Baaghi TV

Author: +9251

  • رابی پیرزادہ نے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے شوبزکی دنیا چھوڑنے کا اعلان کردیا

    لاہور:شوبز کی دنیا معروف شخصیت اور حالیہ دنوں میں کشمیریوں کی حمایت میں کھل کر بولنے والی پاکستانی ماڈل گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے نازیبا ویڈیو کے منظرعام آنے کے بعد شرمندگی ،گناہ اور رسوائی سے بچنے کے لیے پوری قوم کے سامنے اللہ سے معافی مانگتے ہوئے شوبز کی دنیا سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے

    بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے

    رابی پیرزادہ نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں اللہ کےحضور معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شوبز کی دنیاکوہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ رہی ہیں‌اور اپنے رب سے معافی کی طلب گارہیں، رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اللہ کے حضوریہ بھی دعاکرتی ہیں‌ کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے دل میرے لیے نرم کردے جومیرے گناہ اورغلط فعل سے سخت ہوگئے ،

    کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

    رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ وہ اپنے کیے پر بہت شرمندہ ہیں اور اس شرمندگی اورگناہ کو صرف میرے اللہ ہی معاف کرسکتے ہیں ،میں‌صدق دل سے اللہ سے معافی مانگ رہی ہوں، اللہ مجھے دوبارہ کسی بھی کبیرہ اور صغیرہ گناہ کے قریب نہ جانے دے اور مجھے بچائے رکھے

    وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

    رابی پیرزاہ نے اپنے ٹویٹ پیغام کے آخرمیں ایک بہت ہی پیاری بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اس کے اللہ کے اختیار میں کہ وہ جسےچاہے عزت دے اورجس سے چاہتے عزت چیھن لے اور اوراس انسان کے مقدر میں ذلت آجائے ، وہ کہتی ہیں‌کہ بس اب میں تنہائی میں رہنا چاہتی ہوں سب میرے لیے معافی کی دعا کریں‌

  • ملک بھر کی طرح گجرات میں بھی جشن عید میلادالنبی کی تیاریاں عروج پر۔۔۔

    گجرات چوہدری فیضان ارشاد سے )گجرات ؛عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں ایم سی جی میں میٹنگ میں چیف آفیسر محمود اقبال گوندل ۔ صد رت کر رہے ہیں ۔صا حب ذدہ سید پیر سعید احمد شاہ گجراتی ۔ایکسین محمّد عاصم ۔مستنصر محمود چیمہ ۔ نصراللہ کنگ ۔عثمان طیب آر گنا یز ر مر کز ی جلو س عید میلاد النبی ﷺ موجو د ہیں

  • امریکا کے خطے میں کردار بارے ایران نےکیا کہہ دیا

    ایرانی سپیکر پارلیمنٹ نے امریکا کے خطے بارے ببان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نہیں جانتے شام کی سرزمین اور تیل شام کی ملکیت ہے :سپیکر ایرانی پارلیمان ایٹمی معاہدہ،دوسرے فریق ذمہ داریاں نبھائیں ایران وعدوں پر عمل کریگا:ایران کے کہا ہے کہ امریکا علاقے کا ماحول خراب کرنا چاہتا ہے

    ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکا اپنے مذموم مقاصد کیلئے علاقے کے حالات خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے لاریجانی نے امریکی صدر کے شام کے تیل بارے بیان کی جانب اشارہ کرتے کہا کہ شائد ٹرمپ کو معلوم نہیں کہ شامی سرزمین اور تیل شامی حکومت اور عوام کی ملکیت ہے اور امریکاشام کی سرزمین پر جارحیت کے ذریعہ اس ملک کی تیل کی تنصیبات پر قبضہ نہیں کر سکتا۔علی لاریجانی نے کہا ٹرمپ کے بیان نے امریکی حکومت کے سامراجی، غیر انسانی رویے اور عوام دشمنی پر مبنی ذہنیت کو آشکارا کردیا ہے ۔
    ایران سعودی عرب سے ایک چیز کا متقاضی ہے ، ایرا نی اسپیکر نے سعودی عرب کو پیغام بھیج دیا
    اس سے قبل سعودی عرب ایران تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایرانی اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ‘وہ دیکھیں گے کہ ایران کی حکمت عملی کام کررہی ہے، ایران ایک مضبوط فوجی طاقت ہے اور جو ممالک ایران کے دوست نہیں ہیں انہیں عسکری تنازع کے بجائے مذکرات سود مند ہیں’۔علیلاریجانی نے کہا کہ ‘ہماری طرف سے پیشگی شرائط کے بغیر ریاض مذاکرات کی ٹیبل پر اپنی تجاویز کو بحث کے لیے پیش کرسکتا ہے’

  • گجرات ڈی ایس پی ٹریفک کا نقلابی قدم۔۔۔

    گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے )ڈسٹرک ٹریفک پولیس آفیسر چوہدری سعید احمد وڑائچ کے خصؤصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی ٹیم نے واجد نزیر کی زیر نگرانی شہر کے مختلف چوک و چوراہوں میں سموگ سے بچاؤ بارے آگاہی کیمپ لگائے گئے جس میں عوام الناس کو سموگ سسےبچاؤ کیلئے مفت ماسک تقسیم کئے گئے اؤر سموگ سے بچاؤ بارے آگاہ کیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو زبردست سراہا اور خراج تحسین پیش کیا!

  • پی ٹی آئی کےنام الیکشن کمیشن نےمراسلہ ارسال کردیا

    پی ٹی آئی کےنام الیکشن کمیشن نےمراسلہ ارسال کردیا

    .‏پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل کےنام الیکشن کمیشن نےمراسلہ ارسال کیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن کا پاکستان تحریک انصاف کے نام مراسلہ ، مراسلہ میں الیکشن کمیشن نےتحریک انصاف سےوضاحت مانگ لی
    ‎الیکشن کمیشن نے کہا کہ ‏بتایاجائےتحریک انصاف نےاسکروٹنی کمیٹی کامستقل بائیکاٹ کیاہےیا عارضی؟‏مستقل بائیکاٹ کیاہےتواسکروٹنی کمیٹی دستیاب ریکارڈپررپورٹ تیار کریگی،‏الیکشن کمیشن نےاسکروٹنی کمیٹی کےاگلےاجلاس کی تاریخ مقررکردی.الیکشن کمیشن نے وضاحت طلب کی کہ ‏پی ٹی آئی نےاسکروٹنی کمیٹی سےخودکوالگ کرلیاہےتوکمیٹی جلدرپورٹ دےگی،

    ‏اسکروٹنی کمیٹی کے23اکتوبرکےاجلاس میں پی ٹی آئی وکلاءنےبائیکاٹ کیاتھا،‏الیکشن کمیشن نےپی ٹی آئی وکیل ثقلین حیدرپرڈپٹی اٹارنی جنرل ہونےپراعتراض کیاتھا.‏پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل کےنام الیکشن کمیشن نےمراسلہ ارسال کیا

  • شہبازاوربلاول بھی ساتھ چھوڑگئے،مولانا اکیلے رہ گئے

    اسلام آباد :سانوں نہروالی پل تے بلا کے ہورے ماہی کتھے گیا،شہبازاوربلاول کا اے پی سی میں شرکت کرنے سے انکار،مولانا اکیلے رہ گئے جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) طلب کرلی دوسری طرف سیاسی یاربھی ساتھ چھوڑگئے

    مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کو اس وقت دھچکا لگا جب یہ اطلاعات گردش کرنے لگیں کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف اور پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی ایف کی جانب سے طلب کی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی ) میں شرکت نہیں کریں گے۔

    بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے

    مولانا کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے ن لیگ کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف کمر میں تکلیف اور پارٹی مصروفیات کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کریں گے اور ان کی جگہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق اور ڈاکٹر عباداللہ ان کی جماعت کی نمائندگی کریں گے۔

    وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

    دوسری طرف پاکستان پیپلزپارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو بھی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے وہ اس وقت بہاولپور میں موجود ہیں۔یہ بھی بات قابل غور ہے کہ پیپلز پارٹی کی یہ خوبی رہی ہےکہ وہ ریاست کے خلاف کسی ایسی ایجی ٹیشن کا ساتھ شروع دن سے ہی نہیں دیتی

    سابق وزیراعظم کورات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل سے کیوں نکال لیاگیا؟اہم خبرآگئی

  • یمن میں حوثیوں‌ نے پھر کتنے بچوں‌ کی زندگی کے چراغ گل کر دیے

    یمن میں حوثیوں‌ پھر کتنے بچوں‌ کی زندگی کے چراغ گل کر دیے

    یمن میں حوثی ملیشیا کی جانب سےنشانہ بازوں کی براہ راست فائرنگ، بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کے ذریعے یمنی بچوں کو موت کی نیند سلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی ضمن میں اتوار کے روز ملک کے مغربی صوبے الحدیدہ میں مزید 3 بچے ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

    ذرائع کے مطابق لحدیدہ صوبے کے ضلع التحیتا میں الحیمہ علاقے کے جنوب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے نصب کیا گیا دھماکا خیز مواد پھٹنے 7 سالہ انس عبدالکریم جاں بحق اور اس کا 4 سالہ بھائی عبدالمولی زخمی ہو گیا۔ دھماکے میں ایک یمنی شہری عبدالرحمن فیصل السلمی بھی زخمی ہوا۔ادھر یہ خبریں بھی ہیں کہ وہ سکول کے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہے ہیں.حوثی باغیوں نے یمن کے سکولوں میں بچوں سے اپنے ساتھ لڑنے اور ساتھ دینے کا حلف لینا شروع کر دیا.اس بات کا نکشاف یمن میں اساتذہ تنظیم نے نئے سال کے آغاز پر کلاسوں کے شروع ہونے پر کیا ہے.

  • نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں‌

    ٹیکساس :نظام قدرت کے کیا کہنے!دوران نیند دماغ کیااہم مشن سرانجام دیتا ہے ، امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ہوسٹن یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے تحقیق کے دوران انسانی دماغ کی مختلف حالتوں میں کیفیت پر رپورٹ جاری کی ہیں‌، امریکی ماہرین طب کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ انسانوں پر تحقیق کے بعد ہمارے سامنے یہ بات آئی ہے کہ دماغ کے اندر صفائی کا ایک اہم نظام ہوتا ہے جو دورانِ نیند دماغ کی جھاڑو لگاتا رہتا ہے۔

    ہوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین کہتے ہیں کہ انہوں نے تحقیق کے دوران دیکھاکہ دماغ میں ایک طرح کا مائع ’سیریبرواسپائنل فلوئیڈ‘ ہوتا ہے جو دماغ کی جھاڑو کا کام کرتا ہے اور جاگتے دوران دماغ میں بننے والے فاسد مادّوں کو نیند میں صاف کرکے دماغ سے نکال باہر کرتا ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق اس عمل میں خود دماغ کے اندر مختلف امنیاتی نظام بھی سرگرم ہوجاتے ہیں اور سوتے ہوئے دماغ کی مرمت کرتے رہتے ہیں۔ اسی بنا پر گہری نیند بہت ضروری ہوتی ہے۔ اس سے دماغ تروتازہ رہتا ہے اور اس سے دماغ کی صفائی کا عمل جاری رہتا ہے۔

    سابق وزیراعظم کورات کے اندھیرے میں اڈیالہ جیل سے کیوں نکال لیاگیا؟اہم خبرآگئی

    بوسٹن یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ دماغ اور حرام مغز میں ایک مائع موجود ہوتا ہے جسے سیربرواسپائنل فلوئیڈ کہا جاتا ہے۔ یہ مائع برقی لہروں کی طرح اندر اور باہر آتا رہتا ہے اور دماغ میں جمع ہونے والا وہ کوڑا کرکٹ صاف کرتا رہتا ہے جو استحالہ (میٹابولزم) کے عمل میں پیدا ہوتا رہتا ہے۔

    اس سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ دماغی خلیات یا نیورون برقی رو کے ذریعے آپس میں رابطہ کرتے ہیں لیکن دماغ میں عین یہی برقی سرگرمی اسی مائع کی سرگرمی بھی ہوتی ہے۔اس مطالعے میں 23 سے 33 سال کے 13 رضاکاروں پر نیند کے دوران تجربات کیے گئے اور ان کے دماغوں کی اسکیننگ کی گئی۔ اس کےلیے نیند کے دوران تمام افراد کو ای ای جی ٹوپیاں پہنائی گئی تھیں۔

    وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی

    یہ غالباً دنیا میں انسانی دماغی مائع پر پہلی تفصیلی تحقیق ہے۔ انہوں نے دیکھا کہ یہ مائع دماغی لہروں کی عین مطابقت میں ہوتا ہے اور دماغ سے مضر پروٹین کو ختم کرتا رہتا ہے۔ اگردماغ میں مضر پروٹین جمع ہوجائیں تو وہ نیورون کے درمیان رابطوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

    بنگلادیش کے ہاتھوں بھارت کی رسوائی

    ماہرین کا خیال ہے کہ اس تحقیق کا دائرہ مزید بڑھاتے ہوئے الزائیمر اور دیگر امراض پر مزید روشنی ڈالی جاسکے گی کیونکہ اس بیماری بھی دماغ میں زہریلے پروٹین جمع ہونا شروع ہوجاتےہیں۔ نیند کے دوران کئی نیورون سوجاتے ہیں اور دماغ کو آکسیجن کی ضرورت کم ہوتی ہے۔ ایسے میں خون دماغ سے نکلنا شروع ہوجاتا ہے اور سیریبرو اسپائنل مائع اندر جگہ بناتا ہے۔ ایک جانب تو یہ مائع دماغ میں دباؤ کو برقرار رکھتا ہے اور دوم دماغ کی صفائی بھی کرتا رہتا ہے۔

  • کرتار پور راہداری  کھولنے سے کیا مقصد حاصل کر لیا ، گونر پنجاب کی اہم بات

    کرتار پور راہداری کھولنے سے کیا مقصد حاصل کر لیا ، گونر پنجاب کی اہم بات

    کرتار پور راہداری کھولنے سے کیا مقصد حاصل کر لیا ، گونر پنجاب کر اہم بات کر دی

    باغی ٹی وی : گورنر پنجاب چودھری سرور نے ایکسپو سنٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو ختم نہیں کرنا چاہتے.حکومت سمجھتی ہے کہ زراعت اور بزنس کو فروغ دینا چاہتی ہے.مسائل کا واحد حل حکومت اور کاروباری لوگوں کا اکٹھے چلنا ہے.مالیاتی خسارہ ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے.جاری مالیاتی خسارہ مسلسل کم ہو رہا ہے.تجارتی خسارہ بھی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں.جاری مالیاتی خسارہ دو تہائی کم کر دیا ہے.حکومت کا بعض مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں.پلاسٹک کی اہمیت سے کسی کو انکار نہیں .ماحولیات حکومت کی ترجیح ہے.ہماری حکومت نے دس ارب درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہوا ہے.سموگ ملک کے لیے لمحہ فکریہ ہے.ماحول میں 45 فیصد آلودگی پرانی گاڑیوں کی وجہ سے ہے.صنعت سے 30 فیصد آلودگی پیدا ہو رہی ہے.بھارت سے فصلیں جلانے کی آلودگی بھی آ رہئ ہے: شاپنگ بیگ بھی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں.دنیا بھر میں شاپنگ بیگز کا حل نکالا جا رہا ہے.ہم توقع کرتے ہیں کہ آلودگی مسائل کا صنعت خود حل دے گی.ہم اس ملک میں ترقی دیکھنا چاہتے ہیں .روزگار ۔تعلیم لوگوں کو دینا چاہتے ہیں

    گونر پنجاب نےکہا کہ یونیورسٹیوں کو صنعت سے منسلک کرنا چاہتے ہیں.زراعت میں بیجوں کا مسئلہ حل نہیں کر سکے.ہم سب کو اجتماعی زمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا.کرتار پور راہداری کھولنے کو سکھ برادری نے خوش آمدید کہا ہے.کرتار پور راہداری کھلنے سے سکھ ساری عمر کے لئے دوست بنا لیا.کشمیر کے مسئلے پر سکھوں نے کھل کر ہمارا ساتھ دیا

    انہوں نےکہا کہ مولانا فضل الرحمن کی احتجاج کی ٹائمنگ درست نہیں.اس موقعہ پر کشمیر پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا تھا.آزادی آظہار پر یقین رکھتے ہیں.پورے ملک میں احتجاج روکنے کی کہیں کوشش نہیں کی.معاہدے کے مطابق احتجاج کرنے والے آگے نہیں جائیں گے.اسلامی اصولوں کے مطابق توقع ہے مولانا معاہدہ نہیں توڑیں گے.

  • ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا

    لاہور:ڈیڑھ سوسالہ پرانا رواج ، وکلاء کو نہ چاہتے ہوئے بھی اپنانا پڑے گا ،اطلاعات کےمطابق لاہور ہائیکورٹ میں آج سے گاؤن پہننا لازمی قرار دیا گیا، ڈیڑھ سو سالہ پرانے رواج کے مطابق وکلاء آج بھی گاؤن پہن کر عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں لیکن وکلاء کی اکثریت گاؤن پہننے کے تاریخی پس منظر اور اہمیت سے بے خبر ہے۔

    بہت بڑا سکینڈل :تبادلوں کےلیے دیئے گئے قواعد میں گھپلے

    لاہور ہائیکورٹ میں گاون پہننے کا رواج کوئی نیا نہیں، بلکہ ڈیڑھ سوسال قبل جب لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب کورٹ کے نام سے قیام عمل میں لایا گیا، اس وقت سے گاؤن پہنا جا رہا ہے، عدالتوں میں پیش ہونے والے پریشان حال سائلین سے اظہار یکجہتی کے لیے گاؤن کا رنگ سیاہ رکھا گیا۔

    کوڑے کے ڈھیرپرشاپرمیں دونومولود بچوں کی لاشیں‌، مجرم کون ؟ پولیس نے سرجوڑلیئے

    اس کے پچھلے حصے میں چھوٹی سی جیب بنائی گئی جس میں سائل اپنی بساط کے مطابق فیس ڈال دیتا، وکیل اس بات سے بے خبر ہوتا کہ سائل نے اسے کتنی فیس ادا کی ہے، یاد رہے کہ گاون لازمی پہننے کا حکم پہلی مرتبہ نہیں آیا بلکہ نومبر 2016 میں بھی ہائی کورٹ نے وکلاء کو گاون پہن کر عدالت آنے کی ہدایت کی تھی لیکن اس پر خاطرخواہ عمل نہ ہوسکا

    وزیراعظم کے جہاز میں دوران پرواز آگ لگ گئی،تیزگام کی کہانی دہرائی گئی