Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی ہے۔مقامی صرافہ بازار کے مطابق سونے کی قیمت اب 87 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے کمی کے بعد 74 ہزار 974 روپے ہوگئی ہے۔
    ادھر معیشت کی بہتری کے پر بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم نے بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،گردشی قرضے450ارب سے بڑھ کر1200ارب روپے ہوگئے ،رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65فیصدکمی آئی،گردشی قرضوں کے باعث بجلی کا نظام مفلوج ہوکررہ گیا تھا،حبیرونی سرمایہ کاری میں 137فیصداضافہ ہوا ہے،

  • مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں نیا سافٹ وئیرانجن لانے کا اعلان کردیا

    نیویارک: سوفٹ ویئر کی ٹیکنالوجی میں نت نئے فیچرز ، بین الاقوامی کمپنیوں میں مقابلے بازی ، اطلاعات کے مطابق مائیکروسافٹ گوگل کے مقبول ترین براﺅزر کروم کے مقابلے میں اپنا ہتھیار متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔درحقیقت مائیکروسافٹ نے کروم کے مقابلے میں ہار نہیں مانی اور اپنے پرانے انٹرنیٹ ایکسپلورر کو ریٹائر کرنے کے بعد ایج براﺅزر کو متعارف کرایا جو صارفین کی توجہ حاصل نہیں کرسکا۔

    شہباز شریف زرداری کے مدعی بن گئے

    مائیکروسافٹ وئیر ذرائع کے مطابق ایج کو نئے لوگو اور متعدد نئے فیچرز کے ساتھ ری ڈیزائن کرکے پھر پیش کیا جارہا ہے۔اب یہ براﺅزر گوگل کے اوپن سورس کرومیم انجن پر کام کرے گا اور صارفین کو 15 جنوری 2020 سے دستیاب ہوگا۔اپ ڈیٹ مائیکرو سافٹ ایج براﺅزر ابھی محدود صارفین کو دستیاب ہے اور کرومیم انجن کی بدولت مائیکروسافٹ نے اس کی کارکردگی کو بہت زیادہ بہتر بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

    نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کیس ، جاوید بدر نے تفتیشی کومزید ثبوت فراہم کردیئے

    دوسری طرف ایک بلاگ پوسٹ میں کمپنی کا کہنا تھا ‘ہم نے انٹرنیٹ کو آپ کے انٹرانیٹ سے بنگ مائیکرو سافٹ سرچ کے ساتھ ملا دیا ہے، تاکہ آپ کو اہم ڈیٹا تک ایک براﺅزر اور سرچ سے زیادہ رسائی مل سکے’۔کمپنی کا کہنا تھا ‘ہم زیادہ طاقتور ڈیفالٹ پرائیویسی تحفظ فراہم کررہے ہیں، جبکہ صارفین کو ویب پرسنلائزیشن کا فائدہ بھی حاصل ہوگا، ہم نے ویب سرچ کو براہ راست مائیکرو سافٹ اپلیکشنز سے جوڑ کر اسے زیادہ بہتر بنادیا ہے’۔

    دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

    مائیکروسافٹ کی طرف سے متوقع نئے براﺅزر کے فیچرز میں سرچ کے ذریعے دفتری ساتھیوں کو تلاش کرنا بھی شامل ہے جبکہ مائیکرو سافٹ نے اینٹی ٹریکنگ فیچر بھی بائی ڈیفالٹ براﺅزر کا حصہ بنایا ہے۔مائیکرو سافت کے مطابق اس سے phishing scam اور میل وئیر سے تحفظ ملے گا جبکہ صارفین ان پرائیویٹ موڈ پر بھی براﺅزنگ کرسکیں گے۔

    بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

    ایسے صارفین جو تاحال انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 یا گوگل کروم استعمال کررہے ہیں، مائیکرو سافٹ کے اپ گریڈ ایج براﺅزر میں پرانے برائزورز تک رسائی کے ٹولز بھی موجود ہوں گے جبکہ ایک نیا کلیکشن فیچر ہوگا جو صارفین کو آسانی سے ویب مواد اکٹھا کرنے میں مدد دے گا جبکہ مائیکروسافٹ ورڈ اور ایکسل جیسی ایپس سے ڈیٹا ایکسپورٹ کرسکیں گے۔

  • اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے ، وزیراعظم

    اپوزیشن کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں گے ، وزیراعظم

    باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات ختم ہو گئی، عمران خان نے مذاکراتی کمیٹی ارکان سے ملاقات کےموقع پر کہا کہ حکومت، اپوزیشن کے جائز مطالبات مانے گی، اپوزیشن مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو مثبت جواب دے، اس حوالے سے حکومت کا موقف واضح ہے۔ عمران خان نے کمیٹی اراکین کو مذاکرات کا مکمل اختیار دے دیا۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے قانون سازی اور پارلیمنٹ کے حوالے سے مطالبات منظور ہوں گے لیکن استعفے کی خواہش قبول نہیں ہوگی۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے مذاکرات میں کردار ادا کرنے پر چوہدری برادران کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 6 روز سے اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں پڑاؤ ڈالے ہوئے ہے جبکہ دوسری جانب حکومت اور اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
    دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے کہا دھرنا ختم ہوگا یا نہیں یہ فیصلہ اجتماعی طور پر اور اپوزیشن سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اپوزیشن جماعتیں پہلے بھی ساتھ تھیں اب بھی ساتھ ہیں، ڈی چوک جانے سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، مذاکرات کے دروازے بند نہیں کیے، سیاسی لوگ ہیں، مطالبات پیش کرنا ہمارا حق ہے۔لیکن دھرنا ختم کرنے میں کوئی چیز رکاوٹ نہیں

  • دفترخارجہ نے حکومت افغانستان کوکیا اپنی تشویش سےآگاہ

    دفترخارجہ نے حکومت افغانستان کواپنی تشویش سےآگاہ کردیا

    ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہےکہ گزشتہ کچھ روزسےکابل میں پاکستانی سفارتی عملےکوہراساں کیاجارہاہے.حکومت افغانستان کواپنی تشویش سےآگاہ کردیاہے.دفتر خارجہ نے زور دیا ہے کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتخانےکےعملےکی حفاظت اورسلامتی یقینی بنائے،،غیرملکی سفرا اور سفارتکاری کےمروجہ قوانین اوراصولوں کی پاسداری کریں گے، حکومت پاکستان سفیروں کوبھرپوراحترام دیتی ہے، پاکستان نےافغان سفیرسےنارواسلوک کےافغان موقف کومستردکردیا.

  • شہباز شریف زرداری کے مدعی بن گئے

    لاہور: کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم کوسزا اورپھر بیماری کی وجہ سے ضمانت ملنے کے بعد اب شہباز شریف نے کرپشن پر قید سابق صدر آصف علی زرداری کے لیے لابنگ کرنا شروع کردی ہے، اطلاعات کےمطابق شہبازشریف نے زرداری کا راہ ہموار کرنے کےلیے سیاسی بیان دینے شروع کردیئے ہیں ،

    اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق صدر آصف علی زرداری کی شدید علالت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔شہباز شریف نے لکھا کہ حکومت آصف علی زرداری کے قانونی حقوق پورے کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے کیونکہ علاج آصف زرداری کا بنیادی حق ہے۔

    نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن ، جاوید بدر نے تفتیشی کومزید ثبوت فراہم کردیئے

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ دوران قید علاج معالجہ فراہم نہ کرنا سیاسی انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ شہباز شریف نے سابق صدر کے لیے دُعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آصف زرداری کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔

    دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اس وقت اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں انہیں دو ہفتے قبل منتقل کیا گیا تھا۔ سابق صدر کو دل کے عارضہ سمیت مختلف امراض لاحق ہیں۔

    بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

    یاد رہے کہ چند دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ دونوں بڑی شخصیات نے نیب کی طرف سے کیے گئے مطالبات کو قبول کرلیا ہے اور ہو سکتا ہے چند دنوں کے بعد زرداری کو بھی رہائی مل جائے اور پھرمعاملات اس نہج پر ہہنچ جائیں جن کی پشین گوئی کی جارہی ہے

  • رابی پیرزادہ مزید مشکل میں نئے اکاونٹ سے ویڈیوز پورن ویب سائٹس پر چڑھا دی گئیں

    اسلام آباد : رابی پیرزادہ کی ویڈیو لیک کروانے والوں کو چین نہیں آیا، ویڈیوز پورن نیٹ ورک پر اپ لوڈ کردی گئیں، اپلوڈ کرنے والے کا اکاونٹ بھی نیا، تحقیقات کرکے مجرم کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔

    ایکس ماسٹر نامی بدنام زمانہ ویب سائٹ اور اس نیٹ ورک کے ساتھ منسلک جیمز 2380 نامی اکاونٹ کے ذریعے یہ گھناونی حرکت کی گئی، اس اکاونٹ کے ذریعے ابھی تک دو ہی ویڈیوز اپ لوڈ ہوئیں جن کا تعلق رابی پیرزادہ سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق دو ویڈیوز تین دن پہلے پورن نیٹ ورک پر اپ لوڈ کی گئی ہیں ، آج دوپہر تک ان دوویڈیوز کے ویوزرز کی تعداد 75 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، دوسری طرف سوشل میڈیا پر اس وقت یہ بحث چل رہی کہ سوال یہ ہے کہ بین الاقوامی پورن نیٹ ورک کے ساتھ ملوث یہ شخص کون ہے جو رابی پیرزادہ کو مزید بدنام کرنے کیلئے یہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

  • وزیر اعظم کی اسلام آباد کے تمام وفاقی سیکریٹریز و صوبائی چیف سیکریٹریز سے ملاقات

    وزیر اعظم نے کی اسلام آباد کے تمام وفاقی سیکریٹریز و صوبائی چیف سیکریٹریز سے ملاقات، اس ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کا سب سے بڑا چیلنج اسٹیٹس کو تبدیل کرنا ہے،نیا پاکستان پرانے اور روایتی طریقوں سے نہیں چلایا جا سکتا،روایتی طریقوں کو خیر آباد کہہ کر عوام کی فلاح کو مقدم رکھنا ہو گا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی آپ سے ملاقات کی تھی،ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا،اس وقت ملک کے معاشی حالات بہتری کی طرف جارہے ہیں۔ سرمایہ کار مختلف شعبوں میں دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ روپے کی قدر بہتر ہورہی ہے اور برآمدات بڑھ رہی ہیں۔ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں اور اقدامات پر اعتماد نہایت حوصلہ افزا ہے، اس تبدیلی کا اعتراف بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی کیا گیا۔سی پیک سے پاکستان اورخطےمیں ترقی کانیا باب روشن ہوگا، پی ٹی آئی حکومت کاسب سےبڑاچیلنج اسٹیٹس کوتبدیل کرنا ہے، روپےکی قدربہترہورہی ہے، برآمدات بڑھ رہی ہیں، ملک کے معاشی حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، ملاقات کامقصداصلاحاتی ایجنڈےپرعملدرآمدکیلیے لائحہ عمل تشکیل دیناتھا،

  • نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کیس ، جاوید بدر نے تفتیشی کومزید ثبوت فراہم کردیئے

    لاہور :پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کے گرد گھیرا مزید تنگ ، مدعی جاوید بدر نے تفتیشی کو مزید ثبوت فراہم کرکے بریت کے تمام راستے بند کردیئے ،جاوید بدر نے نئےثبوتوں میں ڈاکومنٹس اور ویڈیوز پیش کی ہیں‌

    دھرنے میں حامد میر کے ساتھ زیادتی ہوگئی

    ذرائع کے مطابق پاکستان۔سپر لیگ میں مبینہ طور پر اربوں کے بے ضابطگیوں کامعاملہ انجام کے قریب پہنچتے ہوئے نظرآرہا ہے، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے مشہورزمانہ کرپشن کیس کے مرکزی کردار نجم سیٹھی کے بچنےکے تمام راستے بند نظر آتے ہیں ، مدعی جاوید بدر نے تفتیشی کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نجم سیٹھی کے خلاف ان ثبوتو ں کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیا جائے

    بحری جہاز کو نشانہ ؛ پاکستان کا کامیاب میزائل تجربہ

    یاد رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین نجم سیٹھی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے اہم۔رکن جاوید بدر ایف ائی اے کو درخواست جمع کروائی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایف ائی اے کو بھی تک پی ایس ایل کا ریکارڈ جمع نہیں کروایا

    میں مودی سے پوچھتاہوں کہ کیا کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے؟ اشوک سوائن

    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مدعی جاوید بدر نے اڈیٹر جنرل کی مکمل رپورٹ ایف ائی اے کے تفتشی کو جمع کروا دی رپورٹ مین اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ایف ائی اے کے تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کر لی

  • امریکا و یورپ  کی پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران نے پھر سے بڑا کام کردیا

    امریکا و یورپ کی پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران نے پھر سے بڑا کام کردیا

    امریکا و یورپ کی پابندیاں جوتے کی نوک پر، ایران نے پھر سے بڑا کام کردیا

    باغی ٹی وی : ایرانی صدر حسن روحانی نے بدھ سے فردو پلانٹ پر یورینیم افزودگی کی سرگرمیوں کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تہران 1,044 سینٹری فیوجز میں یورینیم گیس کے دخول کا آغاز کردے گا۔

    صدر روحانی نے منگل کے روز ایک نشری خطاب میں یہ اعلان کیا ہے۔ایران 2015ء میں طے شدہ جوہری سمجھوتے کے تحت سینٹری فیوجز میں گیس داخل نہ کرنے کا پابند ہے۔اس اعلان پر عمل درآمد کے بعد وہ جوہری سمجھوتے کی ایک اور شق کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا۔

    حسن روحانی نے ایک مرتبہ پھر ایران کی جانب سے اس پیش کش کا اعادہ کیا ہے کہ اس نے جوہری سمجھوتے سے انحراف کے جتنے بھی اقدامات کیے ہیں، انھیں واپس لیا جاسکتا ہے مگر اس کی یہ شرط یہ عاید کی ہے کہ سمجھوتے پر دست خط کرنے والے دوسرے ممالک بھی اپنے وعدوں کی پاسداری کریں تو ایران جوہری سمجھوتے کے تقاضوں کی پاسداری کرے گا

  • ہسپتال سے نہیں جاؤں گا ، نواز شریف کا انکار

    نواز شریف نے ڈسچارچ ہونے کے باوجود ہسپتال سے جانے انکار کردیا

    باغی ٹی وی :نواز شریف کا اسپتال سے جانے سے انکار، آج رات سروسز میں ہی رہیں گے.مریم نواز کے روبکار جاری نہ ہونے پر نوازشریف نے سروسز اسپتال میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے.نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اور بھائی شہباز شریف اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے.نواز شریف آج رات سروسز ہسپتال میں ہی رہیں گے..شریف سٹی میڈیکل اسپتال کی ایمبولینس بھی سروسزاسپتال سےواپس چلی گئی.
    واضح رہے کہ نواز شریف کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا گیا ہے ، اور وہ آج رات ہسپتال میں ہی گزاریں گے ، اپنی بیٹی مریم کے ساتھ ہی کل واپس گھر جائیں گے.