تاکہ آنکھوں کی انفیکشن سمیت دیگر بیماروں سے محفوظ رہا جا سکے۔ یہ بات پرنسپل ڈاکٹر ظہور احمد بھٹی نے گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج میں منعقدہ انسداد سموگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔پروفیسر خالد حسن‘ پروفیسر محمد جعفر قمر‘ پرویز خالد‘ اقبال سندھو و دیگر بھی موجود تھے۔ پرنسپل ادارہ نے کہا کہ سموگ سے گھبرانے کی نہیں بلکہ احیتاط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ماحول کو صاف و شفاف بنانے کے لئے کلین اینڈ گرین پروگرام پر عملدرآمد بھی جاری ہے۔ پروفیسر خالد حسن و دیگر نے سموگ سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر طالب علموں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔
    ۔۔۔///۔۔۔

  • حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا نے ڈی چوک کا خیال بھی ذہن سے نکال دیا

    اسلام آباد:پانی کے بغیر مچھلی،اقتدار کےبغیر مولانا ،حکومت سنتی نہیں‌،اپوزیشن ساتھ چلتی نہیں‌، مولانا نے ڈی چوک کا خیال بھی ذہن سے نکال دیا، اقتدارکتنی آزمائش والی چیز اورنشہ ہے جسے لگ جائے وہ اس کے بغیر رہ نہیں سکتا ، دوسری طرف اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن نے اپنی تقریر میں ایک بارپھر حکومت کو ان کے لیےکچھ کرنےکا اشارہ کردیا ہے ،

    مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں نیا سافٹ وئیرانجن لانے کا اعلان کردیا

    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی۔ ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج چھٹا روز ہے اور شرکاء بدستور ایچ نائن گراؤنڈ میں موجود ہیں۔مولانا فضل الرحمان کے اسٹیج پر آتے ہی کارکنوں نے ڈی چوک کے نعرے لگائے تاہم سربراہ جے یو آئی ف نے شرکاء کو ٹوکا اور کہا کہ ایک دو دن سے دیکھ رہا ہوں کہ کچھ لوگ ڈی چوک کا نعرہ لگاتے ہیں اور ہمارے لوگوں کو بھی اشتعال دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔

    خاتون نے آشناوں کے ساتھ مل کر شوہرکا کام تمام کردیا

    مولانا فضل الرحمن نے حکومت سے کچھ کرنے کے حوالےسے مذاکرت کا کچھ اس طرح اشارہ دیا کہ کئی روز سے آزادی مارچ اسلام آباد میں براجمان ہے، مطالبات کے تسلسل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں، ہمیں کہا جاتاہے کہ لوگ اسلام آباد آئیں گے اور کہیں گے حکومت چلی جائے تو یہ روایت بن جائے گی، اِن لوگوں نے 2014 میں ڈی چوک پر دھرنے پر اعتراض کیوں نہیں تھا، اس آزادی مارچ پر کیوں اعتراض کیاجا رہا ہے۔

    شہباز شریف زرداری کے مدعی بن گئے

    ان کا کہنا ہے کہ عوام کے مطالبے کو ماننا پڑے گا، ہم نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہے، پوری قوم آپ کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے کہ سیاسی جمود کو توڑا اور دنیا کو بتا دیا کہ احتساب کے نام پر انتقام کا ڈرامہ مزید نہیں چل سکے گا۔

    رابی پیرزادہ مزید مشکل میں نئے اکاونٹ سے ویڈیوز پورن ویب سائٹس پر چڑھا دی گئیں

    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اعتماد نہیں رکھ سکے ہیں، ایران ہمارے مقابلے میں بھارت کو اہمیت دے رہاہے، چین اور پاکستان کی دوستی سمندر سے گہری ، شہد سے میٹھی ہے لیکن موجودہ حکومت نے چین کی سرمایہ کاری کو غارت کردیا اور آج چین کا اعتماد بھی خراب کردیا گیا ہے، حکومت نے چین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے جس کے بعد چین مزید سرمایہ کاری کا خواہش مند نہیں ہے۔

    دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

    دھرنے کے خاتمے کیلئے حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کا آج ایک اور دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ نیوزکانفرنس میں رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ اپوزیشن اپنے چاروں مطالبات پر بدستور قائم ہے ۔ حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ کئی امور پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ باقی پر دونوں ٹیمیں قیادت سے مشورہ کریں گی۔

  • "وزیراعظم عمران خان "بھارت میں نعرے لگ گئے،اسے کہتے ہیں تبدیلی ،

    نئی دہلی :”وزیراعظم عمران خان "بھارت میں نعرے لگ گئے،اسے کہتے ہیں تبدیلی ، بھارت پریشان ، خوش پاکستان ، نعرے لگ گئے بنے گا خالصتان ، اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب میں خصوصا اور پورے بھارت میں عمومی طور پر اس وقت پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی کرتارپورکوریڈور کے حوالے سے کوششوں کو بہت پسند کیا جارہاہے

    باغی ٹی وی کے مطابق بھارتی پنجاب میں جگہ جگہ وزیراعظم عمران خان کے بینرز لہرائے جارہے ہیں، سکھ کمیونٹی ریلیوں کی شکل میں کرتارپورکو سکھوں کےلیے کھولنے پر خوشیاں منارہی ہے، بھارتی ان جلوسوں میں وزیراعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ نعرے بھی لگارہے ہیں "وزیراعظم عمران خان زندہ باد”

    بھارت سے ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت اس وقت بہت پریشان ہے اور وہ پاکستانی وزیراعظم کی اس قدر مقبولیت سے بہت خائف ہے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ مودی بھی اس وقت بہت پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور کرتارپورپر بھارت کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کے بعد جو صورت حال پاکستان کے حق میں ہوگئی ہے اس پر اپنے آپ کو کوس رہےہیں

  • ڈبل سواری پرپابندی ، اطلاق رات بارہ بجے سے شروع

    کراچی: موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، پابندی چپ تعزیے کے باعث لگائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر ایک روز کے لیے پابندی لگادی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    خاتون نے آشناوں کے ساتھ مل کر شوہرکا کام تمام کردیا

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل سواری پرپابندی کااطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، پابندی ایک روز کے لیے لگائی گئی ہے۔محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ چپ تعزیے کے 6 نومبر کو نکلنے والے جلوس کے باعث پابندی لگائی گئی ہے۔

    مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں نیا سافٹ وئیرانجن لانے کا اعلان کردیا

    پابندی کا اطلاق کراچی، سکھر،حیدرآباد، لاڑکانہ اورمیرپورخاص سمیت سندھ بھر کے شہروں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب چپ تعزیے کے جلوس کی سیکورٹی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں، جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔

    شہباز شریف زرداری کے مدعی بن گئے

  • روبوٹک مکھیاں،سائنسی دنیا میں انقلاب برپا

    لندن : سائنس کی دنیا انقلاب برپا ، طالب علموں کے ایک گروپ نے نرم پٹھوں والی شہد کی مکھیاں تیار کرلیں جو دو سینٹی میٹر تک اڑنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنس کے طالب علموں نے ’’روبو بی‘‘ نامی مکھی ایجاد کی جس دیواروں کو بالکل نقصان نہیں پہنچاتی جبکہ یہ لچک دار پٹھوں کی مدد سے اڑ نے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

    خاتون نے آشناوں کے ساتھ مل کر شوہرکا کام تمام کردیا

    نرم اور لچکدار پٹھوں والی یہ روبوٹک مکھیاں دیوار کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچاتی اورکرنٹ کی مدد سے بالکل اصلی مکھیوں کی طرح اڑنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔ ماہرین کی تیار کردہ مکھی کے دو پر ہیں۔ماہرین نے اسے انقلابی ایجاد قرار دیتے ہوئے بتایا کہ مصنوعی پٹھوں کے پروں کو باآسانی ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ پروجیکٹ میں ہارورڈ مائیکرو لیبارٹری اور ہارورڈ جون اے پاؤلسن اسکون انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنس کے ماہرین شامل تھے۔

    مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں نیا سافٹ وئیرانجن لانے کا اعلان کردیا

    سائنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ مکھی کی رفتار کو ریموٹ کے ذریعے آسانی کے ساتھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے، مجموعی طور پر یہ ایجاد بہت اہم ہے مگر اس روبوٹ میں کچھ خامیاں بھی موجود ہیں۔یوفینگ چین نامی طالب علم کا کہنا تھا کہ ’’مکھی کی ایجاد مائیکروبائیوٹکس کے شعبے میں بہت اہمیت کی حامل ہے کیونکہ اس کی مددسے لچک دار موبائل روبوٹس بھی تیار کیے جاسکتے ہیں‘

    شہباز شریف زرداری کے مدعی بن گئے

  • فکرِاقبال، ذکرِکشمیر، یوم اقبال پر کنونشن "سرعام” کےسنگ

    لاہور: فکرِاقبال، ذکرِکشمیر،یوم اقبال پر کنونشن”سرعام”کےسنگ ،تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہورومعروف سماجی پروگرام "سرعام : کے روح رواں اقرارالحسن نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مشہورزمانہ سماجی پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں ہونے والے فکراقبال پروگرام کو کشمیر کے نام کیا جائے گا

    ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس پروگرام کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ وہ اس یومِ اقبال پر ٹیم سرِعام سیالکوٹ میں اپنے ڈویژنل کنونشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ فکرِاقبال، ذکرِکشمیر کے عنوان سے منعقد ہونے والے اس کنونشن میں علامہ اقبال کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم سرِعام کی ہر تقریب کی طرح کشمیر پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔

    یاد رہےکہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے خصوصی ہدایت کے بعد ملک میں کشمیراورکشمیریوں کے حقوق کے لیے بہت زیادہ پروگرام اور سلسلے جاری ہیں ، سرعام کی ٹیم کے سربراہ اقرار الحسن کیطرف سے اعلان کے بعد سیالکوٹ میں بھرپورتیاریاں کی جارہی ہیں

  • آسیان کے وفد نے دیا کشمیریوں کے‌حق میں بیان

    آسیان کے وفد نے دیا کشمیریوں کے‌حق میں بیان

    آسیان کے وفد نے دیا کشمیریوں کے‌حق میں بیان

    چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام کے ہمراہ آسیان پارلیمانی وفد کی میڈیا سے گفتگو ہوئی جس میں کہا گیا کہ بھارت کے پانچ اگست کے بعد کے اقدامات سے صورتحال میں کشیدگی آئی ہے، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے، کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ہونا چاہئے،
    کشمیر کے تنازعہ کا حل خطے کی سلامتی کے لئے بہت ضروری ہے،مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو فوری ختم ہونا چاہئے،کشمیری عوام پر مظالم کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، کشمیر میں معمول کے حالات بہت ضروری ہیں،آسیان ممالک سمجھتے ہیں مسلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،کشمیر بارے آسیان ممالک ایم مہم چلائیں گے، ہم خطے میں امن چاہتے ہیں،

    فخر امام نے کہا کہ آسیان ساری صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، کشمیر کمیٹی کی طرف سے آسیان ممالک کے شکر گزار ہیں،کشمیر اس وقت سلگتا ہوا مسلہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادیں کشمیر کے تناعہ کو تسلیم کرتی ہیں، کشمیریوں کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں،کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے، پاکستان آسیان کا ڈائیلاگ ممبر ہے، مودی حکومت کی طرف سے کشمیر میں فاشزم کا مظاہرہ کے جارہا ہے، کشمیر پر آسیان کی کمیٹی بنانے کے اعلان پر شکرگزار ہیں، کشمیر میں نوجوانوں کو گھروں سے اٹھالیا جاتا ہے،کشمیر ایک طویل عرصہ سے حل بلب معاملہ ہے، سلامتی کونسل ادے حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے،

    سربراہ آسیان وفد نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اصلاحات بہت ضروری ہوگئی ہیں، خدا نہ کرے کشمیر کی وجہ سے کوئی جنگ شروع ہو، یہ دنیا کے لئے خطرناک ہوگا،بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا، آسیان کو زیادہ موثر کردار ادا کرنا ہوگا، بھارت کی مودی سرکار بنیاد پرست ہے،

  • خاتون نے آشناوں کے ساتھ مل کر شوہرکا کام تمام کردیا

    کراچی:معاشرے میں بے راہ روی اس قدربڑھ گئی کہ بستے گھڑاجڑنے لگے،بے پردگی نے گھروں کے گھر تباہ کردیے ، ایسے ہی جیسے شہر قائد کے علاقے شیریں جناح کالونی میں بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرادیا۔پولیس نے خاتون سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

    خاتون کے مطابق خاتون نے ساتھی کے ساتھ مل کر شوہرکو قتل کرایا تھا، قتل میں ملوث ملزمہ اور ساتھی بلال نےجرم کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم بلال نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ نسرین گھر کے سامنے رہتی تھی کچھ عرصہ پہلے دوستی ہوئی تھی، نسرین نے کہا شوہر تشدد کرتا ہے چھٹکارا چاہتی ہوں۔

    نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کیس ، جاوید بدر نے تفتیشی کومزید ثبوت فراہم کردیئے

    گرفتار ملزم کا کہنا تھا کہ نسرین نے ایک لاکھ روپے دئیے اور کہا کسی اور سے قتل کرانا ہے، میں نے دوست احسن کو قتل کے لیے ایک لاکھ روپے کی لالچ دی تھی۔ملزم کا کہنا تھا کہ صدیق کو بہانے سے احسن نے بنگلے پر بلایا جہاں وہ گارڈ تھا، بنگلے پر صدیق کو قتل کیا، لاش کو موٹر سائیکل کے ذریعے عمر شریف پارک کے قریب پھینکا تھا۔

    دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

  • چیئرمین سینیٹ کی ہنگری کے سفیر سے ملاقات  میں کیا ہوئی بات

    چیئرمین سینیٹ کی ہنگری کے سفیر سے ملاقات میں کیا ہوئی بات

    چیئرمین سینیٹ کی ہنگری کے سفیر سے ملاقات میں کیا ہوئی بات

    باغی ٹی وی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہنگری یورپ کا اہم ملک ہے۔ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ ہنگری پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے مستفید ہو سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہنگری کے سفیر اسٹیون سزیبوسے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تجارتی و اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے اور بہتر پارلیمانی رابطہ کاری کے ذریعے نہ صرف عوام کو ایک دوسرے کے قریب لایا جا سکتا ہے بلکہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔ مستقبل قریب میں گوادر معاشی حب کے طور پر ثابت ہوگا جو نہ صرف اس خطے کے ممالک میں رابطہ کاری کا اہم سبب بنے گا بلکہ تجارتی واقتصادی مرکزبھی ہوگا۔

    علاقائی وبین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں میں گوادر بندرگاہ کا اہم کردار ہے۔ پاکستان کی خواہش ہے کہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے۔ہنگری کے سرمایہ کارگوادر میں سرمایہ کاری کیلئے آگے بڑھیں اور اس بہترین موقع سے مستفید ہو کر دونوں ممالک اپنی ترقی کے مراحل طے کریں۔ چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ اس کیلئے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانا ہوگی۔محمد صادق سنجرانی نے ہنگری کے سفیر کو مقبوضہ کشمیر کی دن بدن بگڑتی ہوئی صورتحال بارے تفصیلی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کے حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر نا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق چاہتا ہے۔بین الاقوامی برادری معصوم نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے ظلم و بربریت کو نوٹس لیتے ہوئے اقدام اٹھائیں اوربین الاقوامی اہم فورم مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی رکوانے کیلئے کردار ادا کریں۔ہنگری کے سفیر نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ ہنگری پاکستان کو اہم ملک سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی روابطہ اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اشدضرورت ہے۔
    *******